Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 14

سورة الشورى

وَ مَا تَفَرَّقُوۡۤا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَہُمُ الۡعِلۡمُ بَغۡیًۢا بَیۡنَہُمۡ ؕ وَ لَوۡ لَا کَلِمَۃٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّکَ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی لَّقُضِیَ بَیۡنَہُمۡ ؕ وَ اِنَّ الَّذِیۡنَ اُوۡرِثُوا الۡکِتٰبَ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ لَفِیۡ شَکٍّ مِّنۡہُ مُرِیۡبٍ ﴿۱۴﴾

And they did not become divided until after knowledge had come to them - out of jealous animosity between themselves. And if not for a word that preceded from your Lord [postponing the penalty] until a specified time, it would have been concluded between them. And indeed, those who were granted inheritance of the Scripture after them are, concerning it, in disquieting doubt.

ان لوگوں نے اپنے پاس علم آجانے کے بعد ہی اختلاف کیا اور وہ بھی باہمی ضد بحث سے اور اگر آپ کے رب کی بات ایک وقت مقرر تک کے لئے پہلے ہی سے قرار پا گئی نہ ہوئی ہوتی تو یقیناً ان کا فیصلہ ہو چکا ہوتا اور جن لوگوں کو ان کے بعد کتاب دی گئی ہے وہ بھی اس کی طرف سے الجھن والے شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
تَفَرَّقُوۡۤا
انہوں نے تفرقہ میں ڈالا
اِلَّا
مگر
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
جَآءَہُمُ
آگیا ان کے پاس
الۡعِلۡمُ
علم
بَغۡیًۢا
سرکشی کی وجہ سے
بَیۡنَہُمۡ
آپس میں
وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتی
کَلِمَۃٌ
ایک بات
سَبَقَتۡ
جو پہلے گزرچکی
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
اِلٰۤی اَجَلٍ
ایک وقت تک
مُّسَمًّی
مقرر
لَّقُضِیَ
البتہ فیصلہ کردیا جاتا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
وَاِنَّ
اور بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اُوۡرِثُوا
وارث بنائے گئے
الۡکِتٰبَ
کتاب کے
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
ان کے بعد
لَفِیۡ شَکٍّ
البتہ شک میں ہیں
مِّنۡہُ
اس کی طرف سے
مُرِیۡبٍ
جو بےچین کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اورنہیں
تَفَرَّقُوۡۤا
تفرقہ کیاانہوں نے (آپس میں)
اِلَّا
مگر
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مَا
اس کے کہ
جَآءَہُمُ
آیا ان کے پاس
الۡعِلۡمُ
علم
بَغۡیًۢا
ضدکی وجہ سے
بَیۡنَہُمۡ
آپس کی
وَلَوۡلَا
اوراگرنہ
کَلِمَۃٌ
بات
سَبَقَتۡ
طے ہوتی
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی
مدت مقررہ تک
لَّقُضِیَ
ضرورفیصلہ کردیاجاتا
بَیۡنَہُمۡ
ان کے درمیان
وَاِنَّ
اوریقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
اُوۡرِثُوا
جنہیں وارث بنایاگیا
الۡکِتٰبَ
کتاب کا
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
ان کے بعد
لَفِیۡ شَکٍّ
یقیناًشک میں ہیں
مِّنۡہُ
اس سے
مُرِیۡبٍ
بے چین کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

And they did not become divided until after knowledge had come to them - out of jealous animosity between themselves. And if not for a word that preceded from your Lord [postponing the penalty] until a specified time, it would have been concluded between them. And indeed, those who were granted inheritance of the Scripture after them are, concerning it, in disquieting doubt.

ان لوگوں نے اپنے پاس علم آجانے کے بعد ہی اختلاف کیا اور وہ بھی باہمی ضد بحث سے اور اگر آپ کے رب کی بات ایک وقت مقرر تک کے لئے پہلے ہی سے قرار پا گئی نہ ہوئی ہوتی تو یقیناً ان کا فیصلہ ہو چکا ہوتا اور جن لوگوں کو ان کے بعد کتاب دی گئی ہے وہ بھی اس کی طرف سے الجھن والے شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان لوگوں میں فرقہ بندی اس وقت پیدا ہوئی جبکہ اس سے پہلے ان کے پاس علم (وحی) آچکا تھا (اور اس کی وجہ محض) ان کی باہمی ضد بازی تھی۔ اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک مقررہ مدت تک کا حکم پہلے سے طے شدہ نہ ہوتا تو ان کا قضیہ چکا دیا گیا ہوتا۔ اور ان کے بعد جو لوگ کتاب کے وارث ہوئے وہ ایسے شک میں پڑگئے جو انہیں بےچین کئے رکھتا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُنہوں نے آپس میں تفرقہ نہیں کیا مگراس کے بعد کہ اُن کے پاس علم آگیا، آپس کی ضد کی وجہ سے اوراگرآپ کے رب کی طرف سے ایک بات مدتِ مقررتک طے نہ ہوتی توضروراُن کے درمیان فیصلہ کر دیا جاتا،اور یقیناًجن لوگوں کواُن کے بعد کتاب کا وارث بنایاگیاوہ اُس کے بارے میں بے چین کرنے والے شک میں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they were not divided, in jealousy with each other, but after the knowledge had come to them. And had it not been for a word that had come forth earlier from your Lord (and was effective) until a specified time, the matter would have been decided between them. And those who were made to inherit the Book after them are in confounding doubt about it.

اور جنہوں نے اختلاف ڈالا سو سمجھ آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے اور اگر نہ ہوتی ایک بات جو نکلی ہے تیرے رب سے ایک مقررہ وعدہ تک تو فیصلہ ہوجاتا ان میں اور جن کو ملی ہے کتاب ان کے پیچھے وہ البتہ اس سے دھوکہ میں ہیں جو چین نہیں آنے دیتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے تفرقہ نہیں کیا مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس علم آچکا تھا آپس میں ضدم ّضدا کے باعث۔ اور اگر ایک بات آپ کے رب کی طرف سے پہلے سے ایک وقت معین کے لیے طے نہ پا چکی ہوتی تو ان کے مابین (اختلافات کا) فیصلہ چکا دیا جاتا۔ } اور جو لوگ کتاب کے وارث بنائے گئے ان کے بعد وہ اس کے متعلق ایک خلجان آمیز شک میں مبتلا ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They did not split up except after knowledge had come to them, and then only because they wished to commit excesses against each other. Had your Lord not already decreed that judgement would be made later at an appointed time, the matter between them would surely have been decided once and for all. Indeed those who were later made the heirs of the Book are in disquieting doubt about it.

لوگوں میں جو تفرقہ رونما ہوا وہ اس کے بعد ہوا کہ ان کے پاس علم آ چکا تھا 22 ، اور اس بنا پر ہوا کہ وہ آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنا چاہتے تھے 23 ۔ اگر تیرا رب پہلے ہی یہ نہ فرما چکا ہوتا کہ ایک وقت مقرر تک فیصلہ ملتوی رکھا جائے گا تو ان کا قضیہ چکا دیا گیا ہوتا 24 ۔ اور حقیقت یہ ہے کہ اگلوں کے بعد جو لوگ کتاب کے وارث بنائے گئے وہ اس کی طرف سے بڑے اضطراب انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔ 25

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور لوگوں نے آپس کی عداوتوں کی وجہ سے ( دین میں ) جو تفرقہ ڈالا ہے وہ اس کے بعد ہی ڈالا ہے جب ان کے پاس یقینی علم آچکا تھا ۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک معین مدت تک کے لیے ایک بات پہلے سے طے نہ ہوتی تو ان کا فیصلہ ہوچکا ہوتا ۔ ( ٣ ) اور ان لوگوں کے بعد جن کو کتاب کا وارث بنایا گیا ہے وہ اس کے بارے میں ایسے شک میں پڑے ہوئے ہیں جس نے انہیں خلجان میں ڈال رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور پیغمبروں کا ایک ہی دین تھا اب لوگ جو اختلاف کرنے لگے تو سمجھ آجانے کے بعد ہے 15 آپس کی ضد اور نفسانیت) سے اور اے پیغمبر اگر تیرا مالک ایک بات نہ فرما چکا ہوتا (کہ ان کو ایک ٹھیرے ہوئے وعدے تک مہلت ہے یعنی قیامت تک) تو کب کا) ان کا جھگڑا چک جاتا (ابتک کب کے بلاک ہو چکتے) اور جو لوگ ان (اگلے کافروں) کے بعد اللہ کی کتاب کے وارث ہوئے 1 وہ بھی قرآن کی طرف سے یا تیری طرف سے اشک دستک میں 2 پڑے ہوئے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ لوگ جو الگ الگ ہوئے ہیں تو علم آچکنے کے بعد صرف آپس کی ضد سے (ہوئے ہیں) اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک وقت مقررہ تک بات نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور بیشک جو لوگ ان کے بعد کتاب کے وارث ہوئے وہ اس سے ایسے شک میں پڑے ہیں جس نے (ان کو) تردد میں ڈال دیا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ( ان اہل کتاب نے) صحیح علم آجانے کے باوجود محض آپس کی ضد بندی کی وجہ سے اختلاف پیدا کیا ہے ( اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک مدت مقرر نہ کردی گئی ہوتی جو پہلے سے ( اللہ نے) طے کردی ہے تو ان کے درمیان کبھی کا فیصلہ کردیا گیا ہوتا۔ اور وہ لوگ جو ان کے بعد کتاب الٰہی کے ذمے بنائے گئے وہ اس ( کتاب) کی طرف سے ایک سخت تر دو اور شک میں پڑے ہوئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ لوگ جو الگ الگ ہوئے ہیں تو علم (حق) آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے (ہوئے ہیں) ۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک وقت مقرر تک کے لئے بات نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور جو لوگ ان کے بعد (خدا کی) کتاب کے وارث ہوئے وہ اس (کی طرف) سے شبہے کی الجھن میں (پھنسے ہوئے) ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they divided not until after knowledge had come to them, through spite between themselves; And had not a word gone forth from thy Lord for an appointed term, the affair would surely have been judged between them. And verily those who have been made inheritors of the Book after them are in doubt thereof dubitating.

اور تفرقے تو اس وقت سے ان لوگوں نے پیدا کئے جب ان کے پاس علم (صحیح) پہنچ چکا تھا (وہ بھی) آپس کی ضدا ضدی سے ۔ اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک بات ایک وقت معین تک کے لئے طے نہ ہوچکی ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا ۔ اور جن لوگوں کو کتاب (الہی) ان کے بعد دی گئی وہ اس کی طرف سے شک میں پڑے ہوئے متردد ہورہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ لوگ صحیح علم آچکنے کے بعد ، محض باہمی ضدم ضدا کے باعث ، متفرق ہوئے اور اگر تمہارے رب کی طرف سے ایک بات ایک مدت معین کیلئے طے نہ پاچکی ہوتی تو ان کے درمیان فورًا فیصلہ کردیا جاتا اور بیشک جو لوگ کتاب کے وارث بنائے گئے ، ان کے بعد وہ اس کے باب میں ایک الجھن میں ڈالنے والے شک میں مبتلا ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے تفرقہ نہیں ڈالا مگر ان کے پاس ( صحیح ) علم آجانے کے بعد آپس کے حسد کی وجہ سے ، اور اگر آپ کے رب کی طرف سے پہلے سے ایک بات طے نہ ہوتی ( کہ انہیں ) ایک وقت مقررہ تک مہلت ( دی جائے گی ) تو البتہ ان لوگوں کے درمیان فیصلہ کردیا جاتا اور جن لوگوں کو ان کے بعد کتاب کا وارث بنایا گیا وہ البتہ اس ( کتاب ) کے بارے میں ایسے شک میں ہیں جو تردد میں ڈالنے والا ہے ، جو پریشان کرنے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ لوگ جو الگ الگ ہوئے ہیں تو یہ حق کے علم کے آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے ہوئے ہیں اور اگر تمہارے رب کی طرف سے ایک مقررہ وقت تک کے لیے بات ٹھہر نہ چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا اور جو لوگ ان کے بعد اللہ کی کتاب کے وارث ہوئے وہ اس کی طرف سے شبہ کی الجھن میں پھنسے ہوئے ہیـں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ لوگ آپس میں ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہوئے مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس پہنچ گیا علم (حق اور حقیقت کا) محض آپس کی ضد (اور حسد) کی وجہ سے اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک وقت مقرر تک (ڈھیل دینے کی) ایک بات پہلے سے طے نہ ہوچکی ہوتی تو یقینا ان لوگوں کے درمیان (اس جرم شدید کے عذاب کا) فیصلہ کبھی کا چکا دیا گیا ہوتا اور جن لوگوں کو وارث بنایا گیا اس کتاب (ہدایت) کا ان کے اگلوں کے بعد تو وہ یقینا اس کے بارے میں ایک بڑے ہی اضطراب انگیز شک میں پڑے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور لوگوں میں فرقہ بندی ان لوگوں میں علم آنے کے بعد پیدا ہوئی تھی ان کی باہمی ضدبازی کی وجہ سے اور اگرآپ کے رب کی طرف سے ایک مقرر مدت تک کاحکم پہلے سے طے شدہ نہ ہوتاتوان کاقصہ تمام ہوچکاہوتااوران کے بعد جو کتاب کے وارث بنائے گئے وہ شک میں پڑگئےجو انہیں بے چین کئے رکھتاتھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہوں نے پھوٹ نہ ڈالی مگر بعد اس کے کہ انہیں علم آچکا تھا ( ف۳۰ ) آپس کے حسد سے ( ف۳۱ ) اور اگر تمہارے رب کی ایک بات گزر نہ چکی ہوتی ( ف۳۲ ) ایک مقرر میعاد تک ( ف۳۳ ) تو کب کا ان میں فیصلہ کردیا ہوتا ( ف۳٤ ) اور بیشک وہ جو ان کے بعد کتاب کے وارث ہوئے ( ف۳۵ ) وہ اس سے ایک دھوکا ڈالنے والے شک میں ہیں ( ف۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہوں نے فرقہ بندی نہیں کی تھی مگر اِس کے بعد جبکہ اُن کے پاس علم آچکا تھا محض آپس کی ضِد ( اور ہٹ دھرمی ) کی وجہ سے ، اور اگر آپ کے رب کی جانب سے مقررہ مدّت تک ( کی مہلت ) کا فرمان پہلے صادر نہ ہوا ہوتا تو اُن کے درمیان فیصلہ کیا جا چکا ہوتا ، اور بیشک جو لوگ اُن کے بعد کتاب کے وارث بنائے گئے تھے وہ خود اُس کی نسبت فریب دینے والے شک میں ( مبتلا ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ لوگ تفرقہ میں نہیں پڑے مگر بعد اس کے کہ ان کے پاس علم آچکا تھا یہ ( تفرقہ ) محض باہمی ضدا ضدی ( اور باہمی حسد ) سے ہے اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے یہ بات طے نہ ہوچکی ہوتی کہ ان لوگوں کو ایک مقررہ مدت تک مہلت دی جائے تو ان کے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا اور جو لوگ ان کے بعد کتاب کے وارث بنائے گئے وہ اس کے بارے میں اضطراب انگیز شک میں گرفتار ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they became divided only after Knowledge reached them,- through selfish envy as between themselves. Had it not been for a Word that went forth before from thy Lord, (tending) to a Term appointed, the matter would have been settled between them: But truly those who have inherited the Book after them are in suspicious (disquieting) doubt concerning it.

Translated by

Muhammad Sarwar

Only after receiving the knowledge did people divide themselves into different groups because of rebellion among themselves. Had it not been for your Lord's giving them respite for an appointed time, He would certainly have settled their differences once and for all. Those who inherited the Book, from their quarrelsome predecessors, also have doubts and suspicions about it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they divided not till after knowledge had come to them, through transgression between themselves. And had it not been for a Word that went forth before from your Lord for an appointed term, the matter would have been settled between them. And verily, those who were made to inherit the Scripture after them, are in grave doubt concerning it.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they did not become divided until after knowledge had come to them out of envy among themselves; and had not a word gone forth from your Lord till an appointed term, certainly judgment would have been given between them; and those who were made to inherit the Book after them are most surely in disquieting doubt concerning it.

Translated by

William Pickthall

And they were not divided until after the knowledge came unto them, through rivalry among themselves; and had it not been for a Word that had already gone forth from thy Lord for an appointed term, it surely had been judged between them. And those who were made to inherit the Scripture after them are verily in hopeless doubt concerning it.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने तो परस्पर एक-दूसरे पर ज़्यादती करने के उद्देश्य से इस के पश्चात विभेद किया कि उन के पास ज्ञान आ चुका था। और यदि तुम्हारे रब की ओर से एक नियत अवधि तक के लिए बात पहले निश्चित न हो चुकी होती तो उन के बीच फ़ैसला चुका दिया गया होता। किन्तु जो लोग उन के पश्चात किताब के वारिस हुए वे उस की ओर से एक उलझन में डाल देने वाले संदेह में पड़े हुए हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ لوگ بعد اس کے کہ انکے پاس حکم پہنچ چکا تھا محض آپس کی ضدا ضدی سے باہم متفرق ہوگئے اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک وقت معین تک (کے لیے مہلت دینے کی) ایک بات پہلے قرار نہ پا چکتی تو (دنیا ہی میں) ان کا فیصلہ ہوچکا ہوتا اور جن لوگوں کو ان کے بعد کتاب دی گئی ہے (مراد اس سے مشرکین عہد نبوی کے ہیں) وہ اس طرف سے ایسے (قوی) شک میں پڑے ہیں جس نے (ان کو) تردد میں ڈال رکھا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لوگوں میں تفرقہ اس وقت پیدا ہوا جب ان کے پاس علم آچکا تھا وجہ یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے پر زیادتی کرنا چاہتے تھے۔ اگر تیرا رب پہلے ہی یہ نہ فرما چکا ہوتا کہ ایک مقرر وقت تک فیصلہ ملتوی رکھا جائے گا تو ان کا قضیہ چکا دیا گیا ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ پہلے لوگوں کے بعد جو لوگ کتاب کے وارث بنائے گئے وہ اس کی طرف سے بڑے اضطراب انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگوں میں جو تفرقہ رونما ہوا ، وہ اس کے بعد ہوا کہ ان کے پاس علم آچکا تھا ، اور اس بنا پر ہوا کہ وہ آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنا چاہتے تھے۔ اگر تیرا رب پہلے ہی نہ فرما چکا ہوتا کہ ایک وقت مقررہ تک فیصلہ ملتوی رکھا جائے گا تو ان کا قضیہ چکا دیا گیا ہوتا اور حقیقت یہ ہے کہ اگلوں کے بعد جو لوگ کتاب کے وارث بنائے گئے ، وہ اس کی طرف سے بڑے اضطراب انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ لوگ متفرق نہیں ہوئے مگر ضدا ضدی میں اس کے بعد کہ ان کے پاس علم آگیا، اور اگر آپ کے رب کی طرف سے وقت متعین تک ایک بات پہلے سے طے شدہ نہ ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا اور بلاشبہ ان کے بعد جنہیں کتاب دی گئی وہ اس کی طرف سے شک میں پڑے ہیں جو تردد میں ڈالنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جنہوں نے اختلاف ڈالا سو سمجھ آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے اور اگر نہ ہوتی ایک بات جو نکلی ہے تیرے رب سے ایک مقررہ وعدہ تک تو فیصلہ ہوجاتا ان میں اور جن کو ملی ہے کتاب ان کے پیچھے وہ البتہ اس کے دھوکے میں ہیں جو چین نہیں آنے دیتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہلوگ یعنی اہل کتاب بعداس کے کہ ان کو صحیح علم پہنچ چکا تھا محض آپس کی ضد بحث سے الگ الگ ہوگئے اور اے پیغمبر آپ کے رب کی طرف سے ایک وقت معین تک کی بات پہلے سے طے شدہ نہ ہوتی تو ان کے مابین کبھی کا فیصلہ کردیا گیا ہوتا اور وہ لوگ جو ان کے بعد کتاب الٰہی کے وارث کئے گئے وہ اس کتاب کی طرف سے ایک سخت تردد انگیز شک میں مبتلا ہوگئے ہیں۔