Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 24

سورة الشورى

اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا ۚ فَاِنۡ یَّشَاِ اللّٰہُ یَخۡتِمۡ عَلٰی قَلۡبِکَ ؕ وَ یَمۡحُ اللّٰہُ الۡبَاطِلَ وَ یُحِقُّ الۡحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ ؕ اِنَّہٗ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۲۴﴾

Or do they say, "He has invented about Allah a lie"? But if Allah willed, He could seal over your heart. And Allah eliminates falsehood and establishes the truth by His words. Indeed, He is Knowing of that within the breasts.

کیا یہ کہتے ہیں کہ ( پیغمبر نے ) اللہ پر جھوٹ باندھا ہے ، اگر اللہ چاہے تو آپ کے دل پر مہر لگا دے اور اللہ تعالٰی اپنی باتوں سے جھوٹ کو مٹا دیتا ہے اور سچ کو ثابت رکھتا ہے ۔ وہ سینے کی باتوں کو جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
افۡتَرٰی
اس نے گھڑ لیا
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
کَذِبًا
جھوٹ
فَاِنۡ
پھر اگر
یَّشَاِ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
یَخۡتِمۡ
وہ مہر لگا دیتا
عَلٰی قَلۡبِکَ
آپ کے دل پر
وَیَمۡحُ
اور جلد مٹا دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
الۡبَاطِلَ
باطل کو
وَیُحِقُّ
اور وہ حق کر دکھاتا ہے
الۡحَقَّ
حق کو
بِکَلِمٰتِہٖ
اپنے کلمات سے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
سینوں والے(بھید)
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقینا ً
السَّبِیۡلُ
راستہ
عَلَی الَّذِیۡنَ
اوپر ‌ان ‌لوگوں ‌كے ‌لیے ‌جو
یَظۡلِمُوۡنَ
ظلم کرتے ہیں
النَّاسَ
لو گوں پر
وَیَبۡغُوۡنَ
اورسرکشی کرتے ہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
بِغَیۡرِ الۡحَقِّ
بغیرحق کے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

Or do they say, "He has invented about Allah a lie"? But if Allah willed, He could seal over your heart. And Allah eliminates falsehood and establishes the truth by His words. Indeed, He is Knowing of that within the breasts.

کیا یہ کہتے ہیں کہ ( پیغمبر نے ) اللہ پر جھوٹ باندھا ہے ، اگر اللہ چاہے تو آپ کے دل پر مہر لگا دے اور اللہ تعالٰی اپنی باتوں سے جھوٹ کو مٹا دیتا ہے اور سچ کو ثابت رکھتا ہے ۔ وہ سینے کی باتوں کو جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے ؟ پس اگر وہ چاہتا تو آپ کے دل پر مہر کردیتا اور اللہ تو باطل کو مٹاتا اور اپنے کلمات سے حق کو حق ثابت کرتا ہے۔ بلاشبہ وہ دلوں کے راز تک جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یا لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ گھڑ رکھاہے؟ تواگر اﷲ تعالیٰ چاہے توآپ کے دل پر مُہر کردے اوراﷲ تعالیٰ باطل کو مٹاتا ہے اورحق کواپنے کلمات سے حق ثابت کر دیتاہے۔ یقیناًوہ سینوں کے رازوں کو خوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it that they say, |"He has forged a lie against Allah|"? So, if Allah wills, He may put a seal on your heart.1 And Allah blots out falsehood and establishes truth with His words. Surely, He is fully aware of what lies in the hearts.

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے باندھا اللہ پر جھوٹ سو اگر اللہ چاہے مہر کر دے تیرے دل پر اور مٹاتا ہے اللہ جھوٹ کو اور ثابت کرتا ہے سچ کو اپنی باتوں سے اس کو معلوم ہے جو دلوں میں ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اللہ کے اوپر جھوٹ گھڑلیا ہے ؟ تو اگر اللہ چاہے تو آپ کے قلب پر مہر لگا دے۔ اور اللہ باطل کو مٹا دیتا ہے اور حق کا حق ہونا ثابت کردیتا ہے اپنے کلمات سے۔ } یقینا وہ واقف ہے اس سے بھی جو کچھ سینوں کے اندر پوشیدہ ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they say: “He has forged a lie against Allah?” If Allah so wanted He could seal up your heart. Allah blots out falsehood and confirms the truth by His Words. He is well aware of all the secrets hidden in the breasts (of people).

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اللہ پر جھوٹا بہتان گھڑ لیا ہے؟43 اگر اللہ چاہے تو تمہارے دل پر مہر کر دے 44 ۔ وہ باطل کو مٹا دیتا ہے اور حق کو اپنے فرمانوں سے حق کر دکھاتا ہے 45 وہ سینوں کے چھپے ہوئے راز جانتا ہے ۔ 46

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ اس شخص نے یہ کلام خود گھڑ کر جھوٹ موٹ اللہ کے ذمے لگا دیا ہے ؟ حالانکہ اگر اللہ چاہے تو تمہارے دل پر مہر لگا دے ، اور اللہ تو باطل کو مٹاتا ہے ، اور حق کو اپنے کلمات کے ذریعے ثابت کرتا ہے ، ( ٧ ) یقینا وہ سینوں میں چھپی ہوئی باتوں تک کو جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھ لیا 8 اللہ تعالیٰ تو اگر چاہے (تو ایسی قدر رکھتا ہے) تیرے دل پر مہر لکھا دے 9 اور اللہ تو جھوٹ کو میٹ دیتا ہے اور پانی کلام (یعنی قرآن) سے حق بات کو جماتا ہے 10 (یعنی اسلام کو) بیشک وہ تو دلوں پر کی بات جانتا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ انہوں (پیغمبر) نے اللہ پر جھوٹ باندھ رکھا ہے سو اگر اللہ چاہتے تو آپ کے قلب پر مہر کردیتے اور اللہ باطل کو مٹایا کرتے ہیں اور حق کو اپنے ارشادات سے ثابت فرماتے ہیں۔ بیشک وہ دلوں کی باتیں جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ پر جھوٹ باندھ لیا ہے ؟ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو آپ کے دل پر مہر لگا دے اور اللہ باطل کو مٹا دیتا ہے اور حق کو اپنی باتوں سے ثابت کرتا ہے بیشک وہ دلوں تک کی باتوں سے واقف ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے خدا پر جھوٹ باندھ لیا ہے؟ اگر خدا چاہے تو (اے محمدﷺ) تمہارے دل پر مہر لگا دے۔ اور خدا جھوٹ کو نابود کرتا اور اپنی باتوں سے حق کو ثابت کرتا ہے۔ بےشک وہ سینے تک کی باتوں سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say they: he hath fabricated a lie concerning God! Now, if Allah willed, He would seal thine heart. And Allah abolisheth falsehood and establisheth truth by His words; verily He is the Knower of that which is in the breasts.

کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسی (شخص) نے اللہ پر جھوٹ بہتان باندھ رکھا ہے ۔ تو اللہ اگر چاہے تو آپ کے قلب پر مہر لگا دے اور اللہ باطل کو مٹایا کرتا ہے اور حق کو اپنے احکام سے ثابت کیا کرتا ہے وہ دلوں تک کی باتیں خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اللہ پر جھوٹ باندھا؟ تو اللہ اگر چاہے تو تمہارے دل پر بند لگادے اور اللہ اپنے کلمات کے ذریعہ سے باطل کو مٹاتا اور حق کو مستحکم کرتا ہے ۔ بیشک وہ دلوں کے بھیدوں کو جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس نے اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹ باندھا ہے؟ پس اگر اللہ ( تعالیٰ ) چاہتا تو ( اے محبوب ) آپ کے دل پر مہر لگادیتا اور باطل کو مٹا ڈالتا اور حق کو اپنے کلمات سے ثابت کردیتا ، بیش ک وہ سینے کے رازوں کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اللہ پر جھوٹ باندھ لیا ہے ؟ اے محمد اگر اللہ چاہے تو تمہارے دل پر مہر لگا دے اور اللہ جھوٹ کو مٹاتا ہے اور اپنی باتوں سے حق کو ثابت کرتا ہے بیشک وہ دلوں کی باتوں تک سے واقف ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے جھوٹ باندھا ہے اللہ پر ؟ سو (ان کا یہ کہنا سراسر باطل و مردود ہے ورنہ) اگر اللہ چاہتا تو مہر لگا دیتا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دل پر اور اللہ مٹا دیتا ہے باطل کو اور حق کر دکھاتا ہے حق کو اپنے فرامین (اور ارشادات) کے ذریعے بیشک وہ پوری طرح جانتا ہے دلوں کے رازوں کو

Translated by

Noor ul Amin

کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس ( محمد ) نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے؟اگراللہ چاہتاتوآپ کے دل پر مہر لگا دیتااوراللہ توباطل کو مٹاتااور اپنے کلمات سے حق کو حق ثابت کرتا ہے بلاشبہ وہی دلوں کے راز تک جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا ( ف۷۲ ) یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھ لیا ( ف۷۳ ) اور اللہ چاہے تو تمہارے اوپر اپنی رحمت و حفاظت کی مہر فرمادے ( ف۷٤ ) اور مٹاتا ہے باطل کو ( ف۷۵ ) اور حق کو ثابت فرماتا ہے اپنی باتوں سے ( ف۷٦ ) بیشک وہ دلوں کی باتیں جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے اللہ پر جھوٹا بہتان تراشا ہے ، سو اگر اللہ چاہے توآپ کے قلبِ اطہر پر ( صبر و استقامت کی ) مُہر ثبت فرما دے ( تاکہ آپ کو اِن کی بیہودہ گوئی کا رنج نہ پہنچے ) ، اور اﷲ باطل کو مٹا دیتا ہے اور اپنے کلمات سے حق کو ثابت رکھتا ہے ۔ بیشک وہ سینوں کی باتوں کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس ( رسول ( ص ) ) نے خدا پر جھوٹا بہتان باندھا ہے اگر اللہ چاہے تو تمہارے دل پر مہر لگا دے اور اللہ باطل کو مٹا دیتا ہے اور حق کو اپنی باتوں سے حق ثابت کرتا ہے بےشک وہ سینوں کی چھپی ہوئی باتوں ( رازوں ) کو خوب جانتا ہے ۔ وہ وہی ہے جو اپنے بندوں کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

What! Do they say, "He has forged a falsehood against Allah"? But if Allah willed, He could seal up thy heart. And Allah blots out Vanity, and proves the Truth by His Words. For He knows well the secrets of all hearts.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they say that he, (Muhammad), has invented falsehood against God? Had God wanted, He could have sealed up your heart. God causes falsehood to vanish and, by His words, firmly establishes the truth. He has full knowledge of what the hearts contain.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or say they: "He has invented a lie against Allah" If Allah willed, He could have sealed up your heart. And Allah wipes out falsehood, and establishes the truth by His Word. Verily, He knows well what are in the breasts.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or do they say: He has forged a lie against Allah? But if Allah pleased, He would seal your heart; and Allah will blot out the falsehood and confirm the truth with His words; surely He is Cognizant of what is in the breasts.

Translated by

William Pickthall

Or say they: He hath invented a lie concerning Allah? If Allah willed, He could have sealed thy heart (against them). And Allah will wipe out the lie and will vindicate the truth by His words. Lo! He is Aware of what is hidden in the breasts (of men).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(क्या वे ईमान नहीं लाएँगे) या उन का कहना है कि "इस व्यक्ति ने अल्लाह पर मिथ्यारोपण किया है?" यदि अल्लाह चाहे तो तुम्हारे दिल पर मुहर लगा दे (जिस प्रकार उस ने इनकार करने वालों के दिल पर मुहर लगा दी है) । अल्लाह तो असत्य को मिटा रहा है और सत्य को अपने बोलों से सिद्ध कर रहा है। निश्चय ही वह सीनों तक की बात को भी भली-भाँति जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ انہوں نے خدا پر جھوٹ بہتان باندھ رکھا ہے سو اگر خدا چاہے تو آپ کے دل پر بند لگا دے اور اللہ تعالیٰ باطل کو مٹایا کرتا ہے اور حق کو اپنے احکام سے ثابت کیا کرتا ہے وہ دلوں کی باتیں جانتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا وہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اللہ پر جھوٹ بنا لیا ہے اگر اللہ چاہے تو تمہارے دل پر مہر کر دے۔ اللہ باطل کو مٹا دیتا ہے اور حق کو اپنے ارشادات سے حق ثابت کر دکھاتا ہے۔ وہ سینوں کے چھپے ہوئے راز جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اللہ پر جھوٹابہتان گھڑ لیا ہے ؟ اگر اللہ چاہے تو تمہارے دل پر مہر کر دے۔ وہ باطل کو مٹا دیتا ہے اور حق کو اپنے فرمانوں سے حق کر دکھاتا ہے ، وہ سینوں کے چھپے ہوئے راز جانتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ اس نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے سو اگر اللہ چاہے آپ کے دل پر مہر لگا دے، اور اللہ باطل کو مٹاتا ہے اور حق کو اپنے کلمات کے ذریعہ ثابت کرتا ہے، بلاشبہ وہ سینوں کی چیزوں کا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے باندھا اللہ پر جھوٹ سو اگر اللہ چاہے مہر کر دے تیرے دل پر اور مٹاتا ہے اللہ جھوٹ کو اور ثابت کرتا ہے سچ کو اپنی باتوں سے اس کو معلوم ہے جو دلوں میں ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ اس پیغمبر نے خدا پر جھوٹ بہتان باندھ رکھا ہے سو اگر اللہ چاہے تو آپ کے قلب پر مہر لگادے اور اللہ تعالیٰ باطل کو مٹاتا ہے اور اپنے احکام سے حق کو ثابت کرتا ہے بیشک وہ سینوں کی باتوں کو جانتا ہے۔