Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 27

سورة الشورى

وَ لَوۡ بَسَطَ اللّٰہُ الرِّزۡقَ لِعِبَادِہٖ لَبَغَوۡا فِی الۡاَرۡضِ وَ لٰکِنۡ یُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا یَشَآءُ ؕ اِنَّہٗ بِعِبَادِہٖ خَبِیۡرٌۢ بَصِیۡرٌ ﴿۲۷﴾

And if Allah had extended [excessively] provision for His servants, they would have committed tyranny throughout the earth. But He sends [it] down in an amount which He wills. Indeed He is, of His servants, Acquainted and Seeing.

اگر اللہ تعالٰی اپنے ( سب ) بندوں کی روزی فراخ کر دیتا تو وہ زمین میں فساد برپا کر دیتے لیکن وہ اندازے کے ساتھ جو کچھ چاہتا ہے نازل فرماتا ہے وہ اپنے بندوں سے پورا خبردار ہے اور خوب دیکھنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
بَسَطَ
کھول دے
اللّٰہُ
اللہ
الرِّزۡقَ
رزق کو
لِعِبَادِہٖ
اپنے بندوں کے لیے
لَبَغَوۡا
البتہ وہ سرکشی کریں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
یُّنَزِّلُ
وہ اتارتا ہے
بِقَدَرٍ
ساتھ ایک اندازے کے
مَّا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
بِعِبَادِہٖ
اپنے بندوں سے
خَبِیۡرٌۢ
خوب باخبر ہے
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اوراگر
بَسَطَ
کشادہ کردیتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الرِّزۡقَ
رزق
لِعِبَادِہٖ
اپنے بندوں کے لیے
لَبَغَوۡا
تووہ سرکش ہوجاتے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلٰکِنۡ
اورلیکن
یُّنَزِّلُ
وہ نازل کرتاہے
بِقَدَرٍ
ایک اندازے سے
مَّا یَشَآءُ
جووہ چاہتاہے
اِنَّہٗ
یقیناًوہ
بِعِبَادِہٖ
اپنے بندوں سے
خَبِیۡرٌۢ
خوب باخبر
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والاہے
Translated by

Juna Garhi

And if Allah had extended [excessively] provision for His servants, they would have committed tyranny throughout the earth. But He sends [it] down in an amount which He wills. Indeed He is, of His servants, Acquainted and Seeing.

اگر اللہ تعالٰی اپنے ( سب ) بندوں کی روزی فراخ کر دیتا تو وہ زمین میں فساد برپا کر دیتے لیکن وہ اندازے کے ساتھ جو کچھ چاہتا ہے نازل فرماتا ہے وہ اپنے بندوں سے پورا خبردار ہے اور خوب دیکھنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر اللہ اپنے سب بندوں کو وافر رزق عطا کردیتا تو وہ زمین میں سرکشی سے اودھم مچا دیتے۔ مگر وہ ایک اندازے سے جتنا رزق چاہتا ہے نازل کرتا ہے۔ یقینا وہ اپنے بندوں سے باخبر ہے، انہیں دیکھ رہا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگر اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کا رزق کشادہ کردیتاتووہ زمین میں سرکش ہوجاتے لیکن وہ ایک اندازے سے نازل کرتاہے جووہ چاہتا ہے، یقیناوہ اپنے بندوں سے خوب باخبر،خوب دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And should Allah expand the provision for His slaves (to its full extent), they would spread mischief on earth; but He sends down what He wills in (due) measure. Surely, with regard to His slaves, He is All-Aware, Ever-Watchful.

اور اگر پھیلا دے اللہ روزی اپنے بندوں کو تو دھوم اٹھا دیں ملک میں لیکن اتارتا ہے ماپ کر جتنی چاہتا ہے بیشک وہ اپنے بندوں کی خبر رکھتا ہے دیکھتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر اللہ کشادہ کردیتا رزق اپنے سب بندوں کے لیے تو وہ زمین میں سرکشی کرتے } لیکن اللہ نازل کرتا ہے ایک اندازے کے مطابق جو چاہتا ہے۔ یقینا وہ اپنے بندوں (کے حالات) سے باخبر ان کو دیکھنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If Allah were to grant ample sustenance to His servants they would go about transgressing in the land. But He sends down in due measure whatever (sustenance) He wills. Surely He is Well-Aware and All-Seeing concerning matters that relate to His servants.

اگر اللہ اپنے بندوں کو کھلا رزق دے دیتا تو وہ زمین میں سرکشی کا طوفان برپا کر دیتے ، مگر وہ ایک حساب سے جتنا چاہتا ہے نازل کرتا ہے ، یقینا وہ اپنے بندوں سے باخبر ہے اور ان پر نگاہ رکھتا ہے 48 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر اللہ اپنے تمام بندوں کے لیے رزق کو کھلے طور پر پھیلا دیتا تو وہ زمین میں سرکشی کرنے لگتے ، مگر وہ ایک خاص اندازے سے جتنا چاہتا ہے ( رزق ) اتارتا ہے ۔ یقینا وہ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر ، ان پر نظر رکھنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر اللہ تعالیٰ اپنے سب بندوں کو فراغت سے روزی دے تو ملک میں فساد مچا دیں 2 لیکن کوہ انداز سے جتنی چاہتا ہے اتنی روزی اتارتا ہے 3 بیشک وہ اپنے بندوں کی خبر رکھتا ہے ان کو دیکھ رہا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر اللہ اپنے بندوں کے لئے رزق میں فراخی کردیتے تو وہ زمین میں فساد کرنے لگتے و لیکن وہ جو چاہتے ہیں اندازے کے ساتھ نازل فرماتے ہیں۔ بیشک وہ اپنے بندوں کو جانتے (اور) دیکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لئے رزق میں فراخی کردیتا تو زمین میں فساد کرنے لگتے لیکن وہ جس قدر چاہتا ہے اندازے کے ساتھ نازل کرتا ہے۔ بیشک وہ اپنے بندوں کو جانتا ہے اور وہ دیکھتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر خدا اپنے بندوں کے لئے رزق میں فراخی کردیتا تو زمین میں فساد کرنے لگتے۔ لیکن وہ جو چیز چاہتا ہے اندازے کے ساتھ نازل کرتا ہے۔ بےشک وہ اپنے بندوں کو جانتا اور دیکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had Allah expanded the provision for His bondmen they surely would have rebelled in the earth, but He sendeth down by measure as He willeth; verily He is, in respect of His bondmen. Aware and Beholder.

اور اللہ اگر اپنے بندوں کے لئے رزق فراخ کردیتا تو وہ روئے زمین پر سرکشی کرنے لگتے لیکن وہ جتنا چاہتا ہے انداز (مناسب) سے اتارتا ہے وہ اپنے بندوں سے خوب باخبر ہے اور خوب دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر اللہ اپنے بندوں کیلئے رزق کو کھول دیتا تو وہ زمین میں اودھم مچاتے ۔ بلکہ وہ ایک اندازے کے ساتھ اتارتا ہے جو چاہتا ہے ۔ وہ اپنے بندوں سے باخبر اور ان کو دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندوںکے لیے روزی کشادہ کردیتا تو البتہ وہ زمین میں سرکشی کرتے لیکن وہ ایک اندازے سے جو چاہتا ہے اُتارتا ہے ، بلاشبہ وہ بندوں سے خوب باخبر خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر اللہ اپنے بندوں کے لیے رزق میں فراخی کردیتا ہے تو وہ زمین میں فساد کرنے لگتے۔ لیکن وہ جس قدر چاہتا ہے اندازے کے ساتھ نازل کرتا ہے بیشک وہ اپنے بندوں کو جانتا اور دیکھتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر اللہ روزی کشادہ کردیتا اپنے بندوں کے لئے تو یقینا یہ بغاوت (و سرکشی) کا طوفان کھڑا کردیتے اس کی زمین میں مگر وہ اتارتا ہے ایک (نہایت ہی مناسب) اندازے سے جتنی چاہتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) بلاشبہ وہ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر اور ان کی ہر حالت پر نگاہ رکھنے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اوراگراللہ اپنے بندوں کی روزی میں خوب کشادگی دے دیتاتویہ زمین میں سرکشی سے اودھم مچادیتے مگروہ ایک اندازے سے جتنا رزق چاہتا ہے نازل کرتا ہے یقیناوہ اپنے بندوں سے باخبراورانہیں دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر اللہ اپنے سب بندوں کا رزق وسیع کردیتا تو ضرور زمین میں فساد پھیلاتے ( ف۷۹ ) لیکن وہ اندازہ سے اتارتا ہے جتنا چاہے ، بیشک وہ بندوں سے خبردار ہے ( ف۸۰ ) انہیں دیکھتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر اللہ اپنے تمام بندوں کے لئے روزی کشادہ فرما دے تو وہ ضرور زمین میں سرکشی کرنے لگیں لیکن وہ ( ضروریات کے ) اندازے کے ساتھ جتنی چاہتا ہے اتارتا ہے ، بیشک وہ اپنے بندوں ( کی ضرورتوں ) سے خبردار ہے خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر خدا اپنے تمام بندوں کی روزی کشادہ کر دیتا تو وہ زمین میں بغاوت پھیلا دیتے اور وہ بندوں کے حالات کو جا ننے والا اور خوب دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If Allah were to enlarge the provision for His Servants, they would indeed transgress beyond all bounds through the earth; but he sends (it) down in due measure as He pleases. For He is with His Servants Well-acquainted, Watchful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had God given abundant sustenance to His servants, they would have certainly rebelled on earth, but He sends them a known measure of sustenance as He wills. He is All-aware of His servants and watches over them all.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if Allah were to extend the provision for His servants, they would surely rebel in the earth, but He sends down by measure as He wills. Verily, He is, in respect of His servants, the Well-Aware, the All-Seer.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if Allah should amplify the provision for His servants they would certainly revolt in the earth; but He sends it down according to a measure as He pleases; surely He is Aware of, Seeing, His servants.

Translated by

William Pickthall

And if Allah were to enlarge the provision for His slaves they would surely rebel in the earth, but He sendeth down by measure as He willeth. Lo! He is Informed, a Seer of His bondmen.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि अल्लाह अपने बन्दों के लिए रोज़ी कुशादा कर देता तो वे धरती में सरकशी करने लगते। किन्तु वह एक अंदाज़े के साथ जो चाहता है, उतारता है। निस्संदेह वह अपने बन्दों की ख़बर रखने वाला है। वह उन पर निगाह रखता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر اللہ تعالیٰ نے اپنے سب بندوں کے لیے روزی فراخ کردیتاتو وہ دنیا میں شرارت کرنے لگتے (6) لیکن جتنا رزق چاہتا ہے انداز (مناسب) سے (ہر ایک کے لیے) اتارتا ہے۔ وہ اپنے بندوں (کے مصالح) کو جاننے والا (اور ان کا حال) دیکھنے والا ہے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر اللہ اپنے بندوں کو کھلا رزق دے دیتا تو وہ زمین میں سرکشی کرتے مگر وہ جتنا چاہتا ہے حساب کے مطابق نازل کرتا ہے، یقیناً وہ اپنے بندوں سے باخبر ہے۔ اور ان کو دیکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر اللہ اپنے سب بندوں کو کھلا رزق دے دیتا تو وہ زمین میں سرکشی کا طوفان برپا کردیتے ، مگر وہ ایک حساب سے جتنا چاہتا ہے ، نازل کرتا ہے۔ یقیناً وہ اپنے بندوں سے باخبر ہے اور ان پر نگاہ رکھتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر اللہ اپنے بندوں کے لیے روزی فراخ کردے تو وہ زمین میں بغاوت کرنے لگیں اور لیکن وہ نازل فرماتا ہے ایک اندازہ کے ساتھ وہ جو چاہتا ہے، بلاشبہ وہ اپنے بندوں سے باخبر ہے دیکھنے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر پھیلا دے اللہ روزی اپنے بندوں کو تو دھوم اٹھاویں ملک میں لیکن اتارتا ہے ناپ کر جتنی چاہتا ہے بیشک وہ اپنے بندوں کی خبر رکھتا ہے دیکھتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر اللہ تعالیٰ اپنے سب بندوں کے لئے روزی فراخ کردیتا تو وہ ضرور دنیا میں شرارت کرنے لگتے لیکن وہ جس قدر چاہتا ہے ایک مناسب انداز سے رزق اتارتا ہے بیشک وہ اپنے بندوں سے باخبر اور ان کو دیکھنے والا ہے۔