Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 28

سورة الشورى

وَ ہُوَ الَّذِیۡ یُنَزِّلُ الۡغَیۡثَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا قَنَطُوۡا وَ یَنۡشُرُ رَحۡمَتَہٗ ؕ وَ ہُوَ الۡوَلِیُّ الۡحَمِیۡدُ ﴿۲۸﴾

And it is He who sends down the rain after they had despaired and spreads His mercy. And He is the Protector, the Praiseworthy.

اور وہی ہے جو لوگوں کے نا امید ہو جانے کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے وہی ہے کارساز اور قابل حمد و ثنا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یُنَزِّلُ
اتارتا ہے
الۡغَیۡثَ
بارش کو
مِنۡۢ بَعۡدِ
اس کے بعد
مَا
جو
قَنَطُوۡا
وہ مایوس ہو گئے
وَیَنۡشُرُ
اور وہ پھیلا دیتا ہے
رَحۡمَتَہٗ
اپنی رحمت کو
وَہُوَ
اور وہی
الۡوَلِیُّ
مددگار ہے
الۡحَمِیۡدُ
بہت تعریف والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اوروہ
الَّذِیۡ
وہی ذات ہے جو
یُنَزِّلُ
برساتاہے
الۡغَیۡثَ
بارش
مِنۡۢ بَعۡدِ مَا
اس کے بعدکہ
قَنَطُوۡا
وہ مایوس ہوئے
وَیَنۡشُرُ
اوروہ پھیلادیتاہے
رَحۡمَتَہٗ
اپنی رحمت
وَہُوَ
اوروہ
الۡوَلِیُّ
مددکرنے والا
الۡحَمِیۡدُ
تمام تعریفوں کے لائق ہے
Translated by

Juna Garhi

And it is He who sends down the rain after they had despaired and spreads His mercy. And He is the Protector, the Praiseworthy.

اور وہی ہے جو لوگوں کے نا امید ہو جانے کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے وہی ہے کارساز اور قابل حمد و ثنا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جو لوگوں کے مایوس ہوجانے کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت عام کردیتا ہے اور وہی کارساز ہے، حمد کے لائق ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہی ہے جولوگوں کے مایوس ہو جانے کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے اوروہی مدد کرنے والا، تمام تعریفوں کے لائق ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who sends down rain after they have lost hope, and He extends His mercy. And He is the Guardian, Worthy of all praise.

اور وہی ہے جو اتارتا ہے مینہہ بعد اس کے کہ آس توڑ چکے اور پھیلاتا ہے اپنی رحمت اور وہی ہے کام بنانے والا سب تعریفوں کے لائق

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جو بارش برساتا ہے اس کے بعد کہ لوگ مایوس ہوچکے ہوتے ہیں اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے۔ اور وہی ہے جو (اپنے بندوں کا) مددگار ہے اور وہ اپنی ذات میں آپ ستودہ صفات ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who sends down the rain after they despair of it, spreading out His Mercy. He is the Protector, the Immensely Praiseworthy.

وہی ہے جو لوگوں کے مایوس ہو جانے کے بعد مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے ، اور وہی قابل تعریف ولی ہے 49

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہی ہے جو لوگوں کے نا امید ہونے کے بعد بارش برساتا اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے ، اور وہی ہے جو ( سب کا ) قابل تعریف رکھوالا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہی خدا ہے کہ بندے جب بارش سے ناامید جاتے ہیں اس وقت مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت زمین سے پھسلا دیتا ہے 4 اور وہی کام بنانے والا تعریف کے لائق ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی (اللہ) تو ہیں جو بندوں کے ناامید ہوجانے کے بعد بارش برساتے ہیں اور اپنی رحمت کو پھیلا دیتے ہیں اور وہ کارساز ، تعریف کے سزاوار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہی تو ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت ( یعنی بارش کی برکت) کو پھیلاتا ہے اور وہ کام بنانے والا ( اور) تعریف کے لائق ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعد مینہ برساتا اور اپنی رحمت (یعنی بارش) کی برکت کو پھیلا دیتا ہے۔ اور وہ کارساز اور سزاوار تعریف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He it is Who sendeth down the rain after men have despaired, and spreadeth abroad His mercy. And He is the Patron of all, the Praiseworthy.

اور وہ وہی جو لوگوں کے مایوس ہوجانے کے مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلاتا ہے اور وہ بڑا کارساز ہے (ہر طرح) قابل حمد ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جو اتارتا ہے بارش بعد اس کے کہ لوگ مایوس ہوچکے ہوتے ہیں اور وہ اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے اور وہی حقیقی کارساز اور ستودہ صفات ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہی ہے جو لوگوں کے نااُمید ہوجانے کے بعد بارش اُتارتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلادیتا ہے اور وہی ( حقیقی ) دوست ( اور ) بہت قابلِ تعریف ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی تو ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعد مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت یعنی بارش برسا دیتا ہے وہ کار ساز اور تعریف کا مستحق ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ وہی ہے جو اتارتا ہے بارش کو اس کے بعد کہ لوگ (نا امید و) مایوس ہوچکے ہوتے ہیں اور وہ (ہر طرف) پھیلا دیتا ہے اپنی رحمت (اور اس کے آثار و نتائج) اور وہی ہے کارساز اور ہر تعریف کے لائق

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہےجو لوگوں کی مایوسی کے بعدبارش برساتا ہے اور اپنی رحمت عام کرتا ہے اور وہی کارساز اور حمدکے لائق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے کہ مینہ اتارتا ہے ان کے ناامید ہونے پر اور اپنی رحمت پھیلاتا ہے ( ف۸۱ ) اور وہی کام بنانے والا ہے سب خوبیوں سراہا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ہی ہے جو بارش برساتا ہے اُن کے مایوس ہو جانے کے بعد اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے ، اور وہ کار ساز بڑی تعریفوں کے لائق ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہی ہے جو بارش برساتا ہے قابلِ ستائش ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He is the One that sends down rain (even) after (men) have given up all hope, and scatters His Mercy (far and wide). And He is the Protector, Worthy of all Praise.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who sends down the rain after they had lost hope and spreads out His mercy. He is the Guardian and the Most Praiseworthy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He it is Who sends down the rain after they have despaired, and spreads His mercy. And He is the Wali, Worthy of all praise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who sends down the rain after they have despaired, and He unfolds His mercy; and He is the Guardian, the Praised One.

Translated by

William Pickthall

And He it is Who sendeth down the saving rain after they have despaired, and spreadeth out His mercy. He is the Protecting Friend, the Praiseworthy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जो इस के पश्चात कि लोग निराश हो चुके होते हैं, मेंह बरसाता है और अपनी दयालुता को फैला देता है। और वही है संरक्षक मित्र, प्रशंसनीय!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ایسا ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعد مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلاتا ہے (1) اور وہ (سب کا) کارساز قابل حمد ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی ہے جو لوگوں کے مایوس ہوجانے کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے، وہی چارہ گر اور قابل تعریف ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جو لوگوں کے مایوس ہوجانے کے بعد مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے ، اور وہی قابل تعریف ولی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ ایسا ہے جو لوگوں کے ناامید ہونے کی بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلا دیتا ہے، اور وہ ولی ہے مستحق حمد ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہی ہے جو اتارتا ہے مینہ بعد اس کے کہ آس توڑ چکے اور پھیلاتا ہے اپنی رحمت اور وہی ہے کام بنانے والا سب تعریفوں کے لائق

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہی ہے جو لوگوں کے ناامید ہوئے پیچھے مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت عام طور سے پھیلاتا ہے اور وہی کارساز اور سزاوار حمدوثنا ہے۔