83. “And thus” does not refer only to the last method of wahi, but to all the three methods as mentioned in the preceding verses, and a spirit implies wahi (revelation), or the teaching given to the Prophet (peace be upon him) by revelation. Both the Quran and the Hadih confirm that the Prophet (peace be upon him) was given instruction by all these three methods:
(1) In a Hadith Aishah has stated... that revelation in the beginning came to the Prophet (peace be upon him) in the form of true visions. (Bukhari, Muslim) This continued in later life also. Traditions mention many visions in which he was given some teaching or informed of something and in the Quran also a vision of his has been clearly mentioned (Surah Al-Fath, Ayat 27). Besides, several traditions also mention that the Prophet (peace be upon him) said: I have been inspired with such and such a thing, or I have been informed of this and this, or I have been enjoined this, or I have been forbidden this. All such things relate to the first kind of the wahi and the divinely inspired traditions (Ahadith Qudsi) mostly belong to this category of the traditions.
(2) On the occasion of the Miraj (Ascension) the Prophet (peace be upon him) was honored with the second kind of the wahi also. In several authentic traditions the way mention has been made of the commandment of the Salat five times a day and the Prophet’s (peace be upon him) making submissions in that regard again and again clearly shows that at that time a similar dialogue took place between Allah Almighty and His servant Muhammad (peace be upon him) as had taken place between Allah and the Prophet Moses (peace be upon him) at the foot of Mount Toor. As for the third kind, the Quran itself testifies that it was conveyed to the Prophet (peace be upon him) through Angel Gabriel, the trustworthy. (Surah Al- Baqarah, Ayat 97); (Surah Ash-Shuara, Ayats192-195).
84. That is, before his appointment to Prophethood, the Prophet (peace be upon him) had never had any idea that he was going to receive a Book, or that he should receive one, but he was completely unaware of the heavenly Books and the subjects they treated. Likewise, although he believed in Allah, intellectually he was not aware of the requirements of the faith in Allah, nor did he know that along with that belief it was also necessary that he should believe in other things, the angels, the Prophethood, the divine Books and the Hereafter. Both these things were such as were not hidden even from the disbelievers of Makkah. No one belonging to Makkah could bear witness that he had ever heard anything pertaining to a divine Book from the Prophet (peace be upon him) before his sudden proclamation of the Prophethood, or any such thing that the people should believe in such and such things. Obviously if a person had already been looking forward to becoming a prophet, it could not be that the people who remained socially associated with him day and night for 40 years should not have even so much as heard the word Book and the faith from him, and after 40 years he should suddenly have started making fiery speeches on the same themes. Show more
سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :83
اسی طرح سے مراد محض آخری طریقہ نہیں ہے بلکہ وہ تینوں طریقے ہیں جو اوپر کی آیات میں مذکور ہوئے ہیں ۔ اور روح سے مراد وحی ، یا وہ تعلیم ہے جو وحی کے ذریعہ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی ۔ یہ بات قرآن اور حدیث دونوں سے ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ... وسلم کو ان تینوں طریقوں سے ہدایات دی گئی ہیں :
1 ) ۔ حدیث میں حضرت عائشہ کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی آنے کی ابتداء ہی سچے خوابوں سے ہوئی تھی ( بخاری و مسلم ) ۔ یہ سلسلہ بعد میں بھی جاری رہا ہے ، چنانچہ احادیث میں آپ کے بہت سے خوابوں کا ذکر ملتا ہے جن میں آپ کو کوئی تعلیم دی گئی ہے یا کسی بات پر مطلع کیا گیا ہے ، اور قرآن مجید میں بھی آپ کے ایک خواب کا صراحت کے ساتھ ذکر آیا ہے ( الفتح ، آیت 27 ) ۔ اس کے علاوہ متعدد احادیث میں یہ ذکر بھی آیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، فلاں بات میرے دل میں ڈالی گئی ہے ، یا مجھے یہ بتایا گیا ہے ، یا مجھے یہ حکم دیا گیا ہے ، یا مجھے اس سے منع کیا گیا ہے ۔ ایسی تمام چیزیں وحی کی پہلی قسم سے تعلق رکھتی ہیں ، اور احادیث قدسیہ بھی زیادہ تر اسی قبیل سے ہیں ۔
2 ) ۔ معراج کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی کی دوسری قسم سے بھی مشرف فرمایا گیا ۔ متعدد صحیح احادیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو پنج وقتہ نماز کا حکم دیے جانے ، اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس پر بار بار عرض معروض کرنے کا ذکر جس طرح آیا ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت اللہ اور اس کے بندے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ویسا ہی مکالمہ ہوا تھا جیسا دامن طور میں حضرت موسیٰ علیہ السلام اور اللہ تعالیٰ کے درمیان ہوا ۔
3 ) ۔ رہی تیسری قسم ، تو اس کے متعلق قرآن خود ہی شہادت دیتا ہے کہ اسے جبریل امین کے ذریعہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا گیا ہے ( البقرہ ، 97 ۔ الشعراء ، 192 تا 195 ) ۔
سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :84
یعنی نبوت پر سرفراز ہونے سے پہلے کبھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ذہن میں یہ تصور تک نہ آیا تھا کہ آپ کو کوئی کتاب ملنے والی ہے ، یا ملنی چاہیے ، بلکہ آپ سرے سے کتب آسمانی اور ان کے مضامین کے متعلق کچھ جانتے ہی نہ تھے ۔ اسی طرح آپ کو اللہ پر ایمان تو ضرو حاصل تھا ۔ مگر آپ نہ شعوری طور پر اس تفصیل سے واقف تھے کہ انسان کو اللہ کے متعلق کیا کیا باتیں ماننی چاہییں ، اور نہ آپ کو یہ معلوم تھا کہ اس کے ساتھ ملائکہ اور نبوت اور کتب الہٰی اور آخرت کے متعلق بھی بہت سی باتوں کا ماننا ضروری ہے ۔ یہ دونوں باتیں ایسی تھیں جو خود کفار مکہ سے بھی چھپی ہوئی نہ تھیں ۔ مکہ معظمہ کا کوئی شخص یہ شہادت نہ دے سکتا تھا کہ اس نے نبوت کے اچانک اعلان سے پہلے کبھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے کتاب الہٰی کا کوئی ذکر سنا ہو ، یا آپ سے اس طرح کی کوئی بات سنی ہو کہ لوگوں کو فلاں فلاں چیزوں پر ایمان لانا چاہیے ۔ ظاہر بات ہے کہ اگر کوئی شخص پہلے سے خود نبی بن بیٹھنے کی تیاری کر رہا ہو تو اسکی یہ حالت تو کبھی نہیں ہو سکتی کہ چالیس سال تک اس کے ساتھ شب و روز کا میل جول رکھنے والے اس کی زبان سے کتاب اور ایمان کا لفظ تک نہ سنیں ، اور چالیس سال کے بعد یکایک وہ انہی موضوعات پر دھواں دھار تقریریں کرنے لگے ۔ Show more