Surat us Shooraa

Surah: 42

Verse: 7

سورة الشورى

وَ کَذٰلِکَ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ قُرۡاٰنًا عَرَبِیًّا لِّتُنۡذِرَ اُمَّ الۡقُرٰی وَ مَنۡ حَوۡلَہَا وَ تُنۡذِرَ یَوۡمَ الۡجَمۡعِ لَا رَیۡبَ فِیۡہِ ؕ فَرِیۡقٌ فِی الۡجَنَّۃِ وَ فَرِیۡقٌ فِی السَّعِیۡرِ ﴿۷﴾

And thus We have revealed to you an Arabic Qur'an that you may warn the Mother of Cities [Makkah] and those around it and warn of the Day of Assembly, about which there is no doubt. A party will be in Paradise and a party in the Blaze.

اسی طرح ہم نے آپ کی طرف عربی قرآن کی وحی کی ہے تاکہ آپ مکہ والوں کو اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو خبردار کر دیں اور جمع ہونے کے دن جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ڈرا دیں ۔ ایک گروہ جنت میں ہوگا اور ایک گروہ جہنم میں ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کیا ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
قُرۡاٰنًا
قرآن
عَرَبِیًّا
عربی
لِّتُنۡذِرَ
تا کہ آپ ڈرائیں
اُمَّ الۡقُرٰی
مکہ والوں کو
وَمَنۡ
اور ان کو جو
حَوۡلَہَا
اردگرد ہیں اس کے
وَتُنۡذِرَ
اور آپ ڈرائیں
یَوۡمَ الۡجَمۡعِ
جمع ہونے کے دن سے
لَارَیۡبَ
نہیں کوئی شک
فِیۡہِ
اس میں
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ(ہو گا)
فِی الۡجَنَّۃِ
جنت میں
وَفَرِیۡقٌ
اور ایک گروہ(ہو گا)
فِی السَّعِیۡرِ
دوزخ میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اوراسی طرح
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کیاہم نے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
قُرۡاٰنًا
قرآن
عَرَبِیًّا
عربی
لِّتُنۡذِرَ
تاکہ آپ خبردارکریں
اُمَّ
مرکز(مکہ)کو
الۡقُرٰی
بستیوں کے
وَمَنۡ
اورجو
حَوۡلَہَا
اس کے اردگردہیں
وَتُنۡذِرَ
اورآپ ڈرائیں
یَوۡمَ الۡجَمۡعِ
جمع ہونے کے دن سے
لَا
نہیں
رَیۡبَ
کوئی شک
فِیۡہِ
اُس میں
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ
فِی الۡجَنَّۃِ
جنت میں
وَفَرِیۡقٌ
اوردوسراگروہ
فِی السَّعِیۡرِ
بھڑکتی ہوئی آگ میں ہوگا
Translated by

Juna Garhi

And thus We have revealed to you an Arabic Qur'an that you may warn the Mother of Cities [Makkah] and those around it and warn of the Day of Assembly, about which there is no doubt. A party will be in Paradise and a party in the Blaze.

اسی طرح ہم نے آپ کی طرف عربی قرآن کی وحی کی ہے تاکہ آپ مکہ والوں کو اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو خبردار کر دیں اور جمع ہونے کے دن جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ڈرا دیں ۔ ایک گروہ جنت میں ہوگا اور ایک گروہ جہنم میں ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف یہ قرآن عربی زبان میں نازل کیا تاکہ آپ اہل مکہ اور اس کے گردو پیش والوں کو ڈرائیں اور انہیں جمع ہونے کے دن سے بھی ڈرائیں جس (کے واقعہ ہونے) میں کوئی شک نہیں (اس دن) ایک گروہ تو جنت میں جائے گا اور دوسرا دوزخ میں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اسی طرح آپ کی طرف عربی قرآن وحی کیاہے تاکہ آپ بستیوں کے مرکز(مکہ)اوراُس کے اردگرد رہنے والوں کو خبردار کردیں اور جمع ہونے کے دن سے ڈرائیں جس میں کوئی شک نہیں، ایک گروہ جنت میں اور دوسرا گروہ بھڑکتی ہوئی آگ میں ہو گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And thus We have revealed to you an Arabic Qur&an, so that you may warn the town that is the mother of all towns, and those around it, and warn (them) of the Day of Gathering, about which there is no doubt (when) one group of people will be in Paradise, and another group in the blazing Fire.

اور اسی طرح اتارا ہم نے تجھ پر قرآن عربی زبان کہ تو ڈر سنائے بڑے گاؤں کو اور اس کے آس پاس والوں کو اور خبر سنا دے جمع ہونے کے دن کی اس میں دھوکا نہیں ایک فرقہ بہشت میں اور ایک فرقہ آگ میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی طرح ہم نے وحی کیا ہے آپ کی طرف یہ قرآن عربی تاکہ آپ خبردار کردیں بستیوں کے مرکز اور اس کے ارد گرد رہنے والوں کو اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خبردار کردیں اس جمع ہونے والے دن سے جس میں کوئی شک نہیں۔ } (اُس دن) ایک گروہ جنت میں جائے گا اور ایک گروہ جہنم میں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And thus did We reveal this Arabic Qur'an to you that you may warn the people of the Mother of Cities (to wit, Makkah) and those who dwell around it; and warn them of the Day of Gathering concerning which there is no doubt: whereon some will be in Paradise, and some in the Blazing Fire.

ہاں ، اسی طرح اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، یہ قرآن عربی ہم نے تمہاری طرف وحی کیا ہے 8 تاکہ تم بستیوں کے مرکز ( شہر مکہ ) اور اس کے گرد و پیش رہنے والوں کو خبردار کر دو 9 ، اور جمع ہونے کے دن سے ڈرا دو 10 جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ۔ ایک گروہ کو جنت میں جانا ہے اور دوسرے گروہ کو دوزخ میں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسی طرح ہم نے یہ عربی قرآن تم پر وحی کے ذریعے بھیجا ہے ، تاکہ تم مرکزی بستی ( مکہ ) اور اس کے ارد گرد والوں کو اس دن سے خبردار کرو جس میں سب کو جمع کیا جائے گا ، جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے ۔ ایک گروہ جنت میں جائے گا اور ایک گروہ بھڑکتی ہوئی آگ میں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے اسی طرح جیسے یہ وحی بھیجی تجھ پر اے پیغمبر عربی زبان کا قرآن بھیجا اس لئے کہ تو مکہ والوں کو اور جو ان کے گرد رہتے ہیں ڈرائے 12 اور اس دن کی خبر سنئاے جس دن لوگ اکٹھا ہوں گے قیامت کے دن جس میں کوئی شک نہیں اس دن ایک گروہ بہشت میں ہوگا اور ایک گروہ دوزخ میں 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی طرح آپ پر (یہ) قرآن عربی (زبان میں) وحی فرمایا ہے تاکہ آپ (پہلے پہل) بڑے شہر (مکہ مکرمہ کے رہنے) والوں کو اور ان کے اردگرد والوں کو ڈرائیں اور قیامت کے دن سے ڈرائیں جس میں کوئی شک نہیں۔ ایک گروہ جنت میں داخل ہوگا اور ایک گروہ دوزخ میں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف اس قرآن کو عربی میں نازل کیا ہے تا کہ آپ اس کے ذریعہ مکہ والوں اور اس کے آس پاس رہنے والوں کو آگاہ اور خبردار کریں ۔ اور اس دن کا خوف دلائیں جو سب کے جمع ہونے کا دن ہے اور جس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ ( اس دن) ایک گروہ جنت میں اور دوسرا گروہ جہنم میں ( داخل کیا جائے گا)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی طرح تمہارے پاس قرآن عربی بھیجا ہے تاکہ تم بڑے گاؤں (یعنی مکّے) کے رہنے والوں کو اور جو لوگ اس کے اردگرد رہتے ہیں ان کو رستہ دکھاؤ اور انہیں قیامت کے دن کا بھی جس میں کچھ شک نہیں ہے خوف دلاؤ۔ اس روز ایک فریق بہشت میں ہوگا اور ایک فریق دوزخ میں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thus We have revealed Unto thee a Qur'an in Arabic, that thou mayest warn the mother of towns and those around it, and that thou mayest warn them of a Day of Assembling whereof there is no doubt. A party will be in the Garden, and a party in the Blaze.

اور آپ پر اسی طرح یہ قرآن عربی میں وحی کیا گیا ہے تاکہ آپ مکہ والوں کو اور ان کو جو اس کے آس پاس رہتے ہیں ۔ جمع ہونے کے دن سے ڈرائیں جس میں ذرا شک نہیں ۔ ایک گروہ جنت میں (داخل) اور ایک گروہ دوزخ میں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح ہم نے تمہاری طرف ایک عربی قرآن وحی کیا ہے تاکہ تم اہلِ مکہ اور اس کے گرد وپیش والوں کو آگاہ کردو اور اس دن سے ڈرا دو جو سب کے اکٹھے کرنے کا دن ہوگا ، جس کے آنے میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے ۔ اس دن ایک گروہ جنّت میں داخل ہوگا اور ایک گروہ دوزخ میں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی طرح ہم نے آپ ( ﷺ ) پر قرآن عربی کی وحی کی تاکہ آپ بستیوں کی جڑ ( مکہ مکرمہ ) اور اس کے اردگرد ( کے رہنے ) والوں کو ڈرائیں اور جمع ہونے کے دن سے جس میں کوئی شبہ نہیں ، ڈرائیں ایک گروہ جنت میں اور ایک گروہ بھڑکتی آگ میں ( ہوگا )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی طرح تمہارے پاس قرآن عربی میں بھیجا ہے تاکہ تم بڑے گاؤں یعنی مکہ کے رہنے والوں کو اور جو اس کے ارد گرد رہتے ہیں ان کو رستہ دکھاؤ اور ان کو قیامت کے دن کا بھی جس میں کوئی شک نہیں خوف دلاؤ۔ اس روز ایک فریق بہشت میں ہوگا اور ایک فریق دوزخ میں ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہاں اسی طرح ہم نے وحی کی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف (اے پیغمبر ! ) عربی زبان کے ایک عظیم الشان قرآن کی صورت میں تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خبردار کریں بستیوں کے مرکز (مکہ مکرمہ کے باشندوں) کو اور ان سب کو جو اس کے ارداگرد (پورے عالم میں پھیلے) ہیں اور (ان کو) خبردار کریں جمع ہونے کے اس (ہولناک) دن سے جس کے آنے میں کوئی شک نہیں (جس دن کہ) ایک گروہ جنت میں ہوگا اور ایک دوزخ میں

Translated by

Noor ul Amin

اسی طرح ہم نے آپ کی طرف یہ قرآن عربی میں نازل کیا تاکہ آپ اہل مکہ اور اس کے گردپیش والوں کو ڈرائیں اور جمع ہونے کے دن سے بھی ڈرائیں جس میں کوئی شک نہیں اس دن ایک گروہ جنت میں جائے گااور دوسرا جہنم میں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یونہی ہم نے تمہاری طرف عربی قرآن وحی بھیجا کہ تم ڈراؤ سب شہروں کی اصل مکہ والوں کو اور جتنے اس کے گرد ہیں ( ف۹ ) اور تم ڈراؤ اکٹھے ہونے کے دن سے جس میں کچھ شک نہیں ( ف۱۰ ) ایک گروہ جنت میں ہے اور ایک گروہ دوزخ میں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف عربی زبان میں قرآن کی وحی کی تاکہ آپ مکّہ والوں کو اور اُن لوگوں کو جو اِس کے اِردگرد رہتے ہیں ڈر سنا سکیں ، اور آپ جمع ہونے کے اُس دن کا خوف دلائیں جس میں کوئی شک نہیں ہے ۔ ( اُس دن ) ایک گروہ جنت میں ہوگا اور دوسرا گروہ دوزخ میں ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی طرح ہم نے وحی کے ذریعہ یہ قرآن عربی زبان میں آپ کی طرف بھیجا ہے تاکہ آپ اہلِ مکہ اور اس کے گِردو پیش رہنے والوں کو ڈرائیں اورجمع ہو نے کے دن ( قیامت ) سے ڈرائیں جس ( کے آنے ) میں کوئی شک نہیں ہے ( اس دن ) ایک گروہ جنت میں جائے گااور ایک گروہ دوزخ میں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus have We sent by inspiration to thee an Arabic Qur'an: that thou mayest warn the Mother of Cities and all around her,- and warn (them) of the Day of Assembly, of which there is no doubt: (when) some will be in the Garden, and some in the Blazing Fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have revealed the Quran to you in the Arabic language so that you could warn the people of the Mother Town (Mecca) and those around it of the inevitable Day of Resurrection when some will go to Paradise and others to hell.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And thus We have revealed to you a Qur'an in Arabic that you may warn the Mother of the Towns and all around it, and warn (them) of the Day of Assembling of which there is no doubt, a party will be in Paradise and a party in the blazing Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus have We revealed to you an Arabic Quran, that you may warn the mother city and those around it, and that you may give warning of the day of gathering together wherein is no doubt; a party shall be in the garden and (another) party in the burning fire.

Translated by

William Pickthall

And thus We have inspired in thee a Lecture in Arabic, that thou mayst warn the mother-town and those around it, and mayst warn of a day of assembling whereof there is no doubt. A host will be in the Garden, and a host of them in the Flame.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और (जैसे हम स्पष्ट आयतें उतारते हैं) उसी प्रकार हम ने तुम्हारी ओर एक अरबी क़ुरआन की प्रकाशना की है, ताकि तुम बस्तियों के केन्द्र (मक्का) को और जो लोग उस के चतुर्दिक हैं उन को सचेत कर दो और सचेत करो इकट्ठा होने के दिन से, जिस में कोई सन्देह नहीं। एक गिरोह जन्नत में होगा और एक गिरोह भड़कती आग में

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے اسی طرح آپ پر (یہ) قرآن عربی وحی کے ذریعہ سے نازل کیا ہے تاکہ آپ (سب سے پہلے) مکہ کے رہنے والوں کو اور جو لوگ اس کے آس پاس ہیں ان کو ڈرائیں اور جمع ہونے کے دن سے ڈرائیں (1) جس (کے آنے) میں ذرا شک نہیں ایک گروہ جنت میں (داخل ہوگا) اور ایک دوزخ میں ہوگا۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی اسی طرح ہم نے یہ عربی زبان میں قرآن آپ کی طرف وحی کیا ہے تاکہ تم بستیوں کے مرکز مکہ اور اس کے گردوپیش رہنے والوں کو خبردار کر دو ، اور جمع ہونے کے دن سے ڈرا دو جس کے آنے میں کوئی شک نہیں۔ اس دن ایک گروہ کو جنت میں اور دوسرے گروہ کو دوزخ میں جانا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہاں اسی طرح اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، یہ قرآن عربی ہم نے تمہاری طرف وحی کیا ہے ، تا کہ تم بستیوں کے مرکز (شہر مکہ) اور اس کے گردو پیش رہنے والوں کو خبردار کر دو ، اور جمع ہونے کے دن سے ڈرا دو جس کے آنے میں کوئی شک نہیں۔ ایک گروہ کو جنت میں جاتا ہے اور دوسرے گروہ کو دوزخ میں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف قرآن عربی کی وحی بھیجی تاکہ آپ ام القریٰ اور اس کے آس پاس کے رہنے والوں کو ڈرائیں اور جمع ہونے کے دن سے ڈرائیں جس میں کوئی شک نہیں، ایک فریق جنت میں ہوگا اور ایک فریق دوزخ میں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی طرح اتارا ہم نے تجھ پر قرآن عربی زبان کا کہ تو ڈر سنا دے بڑے گاؤں کو اور اس کے آس پاس والوں کو اور خبر سنا دے جمع ہونے کے دن کی اس میں دھوکا نہیں ایک فرقہ بہشت میں اور ایک فرقہ آگ میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس طرح ہر پیغمبر پر اس کی قومی زبان میں ہم نے وحی بھیجی ہے اسی طرح آپ پر ہم نے قرآن عربی زبان میں نازل کیا ہے تاکہ آپ اہل مکہ کو اور مکہ کے چاروں طرف رہنے والوں کو خبردار کردیں اور اسی دن سے ڈرادیں جو سب کے جمع ہونے کا دن ہے جس کے آنے میں ذرا شک نہیں ہے اس دن ایک فریق جنت میں داخل ہوگا اور ایک فریق دوزخ میں داخل کیا جائے گا۔