Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 39

سورة الزخرف

وَ لَنۡ یَّنۡفَعَکُمُ الۡیَوۡمَ اِذۡ ظَّلَمۡتُمۡ اَنَّکُمۡ فِی الۡعَذَابِ مُشۡتَرِکُوۡنَ ﴿۳۹﴾

And never will it benefit you that Day, when you have wronged, that you are [all] sharing in the punishment.

اور جب کہ تم ظالم ٹھہر چکے تو تمہیں آج ہرگز تم سب کا عذاب میں شریک ہونا کوئی نفع نہ دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَنۡ
اور ہر گز نہ
یَّنۡفَعَکُمُ
نفع دے گا تمہیں
الۡیَوۡمَ
آج
اِذۡ
جب
ظَّلَمۡتُمۡ
ظلم کر چکے تم
اَنَّکُمۡ
بےشک تم
فِی الۡعَذَابِ
عذاب میں
مُشۡتَرِکُوۡنَ
مشترک ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَنۡ
اورہرگزنہیں
یَّنۡفَعَکُمُ
فائدہ دے گی تمہیں
الۡیَوۡمَ
آج
اِذۡ
جب
ظَّلَمۡتُمۡ
ظلم کیاتم نے
اَنَّکُمۡ
۔ (یہ بات کہ)یقیناًتم سب
فِی الۡعَذَابِ
عذاب میں
مُشۡتَرِکُوۡنَ
اکٹھے ہو
Translated by

Juna Garhi

And never will it benefit you that Day, when you have wronged, that you are [all] sharing in the punishment.

اور جب کہ تم ظالم ٹھہر چکے تو تمہیں آج ہرگز تم سب کا عذاب میں شریک ہونا کوئی نفع نہ دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (انہیں کہا جائے گا) جب تم ظلم کرچکے ہو تو آج تمہیں (ایسی گفتگو) کچھ نفع نہیں دے سکتی۔ تم سب عذاب میں برابر کے شریک ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآج تمہیں یہ بات ہرگز فائدہ نہ دے گی جب کہ تم نے ظلم کیاکہ یقیناتم سب عذاب میں اکٹھے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (it will be said to such people,) &Since you were wrongdoers, it will never benefit you today that you are sharing the punishment with each other.&

اور کچھ فائدہ نہیں تم کو آج کے دن جبکہ تم ظالم ٹھہر چکے اس بات سے کہ تم عذاب میں شامل ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب کہ تم ظلم کرتے رہے ہو تو آج کے دن یہ بات تمہیں کچھ فائدہ نہیں دے گی کہ تم سب عذاب میں شریک ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(He will then be told): “Today it will not benefit you the least that after your wrong-doing you and your satans now share the chastisement.”

اس وقت ان لوگوں سے کہا جائے گا کہ جب تم ظلم کر چکے تو آج یہ بات تمہارے لیے کچھ بھی نافع نہیں ہے کہ تم اور تمہارے شیاطین عذاب میں مشترک ہیں35 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آج جب تم ظلم کرچکے ہو تو تمہیں یہ بات ہرگز کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی کہ تم عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہو ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا یا فرشتے کہیں گے جب تم نے دنیا میں شرک کی تو آج تم کو اس سے کوئی فائدہ نہ ہوگا تم سب عذاب میں شریک ہو 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب تم ظلم کرتے رہے تو آج یہ بات تم کو ہرگز فائدہ نہ دے گی کہ تم (سب) عذاب میں شریک ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( ان سے کہا جائے گا کہ) جب تم ظلم و زیادتی کرچکے تو آج تمہاری بات ( تمہاری شرمندگی) تمہیں کوئی نفع نہ دے گی کیونکہ تم اور یہ شیاطین عذاب میں برابر کے شریک ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تم ظلم کرتے رہے تو آج تمہیں یہ بات فائدہ نہیں دے سکتی کہ تم (سب) عذاب میں شریک ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it Will profit you not today, because ye have done wrong, that ye are in the torment sharers.

اور آج یہ بات بھی تمہارے کام نہ آئے گی جب کہ تم خود کفر کرچکے ہو کہ تم عذاب میں (دوسروں کے ساتھ) شریک ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جبکہ تم نے اپنے اوپر ظلم ڈھائے تو یہ چیز آج تم کو ذرا بھی نافع نہیں ہوگی کہ تم عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم لوگوں کو آج کا دن ہرگز فائدہ نہ دے گا کیونکہ تم لوگوں نے ظلم کیا ہے ، بلاشبہ تم لوگ عذاب میں ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تم ظلم کرتے رہے تو آج تمہیں یہ بات فائدہ نہیں دے سکتی کہ تم سب عذاب میں شریک ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ دنیا میں) جب تم لوگ ظلم ہی پر ہی کمربستہ رہے تو اب تمہیں اس بات سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا کہ تم سب اس عذاب میں باہم شریک ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اللہ یافرشتے کہیں گے ) چونکہ تم نے دنیا میں ظلم کیا تھا ، اسلئے آج تمہاری یہ بات تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی تم سب عذاب میں شریک ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہرگز تمہارا اس ( ف٦۲ ) سے بھلا نہ ہوگا آج جبکہ ( ف٦۳ ) تم نے ظلم کیا کہ تم سب عذاب میں شریک ہو ، (

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آج کے دن تمہیں ( یہ آرزو کرنا ) سود مند نہیں ہوگا جبکہ تم ( عمر بھر ) ظلم کرتے رہے ، ( آج ) تم سب عذاب میں شریک ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ان سے کہا جائے گا کہ ) جب تم ( دنیا میں ) ظلم کر چکے تو ( آج ) یہ بات تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی تم سب عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When ye have done wrong, it will avail you nothing, that Day, that ye shall be partners in Punishment!

Translated by

Muhammad Sarwar

They will be told on the Day of Judgment, "Regret will never be of any benefit to you. You have done injustice to your souls and you will share the torment".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It will profit you not this Day as you did wrong, (and) that you will be sharers in the punishment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And since you were unjust, it will not profit you this day that you are sharers in the chastisement.

Translated by

William Pickthall

And it profiteth you not this day, because ye did wrong, that ye will be sharers in the doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जबकि तुम ज़ालिम ठहरे तो आज यह बात तुम्हें कुछ लाभ न पहुँचा सकेगी कि यातना में तुम एक-दूसरे के साझी हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ان سے کہا جاوے گا کہ) جب کہ تم (دنیا میں) کفر کرچکے تھے تو آج یہ بات تمہارے کام نہ آوے گی کہ تم (اور شیاطین) سب عذاب میں شریک ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس وقت ان لوگوں سے کہا جائے گا کہ جب تم ظلم کرچکے تو آج یہ بات تمہارے لیے کچھ بھی فائدہ مند نہیں ہے۔ تم اور تمہارے شیاطین عذاب میں مشترک ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت ان لوگوں سے کہا جائے گا کہ جب تم ظلم کرچکے تو آج یہ بات تمہارے لیے کچھ بھی نافع نہیں ہے کہ تم اور تمہارے شیاطین عذاب میں مشترک ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تم نے ظلم کیا تو آج تمہیں یہ بات ہرگز نفع نہ دے گی کہ تم عذاب میں شریک ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کچھ فائدہ نہیں تم کو آج کے دن جب کہ تم ظالم ٹھہر چکے اس بات سے کہ تم عذاب میں شامل ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جبکہ تم ظالم ٹھہرچکے تو آج یہ بات کہ تم سب عذاب میں مشترک ہو تم کو کوئی نفع نہیں دے سکتی۔