37 This thing can be understood fully only by keeping in view the background in whicjit was said. The disbelievers of Makkah thought that the person of the Prophet Muhammad (upon whom be Allah's Peace) had become a source of trouble for them. If they could somehow get rid of him, matters would become normal. On the basis of this evil thought they were holding consultations day and night and planning to kill him. At this, Allah addresses His Prophet so as to tell them indirectly: "It doesn't make any difference whether you remain among them or not: if you live, you will see them meet their doom with your own eyes; if you are recalled from the world, they will be sent to their doom in your absence, because they cannot in any case escape the consequences of their misdeeds. "
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :37
اس ارشاد کا مطلب اس ماحول کو نگاہ میں رکھنے سے ہی اچھی طرح سمجھ میں آ سکتا ہے جس میں یہ بات فرمائی گئی ہے ۔ کفار مکہ یہ سمجھ رہے تھے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہی ان کے لیے مصیبت بنی ہوئی ہے ، یہ کانٹا درمیان سے نکل جائے تو پھر سب اچھا ہو جائے گا ۔ اسی گمان فاسد کی بنا پر وہ شب و روز بیٹھ بیٹھ کر مشورے کرتے تھے کہ آپ کو کسی نہ کسی طرح ختم کر دیا جائے ۔ اس پر اللہ تعالیٰ ان کی طرف سے رخ پھیر کر اپنے نبی کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ تمہارے رہنے یا نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ تم زندہ رہو گے تو تمہاری آنکھوں کے سامنے ان کی شامت آئے گی ، اٹھا لیے جاؤ گے تو تمہارے پیچھے ان کی خبر لی جائے گی ۔ شامت اعمال اب ان کی دامنگیر ہو چکی ہے جس سے یہ بچ نہیں سکتے ۔