Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 42

سورة الزخرف

اَوۡ نُرِیَنَّکَ الَّذِیۡ وَعَدۡنٰہُمۡ فَاِنَّا عَلَیۡہِمۡ مُّقۡتَدِرُوۡنَ ﴿۴۲﴾

Or whether [or not] We show you that which We have promised them, indeed, We are Perfect in Ability.

یا جو کچھ ان سے وعدہ کیا ہے وہ تجھے دکھا دیں ہم ان پر بھی قدرت رکھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
نُرِیَنَّکَ
ہم دکھائیں آپ کو
الَّذِیۡ
وہ جس کا
وَعَدۡنٰہُمۡ
وعدہ کیا ہم نے ان سے
فَاِنَّا
تو بےشک ہم
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
مُّقۡتَدِرُوۡنَ
قدرت رکھنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡ
یا
نُرِیَنَّکَ
ہم واقعی دکھادیں آپ کو
الَّذِیۡ
۔ (وہ عذاب)جس کا
وَعَدۡنٰہُمۡ
وعدہ کیاہم نے ان سے
فَاِنَّا
تویقیناًہم
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
مُّقۡتَدِرُوۡنَ
پوری قدرت رکھنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Or whether [or not] We show you that which We have promised them, indeed, We are Perfect in Ability.

یا جو کچھ ان سے وعدہ کیا ہے وہ تجھے دکھا دیں ہم ان پر بھی قدرت رکھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا جس (عذاب) کا ہم نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے، وہ آپ کو بھی دکھا دیں، ہم ہر طرح ان پر پوری قدرت رکھتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاہم آپ کو واقعی وہ دکھا دیں جس کا ہم نے اُن سے وعدہ کیا ہے۔تو یقیناہم اُن پر پوری قدرت رکھنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or (if) We show you (in your life) that (punishment) with whichWe have threatened them, then We have full control over them.

یا تجھ کو دکھا دیں جو ان سے وعدہ ٹھہرایا ہے تو یہ ہمارے بس میں ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا (یہ بھی ہوسکتا ہے کہ) ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دکھا دیں وہ کچھ جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ہمیں یقینا ان پر پوری قدرت حاصل ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

or make you see the end that We had promised them, for We have full power over them.

یا تم کو آنکھوں سے ان کا وہ انجام دکھا دیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ، ہمیں ان پر پوری قدرت حاصل ہے 37 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا اگر تمہیں بھی وہ ( عذاب ) دکھا دیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ، تب بھی ہمیں ان پر ہر طرح کی قدرت حاصل ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا جس عذاب کا ہم ان سے وعدہ کرتے وہ تجھ کو دلکھا دیں 7 بیشک ہم کو (ہر طرح) ان پر قدرت ہے (ہم یہ بھی کرسکتے ہیں) 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا آپ کو (دنیا کی زندگی میں) وہ (عذاب) دکھادیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے۔ پس یقینا ہم ان پر ہر طرح کی قدرت رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا ان کافروں سے ہم نے جو وعدہ کر رکھا ہے وہ آپ کو ( اسی دنیا کی زندگی ہی میں) دکھلا دیں ۔ اس پر ہم پوری قدرت رکھنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا (تمہاری زندگی ہی میں) تمہیں وہ (عذاب) دکھا دیں گے جن کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ہم ان پر قابو رکھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or if We shew thee that wherewith We threaten them, verily We are going to prevail over them.

یا اگر ہم انہیں وہی دکھلا دیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے تو ہم اس پر بھی قادر ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا تم کو دکھادیں گے وہ چیز جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ، سو ہم ان پر پوری طرح قادر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یا ہم آپ کو اس ( عذاب ) میں سے کچھ دکھادیں جس کا ہم نے ان لوگوں سے وعدہ کر رکھا ہے ، پس ہم ان لوگوں پر قادر ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا تمہاری زندگی میں تمہیں وہ عذاب دکھا دیں گے جن کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ہم ان پر قابو رکھتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا ہم اگر آپ کو دکھلا دیں وہ (عذاب) جس کا وعدہ ہم نے ان سے کر رکھا ہے تب بھی (کوئی فرق نہیں پڑتا کہ) ہم ان پر بہرحال پوری طرح قابو رکھتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

یاجس کاہم نے ان سے وعدہ کررکھا ہے آپ کو بھی دکھادیں ہم ان پر پوری قدرت رکھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا تمہیں دکھا دیں ( ف٦۹ ) جس کا انہیں ہم نے وعدہ دیا ہے تو ہم ان پر بڑی قدرت والے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یا ہم آپ کو وہ ( عذاب ہی ) دکھا دیں جس کا ہم نے اُن سے وعدہ کیا ہے ، سو بے شک ہم اُن پر کامل قدرت رکھنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یا ہم ان کو ( آپ کے عینِ حیات ) وہ ( عذاب ) دکھا دیں گے جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے سو ہم ان پر پوری طرح قادر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or We shall show thee that (accomplished) which We have promised them: for verily We shall prevail over them.

Translated by

Muhammad Sarwar

or show them to you suffering the torment with which We had threatened them. We are certainly dominant over them all.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or (if) We show you that wherewith We threaten them, then verily, We have perfect command over them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Rather We will certainly show you that which We have promised them; for surely We are the possessors of full power over them.

Translated by

William Pickthall

Or (if) We show thee that wherewith We threaten them; for lo! We have complete command of them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या हम तुम्हें वह चीज़ दिखा देंगे जिस का हम ने वादा किया है। निस्संदेह हमें उन पर पूरी सामर्थ्य प्राप्त है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا اگر ان سے جو ہم نے عذاب کا وعدہ کر رکھا ہے وہ آپ کو (بھی) دکھلا دیں تب بھی (کچھ بعید نہیں کیوں کہ) ہم کو ان پر ہر طرح کی قدرت ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا آپ کو ان کا انجام دکھا دیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ہم ان پر پوری قدرت رکھتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا تم کو آنکھوں سے ان کا وہ انجام دکھا دیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے ، ہمیں ان پر پوری قدرت حاصل ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا ہم آپ کو وہ چیز دکھا دیں، جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے سو بلاشبہ ہم ان پر قدرت رکھنے والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا تجھ کو دکھا دیں جو ان سے وعدہ ٹھہرایا ہے تو یہ ہمارے بس میں ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یا ان کافروں سے جو ہم نے عذاب کا وعدہ کررکھا ہے وہ آپ کو دکھلا دیں بہرحال ہم ان پر ہر طرح سے قدرت رکھتے ہیں۔