Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 51

سورة الزخرف

وَ نَادٰی فِرۡعَوۡنُ فِیۡ قَوۡمِہٖ قَالَ یٰقَوۡمِ اَلَیۡسَ لِیۡ مُلۡکُ مِصۡرَ وَ ہٰذِہِ الۡاَنۡہٰرُ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِیۡ ۚ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿ؕ۵۱﴾

And Pharaoh called out among his people; he said, "O my people, does not the kingdom of Egypt belong to me, and these rivers flowing beneath me; then do you not see?

اور فرعوں نے اپنی قوم میں منادی کرائی اور کہا اے میری قوم! کیا مصر کا ملک میرا نہیں؟ اور میرے ( محلوں کے ) نیچے یہ نہریں بہہ رہی ہیں کیا تم دیکھتے نہیں؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنَادٰی
اور پکارا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
فِیۡ قَوۡمِہٖ
اپنی قوم میں
قَالَ
کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اَلَیۡسَ
کیا نہیں ہے
لِیۡ
میرے لیے
مُلۡکُ
بادشاہت
مِصۡرَ
مصر کی
وَہٰذِہِ
اور یہ
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
تَجۡرِیۡ
جو بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِیۡ
میرے نیچے سے
اَفَلَا
کیا پھر نہیں
تُبۡصِرُوۡنَ
تم دیکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنَادٰی
اورمنادی کی
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
فِیۡ قَوۡمِہٖ
اپنی قوم میں
قَالَ
اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اَلَیۡسَ
کیانہیں
لِیۡ
میرے لیے
مُلۡکُ
بادشاہت
مِصۡرَ
مصرکی
وَہٰذِہِ
اوریہ
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِیۡ
میرے نیچے سے
اَفَلَا
توکیانہیں
تُبۡصِرُوۡنَ
تم دیکھتے
Translated by

Juna Garhi

And Pharaoh called out among his people; he said, "O my people, does not the kingdom of Egypt belong to me, and these rivers flowing beneath me; then do you not see?

اور فرعوں نے اپنی قوم میں منادی کرائی اور کہا اے میری قوم! کیا مصر کا ملک میرا نہیں؟ اور میرے ( محلوں کے ) نیچے یہ نہریں بہہ رہی ہیں کیا تم دیکھتے نہیں؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور فرعون نے (ایک دفعہ) اپنی قوم کے درمیان پکار کر کہا : اے میری قوم کیا یہ مصر کی بادشاہی میری نہیں ؟ اور یہ نہریں (بھی) جو میرے نیچے بہ رہی ہیں ؟ کیا تمہیں نظر نہیں آتا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور فرعون نے اپنی قوم میں منادی کی،اس نے کہا: ’’اے میری قوم!کیامصرکی بادشاہت میری نہیں ہے اوریہ نہریں جومیرے نیچے بہتی ہیں؟توکیاتم لوگ دیکھتے نہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Fir&aun proclaimed among his people, saying, |"Does not the kingdom of Egypt belong to me? And these rivers are flowing right underneath me. Do you, then, not discern?

اور پکارا فرعون نے اپنی قوم میں بولا اے میری قوم بھلا میرے ہاتھ میں نہیں حکومت مصر کی اور یہ نہریں چل رہی ہیں میرے محل کے نیچے کیا تم نہیں دیکھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور فرعون نے اپنی قوم میں ڈھنڈورا پٹوا دیا اس نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو ! کیا مصر کی حکومت میری نہیں ہے ؟ اور یہ نہریں میرے نیچے نہیں بہہ رہی ہیں ؟ تو کیا تم دیکھتے نہیں ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And Pharaoh proclaimed among his people: “My people, do I not have dominion over Egypt, and are these streams not flowing beneath me? Can't you see?

ایک روز فرعون نے اپنی قوم کے درمیان پکار کر کہا ، 45 لوگو ، کیا مصر کی بادشاہی میری نہیں ہے ، اور یہ نہریں میرے نیچے نہیں بہ رہی ہیں؟ کیا تم لوگوں کو نظر نہیں آتا ؟ 46

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور فرعون نے اپنی قوم کے درمیان پکار کر کہا کہ : اے میری قوم ! کیا مصر کی سلطنت میرے قبضے میں نہیں ہے؟ اور ( دیکھو ) یہ دریا میرے نیچے بہہ رہے ہیں ۔ کیا تمہیں دکھائی نہیں دیتا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور فرعون نے اپنے لوگوں میں یہ منادی کرائی بھائیو کیا مصر کا بادشاہ میں نہیں ہوں اور تم دیکھتے ہو نہریں میرے محل کے تلے پڑی بہہ رہی ہیں کیا تم کو سوجھتا نہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور فرعون نے اپنی قوم کو پکار کر کہا کہ اے میری قوم ! کیا یہ مصر کی حکومت میری نہیں اور یہ نہریں میرے (محل کے) نیچے بہہ رہی ہیں تو کیا تمہیں نظر نہیں آتا ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور فرعون نے اپنی قوم کو پکارا اور کہا کہ اے میری قوم ! کیا مصر کی حکومت میری نہیں ہے ؟ اور میرے نیچے جو نہریں بہہ رہی ہیں کیا تمہیں نظر نہیں آرہی ہیں ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور فرعون نے اپنی قوم سے پکار کر کہا کہ اے قوم کیا مصر کی حکومت میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ اور یہ نہریں جو میرے (محلوں کے) نیچے بہہ رہی ہیں (میری نہیں ہیں) کیا تم دیکھتے نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Fir'awn proclaimed among his people, saying: O my people! is not mine the dominion of Mis and witness yonder rivers flowing underneath me? See ye not?

اور فرعون نے اپنی قوم میں منادی کرادی یہ کہا کہ اے میری قوم والو کیا مصر کی سلطنت میری نہیں اور یہ نہریں میری تحت میں بہہ رہی ہیں کیا تم (سب) یہ نہیں دیکھتے ہو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور فرعون نے اپنی قوم میں منادی کرائی – اے میری قوم کے لوگو! کیا مجھے مصر کی بادشاہی حاصل نہیں ہے؟ اور یہ نہریں ہیں جو میرے نیچے بہہ رہی ہیں! تو کیا تم لوگ دیکھتے نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور فرعون نے اپنی قوم میں پکار کر کہا: اے میری قوم! کیا مصر کی سلطنت میرے پاس نہیں ہے؟ اور یہ نہریں جو میرے نیچے سے بہہ رہی ہیں ( میں نے نہیں بنوائیں ) کیا تم لوگ نہیں دیکھ رہے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور فرعون نے اپنی قوم کو پکار کر کہا کہ اے میری قوم ! کیا مصر کی حکومت میرے ہاتھ میں نہیں ہے ؟ اور یہ نہریں جو میرے محلات کے نیچے بہہ رہی ہیں، میری نہیں ہیں ؟ کیا تم دیکھتے نہیں ہو ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور فرعون نے اپنی قوم میں پکار کر کہا کہ اے میری قوم کیا مصر کی بادشاہی میری نہیں ہے اور یہ نہریں میرے نیچے نہیں بہہ رہی ہیں ؟ تو کیا (یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد بھی) تمہاری آنکھیں نہیں کھلتیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور فرعون نے ( ایک دفعہ ) اپنی قوم کے درمیان پکارکرکہا’’اے میری قوم ! کیا یہ مصرکی بادشاہی میری نہیں ؟ اور یہ نہریں ( بھی ) جو میرے نیچے بہہ رہی ہیں کیا تمہیں نظر نہیں آتیں ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور فرعون اپنی قوم میں ( ف۸۵ ) پکارا کہ اے میری قوم! کیا میرے لیے مصر کی سلطنت نہیں اور یہ نہریں کہ میرے نیچے بہتی ہیں ( ف۸٦ ) تو کیا تم دیکھتے نہیں ( ف۸۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور فرعون نے اپنی قوم میں ( فخر سے ) پکارا ( اور ) کہا: اے میری قوم! کیا ملکِ مصر میرے قبضہ میں نہیں ہے اور یہ نہریں جو میرے ( محلّات کے ) نیچے سے بہہ رہی ہیں ( کیا میری نہیں ہیں؟ ) سو کیا تم دیکھتے نہیں ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور فرعون نے اپنی قوم میں منادی کرائی اے میری قوم! کیا مصر کی سلطنت میری نہیں ہے؟ اور یہ نہریں جو میرے نیچے بہہ رہی ہیں تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And Pharaoh proclaimed among his people, saying: "O my people! Does not the dominion of Egypt belong to me, (witness) these streams flowing underneath my (palace)? What! see ye not then?

Translated by

Muhammad Sarwar

The Pharaoh shouted to his people, "My people, is the kingdom of Egypt not mine? and can you not see that the streams flow from beneath my palace?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Fir`awn proclaimed among his people (saying): "O my people! Is not mine the dominion of Egypt, and these rivers flowing underneath me. See you not then"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Firon proclaimed amongst his people: O my people! is not the kingdom of Egypt mine? And these rivers flow beneath me; do you not then see?

Translated by

William Pickthall

And Pharaoh caused a proclamation to be made among his people saying: O my people! Is not mine the sovereignty of Egypt and these rivers flowing under me? Can ye not then discern?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फ़िरऔन ने अपनी क़ौम के बीच पुकारकर कहा, "ऐ मेरी क़ौम के लोगो! क्या मिस्र का राज्य मेरा नहीं और ये मेरे नीचे बहती नहरें? तो क्या तुम देखते नहीं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور فرعون نے اپنی قوم میں منادی کرائی یہ بات کہی کہ اے میری قوم کیا مصر کی سلطنت میری نہیں ہے اور یہ نہریں میرے (محل کے) پائیں میں بہہ رہی ہیں کیا تم دیکھتے نہیں ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور فرعون نے اپنی قوم کو کہا کیا مصر کی بادشاہی میری نہیں ہے۔ اور یہ نہریں میرے نیچے نہیں بہہ رہی ہیں کیا تم لوگوں کو نظر نہیں آتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایک روز فرعون نے اپنی قوم کے درمیان پکار کر کہا ، لوگو ، کیا مصر کی بادشاہی میری نہیں ہے ، اور یہ نہریں میرے نیچے نہیں بہہ رہی ہیں ؟ کیا تم لوگوں کو نظر نہیں آتا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور فرعون نے اپنی قوم میں منا دی کرادی، اس نے کہا کہ اے میری قوم کیا میرے لیے مصر کا ملک نہیں ہے ؟ اور یہ نہریں جاری ہیں میرے نیچے، کیا تم نہیں دیکھتے ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پکارا فرعون نے اپنی قوم میں بولا اے میری قوم بھلا میرے ہاتھ میں نہیں حکومت مصر کی اور یہ نہریں چل رہی ہیں میرے محل کے نیچے کیا تم نہیں دیکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور فرعون نے اپنی قوم کو پکارا اور کہا اے میرے قوم کیا مصر کی حکومت میری نہیں ہے اور میرے نیچے یہ نہریں جاری ہیں کیا تم دیکھتے نہیں ہو۔