Surat uz Zukhruf

Surah: 43

Verse: 89

سورة الزخرف

فَاصۡفَحۡ عَنۡہُمۡ وَ قُلۡ سَلٰمٌ ؕ فَسَوۡفَ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۸۹﴾٪  13

So turn aside from them and say, "Peace." But they are going to know.

پس آپ ان سے منہ پھیر لیں اور کہہ دیں ۔ ( اچھا بھائی ) سلام! انہیں عنقریب ( خود ہی ) معلوم ہو جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاصۡفَحۡ
پس درگزر کیجیے
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَقُلۡ
اور کہہ دیجیے
سَلٰمٌ
سلام ہے
فَسَوۡفَ
پس عنقریب
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جان لیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاصۡفَحۡ
چنانچہ آپ درگزرکریں
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَقُلۡ
اورآپ کہہ دو
سَلٰمٌ
سلام ہے
فَسَوۡفَ
پس جلدہی
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جان لیں گے
Translated by

Juna Garhi

So turn aside from them and say, "Peace." But they are going to know.

پس آپ ان سے منہ پھیر لیں اور کہہ دیں ۔ ( اچھا بھائی ) سلام! انہیں عنقریب ( خود ہی ) معلوم ہو جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہٰذا ان سے درگزر کیجئے اور کہئے سلام ہو تمیہں۔ عنقریب انہیں (سب کچھ) معلوم ہوجائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ آپ اُن سے درگزرکریں، اور سلام کہہ دیں، پس جلدہی وہ جان لیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, turn away from them, and say, |"Salam!|" (good-bye! ). Then, soon they will come to know.

سو تو منہ پھیرلے ان کی طرف سے اور کہہ سلام ہے اب آخر کو معلوم کرلیں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ ان سے در گزر کیجیے اور کہیے سلام ہے تو بہت جلد یہ لوگ جان جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indulge them, (O Prophet), and say to them: “Peace to you.” For soon they shall come to know.

اچھا ، اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے درگزر کرو اور کہہ دو کہ سلام ہے تمہیں 71 ، عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ) تم ان کی پروا نہ کرو ، اور کہہ دو : سلام ۔ ( ٢٤ ) کیونکہ عنقریب انہیں خود سب پتہ چل جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اے پیغمبر اس وقت تو ان سے نہ پھرے (یاد رکھ اور کہ دے 6 اچھا بھائی اسلام آگے چل کر ان کو معلوم ہوگا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ان کی طرف سے منہ پھیر لیجئے اور کہیے سلام ہے (یعنی الگ ہوجائیے) سو عنقریب ان کو بھی معلوم ہوجائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( تو اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کی پرواہ نہ کیجئے اور یہ کہہ دیجئے کہ تم سلامت رہو۔ پھر وہ بہت جلد سب کچھ سمجھ جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان سے منہ پھیر لو اور سلام کہہ دو۔ ان کو عنقریب (انجام) معلوم ہوجائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore turn thou aside from them, and say: peace. presently they shall come to know.

تو آپ ان سے بےرخ رہئے اور کہہ دیجئے کہ (تم کو) سلام سو عنقریب انہیں معلوم ہو کر رہے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو تم ان کو نظرانداز کرو اور کہو: اچھا ، میرا سلام لو! پس یہ عنقریب خود جان لیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس آپ ( ﷺ ) ان سے رُخ انور پھیر لیجیے اور فرمائیے: سلام ، یہ لوگ عنقریب جان لیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ان سے منہ پھیر لو اور سلام کہہ دو ان کو عنقریب انجام معلوم ہوجائے گا ‘

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس آپ ان سے درگزر ہی کرتے جائیں اور کہیں کہ سلام ہے (تم سب کو اے لوگوں ! ) سو عنقریب ہی انہیں خود معلوم ہوجائے گا

Translated by

Noor ul Amin

لہٰذاان سے درگزر کیجئے اور کہہ دیجئے کہ تمہیں سلام کرتاہوں عنقریب انہیں ( سب ) معلوم ہوجائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان سے درگزر کرو ( ف۱٤۲ ) اور فرماؤ بس سلام ہے ( ف۱٤۳ ) کہ آگے جان جائیں گے ( ف۱٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو ( میرے محبوب! ) آپ اُن سے چہرہ پھیر لیجئے اور ( یوں ) کہہ دیجئے: ( بس ہمارا ) سلام ، پھر وہ جلد ہی ( اپنا حشر ) معلوم کر لیں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) درگزر کرو ۔ اور کہو سلام ہو ( خداحافظ ) عنقریب انہیں ( اپنا انجام ) معلوم ہو جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But turn away from them, and say "Peace!" But soon shall they know!

Translated by

Muhammad Sarwar

We have told him, "Ignore them and say to them 'farewell'. They will soon know the consequences of their deeds

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So turn away from them, and say: Salam (peace!) But they will come to know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So turn away from them and say, Peace, for they shall soon come to know.

Translated by

William Pickthall

Then bear with them (O Muhammad) and say: Peace. But they will come to know.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अच्छा तो उन से नज़र फेर लो और कह दो, "सलाम है तुम्हें!" अन्ततः शीघ्र ही वे स्वयं जान लेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو آپ ان سے بےرخ رہئیے (1) اور یوں کہیدیجئے کہ تم کو سلام کرتا ہوں سو انکو ابھی معلوم ہوجاویگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان سے درگزر کرو اور سلام کہو عنقریب انہیں سب کچھ معلوم ہوجائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اچھا ، اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے درگزر کرو اور کہہ دو کہ سلام ہے تمہیں ، عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ ان سے اعراض کیجیے اور کہہ دیجیے کہ میرا سلام ہے سو وہ عنقریب جان لیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو منہ پھیر لے ان کی طرف سے اور کہہ سلام ہے اب آخر کو معلوم کرلیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

لہٰذا اے پیغمبر آپ ان سے بےرخی کا برتائو کیجئے اور یوں کہہ دیجئے کہ بس میرا سلام ہے یہ لوگ اب تھوڑے دنوں میں اپنا انجام جانے لیتے ہیں۔