Surat ud Dukhaan

Surah: 44

Verse: 15

سورة الدخان

اِنَّا کَاشِفُوا الۡعَذَابِ قَلِیۡلًا اِنَّکُمۡ عَآئِدُوۡنَ ﴿ۘ۱۵﴾

Indeed, We will remove the torment for a little. Indeed, you [disbelievers] will return [to disbelief].

ہم عذاب کو تھوڑا دور کر دیں گے تو تم پھر اپنی اسی حالت پر آجاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّا
بےشک ہم
کَاشِفُوا
ہٹانے والے ہیں
الۡعَذَابِ
عذاب کو
قَلِیۡلًا
تھوڑی دیر کے لیے
اِنَّکُمۡ
بےشک تم
عَآئِدُوۡنَ
لوٹنے والے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّا
یقیناًہم
کَاشِفُوا
ہٹانے والے ہیں
الۡعَذَابِ
عذاب کو
قَلِیۡلًا
کچھ وقت کے لیے
اِنَّکُمۡ
بے شک تم
عَآئِدُوۡنَ
دوبارہ وہی کرنے والے ہو
Translated by

Juna Garhi

Indeed, We will remove the torment for a little. Indeed, you [disbelievers] will return [to disbelief].

ہم عذاب کو تھوڑا دور کر دیں گے تو تم پھر اپنی اسی حالت پر آجاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم تھوڑی مدت کے لئے عذاب ہٹا دیں گے مگر تم لوگ پھر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کرتے رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناہم کچھ وقت کے لیے عذاب ہٹانے والے ہیں، بے شک تم دوبارہ وہی کرنے والے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(Well,) We are going to remove the punishment for a while, (but) you will certainly go back (to your original position).

ہم کھولے دیتے ہیں یہ عذاب تھوڑی مدت تک تم پھر وہی کرو گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم دور کردیں گے اس عذاب کو تھوڑی دیر کے لیے تو تم لوٹ کر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Yet We will hold the scourge back for a while, (but no sooner than We will do so) you will revert to your old ways.

ہم ذرا عذاب ہٹائے دیتے ہیں ، تم لوگ پھر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اچھا ) ہم عذاب کو کچھ عرصے تک ہٹا دیتے ہیں ۔ یقین ہے کہ تم پھر اسی حالت پر لوٹ آؤ گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگو تمہاری دعا کی وجہ سے اہم چند روز کے لئے یہ عذاب ہٹا دیں گے مگر تم پھر روہی شرک اور کفر کرو گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں مگر تم پھر کفر کرنے لگتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک اگر ہم کچھ ( دنوں کے لئے) اس عذاب کو ہٹا لیں تو پھر تم اسی کو طرف لوٹ جائو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily We shall remove the torment for a while; but verily ye shall revert.

بیشک ہم چندے اس عذاب کو ہٹا لیں گے اور تم بھی (اپنی پہلی حالت پر) لوٹ آؤ گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم کچھ وقت کیلئے اس عذاب کو کھول بھی دےں تو تم لوٹ کر وہی کرو گے ، جو کرتے رہے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک ہم تھورے عرصے کے لیے عذاب کو ہٹانے والے ہیں ، بلاشبہ تم لوگ دوبارہ ( کفر کی طرف ) لوٹنے والے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم تھوڑے دنوں کے لیے عذاب ٹال دیتے ہـیں مگر تم پھر کفر کرنے لگتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک ہم (اتمام حجت کے لئے) ہٹائے دیتے ہیں اس عذاب کو تھوڑے عرصے کے لئے مگر تم لوگ یقینا پھر وہی کرو گے جو پہلے کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

ہم تھوڑی دیر عذاب ہٹادینگے مگرتم پھروہی کروگےجو پہلے کر تے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم کچھ دنوں کو عذاب کھولے دیتے ہیں تم پھر وہی کرو گے ( ف۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ہم تھوڑا سا عذاب دور کئے دیتے ہیں تم یقیناً ( وہی کفر ) دہرانے لگو گے

Translated by

Hussain Najfi

بےشک ( اگر ) ہم کچھ وقت کیلئے یہ عذاب ہٹا بھی دیں تو تم لوگ لوٹ کر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We shall indeed remove the Penalty for a while, (but) truly ye will revert (to your ways).

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall remove the torment for a while but you will revert to your old ways.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, We shall remove the torment for a while. Verily, you will revert.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely We will remove the punishment a little, (but) you will surely return (to evil).

Translated by

William Pickthall

Lo! We withdraw the torment a little. Lo! ye return (to disbelief).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"हम यातना थोड़ा हटा देते हैं तो तुम पुनः फिर जाते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم چندے اس عذاب کو ہٹادینگے۔ تم پھر اپنی اس حالت پر آجاؤگے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر ہم عذاب ہٹا بھی دیں تو تم وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم ذرا عذاب ہٹانے والے ہیں (اگر ہٹا دیں تو) تم لوگ وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ ہم عذاب کو تھوڑے وقت کے لیے ہٹا دیں گے بیشک تم لوٹنے والا ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم کھولے دیتے ہیں یہ عذاب تھوڑی مدت تک تم پھر وہی کرو گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہم چند دن کے لئے اس عذاب کو ہٹالیں گے مگر تم پھر اپنی پہلی حالت پر لوٹ جائو گے۔