Surat ud Dukhaan

Surah: 44

Verse: 37

سورة الدخان

اَہُمۡ خَیۡرٌ اَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٍ ۙ وَّ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ اَہۡلَکۡنٰہُمۡ ۫ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا مُجۡرِمِیۡنَ ﴿۳۷﴾

Are they better or the people of Tubba' and those before them? We destroyed them, [for] indeed, they were criminals.

کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم کے لوگ اور جو ان سے بھی پہلے تھے ۔ ہم نے ان سب کو ہلاک کر دیا یقیناً وہ گنہگار تھے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Are they better or the people of Tubba` and those before them? We destroyed them because they were indeed criminals. Then Allah threatens them and warns them of the irresistible torment other idolators like who denied the resurrection, suffered. Such as the people of Tubba`, i.e., Saba'. Allah destroyed them, wreaked havoc upon their land and scattered them here and there throughout the land, as we have already seen in Surah Saba'. This was brought about because the idolators denied the Resurrection. Here too, the idolaters are compared to them. They Tubba` were Arab descendants of Qahtan, just as these people (Quraysh) were Arab descendants of `Adnan. Among the people of Himyar -- who are also known as Saba' -- when a man became their king, they called him Tubba`, just as the title Chosroes was given to the king of Persia, Caesar to the king of the Romans, Fir`awn to the disbelieving ruler of Egypt, Negus to the king of Ethiopia, and so on among other nations. But it so happened that one of the Tubba` left Yemen and went on a journey of conquest until he reached Samarqand, expanding his kingdom and domain. He is the one who founded Al-Hirah. It is agreed that he passed through Al-Madinah during the days of Jahiliyyah. He fought its inhabitants but they resisted him; they fought him by day and supplied him with food by night, so he felt ashamed before them and refrained from harming them. He was accompanied by two Jewish rabbis who advised him and told him that he would never prevail over this city, for it would be the place to which a Prophet would migrate towards the end of time. So he retreated and took them (the two rabbis) with him to Yemen. When he passed by Makkah, he wanted to destroy the Ka`bah, but they told him not to do that either. They told him about the significance of this House, that it had been built by Ibrahim Al-Khalil, peace be upon him, and that it would become of great importance through that Prophet who would be sent towards the end of time. So he respected it, performed Tawaf around it, and covered it with a fine cloth. Then he returned to Yemen and invited its people to follow the religion of guidance along with him. At that time, the religion of Musa, peace be upon him, was the religion followed by those who were guided, before the coming of the Messiah, peace be upon him. So the people of Yemen accepted the religion of guidance along with him. Abdur-Razzaq recorded that Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, said, "The Messenger of Allah said: مَا أَدْرِي تُبَّعٌ نَبِيًّا كَانَ أَمْ غَيْرَ نَبِي I do not know whether Tubba` was a Prophet or not." It was narrated that Tamim bin Abdur-Rahman said: " `Ata' bin Abi Rabah said, `Do not revile Tubba`, for the Messenger of Allah forbade reviling him."' And Allah knows best.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

37۔ 1 یعنی یہ کفار مکہ اور ان سے پہلے کی قومیں، عاد وثمود وغیرہ سے زیادہ طاقتور اور بہتر ہیں، جب ہم نے انہیں ان کے گناہوں کی پاداش میں، ان سے زیادہ قوت و طاقت رکھنے کے باوجود ہلاک کردیا تو یہ کیا حیثیت رکھتے ہیں۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٢٧] قوم تبع کا ذکر :۔ تُبع شاہان یمن کا لقب ہے۔ جو حمیری قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے۔ جیسے ایران کے بادشاہوں کا لقب کسریٰ ، روم کے بادشاہوں کا لقب قیصر اور حبشہ کے بادشاہوں کا لقب نجاشی تھا۔ تبع & قوم تبع کے جدامجد کا نام تھا۔ یہ بذات خود ایک ایماندار آدمی تھا اور اپنے وقت میں اس کا ڈنکا بجتا تھا۔ اس نے بہت سے علاقے بھی فتح کرلیے تھے۔ مگر اس کے بعد میں آنے والے لوگ کفر و شرک میں مبتلا ہوگئے اور اللہ سے سرکشی کی راہ اختیار کرلی تھی۔ ان بادشاہوں کا زمانہ ١١٥ ق م سے ٣٠٠ ء تک ہے۔ عرب میں صدیوں تک ان کی عظمت کے افسانے زبان زد خلائق رہے۔ [٢٨] کفار کے اعتراض کا پہلاجواب تاریخ سے متعلق :۔ پہلے کے لوگوں سے مراد قوم عاد، قوم ثمود، قوم ابراہیم نیز نمرود، شداد اور فراعنہ مصر وغیرہ ہیں۔ اپنے اپنے دور میں ان سب قوموں کی عظمت کا ڈنکا بجتا تھا۔ اور یہ سب لوگ اللہ کے نافرمان اور آخرت کے منکر تھے اور یہ ایک ٹھوس حقیقت ہے کہ جس قوم نے بھی آخرت کا انکار کیا وہ اخلاقی انحطاط فتنہ و فساد اور ظلم و جور میں مبتلا ہوگئی اور بالآخر اسے تباہ کردیا گیا۔ کفار مکہ سے پوچھا یہ جارہا ہے کہ ان قوموں نے جب آخرت کا انکار کیا اور سرکشی کی راہ اختیار کی تو ان کو ہلاک کر ڈالا گیا تھا۔ حالانکہ وہ تم سے ہر لحاظ سے بہتر تھے تو پھر تم کس کھیت کی مولی ہو کہ تم اپنے انجام سے بچ جاؤ گے۔ یہ گویا کفار مکہ کی اس کٹ حجتی && کہ اگر تم سچے ہو تو ہمارے آباء واجداد کو لاکے دکھا دو && کا پہلا جواب ہے جو تاریخ سے تعلق رکھتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

(١) اھم خیرام قوم تبع :، تبع یمن کے قبیلہ حمیز ہ کے بادشاہوں کا لقب تھا، جیسے کرسیٰ ایران کے بادشاہوں کا، قیصر روم کے بادشاہوں کا، فرعون مصر کے بادشاہوں کا اور نجاشی حبشہ کے بادشاہوں کا لقب ہوتا تھا۔ یہ حمیز کا بادشاہ تبع مومن تھا اور اس کی قوم کافر تھی، اس لئے اس کی قوم کی مذمت کی ہے، اس کی نہیں۔ (٢) والذین من قبلھم : پہلے لوگوں سے مراد عاد وثمود، قوم ابراہیم، قوم لوط ، اصحاب مدین اور قوم فرعون وغیرہ ہے۔ (٣) اھلکتھم انھم کانوا مجرمین : یہ کفار کے اعتراض کا تاریخ سے جواب ہے کہ جو شخص یا قوم آخرت کا انکار کرے گی اسے کوئی چیز مجرم بننے سے روک نہیں سکتی، کیونکہ اسے باز پرس کی فکر ہی نہیں ہوتی، وہ اپنی خواہشات کے پیچھے بےلگام دوڑے چلے جاتے ہیں۔ پھر ان کی سرکشی، ظلم و زیادتی اور حد سے بڑھنے کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انھیں حرف غلط کی طرح مٹا دیا جاتا ہے۔ رہی یہ بات کہ ” یہ لوگ بہتر ہیں یا قوم تبع اور اس سے پہلے کے لوگ “ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کفار مکہ تو اس خوش حالی اور قوت و شوکت کو پہنچ ہی نہیں سکے جو تبع کی قوم اور اس سے پہلے کی اقوام کو حاصل رہی ہے، جب ان کی خوش حالی انھیں اس زوال سے نہیں بچا کسی جو قیامت کے انکار کی وجہ سے ان پر آیا تو ان بےچاروں کی کیا حیثیت ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Story of Tubba& أَهُمْ خَيْرٌ‌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ |"Are they better or the people of Tubba? (44:37) |". The people of Tubba` have been referred to twice in the Qur&an. Here and in Surah Qaf. In both places only their name has been mentioned without recounting their chronicle. Therefore, the commentators have discussed extensively about the people of Tubba& , trying to identify them and their history. Tubba& is not the name of a particular individual, but is said to be the royal title of the kings of Himyar in Yemen. The Kings of Yemen were only known by this title when held sway over Himyar, Arabia, Syria, ` Iraq and parts of Africa for a long time; western part of Yemen was their capital. Therefore, the plural of Tubba& is Tababi&ah, and the kings are called Tababi` ah of Yemen. It is not clear which of the Tababi` ah is referred to here. Hafiz Ibn Kathir&s research and conclusion would appear to be most plausible. His conclusion is that Tubba& here refers to Tubba& Ausat (Middle Tubba`) whose name was As` ad Abu Kuraib Ibn Ma` dikarab Yamani. This King ruled at least seven hundred years before the advent of the Holy Prophet of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . Among the Himyari Kings, he ruled the longest. During his rule, he went on a journey of conquest invading many regions and annexing them to his domain until he reached Samarqand, expanding his kingdom. According to Muhammad Ibn Ishaq&s narration, during his conquests once he passed by the area of Madinah and intended to attack it. The inhabitants of Madinah adopted the attitude that during the day they used to resist his attacks and during the night they entertained him. He felt embarrassed and abandoned the intention of fighting. During this period, two Jewish Rabbis warned him that that was the place of migration of the Final Prophet of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، and that he would never be able to prevail over that city. He was thus persuaded and left Madinah and went away with the two Rabbis to Yemen. The Rabbis invited him to embrace the Mosaic religion, and he did accept it. As a result, his people were also influenced by him and they too embraced the Mosaic religion. However, after his death they went astray and reverted to idolatry and fire-worship. This brought down on them the Divine wrath, the details of which are available in Surah Saba&. (Condensed from Tafsir Ibn Kathir: vol. 4 /p 144). This incident shows that the Tubba` mentioned here had himself embraced Islam, but his people later went astray. On both occasions the Qur&an has made reference to the &people of Tubba&, and not to Tubba& himself . This is supported by the narratives of Sayyidna Sahl Ibn Sa&d and Ibn ` Abbas (رض) which are recorded by Ibn Abi Hatim, Imam Ahmad, Tabarani and others that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: لا تسبّو تبّعافانّہ، قد کان اسلم |"Do not revile Tubba&, because he had embraced Islam.|" (ibidem).

قوم تبع کا واقعہ : (آیت) اَهُمْ خَيْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّــعٍ ، (کیا یہ لوگ شان و شوکت کے اعتبار سے بڑھے ہوئے ہیں یا تبع کی قوم) قرآن کریم میں قوم تبع کا ذکر دو جگہ آیا ہے۔ ایک یہاں اور دوسرے سورة ق میں لیکن دونوں مقامات پر اس کا صرف نام ہی مذکور ہے کوئی مفصل واقعہ مذکور نہیں۔ اس لئے اس بارے میں مفسرین نے طویل بحیثیں کی ہیں کہ اس سے کون مراد ہے ؟ واقعہ یہ ہے کہ تبع کسی فرد معین کا نام نہیں، بلکہ یہ یمن کے ان حمیری بادشاہوں کا متواتر لقب رہا ہے جنہوں نے ایک عرصہ دراز تک یمن کے مغربی حصہ کو دارالسلطنت قرار دے کر عرب، شام، عراق اور افریقہ کے بعض حصوں پر حکومت کی۔ اسی لئے تبع کی جمع تبابعہ آتی ہے اور ان بادشاہوں کو تبابعہ یمن کہا جاتا ہے یہاں ان تبابعہ میں سے کونسا تبع مراد ہے ؟ اس بارے میں حافظ ابن کثیر کی تحقیق زیادہ راجح معلوم ہوتی ہے کہ اس سے مراد تبع اوسط ہے جس کا نام اسعد ابوکریب بن ملے کرب یمانی ہے۔ یہ بادشاہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت سے کم از کم سات سو سال پہلے گزرا ہے اور حمیری بادشاہوں میں اس کی مدت سلطنت سب سے زیادہ رہی ہے۔ اس نے اپنے عہد حکومت میں بہت سے علاقے فتح کئے یہاں تک کہ سمر قند تک پہنچ گیا۔ محمد بن اسحاق کی روایت ہے کہ انہی فتوحات کے دوران وہ ایک مرتبہ مدینہ منورہ کی بستی سے گزرا اور اس پر چڑھائی کا ارادہ کیا۔ اہل مدینہ نے یہ طریقہ اختیار کیا کہ دن کے وقت اس سے جنگ کرتے اور رات کو اس کی مہمانی کرتے۔ اس سے اس کو شرم آئی اور اس نے مدینہ والوں سے لڑائی کا ارادہ منسوخ کردیا۔ اسی دروان وہاں کے دو یہودی عالموں نے اسے تنبیہ کی کہ اس شہر پر اس کا بس نہیں چل سکتا اس لئے کہ یہ نبی آخر الزماں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مقام ہجرت ہے، چناچہ وہ ان یہودیوں کو ساتھ لے لے کر یمن چلا آیا اور ان یہودیوں کی تعلیم و تبلیغ سے متاثر ہو کر اس نے دین موسوی کو قبول کرلیا جو اس وقت دین برحق تھا، پھر اس کی قوم بھی اس سے متاثر ہو کر اسلام لے آئی لیکن اس کی وفات کے بعد یہ قوم پھر گمراہ ہوگئی اور اس نے بت پرستی اور آتش پرستی شروع کردی جس کے نتیجے میں ان پر وہ قہر الٰہی نازل ہوا جس کا مفصل ذکر سورة سبا میں آ چکا ہے (خلاصہ از تفسیر ابن کثیر ص 144 ج 4) اس واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جس تبع کا یہاں ذکر ہے وہ بذات خود اسلام لے آیا تھا البتہ اس کی قوم بعد میں گمراہ ہوگئی تھی یہی وجہ ہوئی کہ قرآن کریم میں دونوں جگہ قوم تبع کا ذکر کیا گیا ہے، تبع کا نہیں، اس کی تائید حضرت سہل بن سعد اور حضرت ابن عباس کی روایتوں سے بھی ہوتی ہے جنہیں ابن ابی حاتم، امام احمد اور طبرانی وغیرہ نے روایت کیا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا، لاتسبوا تبعا فانہ قد کان اسلم تبع۔ کو برا بھلا مت کہو، اس لئے کہ وہ اسلام لے آیا تھا۔ (حوالہ مذکور)

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَہُمْ خَيْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ۝ ٠ ۙ وَّالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ۝ ٠ ۭ اَہْلَكْنٰہُمْ۝ ٠ ۡاِنَّہُمْ كَانُوْا مُجْرِمِيْنَ۝ ٣٧ الف ( ا) الألفات التي تدخل لمعنی علی ثلاثة أنواع : - نوع في صدر الکلام . - ونوع في وسطه . - ونوع في آخره . فالذي في صدر الکلام أضرب : - الأوّل : ألف الاستخبار، وتفسیره بالاستخبار أولی من تفسیر ه بالاستفهام، إذ کان ذلک يعمّه وغیره نحو : الإنكار والتبکيت والنفي والتسوية . فالاستفهام نحو قوله تعالی: أَتَجْعَلُ فِيها مَنْ يُفْسِدُ فِيها [ البقرة/ 30] ، والتبکيت إمّا للمخاطب أو لغیره نحو : أَذْهَبْتُمْ طَيِّباتِكُمْ [ الأحقاف/ 20] ، أَتَّخَذْتُمْ عِنْدَ اللَّهِ عَهْداً [ البقرة/ 80] ، آلْآنَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ [يونس/ 91] ، أَفَإِنْ ماتَ أَوْ قُتِلَ [ آل عمران/ 144] ، أَفَإِنْ مِتَّ فَهُمُ الْخالِدُونَ [ الأنبیاء/ 34] ، أَكانَ لِلنَّاسِ عَجَباً [يونس/ 2] ، آلذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ أَمِ الْأُنْثَيَيْنِ [ الأنعام/ 144] . والتسوية نحو : سَواءٌ عَلَيْنا أَجَزِعْنا أَمْ صَبَرْنا [إبراهيم/ 21] ، سَواءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لا يُؤْمِنُونَ [ البقرة/ 6] «1» ، وهذه الألف متی دخلت علی الإثبات تجعله نفیا، نحو : أخرج ؟ هذا اللفظ ينفي الخروج، فلهذا سأل عن إثباته نحو ما تقدّم . وإذا دخلت علی نفي تجعله إثباتا، لأنه يصير معها نفیا يحصل منهما إثبات، نحو : أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ [ الأعراف/ 172] «2» ، أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحاكِمِينَ [ التین/ 8] ، أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ [ الرعد/ 41] ، أَوَلَمْ تَأْتِهِمْ بَيِّنَةُ [ طه/ 133] أَوَلا يَرَوْنَ [ التوبة : 126] ، أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ [ فاطر/ 37] . - الثاني : ألف المخبر عن نفسه نحو : أسمع وأبصر . - الثالث : ألف الأمر، قطعا کان أو وصلا، نحو : أَنْزِلْ عَلَيْنا مائِدَةً مِنَ السَّماءِ [ المائدة/ 114] ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتاً فِي الْجَنَّةِ [ التحریم/ 11] ونحوهما . - الرابع : الألف مع لام التعریف «4» ، نحو : العالمین . - الخامس : ألف النداء، نحو : أزيد، أي : يا زيد . والنوع الذي في الوسط : الألف التي للتثنية، والألف في بعض الجموع في نحو : مسلمات ونحو مساکين . والنوع الذي في آخره : ألف التأنيث في حبلی وبیضاء «5» ، وألف الضمیر في التثنية، نحو : اذهبا . والذي في أواخر الآیات الجارية مجری أواخر الأبيات، نحو : وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا [ الأحزاب/ 10] ، فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا [ الأحزاب/ 67] ، لکن هذه الألف لا تثبت معنی، وإنما ذلک لإصلاح اللفظ . ا : الف با معنی کی تین قسمیں ہیں ۔ ایک وہ جو شروع کلام میں آتا ہے ۔ دوسرا وہ جو وسط کلام میں واقع ہو ۔ تیسرا وہ جو آخر کلام میں آئے ۔ ( ا) وہ الف جو شروع کلام میں آتا ہے ۔ اس کی چند قسمیں ہیں : ۔ (1) الف الاستخبار اسے ہمزہ استفہام کہنے کے بجائے الف استخبار کہنا زیادہ صحیح ہوگا ۔ کیونکہ اس میں عمومیت ہے جو استفہام و انکار نفی تبکیت پر زجرو تو بیخ ) تسویہ سب پر حاوی ہے۔ چناچہ معنی استفہام میں فرمایا ۔ { أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ } [ البقرة : 30]( انہوں نے کہا ) کیا تو اس میں ایسے شخص کو نائب بنانا چاہتا ہے جو خرابیاں کرے اور کشت و خون کرتا پھرے اور تبکیت یعنی سرزنش کبھی مخاطب کو ہوتی ہے اور کبھی غیر کو چناچہ ( قسم اول کے متعلق ) فرمایا :۔ (1){ أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِكُم } [ الأحقاف : 20] تم اپنی لذتیں حاصل کرچکے ۔ (2) { أَتَّخَذْتُمْ عِنْدَ اللَّهِ عَهْدًا } [ البقرة : 80] کیا تم نے خدا سے اقرار لے رکھا ہے ؟ (3) { آلْآنَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ } [يونس : 91] کیا اب ( ایمان لاتا ہے ) حالانکہ تو پہلے نافرمانی کرتا رہا ؟ اور غیر مخاظب کے متعلق فرمایا :۔ (4) { أَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا } [يونس : 2] کیا لوگوں کے لئے تعجب خیز ہے ؟ (5) { أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِل } [ آل عمران : 144] تو کیا اگر یہ مرجائیں یا مارے جائیں ؟ (6) { أَفَإِنْ مِتَّ فَهُمُ الْخَالِدُونَ } [ الأنبیاء : 34] بھلا اگر تم مرگئے تو کیا یہ لوگ ہمیشہ رہیں گے ؟ (7) { آلذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ أَمِ الْأُنْثَيَيْنِ } [ الأنعام : 143] بتاؤ تو ( خدا نے ) دونوں نروں کو حرام کیا ہے ۔ یا دونوں ماديؤں کو ۔ اور معنی تسویہ میں فرمایا ، { سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَجَزِعْنَا أَمْ صَبَرْنَا } [إبراهيم : 21] اب ہم گهبرائیں یا صبر کریں ہمارے حق میں برابر ہے ۔ { سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ } ( سورة البقرة 6) تم خواہ انہیں نصیحت کردیا نہ کرو ان کے لئے برابر ہے ، وہ ایمان نہیں لانے کے ۔ اور یہ الف ( استخبار ) کلام مثبت پر داخل ہو تو اسے نفی میں تبدیل کردیتا ہے ۔ جیسے اخرج ( وہ باہر نہیں نکلا ) کہ اس میں نفی خروج کے معنی پائے جائے ہیں ۔ اس لئے کہ اگر نفی کے معنی نہ ہوتے تو اس کے اثبات کے متعلق سوال نہ ہوتا ۔ اور جب کلام منفی پر داخل ہو تو اسے مثبت بنا دیتا ہے ۔ کیونکہ کلام منفی پر داخل ہونے سے نفی کی نفی ہوئی ۔ اور اس طرح اثبات پیدا ہوجاتا ہے چناچہ فرمایا :۔ { أَلَسْتُ بِرَبِّكُم } [ الأعراف : 172] کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں ( یعنی ضرور ہوں ) { أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ } [ التین : 8] کیا اللہ سب سے بڑا حاکم نہیں ہے یعنی ضرور ہے ۔ { أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ } [ الرعد : 41] کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم زمین کا بندوبست کرتے ہیں ۔ { أَوَلَمْ تَأْتِهِمْ بَيِّنَة } [ طه : 133] کیا ان کے پاس کھلی نشانی نہیں آئی ۔ { أَوَلَا يَرَوْنَ } [ التوبة : 126] اور کیا یہ نہیں دیکھتے { أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُم } [ فاطر : 37] اور کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی ۔ (2) الف جو مضارع کے صیغہ واحد متکلم کے شروع میں آتا ہے اور میں |" کے معنی رکھتا ہے جیسے اسمع و ابصر یعنی میں سنتاہوں اور میں دیکھتا ہوں (3) ہمزہ فعل امر خواہ قطعی ہو یا وصلي جیسے فرمایا :۔ { أَنْزِلْ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِنَ السَّمَاءِ } [ المائدة : 114] ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما ۔ { رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ } [ التحریم : 11] اے میرے پروردگار میرے لئے بہشت میں اپنے پاس ایک گھر بنا ۔ (4) الف جو لام کے ساتھ معرفہ بنانے کے لئے آیا ہے جیسے فرمایا { الْعَالَمِينَ } [ الفاتحة : 2] تمام جہانوں (5) الف نداء جیسے ازید ( اے زید ) ( ب) وہ الف جو وسط کلمہ میں آتا ہے اس کی پہلی قسم الف تثنیہ ہے ( مثلا رجلان ) اور دوسری وہ جو بعض اوزان جمع میں پائی جاتی ہے مثلا مسلمات و مساکین ۔ ( ج) اب رہا وہ الف جو کلمہ کے آخر میں آتا ہے ۔ وہ یا تو تانیث کے لئے ہوتا ہے جیسے حبلیٰ اور بَيْضَاءُمیں آخری الف یا پھر تثنیہ میں ضمیر کے لئے جیسا کہ { اذْهَبَا } [ الفرقان : 36] میں آخر کا الف ہے ۔ وہ الف جو آیات قرآنی کے آخر میں کہیں بڑھا دیا جاتا ہے جیسے { وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا } [ الأحزاب : 10] { فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا } [ الأحزاب : 67] تو یہ کوئی معنوی اضافہ نہیں کرتا بلکہ محض لفظی اصلاح ( اور صوتی ہم آہنگی ) کے لئے آخر میں بڑھا دیا جاتا ہے ( جیسا کہ ابیات کے اواخر میں الف |" اشباع پڑھاد یتے ہیں ) خير الخَيْرُ : ما يرغب فيه الكلّ ، کالعقل مثلا، والعدل، والفضل، والشیء النافع، وضدّه : الشرّ. قيل : والخیر ضربان : خير مطلق، وهو أن يكون مرغوبا فيه بكلّ حال، وعند کلّ أحد کما وصف عليه السلام به الجنة فقال : «لا خير بخیر بعده النار، ولا شرّ بشرّ بعده الجنة» «3» . وخیر وشرّ مقيّدان، وهو أن يكون خيرا لواحد شرّا لآخر، کالمال الذي ربما يكون خيرا لزید وشرّا لعمرو، ولذلک وصفه اللہ تعالیٰ بالأمرین فقال في موضع : إِنْ تَرَكَ خَيْراً [ البقرة/ 180] ، ( خ ی ر ) الخیر ۔ وہ ہے جو سب کو مرغوب ہو مثلا عقل عدل وفضل اور تمام مفید چیزیں ۔ اشر کی ضد ہے ۔ اور خیر دو قسم پر ہے ( 1 ) خیر مطلق جو ہر حال میں اور ہر ایک کے نزدیک پسندیدہ ہو جیسا کہ آنحضرت نے جنت کی صفت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ خیر نہیں ہے جس کے بعد آگ ہو اور وہ شر کچھ بھی شر نہیں سے جس کے بعد جنت حاصل ہوجائے ( 2 ) دوسری قسم خیر وشر مقید کی ہے ۔ یعنی وہ چیز جو ایک کے حق میں خیر اور دوسرے کے لئے شر ہو مثلا دولت کہ بسا اوقات یہ زید کے حق میں خیر اور عمر و کے حق میں شربن جاتی ہے ۔ اس بنا پر قرآن نے اسے خیر وشر دونوں سے تعبیر کیا ہے ۔ چناچہ فرمایا : ۔ إِنْ تَرَكَ خَيْراً [ البقرة/ 180] اگر وہ کچھ مال چھوڑ جاتے ۔ قوم والقَوْمُ : جماعة الرّجال في الأصل دون النّساء، ولذلک قال : لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ الآية [ الحجرات/ 11] ، ( ق و م ) قيام القوم۔ یہ اصل میں صرف مرودں کی جماعت پر بولا جاتا ہے جس میں عورتیں شامل نہ ہوں ۔ چناچہ فرمایا : ۔ لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ الآية [ الحجرات/ 11] تُبَّعٌ وتُبَّعٌ کانوا رؤساء، سمّوا بذلک لاتباع بعضهم بعضا في الریاسة والسیاسة، وقیل : تُبَّع ملك يتبعه قومه، والجمع التَّبَابِعَة قال تعالی: أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ [ الدخان/ 37] ، والتُّبَّعُ : الظل . تبع ۔ روساء ( یمن ) کا لقب تھا کیونکہ وہ سیاست دریاست میں ایک دوسرے کی اتباع کرتے تھے ۔ بعض نے کہا ہے کہ تبع ایک بادشاہ کا لقب ہے جس کی رعیت اس کی مطیع اور فرمانبردار تھی اس کی جمع تبابعۃ قرآن میں ہے :۔ أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ [ الدخان/ 37] بھلا یہ اچھے ہیں یا تبع کی قوم ۔ التبع ( ایضا) سا یہ کیونکہ وہ دھوپ کے پیچھے لگا رہتا ہے ۔ هلك الْهَلَاكُ علی ثلاثة أوجه : افتقاد الشیء عنك، وهو عند غيرک موجود کقوله تعالی: هَلَكَ عَنِّي سُلْطانِيَهْ [ الحاقة/ 29] - وهَلَاكِ الشیء باستحالة و فساد کقوله : وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ [ البقرة/ 205] ويقال : هَلَكَ الطعام . والثالث : الموت کقوله : إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ [ النساء/ 176] وقال تعالیٰ مخبرا عن الکفّار : وَما يُهْلِكُنا إِلَّا الدَّهْرُ [ الجاثية/ 24] . ( ھ ل ک ) الھلاک یہ کئی طرح پر استعمال ہوتا ہے ایک یہ کہ کسی چیز کا اپنے پاس سے جاتے رہنا خواہ وہ دوسرے کے پاس موجود ہو جیسے فرمایا : هَلَكَ عَنِّي سُلْطانِيَهْ [ الحاقة/ 29] ہائے میری سلطنت خاک میں مل گئی ۔ دوسرے یہ کہ کسی چیز میں خرابی اور تغیر پیدا ہوجانا جیسا کہ طعام ( کھانا ) کے خراب ہونے پر ھلک الطعام بولا جاتا ہے قرآن میں ہے : ۔ وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ [ البقرة/ 205] اور کھیتی کو بر باد اور انسانوں اور حیوانوں کی نسل کو نابود کردی ۔ موت کے معنی میں جیسے فرمایا : ۔ إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ [ النساء/ 176] اگر کوئی ایسا مرد جائے ۔ جرم أصل الجَرْم : قطع الثّمرة عن الشجر، ورجل جَارِم، وقوم جِرَام، وثمر جَرِيم . والجُرَامَة : ردیء التمر المَجْرُوم، وجعل بناؤه بناء النّفاية، وأَجْرَمَ : صار ذا جرم، نحو : أثمر وألبن، واستعیر ذلک لکل اکتساب مکروه، ولا يكاد يقال في عامّة کلامهم للكيس المحمود، ومصدره : جَرْم، قوله عزّ وجل : إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا کانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ [ المطففین/ 29] ، ( ج ر م ) الجرم ( ض) اس کے اصل معنی درخت سے پھل کاٹنے کے ہیں یہ صیغہ صفت جارم ج جرام ۔ تمر جریم خشک کھجور ۔ جرامۃ روی کھجوریں جو کاٹتے وقت نیچے گر جائیں یہ نفایۃ کے وزن پر ہے ـ( جو کہ ہر چیز کے روی حصہ کے لئے استعمال ہوتا ہے ) اجرم ( افعال ) جرم دلا ہونا جیسے اثمر واتمر والبن اور استعارہ کے طور پر اس کا استعمال اکتساب مکروہ پر ہوتا ہے ۔ اور پسندیدہ کسب پر بہت کم بولا جاتا ہے ۔ اس کا مصدر جرم ہے چناچہ اجرام کے متعلق فرمایا : إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا کانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ [ المطففین/ 29] جو گنہگار ( یعنی کفاب میں وہ دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں محمد آپ کی قوم شان و شوکت میں بڑھی ہوئی ہے یا تبع یعنی حمیر کی قوم اس کا نام اسعد بن ملیکوب اور کنیت ابو کرب تھی، متبعین کی کثرت کی وجہ سے تبع نام پڑگیا اور جو قومیں قوم تبع سے پہلے گزری ہیں مگر ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا اس لیے وہ مشرک تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٣٧ { اَہُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍلا وَّالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ } ” کیا یہ بہتر ہیں یا ُ تبع ّکی قوم اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے ؟ “ یمن کے قدیم بادشاہ ” تبع “ کہلاتے تھے۔ جس طرح پرانے زمانے میں مصر کے بادشاہوں کا لقب ” فرعون “ اور عراق کے بادشاہوں کا لقب ” نمرود “ تھا اسی طرح یمن کے بادشاہوں کا لقب ” تبع “ تھا۔ { اَہْلَکْنٰہُمْ اِنَّہُمْ کَانُوْا مُجْرِمِیْنَ } ” ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا ‘ بیشک وہ سب کے سب مجرم تھے۔ “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

32 Tubba was the title of the kings of the Himyarites, like the titles of Khosroes, Caesar, Pharaoh etc. which have been associated with the kings of different countries. They were a branch of the Sabaeans, who attained domination over Saba in 115 B.C. and puled it till 300 A.D. They have been a well known people of Arabia for centuries. (For details, see E.N. 37 of Surah Saba). 33 This is the first answer to the disbelievers' objection; it means: No individual group or nation which denies the Hereafter can help becoming criminal. Perversion of the morals is its inevitable result, and human history bears evidence that whichever nation adopted this view of life ultimately perished. As for the question: Are they better or the people of Tubba' or the people before them? ii means this: The disbelievers of Makkah have not been able to attain to the prosperity and splendour that became the lot of the people of Tubba' and of the people of Saba and of the people of Pharaoh and others before them. But this material prosperity and worldly splendour could not save them from the consequences of their moral degeneration. How will then the chiefs of the Quraish be saved from destruction on the strength of their puny resources and wealth? (For details, see E.N.'s 25 to 36 of Surah Saba).

سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :32 تبع قبیلہ حمیر کے بادشاہوں کا لقب تھا ، جیسے کسریٰ ، قیصر ، فرعون وغیرہ القاب مختلف ممالک کے بادشاہوں کے لیے مخصوص رہے ہیں ۔ یہ لوگ قوم سبا کی ایک شاخ سے تعلق رکھتے تھے 115 قبل مسیح میں ان کو سبا کے ملک پر غلبہ حاصل ہوا اور 300 عیسیوی تک یہ حکمراں رہے ۔ عرب میں صدیوں تک ان کی عظمت کے افسانے زبان زد خلائق رہے ہیں ۔ ( تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد چہارم ، سورہ سبا ، حاشیہ نمبر 37 ) سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :33 یہ کفار کے اعتراض کا پہلا جواب ہے ۔ اس جواب کا خلاصہ یہ ہے کہ انکار آخرت وہ چیز ہے جو کسی شخص ، گروہ یا قوم کو مجرم بنائے بغیر نہیں رہتی ۔ اخلاق کی خرابی اس کا لازمی نتیجہ ہے اور تاریخ انسانی شاہد ہے کہ زندگی کے اس نظریہ کو جس قوم نے بھی اختیار کیا ہے وہ آخر کار تباہ ہو کر رہی ہے ۔ رہا یہ سوال کہ یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور اس سے پہلے کے لوگ ؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کفار مکہ تو اس خوش حالی و شوکت و حشمت کو پہنچ ہی نہیں سکے ہیں جو تبع کی قوم ، اور اس سے پہلے سبا اور قوم فرعون اور دوسری قوموں کو حاصل رہی ہے ۔ مگر یہ مادی خوشحالی اور دنیاوی شان و شوکت اخلاقی زوال کے نتائج سے ان کو کب بچا سکتی تھی ۔ یہ اپنی ذرا سی پونجی اور اپنے ذرائع و وسائل کے بل بوتے پر بچ جائیں گے ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد چہارم ، سورہ سباء ، حواشی نمبر 25 ۔ 36 )

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

10: تبع دراصل یمن کے بادشاہوں کا لقب تھا، قرآن کریم نے یہ متعین نہیں فرمایا کہ یہاں کونسا تبع مراد ہے، حافظ ابن کثیر نے اپنی تفسیر میں فرمایا ہے کہ یہاں مراد وہ تبع ہے جس کا نام اسعد ابوکریب تھا، یہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تشریف آوری سے سات سو سال پہلے گزرا ہے، یہ خود دین موسوی پر تھا، جو اس وقت دین برحق تھا، ایمان لے آیا تھا ؛ لیکن اس کی قوم نے بعد میں بت پرستی اختیار کرلی، جس کے نتیجے میں ان پر عذاب آیا۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٣٧۔ ٥٠۔ ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے تبع کی قوم کو برا فرمایا خاص تبع کو برا نہیں فرمایا معتبر سند سے مسند ١ ؎ امام احمد اور طبرانی میں سہل (رض) بن سعد سے روایتیں ہیں ان کا حاصل یہ ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تبع کو برا نہ کہو تبع مسلمان ہوگیا تھا اور نیک آدمی تھا ٢ ؎ عبد الرزاق وغیرہ میں ابوہریرہ (رض) سے جو روایت ہے کہ حضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھ کو معلوم نہیں تبع ملعون شخص تھا یا اچھا ‘ اس روایت پر دارقطنی اور علما نے اعتراض کیا ہے حاصل یہ ہے کہ حشر کے انکار کے سبب سے پہلی قومیں جو طرح طرح کے عذابوں سے ہلاک ہوئیں اگر یہ قریش ان کے سے کام کریں گے تو ان کا بھی وہی انجام ہوگا ‘ دنیا میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا اور انسان کی ضرورت کے لئے زمین و آسمان سب کچھ پیدا اب اگر انسان پیدا ہو کر یوں ہی مرجائے اور کسی نیک و بد کام کی جزا و سزا نہ ہو تو زمین اور آسمان اور مابین زمین و آسمان کے جو کچھ ہے سب کا پیدا کرنا بےفائدہ ہوگا اس واسطے منکرین حشر کا جواب اللہ تعالیٰ نے ان آیتوں میں یہ دیا ہے کہ زمین و آسمان اور تمام مخلوقات کو اللہ تعالیٰ ے کھیل کے طور پر بےفائدہ نہیں پیدا کیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے نہایت انصاف کی بنیاد پر دنیا کو اس فائدہ کے لئے پیدا کیا ہے کہ جو کوئی دنیا میں ایک نیکی کرے تو اس کو دس سے لے کر سات سو تک اور بعض نیکیوں کا اس سے بھی بڑھ کر بدلا دیا جائے اور بدی کی سزا کی مقدار کچھ نہ بڑھائی جائے جتنی بدی ہو اتنی ہی سزا پر کفایت کی جائے دنیا کے ختم ہوجانے کے بعد دوسرا جہان پیدا کیا جائے اور اس جہان میں یہ جزا و سزا کا تمام دنیا کے لوگوں کا فیصلہ ایک ہی دفعہ کردیا جائے لیکن اکثر لوگ اس فائدہ کو نہیں سمجھتے اس لئے کچھ لوگ تو اس دوسرے جہان کے منکر ہیں اور کچھ اس سے غافل ہیں۔ مشرکین مکہ یہ جو کہتے تھے کہ اگر مرنے کے بعد جینا سچ ہے تو ہمارے بڑوں میں سے کسی کو زندہ کیا جا کر ہم سے ملا دیا جائے آگے اس کا جواب اللہ تعالیٰ نے دیا ہے۔ یہ وہی جواب ہے جس کا خلاصہ اوپر کی آیتوں کی تفسیر میں گزر چکا ہے کہ نیک و بد کے جزا و سزا کے فیصلہ کے لئے ان مشرکوں کو ان کے بڑوں کو اور تمام دنیا کو وقت مقررہ پر قیامت کے دن دوبارہ زندہ کیا جائے گا پھر فرمایا قیامت کا دن وہ دن ہے کہ بغیر اللہ تعالیٰ کی رحمت کے اس دن کوئی رفیق کسی کی کچھ رفاقت اور مدد نہیں کرسکتا پھر فرمایا نافرمانوں سے بدلہ لینے میں زبردست وہ ایسا ہے کہ اس کے عذاب کو کوئی ٹال نہیں سکتا صاحب رحمت وہ ایسا ہے کہ اس دن شرک سے کم درجہ کے بہت سے لوگوں کے بغیر توبہ کے گناہ وہ معاف فرما دے گا ‘ اوپر قیامت کو فیصلہ کا دن فرما کر اب اس دن کے فیصلہ کا نتیجہ بیان فرمایا کہ دوزخ والے جب بھوکے ہوں گے تو دوزخ میں سینڈھ کی صورت کا ایک درخت جو پیدا کیا گیا ہے اس کا پھل ان دوزخیوں کو کھلایا جائے گا جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح کھولتا ہوا ہوگا مختصر طور پر فقطہ دوزخیوں کے کھانے کا ذکر ہے سورة والصافات میں گزر چکا ہے کہ سینڈھ کے پھل کے کھلانے کے بعد کھولتا ہوا پانی بھی پلایا جائے گا اسی واسطے یہاں فرمایا کہ دوزخیوں کے پیٹ میں جس طرح وہ کھولتا ہوا پانی کھولے گا اسی طرح یہ سینڈھ کا پھل کھولے گا ‘ ترمذی ١ ؎ نسائی ابن ماجہ وغیرہ کے حوالہ سے حضرت عبد اللہ بن عباس کی حدیث ایک جگہ گزر چکی ہے جس میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس سینڈھ کے پھل کے عرق کا ایک قطرہ اگر دنیا میں آپڑے تو دنیا بھر کی زندگی خراب اور برباد ہوجائے ترمذی نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے ‘ مسند ٢ ؎ امام احمد ترمذی اور مستدرک حاکم میں ابی امامہ سے روایت ہے جس میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو کھولتا ہوا پانی دوزخیوں کو پلایا جائے گا وہ ایسا کھولتا ہوا ہوگا کہ جب وہ پانی دوزخیوں کے منہ کے پاس لایا جائے گا تو ان کے منہ کی کھال اتر پڑے گی اور جب ان کو وہ پانی پلایا جائے گا تو ان کی انتڑیاں کٹ کر نکل پڑیں گی ‘ حاکم نے اس حدیث کو مسلم کی شرط پر صحیح کہا ہے ‘ ان حدیثوں سے سینڈھ کے پھل اور کھولتے پانی کی تفسیر اچھی طرح سمجھ میں آسکتی ہے سینڈھ کا پھل کھلانے اور کھولتا ہوا پانی پلانے کے لئے فرشتے دوزخیوں کو دوزخ کے کنارہ پر لے آئیں گے اس لئے پانی پلانے کے بعد ان فرشتوں کو حکم ہوگا کہ ان دوزخیوں کو پکڑ کر دوزخ کے کنارہ پر بیچ دوزخ دھکیل دو اور کھولتا ہوا پانی ان کو پلایا تھا وہی ان کے سر پر ڈالو۔ ترمذی ٣ ؎ اور بیہقی میں ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ جس میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب وہ کھولتا ہوا پانی دوزخیوں کے سر پر ڈالا جائے گا تو ان کے پیٹ کی انتڑیاں اور سر سے پاؤں تک کی سب کھال جل جائے گی ترمذی نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے حشر کے منکر جو دنیا میں بڑے عزت دار کہلاتے ہیں دوزخ کے عذاب کے وقت ان کو ذلیل کرنے کیلئے فرشتے یہ کہیں گے کہ دنیا میں تو تم بڑے عزت دار مشہور تھے لیکن آج اس ذلت کے عذاب کا مزا چکھو یہ وہی عذاب ہے جس کو تم دنیا میں جھٹلاتے تھے اور اس کے سچے ہونے میں شک اور شبہ کی باتیں نکالتے تھے کہ دوزخ کی آگ میں درخت کیونکر ہوگا اور مر کر پھر کس طرح زندہ ہوں گے مستدرک حاکم اور ٤ ؎ بیہقی میں ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے جس میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قیامت کے دن عالی خاندانی کچھ کام نہ آئے گی بلکہ اس دن ہر شخص کی پرہیز گاری کام آئے گی اس حدیث سے یہ مطلب اچھی طرح سمجھ میں آسکتا ہے کہ عالی خاندان نافرمان لوگوں کی کچھ عزت اللہ تعالیٰ کے نزدیک نہیں ہے حاکم نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے ‘ قوم تبع بلقیس کی قوم کو کہتے ہیں کیونکہ اس قوم کے ہر ایک بادشاہ کا لقب تبع ہوا کرتا تھا یہ وہی قوم ہے جس کے پانی کے بند میں گھونس نے سوراخ کردیا تھا اور پانی کے ریلہ سے یہ لوگ تباہ ہوگئے ان کی تباہی کا پورا قصہ سورة السبا میں گزر چکا ہے قوم سبا اور قوم تبع ایک ہی قوم کا نام ہے “ شاہ صاحب نے اردو فائدہ میں جو قصہ لکھا ہے کہ تبع نے سچا دین آزمانے کے لئے بتوں کے پوجاریوں سے کہا کہ تم بھی آگ جلا کر اس آگ میں گھس جاؤ اور یہود کے دو عالم بھی توراۃ لے کر اس آگ میں گھس جائیں جو سچا ہوگا اس کو آگ سے کچھ صدمہ نہیں پہنچے گا آخر قوم تبع کے بت پرست لوگوں کو اس آگ سے صدمہ پہنچا اور یہود کے عالموں کو کچھ صدمہ نہ پہنچا یہ قصہ عکرمہ نے حضرت عبد (رض) اللہ بن عباس کے قول کے حوالہ سے نقل کیا ١ ؎ ہے۔ اس روایت میں یہ بھی ہے کہ اس زمانہ میں سچے اور جھوٹے کو اس آگ کے طریقہ سے آزمایا کرتے تھے اور یہ بھی ہے کہ آزمائش کے بعد تبع کی قوم نے شریعت موسوی کی پیروی اختیار کرلی ‘ تبع کی زندگی تک یہ لوگ اسی حالت پر رہے اور تبع کے انتقال کے بعد پھر بت پرست بن گئے اور پانی کے ریلہ کا عذاب آ کر برباد ہوگئے اس تبع کا نام اسعد اور کنیت ابوکرب ہے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نبی ہونے کے زمانہ سے سات سو برس پہلے اس تبع نے وفات پائی اور بہ نسبت اور یمن کے بادشاہوں کے جو تبع کہلاتے تھے اس تبع نے یمن کی بادشاہت بہت عرصہ تک کی ہے اس تبع کی بادشاہت کا زمانہ تین سو چھبیس برس کا بتایا جاتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(44:37) اہم خیر ام قوم تبع۔ یعنی قوت و شوکت اور کثرت میں یہ لوگ قوم تبع سے بہتر ہیں یا قوم تبع ان سے بہتر ہے یہ استفہام انکاری تقریری ہے یعنی یہ لوگ قوم تبع سے بہتر نہیں بلکہ قوم تبع ان سے بہتر تھی۔ تبع یمن کے بادشاہوں کا لقب تھا۔ جیسے مصر کے بادشاہوں کا لقب فرعون تھا۔ اور روم کے بادشاہ کا قیصر، فارس کے بادشاہ کسری کہلاتے تھے۔ بعض کے نزدیک آخر ی تبع کا نام تبع اسعد ابوکریب بن میلک کرب تھا۔ والذین من قبلہم۔ اس کا عطف جملہ سابقہ پر ہے اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے جیسے عاد وثمود وغیرہ۔ انھم کانوا مجرمین۔ بیشک وہ گنہگار تھے۔ یہ اس علت کا بیان ہے جو تباہ کرنے کی مقتضی تھی۔ ھو تعلیل لاھلاکہم (روح البیان) ۔ مجرمین بمعنی کاملین فی الاجرام والاثام۔ لفظ مجرم اسم فاعل ہے لیکن صفت مشبہ کے معنوں میں استعمال کیا گیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 8 تبع کو قوم سے مراد یمن کی قوم سبا ہے جس کی تباہی کا حال سورة سبا میں گزر چکا ہے۔ تبع دراصل اس قوم کے قبیلہ حمیر کے بادشاہوں کا لقب تھا جیسے کنری ایران کے بادشاہوں کا اور قیصر روم کے بادشاہوں کا فرعون مصر کے بادشاہوں اور نجاشی حبشہ کے بادشاہوں کا لقب ہوتا تھا۔ عموماً مورخین نے ان کا زمانہ حضرت عیسیٰ سے پہلے بتایا ہے۔ ان میں سے ایک بادشاہ نے دنیا میں بڑی فتوحات حاصل کی تھیں اور اسی نے شہر سمر قند بسایا تھا۔ اس نے خانہ کعبہ کا طواف بھی کیا اور واپس یمن پہنچ کر یہودی مذہب کی تبلیغ کی۔ چناچہ یمنی عوام نے یہ دین اختیار کرلیا اس کی وفات کے بعد پھر کافر ہوگئے۔ اسی بادشاہ کے متعلق امام احمد اور طبرانی وغیرہ نے حضرت ابوہریرہ سے روایت نقل کی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” تبع کو گالی نہ دو اس لئے کہ وہ مسلمان ہوگیا تھا۔ “ (ابن کثیر مختصراً ) 9 جیسے عاد اور ثمود اور فرعون کی قوم 10 مطلب یہ ہے کہ جب ہم نے ان قوموں کو ان کی سرکشی کی وجہ سے تباہ کردیا حالانکہ وہ خوشحالی اور شان و شوکت میں تم سے کہیں بڑھ چڑھ کے تھے تو تمہیں تباہ کرنا ہمارے لئے کیا مشکل ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

7۔ مطلب یہ کہ وہ لوگ ان سے شدید اور مدید تھے مگر ہم نے ان کو بھی ہلاک کر ڈالا سو یہ لوگ اگر باز نہ آئیں گے تو یہ کیونکر اپنے کو بچا لیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : آل فرعون اور اس کے ساتھیوں کا ظلم بیان کرنے کے بعد اہل مکہ کو قوم تبّع کا حوالہ دیا ہے جس میں یہ اشارہ موجود ہے کہ فرعون اور قوم تبّع کی تاریخ سامنے رکھو ! جو اقتدار اور وسائل کے اعتبار سے تم سے بڑھ کر تھے۔ ان کے جرائم کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کردیا۔ تم ان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہو۔ اگر تم ہلاکت سے بچنا چاہتے ہو تو پھر اپنے آپ کو ” اللہ “ اور اس کے رسول کے تابع کرلو۔ جس طرح فارس کا بادشاہ کسریٰ ، روم کا حکمران قیصر، مصر کا فرمانروا اپنے آپ کو فرعون کہلواتا تھا اسی طرح یمن کا بادشاہ تبع کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ تبع وہاں کی سب سے بڑی قوم تھی۔ یہ قوم یمن میں ممتاز سمجھی جاتی تھی۔ اس قوم نے یمن میں تین سو سال حکمرانی کی۔ قوت اور سطوت کے اعتبار سے ان کا کوئی ثانی نہ تھا۔ طویل اقتدار اور مال واسباب کی فراوانی نے اس قوم کو مغرور اور متکبر کردیا۔ جس پر اللہ تعالیٰ نے گرفت فرمائی اور ان پر ایسا زوال آیا کہ یہ گلی کے تنکوں سے بھی ہلکے ہوگئے۔ اس قوم کے لیے خیر کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس کا معنٰی فکرو عمل کے اعتبار سے بہتر ہونا نہیں بلکہ خیر سے مراد مال و اسباب کے لحاظ سے مکہ والوں سے بہتر ہونا ہے۔ کیونکہ ان کے مال کی طرف اشارہ فرما کر اہل مکہ کو سمجھایا ہے کہ تم قوم تبع سے مالی لحاظ سے بڑے نہیں بلکہ کمتر ہو۔ لیکن پھر بھی سرکشی اختیار کیے ہوئے ہو۔ اسی علاقے سے ہی وہ لوگ اٹھے تھے جنہوں نے بیت اللہ کو شہید کرنے فیصلہ کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ابابیل بھیج کر انہیں تہس نہس کردیا۔ جس کی تفصیل سورة الفیل کی تفسیر پڑھنی چاہیے۔ کچھ مفسرین نے اپنے مشرکانہ عقیدہ کی تائید اور زیب داستان کے لیے اسرائیلی روایات کی بنیاد پر تبع کی قوم کے اس بادشاہ کا ایک واقعہ لکھا ہے کہ وہ مدینہ کی سرزمین سے گزرہا تھا۔ اس کے اہل علم نے اسے بتلایا کہ یہاں آخر الزماں پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف فرما ہوں گے۔ اس نے اپنے اہلکار کے ذریعے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں خط لکھا جس میں یہ درخواست کی کہ آپ میرا اسلام قبول کریں اور قیامت کے دن میری سفارش فرمائیں۔ یہ خط جن لوگوں کے حوالے کیا۔ اس قبیلے نے اسے نسل درنسل محفوظ رکھا اور جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ تشریف لائے تو اس قبیلے کے افراد نے وہ خط نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کیا تو آپ نے اس بادشاہ کا اسلام قبول کیا اور اس کے لیے دعا کی۔ (اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ )

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

منکرین قیامت کی کٹ حجتی، یہ لوگ قوم تبع سے بہتر نہیں ہیں جو ہلاک کردئیے گئے ان آیات میں اول تو منکرین بعث کا قول نقل فرمایا ہے، پھر ان کی بات کی تردید فرمائی ہے منکرین نے یہ کہا کہ یہ جو تم کہتے ہو کہ مرنا ہے اور مر کر جی اٹھنا ہے اور حساب و کتاب ہے یہ ہم نہیں مانتے ہمارے نزدیک بس یہی بات طے شدہ ہے کہ ہم پہلی بار جو مریں گے تو بس مرگئے اس کے بعد دوبارہ زندہ ہونے والی بات نہیں مانتے، ان لوگوں نے مزید یوں بھی کہا کہ تم دوبارہ زندہ ہونے کی خبر دیتے ہو تو چلو ہمارے باپ دادوں کو لاکر دکھا دو اگر تم اپنی بات میں سچے ہو (کہ دوبارہ اٹھنا ہے اور قیامت قائم ہونی ہے) ان کی تردید میں فرمایا ﴿ اَهُمْ خَيْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ ١ۙ وَّ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ ١ؕ اَهْلَكْنٰهُمْٞ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِيْنَ ٠٠٣٧﴾ کیا یہ لوگ بہتر ہے یا تبع کی قوم بہتر تھی اور جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بہتر تھے ہم نے انہیں ہلاک کردیا بلاشبہ وہ مجرم تھے یعنی یہ جو ایسی باتیں کر رہے ہیں کہ اللہ کے رسول کی رسالت اور دعوت کے منکر ہیں اپنے کو دنیاوی طور پر بڑی قوت والا سمجھ رہے ہیں اور اسی بنیاد پر منکر ہو رہے ہیں یہ سوچنا اور سمجھنا بالکل ہی غلط ہے ان کی کیا حیثیت ہے ان سے پہلے (یمن کے بادشاہ) تبع کی قوم گزر چکی ہے اور ان میں بھی بہت سی قومیں گزری ہیں جنہیں اپنی قوت اور شوکت پر بڑا گھمنڈ تھا رسولوں کی تکذیب کی وجہ سے جب ان پر عذاب آیا تو شوکت و قوت نے کچھ بھی کام نہ دیا سورة سبا میں فرمایا ﴿ وَ كَذَّبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ ١ۙ وَ مَا بَلَغُوْا مِعْشَارَ مَاۤ اٰتَيْنٰهُمْ فَكَذَّبُوْا رُسُلِيْ ١۫ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيْرِ (رح) ٠٠٤٥﴾ (اور ان سے پہلے لوگوں نے جھٹلایا اور حال یہ ہے کہ یہ لوگ اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے جو ہم نے ان کو دیا تھا سو انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایا سو کیسا تھا میرا عذاب۔ ) تُبَّع كون تھے ؟ یہ تبع کون تھا ؟ جس کی قوم کا تذکرہ فرمایا ہے، اس کے بارے میں مفسرین نے بہت کچھ لکھا ہے۔ صاحب معالم التنزیل ص ١٥٣ ج ٤ نے اس پر لمبا مضمون سپرد قلم فرمایا ہے اتنی بات تو تقریباً سبھی نے لکھی ہے کہ تبع یمن کے بادشاہ کا لقب تھا جیسے قیصر و کسریٰ ، اور نجاشی اپنے اپنے علاقوں کے بادشاہوں کے القاب تھے اسی طرح یمن کے بادشاہ کو تبع کہا جاتا تھا یہ کون سا تبع تھا جس کا آیت بالا میں ذکر ہے ؟ اس کا نام اسعد بن ملیک اور کنیت ابو کرب لکھی ہے محمد بن اسحاق (صاحب السیرۃ) حضرت ابن عباس (رض) سے نقل کیا ہے کہ یہ تبع مدینہ منورہ کے راستے سے گزر رہا تھا اس نے اہل مدینہ پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا جب اہل مدینہ کو اس کا پتہ چلا تو یہودیوں کے قبیلہ بنو قریظہ میں سے دو عالم کعب اور اسد نامی اس کے پاس گئے اور اس سے کہا کہ اے بادشاہ ! تو ایسا نہ کر اگر تو ہماری بات نہیں مانتا تو جان ہمیں ڈر ہے کہ تجھ پر جلد ہی عذاب نازل ہوجائے گا کیونکہ یہ ایک نبی کا دارالہجرۃ ہے وہ قریش سے ہوں گے نام محمد ہوگا ان کی پیدائش مکہ میں ہوگی یہ سن کر وہ اپنے ارادے سے باز آگیا پھر ان دونوں عالموں نے اسے اپنے دین کی دعوت دی اس نے ان کا دین قبول کرلیا یعنی یہودیت کو اپنا دین بنالیا اس کے بعد وہ مدینہ منورہ سے چلا گیا اس کے ساتھ کچھ یہودی جن میں وہ دونوں عالم بھی تھے (جنہوں نے اسے مدینہ منورہ پر حملہ کرنے سے روکا تھا) یمن جانے کے لیے روانہ ہوگئے راستے میں قبیلہ بنی ہذیل کے کچھ لوگ ملے انہوں نے تبع سے کہا کہ ہم تمہیں ایک ایسا گھر بتاتے ہیں جس میں موتی زمرد اور چاندی کا خزانہ ہے اس نے سوال کیا کہ وہ کون سا گھر ہے انہوں نے بتایا کہ وہ گھر مکہ معظمہ میں ہے بنی ہذیل کا مقصد اس کی خیر خواہی نہ تھی بلکہ اسے ہلاک کروانا مقصود تھا وہ جانتے تھے کہ اس بیت پر جس نے بھی حملہ کا ارادہ کیا وہ ضرور ہلاک ہوا۔ تبع نے لوگوں کی بات سن کر انہیں یہودی علماء سے مشورہ لیا جو اس کے ساتھ تھے ان لوگوں نے کہا تو اس پر حملہ آور مت ہو ہمارے علم میں صرف یہی ایک گھر ہے جس کی اللہ کی طرف نسبت کی جاتی ہے تو وہاں نماز بھی پڑھ، قربانی بھی کر، اور سر بھی مونڈ یہ لوگ تیری دشمنی کے لیے ایسا مشورہ دے رہے ہیں، علماء یہود نے جب اسے ایسا مشورہ دیا تو اس نے بنی ہذیل کے چند لوگوں کو پکڑا اور ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دئیے اور اندھا کرنے کے لیے ان کی آنکھوں میں گرم سلائی پھیر دی اور انہیں سولی پر چڑھا دیا۔ مکہ معظمہ پہنچ کر اس نے کعبہ شریف کو پردہ پہنایا اور وہاں جانور ذبح کیے وہاں چند دن قیام بھی کیا، طواف بھی کیا اور حلق بھی کیا جب تبع مکہ معظمہ سے جدا ہوا اور یمن کے قریب پہنچا تو قبیلہ بنی حمیر کے لوگ آڑے آگئے تبع اسی قبیلہ سے تھا اور کہنے لگے کہ تو ہمارے پاس ہرگز نہیں آسکتا کیونکہ تو ہمارے دین سے جدا ہوگیا، تبع نے انہیں اپنے دین کی دعوت دی اور ان سے کہا کہ میں نے جو دین اختیار کیا ہے تمہارے دین سے بہتر ہے پھر انہوں نے آگ کو حَكمْ یعنی فیصلہ کرنے والی چیز بنایا اس پر آگ نے اہل یمن کے بتوں کو اور جو کچھ انہوں نے بتوں پر چڑھاوے چڑھائے تھے ان سب کو جلا دیا اور یہودی علماء کو دیکھ کر آگ پیچھے ہٹ گئی یہاں سے یمن میں دین یہودیت پھیلنے کی ابتداء ہوئی تبع نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر آپ کی بعثت سے سات سو سال پہلے اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی بعثت سے تقریباً ایک سو سال پہلے ایمان لے آیا حضرت عائشہ (رض) فرماتی تھیں کہ تبع کو برا نہ کہو وہ نیک آدمی تھے۔ اس کے بعد صاحب معالم التنزیل نے حضرت سہل بن سعد (رض) سے یہ حدیث نقل کی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تبع کو برا نہ کہو کیونکہ وہ مسلمان ہوگیا تھا۔ یہ حدیث مسند احمد ص ٣٤٠ جلد ٥ میں مذکور ہے۔ پھر بحوالہ مصنف عبد الرزاق حدیث نقل کی ہے جو حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ تبع نبی تھے یا غیر نبی۔ ان روایات سے یہ تو ثابت ہوا کہ تبع اچھے آدمی تھے لیکن ان کی قوم کب اور کیسے ہلاک ہوئی اس کا پتہ نہیں چلتا جب کہ سورة ق میں اور سورة دخان میں قوم تبع کے ہلاک کیے جانے کی تصریح ہے اگر معالم التنزیل کے بیان سے یہ سمجھ لیا جائے کہ باوجود یہ کہ آگ نے فیصلہ کردیا تھا پھر بھی تبع کی قوم ایمان نہ لائی اور کفر پر جمی رہی اور اس کی وجہ سے ہلاک ہوئی تو یہ قرین قیاس ہے یہاں تک لکھنے کے بعد تفسیر ابن کثیر میں دیکھا انہوں نے اس تبع کا نام اسعد بتایا ہے اور کنیت ابو کریب لکھی ہے اور باپ کا نام ملیکہ لکھا ہے اور یہ بھی لکھا کہ اس نے ٣٢٦ سال تک حکومت کی اور یہ بھی لکھا ہے کہ اس کی قوم نے اس کی دعوت پر اسلام قبول کرلیا تھا۔ لیکن جب اس کی وفات ہوگئی تو وہ لوگ مرتد ہوگئے آگ اور بتوں کی پوجا کرنے لگے لہٰذا اللہ تعالیٰ نے انہیں عذاب میں مبتلا فرما دیا جیسا کہ سورة سبا میں مذکور ہے مفسر ابن کثیر کا فرمانا ہے کہ قوم تبع اور سبا ایک ہی قوم کا مصداق ہے۔ (ابن کثیر ص ١٤٣، ١٤٤: جلد ٤ اللہ اعلم بحقیقة احوال)

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

22:۔ ” ا ھم خیر “ کیا یہ مشرکین مکہ قوم تبع اور ان سے پہلے مشرکین سے بہتر ہیں ؟ نہیں۔ یہ بھی عذاب کے مستحق ہیں اور جس طرح ان اقوام سابقہ کو ہلاک کیا گیا ان کو بھی ہلاک کیا جائیگا۔ ھذا استفہام انکار، ای انھم مستحقون فی ھذا القول العذاب اذ لیسوا خیر من قوم تبع والامم المہلکۃ، واذا اھلکنا اولئک فکذا ھؤلاء (قرطبی ج 16 ص 144) ۔ جب ہم نے قوم تبع اور ان سے پہلے مشرکین کو اس لیے ہلاک کیا کہ وہ مجرم تھے۔ تعلیل لاھلاکہم ای (ھلکناھم بسبب کو نہم مجرمین فلیحذر کفار قریش الاھلاک لاجرامہم (روح ج 25 ص 130) ۔ تبع حمیری کا اصل نام اسعد یا سعد تھا اور کنیت ابو کرب تھی۔ یہ نیک اور صالح آدمی تھا، شرک سے بیزر اور توحید پرست تھا۔ اپنے زمانے کے علماء سے اس نے سنا تھا کہ مکہ میں حضرت خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پید اہوں گے اور مدینہ (یثرب) آپ کا دار الہجرت ہوگا تو وہ اسی وقت آپ پر ایمان لے آیا۔ اس نے بیت اللہ کا حج کیا اور وہ پہلا شخص ہے جس نے بیت اللہ کو غلاف پہنایا اور اپنے جانشینوں کو وصیت کی کہ اس کے بعد ہر سال، خانہ کعبہ کو غلاف پہنچایا جائے (قرطبی، روح وغیرہ) تبع کی زندگی کے بعد اس کی قوم مشرک ہوگئی، اسی قوم کا یہاں ذکر کیا گیا ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(37) بھلا یہ کفار قریش قوت و شوکت میں بہتر اور بڑھ کر ہیں یا تبع کی قوم اور وہ لوگ جو تبع کی قوم سے پہلے ہوگزرے ہیں بہتر اور بڑھ کر تھے ان سب کو ہم نے ہلاک و برباد کردیا کیونکہ وہ مجرم اور گنہگار تھے۔ یعنی یہ کفار قریش تو اتنے قوی اور پرشوکت ہیں بھی نہیں جتنی تبع یمن کے بادشاہ کی قوم تھی اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے مثلاً عاد اور ثمود جب ہم نے ان گناہوں کے سبب ہلاک کردیا اور سب کو تباہ کردیا تو کفار قریش اگر اسی طرح جرائم پیشہ رہے تو یہ کس طرح بچ سکتے ہیں۔ تبع یمن کے بادشاہوں کا لقب تھا اس نام سے بہت سے بادشاہ ہوئے ہیں جس تبع کا قرآن نے ذکر کیا ہے وہ تبع حمیری ہے اس کا نام اسعد یا سعد بن ملکا کرب تھا اور اس کی کنیت ابوکرب تھی۔ کہتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت سے ایک ہزار برس پہلے اس کا دور گزرا ہے یہ توریت پر ایمان رکھتا تھا مگر اس کی قوم بت پرست تھی۔ وہ توریت میں آپ کے فضائل پڑھ کر آپ کے نبی آخرالزماں ہونے پر ایمان لایا تھا اور اس نے خط بھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نام لکھا تھا جو بطور وصیت اس کی اولاد اور خاندان میں چلا آتا تھا یہاں تک کہ اس کی اکیسویں پشت میں شامول نامی ایک شخص نے حضرت ایوب انصاری (رض) کی معرفت وہ خط حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کردیا آپ نے یہ الفاظ فرمائے۔ مرحبا بالا خ الصالح بعض لوگوں نے کہا ہے اس تبع حمیری کا زمانہ ہمارے نبی آخرالزمان حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سات سو برس پہلے تھا بہرحال اس کی قوم بھی ہلاک کی گئی تھی حضرت حق تعالیٰ نے کفار قریش کو تنبیہ فرمائی۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں تبع بادشاہ تھا یمن کا سب قوم اس کی بت پرست تھی اس کو یقین آیا تورات پر اپنی قوم کے سامنے آزمایا کہ سچا دیں کون سا بڑی آگ جلائی عالم یہود کے توریت بغل میں لے کر اس میں گھس گئے نہ جلے وہ بت پرست بت کو بغل میں لے کر چلے جلنے لگے الٹے بھاگے اس کی قوم اس کی دشمن ہوئی آخر خراب ہوئے۔