Surat ud Dukhaan

Surah: 44

Verse: 37

سورة الدخان

اَہُمۡ خَیۡرٌ اَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٍ ۙ وَّ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ اَہۡلَکۡنٰہُمۡ ۫ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا مُجۡرِمِیۡنَ ﴿۳۷﴾

Are they better or the people of Tubba' and those before them? We destroyed them, [for] indeed, they were criminals.

کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم کے لوگ اور جو ان سے بھی پہلے تھے ۔ ہم نے ان سب کو ہلاک کر دیا یقیناً وہ گنہگار تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَہُمۡ
کیا وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہیں
اَمۡ
یا
قَوۡمُ
قوم
تُبَّعٍ
تبع کی
وَّالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
اَہۡلَکۡنٰہُمۡ
ہلاک کر دیا ہم نے انہیں
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
کَانُوۡا
تھے وہ
مُجۡرِمِیۡنَ
مجرم
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَہُمۡ
کیاوہ
خَیۡرٌ
بہترہیں
اَمۡ
یا
قَوۡمُ
قوم
تُبَّعٍ
تبع کی
وَّالَّذِیۡنَ
اورجولوگ
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے (تھے)
اَہۡلَکۡنٰہُمۡ
ہلاک کیاہم نے ان کو
اِنَّہُمۡ
یقیناًوہ
کَانُوۡا
تھے
مُجۡرِمِیۡنَ
مجرم لوگ
Translated by

Juna Garhi

Are they better or the people of Tubba' and those before them? We destroyed them, [for] indeed, they were criminals.

کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم کے لوگ اور جو ان سے بھی پہلے تھے ۔ ہم نے ان سب کو ہلاک کر دیا یقیناً وہ گنہگار تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا یہ بہتر ہیں یا قوم تبع ؟ اور اس سے پہلے کے لوگ ؟ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا۔ کیونکہ وہ مجرم تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا وہ بہترہیں یا تُبّع کی قوم اورجواُن سے پہلے تھے؟ ہم نے اُنہیں ہلاک کردیا،یقیناًوہ مجرم لوگ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Are they better or the people of Tubba& and those who were before them? We have destroyed them. They were guilty indeed.

بھلا یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور جو ان سے پہلے تھے ہم نے ان کو غارت کردیا بیشک وہ تھے گنہگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ بہتر ہیں یا ُ تبع ّکی قوم اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے ؟ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا بیشک وہ سب کے سب مجرم تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Are these better or the people of Tubba and those who went before them? We destroyed them for they were a criminal people.

یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم 32 اور اس سے پہلے کے لوگ؟ ہم نے ان کو اسی بنا پر تباہ کیا کہ وہ مجرم ہوگئے تھے 33 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم ( ١٠ ) اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے؟ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا ۔ ( کیونکہ ) وہ یقینی طور پر مجرم لوگ تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ذر کوئی ان سے پوچھے یہ قریش کے کافر اہل بوتے ہیں اچھے میں یا تبع کی قوم والے 8 اور جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے 9 ہم نے ان سب کو تباہ کردیا کیونکہ وہ قصور وار تھے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ (شان و شوکت میں) بہتر ہیں یا تبع (شاہ یمن) کی قوم اور جو قومیں ان سے پہلے گزر چکی ہیں۔ ہم نے ان کو ہلاک کردیا یقینا وہ نافرمان تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اللہ نے فرمایا) کیا یہ ( کفار مکہ) بہتر ہیں یا قوم تبع جو پہلے ہو گزرے ہیں ۔ ہم نے ان کو اس لئے ہلاک کیا تھا کہ وہ مجرم ( نافرمان ، گناہ گار ) تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Are they better Or the people of Tubba and those afore them? We destroyed them; verily they were culprits.

تو کیا یہ لوگ بڑھ چڑھ کر ہیں یا قوم تبع والے اور جو لوگ ان سے بھی پیشتر ہوئے ہیں ہم نے ان تک کو ہلاک کرڈالا اس لئے کہ وہ نافرمان تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا یہ بہتر حالت میں ہیں یا قوم تبع کے لوگ اور وہ لوگ جو ان سے پہلے گذرے؟ ہم نے ان کو ہلاک کردیا ، بیشک وہ نافرمان لوگ تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تُبّع ( بادشاہ ) کی قوم اور جو ان سے پہلے تھے ، ہم نے انہیں ہلاک کردیا ، بلاشبہ وہ مجرم ( لوگ ) تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا بیشک وہ گنہگار تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور وہ لوگ جو اس سے بھی پہلے گزر چکے ہیں ؟ ان سب کو تو ہم نے ہلاک کر ڈالا کیونکہ وہ لوگ مجرم تھے

Translated by

Noor ul Amin

کیا یہ بہتر ہیں یاقوم تبع؟ اور وہ قومیںجو ان سے پہلے گزرچکی ہیں ، ہم نے انکوہلاک کردیاکیونکہ وہ مجرم تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا وہ بہتر ہیں ( ف۳۷ ) یا تبع کی قوم ( ف۳۸ ) اور جو ان سے پہلے تھے ( ف۳۹ ) ہم نے انہیں ہلاک کردیا ( ف٤۰ ) بیشک وہ مجرم لوگ تھے ( ف٤۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بھلا یہ لوگ بہتر ہیں یا ( بادشاہِ یمن اسعد ابوکریب ) تُبّع ( الحمیری ) کی قوم اور وہ لوگ جو اِن سے پہلے تھے ، ہم نے اُن ( سب ) کو ہلاک کر ڈالا تھا ، بیشک وہ لوگ مجرم تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( قوت کے لحاظ سے ) یہ بہتر ہیں یا قومِ تبع اور ان سے پہلے ہم نے ان کو ہلاک کر دیا کہ وہ مجرم تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

What! Are they better than the people of Tubba and those who were before them? We destroyed them because they were guilty of sin.

Translated by

Muhammad Sarwar

Are they better than the tribe of Tubba (name of a Yemenite tribal chief) and those who lived before them? We destroyed them. They were criminals.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Are they better or the people of Tubba` and those before them We destroyed them because they were indeed criminals.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Are they better or the people of Tubba and those before them? We destroyed them, for surely they were guilty.

Translated by

William Pickthall

Are they better, or the folk of Tubb'a and those before them? We destroyed them, for surely they were guilty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वे अच्छे हैं या तुब्बा की क़ौम या वे लोग जो उन से पहले गुज़र चुके हैं? हम ने उन्हें विनष्ट कर दिया, निश्चय ही वे अपराधी थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ (قوت و شوکت میں) زیادہ بڑھے ہوئے ہیں یا تُبّع (شاہ یمن) کی قوم اور جو قومیں ان سے پہلے ہوگزری ہیں ہم نے انکو (بھی) ہلاک کرڈالا وہ نافرمان تھے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور اس سے پہلے لوگ ہم نے ان کو اسی بنا پر تباہ کیا کیونکہ وہ مجرم تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور اس سے پہلے کے لوگ ؟ ہم نے ان کو اسی بنا پر تباہ کیا کہ وہ مجرم ہوگئے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے، ہم نے ان کو ہلاک کیا بلاشبہ وہ مجرم تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور جو ان سے پہلے تھی ہم نے ان کو غارت کردیا بیشک وہ تھے گناہ گار  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا یہ کفار قریش بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور وہ لوگ جو تبع کی کی قوم سے پہلے ہوگزرے ہیں وہ بہتر اور بڑھے ہوئے تھے جن کو ہم نے ہلاک وبربا د کردیا کیونکہ وہ بڑے گنہگار تھے۔