Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 17

سورة الأحقاف

وَ الَّذِیۡ قَالَ لِوَالِدَیۡہِ اُفٍّ لَّکُمَاۤ اَتَعِدٰنِنِیۡۤ اَنۡ اُخۡرَجَ وَ قَدۡ خَلَتِ الۡقُرُوۡنُ مِنۡ قَبۡلِیۡ ۚ وَ ہُمَا یَسۡتَغِیۡثٰنِ اللّٰہَ وَیۡلَکَ اٰمِنۡ ٭ۖ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ ۚ ۖ فَیَقُوۡلُ مَا ہٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیۡرُ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۱۷﴾

But one who says to his parents, "Uff to you; do you promise me that I will be brought forth [from the earth] when generations before me have already passed on [into oblivion]?" while they call to Allah for help [and to their son], "Woe to you! Believe! Indeed, the promise of Allah is truth." But he says, "This is not but legends of the former people" -

اور جس نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ تم سے میں تنگ آگیا ، تم مجھ سے یہ کہتے رہو گے کہ میں مرنے کے بعد پھر زندہ کیا جاؤں گا مجھ سے پہلے بھی امتیں گزر چکی ہیں وہ دونوں جناب باری میں فریادیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں تجھے خرابی ہو تو ایمان لے آ ، بیشک اللہ کا وعدہ حق ہے ، وہ جواب دیتا ہے کہ یہ تو صرف اگلوں کے افسانے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡ
اور وہ جس نے
قَالَ
کہا
لِوَالِدَیۡہِ
اپنے والدین سے
اُفٍّ
اف
لَّکُمَاۤ
تم دونوں کے لیے
اَتَعِدٰنِنِیۡۤ
کیا تم مجھے دھمکی دیتے ہو
اَنۡ
کہ
اُخۡرَجَ
میں نکالا جاؤں گا
وَقَدۡ
حالانکہ تحقیق
خَلَتِ
گزر چکیں
الۡقُرُوۡنُ
امتیں
مِنۡ قَبۡلِیۡ
مجھ سے پہلے
وَہُمَا
اور وہ دونوں
یَسۡتَغِیۡثٰنِ
فریاد کرتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ سے
وَیۡلَکَ
ـ کہتے ہیں ـ تیرا برا ہو
اٰمِنۡ
ایمان لے آ
اِنَّ
بےشک
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ کا
حَقٌّ
سچا ہے
فَیَقُوۡلُ
تو وہ کہتا ہے
مَا
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّاۤ
مگر
اَسَاطِیۡرُ
کہانیاں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلوں کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡ
اور وہ شخص جس نے
قَالَ
کہا
لِوَالِدَیۡہِ
اپنے ماں باپ سے
اُفٍّ
افسوس ہے
لَّکُمَاۤ
تم دونوں پر
اَتَعِدٰنِنِیۡۤ
کیا تم دونوں دھمکی دیتے ہو مجھے
اَنۡ
یہ کہ
اُخۡرَجَ
میں نکالا جاؤں گا
وَقَدۡ
حالانکہ یقیناً
خَلَتِ
گزر چکیں
الۡقُرُوۡنُ
قومیں
مِنۡ قَبۡلِیۡ
مجھ سے پہلے بھی
وَہُمَا
اور وہ دونوں
یَسۡتَغِیۡثٰنِ
فریاد کرتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
وَیۡلَکَ
تیری بربادی ہو
اٰمِنۡ
ایمان لے آ
اِنَّ
بلا شبہ
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
حَقٌّ
سچا ہے
فَیَقُوۡلُ
تو وہ کہتا ہے
مَا
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّاۤ
مگر
اَسَاطِیۡرُ
فرضی قصے
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلے لوگوں کے
Translated by

Juna Garhi

But one who says to his parents, "Uff to you; do you promise me that I will be brought forth [from the earth] when generations before me have already passed on [into oblivion]?" while they call to Allah for help [and to their son], "Woe to you! Believe! Indeed, the promise of Allah is truth." But he says, "This is not but legends of the former people" -

اور جس نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ تم سے میں تنگ آگیا ، تم مجھ سے یہ کہتے رہو گے کہ میں مرنے کے بعد پھر زندہ کیا جاؤں گا مجھ سے پہلے بھی امتیں گزر چکی ہیں وہ دونوں جناب باری میں فریادیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں تجھے خرابی ہو تو ایمان لے آ ، بیشک اللہ کا وعدہ حق ہے ، وہ جواب دیتا ہے کہ یہ تو صرف اگلوں کے افسانے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس شخص نے اپنے والدین سے کہا : تف ہو تم پر، تم مجھے اس بات سے ڈراتے ہو کہ میں (زندہ کرکے زمین سے) نکالا جاؤں گا حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی نسلیں گزر چکی ہیں۔ (اور ان میں سے کوئی بھی جی کر نہیں اٹھا) اور وہ دونوں اللہ کی دہائی دے کر اسے کہتے : تیرا ستیاناس۔ ہماری بات مان جا کیونکہ اللہ کا وعدہ سچا ہے تو وہ کہتا ہے : یہ تو بس پہلے لوگوں کی داستانیں ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس نے اپنے ماں باپ سے کہا: تم پرافسوس ہے، کیاتم دونوں مجھے یہی دھمکی دیتے رہتے ہوکہ میں(قبرسے) نکالا جاؤں گا؟حالانکہ مجھ سے پہلے بھی قومیں گزرچکی ہیں اور وہ دونوںﷲ تعالیٰ سے فریادکرتے ہیں کہ تیری بربادی ہو! ایمان لے آ، ﷲ تعالیٰ کا وعدہ بلاشبہ سچاہے۔‘‘تو وہ کہتا ہے:’’یہ تو پہلے لوگوں کے فرضی قصوں کے سوا کچھ نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (Contrary to this is the case of) the one who said to his parents, |"Fie upon you both! Do you promise to me that I shall be brought out (from the grave), while generations have passed before me?|" And they (the parents) were crying for Allah&s help, (and saying to their son,) |"Woe to you. Believe. Allah&s promise is certainly true.|" Then he says, |"This is nothing but the tales of the ancients.|"

کیا مجھ کو وعدہ دیتے ہو کہ میں نکالا جاؤں گا قبر سے اور گزر چکی ہیں بہت جماعتیں مجھ سے پہلے اور وہ دونوں فریاد کرتے ہیں اللہ سے کہ اے خرابی تیری تو ایمان لے آ بیشک وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے پھر کہتا ہے یہ سب نقلیں ہیں پہلوں کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ایک وہ شخص ہے جو اپنے والدین سے کہتا ہے کہ میں بیزار ہوں آپ دونوں سے کیا آپ مجھے اس سے ڈراتے ہیں کہ میں نکال کھڑا کیا جائوں گا (زندہ کر کے قبر سے) ؟ حالانکہ مجھ سے پہلے کتنی ہی نسلیں گزر چکی ہیں اور وہ دونوں اللہ کی دہائی دے کر کہتے ہیں : بربادی ہو تیری ایمان لے آ ! یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے لیکن وہ کہتا ہے : یہ کچھ نہیں مگر پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But he who says to his parents: “Fie on you! Do you threaten me that I shall be resurrected, although myriad generations have passed away before me (and not one of them was resurrected)?” The parents beseech Allah (and say to their child): “Woe to you, have faith. Surely Allah's promise is true.” But he says: “All this is nothing but fables of olden times.”

اور جس شخص نے اپنے والدین سے کہا اف ، تنگ کر دیا تم نے کیا تم مجھے یہ خوف دلاتے ہو کہ میں مرنے کے بعد پھر قبر سے نکالا جاؤں گا ؟ حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی نسلیں گزر چکی ہیں ( ان میں سے تو کوئی اٹھ کر نہ آیا ) ۔ ماں اور باپ اللہ کی دوہائی دے کر کہتے ہیں ارے بدنصیب ، مان جا ، اللہ کا وعدہ سچا ہے ۔ مگر وہ کہتا ہے کہ یہ سب اگلے وقتوں کی فرسودہ کہانیاں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ایک وہ شخص ہے جس نے اپنے والدین سے کہا ہے کہ : تف ہے تم پر ۔ کیا تم مجھ سے یہ وعدہ کرتے ہو کہ مجھے زندہ کر کے قبر سے نکالا جائے گا ، حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی نسلیں گذر چکی ہیں ۔ اور والدین اللہ سے فریاد کرتے ہیں ۔ ( اور بیٹے سے کہتے ہیں کہ ) افسوس ہے تجھ پر ۔ ایمان لے آ ۔ یقین جان کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ۔ تو وہ کہتا ہے کہ : ان باتوں کی اس کے سوا کوئی حقیقت نہیں ہے کہ یہ محض افسانے ہیں جو پچھلے لوگوں سے نقل ہوتے چلے آرہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس نے اپنے ماں باپ سے کہا تم پر افسوس کیا تم مجھ کو یہ بھر ادیتے ہو کہ میں قبر سے زندہ ہو کر پھر نکالا جائوں گا اور حشر ہوگا) اور مجھ سے پہلے تو ہزاروں قومیں دنیا میں گذر چکیں 3 اور اس کے ماں باپ ہیں کہ خدا سے فریاد کر رہے ہیں 4 ارے تیرا ستیاناس ہو مسلمان ہوجا اللہ کا وعدہ بیشک سچا ہے وہ پھر) یہی کہتا ہے تو اگلے لوگوں کے نر سے) ڈھکو پسلے ہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو شخص اپنے ماں باپ سے کہتا ہے کہ میں تم سے بیزار ہوں ، کیا تم مجھے یہ بتاتے ہو کہ میں (زمین سے) نکالا جاؤں گا اور یقینا بہت سے لوگ مجھ سے پہلے گزر چکے ۔ اور وہ دونوں اللہ سے فریاد کر رہے ہیں ، (کہتے ہیں) تیرا ناس ہو ! ایمان لے آ ، بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ تو وہ کہتا ہے یہ تو صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ شخص جس نے اپنے ماں باپ سے یہ کہا کہ تم دونوں پر افسوس ہے کہ تم مجھے اس بات کی اطلاع دے رہے ہو کہ میں قبر سے نکالا جائوں گا ۔ حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی قومیں گذر چکی ہیں۔ اولاد کی بات سن کر ماں باپ اللہ سے فریاد کرتے ہوئے کہیں گے کہ ارے تیرا ستیا ناس جائے تو ایمان لے آ۔ اللہ کا وعدہ سچا ہے ۔ اس پر وہ کہتا ہے کہ یہ تو پہلے لوگوں کے قصے کہانیاں ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس شخص نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ اُف اُف! تم مجھے یہ بتاتے ہو کہ میں (زمین سے) نکالا جاؤں گا حالانکہ بہت سے لوگ مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں۔ اور وہ دونوں خدا کی جناب میں فریاد کرتے (ہوئے کہتے) تھے کہ کم بخت ایمان لا۔ خدا کا وعدہ تو سچا ہے۔ تو کہنے لگا یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he who saith Unto his parents: fie upon you both! threaten me ye that I shall be taken forth, whereas generations have passed away before me? and the twain implore Allah's assistance woe Unto thee! come to believe! verily the promise of Allah is true; yet he saith: naught is this but fables of the ancients."

اور جس شخص نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ تف ہے تم پر کیا تم مجھے یہ خبردیتے ہو کہ میں (قبر سے) نکالا جاؤں گا درآنحالیکہ مجھ سے پہلے (بہت سی) امتیں گزر چکی ہیں ۔ اور وہ دونوں اللہ سے فریاد کررہے ہیں۔ (اور اس اولاد سے کہہ رہے ہیں) ارے تیری کم بختی تو یمان لا بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے ۔ تو (اس پر) وہ کہتا (کیا) ہے کہ یہ تو بس اگلوں کے دھکوسلے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور رہا وہ جس نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ تم پر تف ہے! کیا تم لوگ مجھے اس سے ڈراتے ہو کہ دوبارہ زندہ کیا جاؤں گا ، حالانکہ مجھ سے پہلے کتنی ہی قومیں گذر چکی ہیں؟ اور وہ اللہ سے فریاد کر رہے ہوتے ہیں کہ تیرا ناس ہو! ایمان لا! بیشک اللہ کا وعدہ شدنی ہے! پس وہ جواب دیتا ہے کہ یہ سب محض اگلوں کے فسانے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو اپنے ماں باپ سے کہتا ہے: تم دونوں پر افسوس ہے ، کیا تم دونوں مجھے اس بات سے ڈراتے ہو کہ میں ( زندہ کرکے ) نکالا جاؤں گا حالانکہ مجھ سے پہلے زمانے بیت چکے ہیں ( اور دوبارہ کوئی زندہ نہیں کیا گیا ) اور وہ دونوں اللہ ( تعالیٰ ) سے فریاد کرتے ہیں ( اور اس سے کہتے ہیں ) ارے! تیرا برا ہو ایمان لے آ ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ حق ہے ، پس وہ کہتا ہے یہ تو بس پچھلے لوگوں کے بھولے بِسرے قصے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس شخص نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ اف اف ! تم مجھے یہ بتاتے ہو کہ میں زمین سے نکالا جاؤں گا، حالانکہ بہت سے لوگ مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں اور وہ دونوں اللہ کی جناب میں فریاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اے خرابی تیری تو ایمان لے آ۔ اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ تو کہنے لگا یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کے برعکس) جس نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ تف ہے تم پر کیا تم مجھے اس بات کا ڈراوا دیتے ہو کہ مجھے (مرنے کے بعد قبر سے) نکالا جائے گا ؟ حالانکہ مجھ سے پہلے کتنی ہی نسلیں گزر چکی ہیں (اور ان میں سے کوئی اب تک نہیں اٹھا) جب کہ وہ دونوں اس کو اللہ کی دوہائی دے کر کہتے ہیں کہ ارے کم بخت مان جا یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے مگر وہ پھر بھی کہتا ہے کہ یہ تو بس کہانیاں ہیں پہلے لوگوں کی

Translated by

Noor ul Amin

اور جس شخص نے اپنے والدین سے کہا’’میں تم دونوں سے تنگ ہوں ، کیا تم مجھے ڈراتے ہوکہ میں ( زمین سے ) نکالاجائونگاحالانکہ مجھ سے قبل بہت سی نسلیں گزرچکی ہیں ؟ اور وہ دونوں ماں باپ اللہ سے فریادکرتے ہیں اور ( اپنے لڑکے سے ) کہتے ہیں ’’تیرا ستیا نا س ، ہماری بات مان جاکیونکہ اللہ کاوعدہ سچاہے‘‘تووہ کہنے لگاکہ یہ توگذشتہ قوموں کے افسانے ہیں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جس نے اپنے ماں باپ سے کہا ( ف٤۷ ) اُف تم سے دل پک گیا ( بیزار ہے ) کیا مجھے یہ وعدہ دیتے ہو کہ پھر زندہ کیا جاؤں گا حالانکہ مجھ پر سے پہلے سنگتیں گزر چکیں ( ف٤۸ ) اور وہ دونوں ( ف٤۹ ) اللہ سے فریاد کرتے ہیں تیری خرابی ہو ایمان لا ، بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے ( ف۵۰ ) تو کہتا ہے یہ تو نہیں مگر اگلوں کی کہانیاں

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس نے اپنے والدین سے کہا: تم سے بیزاری ہے ، تم مجھے ( یہ ) وعدہ دیتے ہو کہ میں ( قبر سے دوبارہ زندہ کر کے ) نکالا جاؤں گا حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکیں ۔ اب وہ دونوں ( ماں باپ ) اللہ سے فریاد کرنے لگے ( اور لڑکے سے کہا: ) تو ہلاک ہوگا ۔ ( اے لڑکے! ) ایمان لے آ ، بیشک اللہ کا وعدہ حق ہے ۔ تو وہ ( جواب میں ) کہتا ہے: یہ ( باتیں ) اگلے لوگوں کے جھوٹے افسانوں کے سوا ( کچھ ) نہیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جس نے اپنے والدین سے کہا تُف ہے تم پر کیا تم دونوں مجھ سے وعدہ کرتے ہو کہ میں ( دوبارہ قبر سے ) نکالا جاؤں گا ۔ حالانکہ مجھ سے پہلے کئی نسلیں گزر چکی ہیں ( اور کوئی ایک بھی زندہ نہ ہوا ) اور وہ دونوں اللہ سے فریاد کرتے ہیں ( اور کہتے ہیں ) وائے ہو تجھ پر ایمانلے آ ۔ بےشک اللہ کا وعدہ سچاہے ( مگر ) وہ کہتا ہے کہ یہ سب اگلے لوگوں کی ( پرانی ) کہانیاں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But (there is one) who says to his parents, "Fie on you! Do ye hold out the promise to me that I shall be raised up, even though generations have passed before me (without rising again)?" And they two seek Allah's aid, (and rebuke the son): "Woe to thee! Have faith! for the promise of Allah is true." But he says, "This is nothing but tales of the ancients!"

Translated by

Muhammad Sarwar

There are people who say to their parents, "Fie upon you! Are you telling us that we shall be raised from our graves? So many people have died before us and (none of them have been raised)" Their parents plead to God and say to their child, "Woe to you! Have faith; the promise of God is certainly true" They reply, "What you say is only ancient legends".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But he who says to his parents: "Uff to you! Do you promise me that I will be raised up when generations before me have passed" While they invoke Allah for help: "Woe to you! Believe! Verily, the promise of Allah is true." But he says: "This is nothing but the legends of the ancient."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And he who says to his parents: Fie on you! do you threaten me that I shall be brought forth when generations have already passed away before me? And they both call for Allah's aid: Woe to you! believe, surely the promise of Allah is true. But he says: This is nothing but stories of the ancients.

Translated by

William Pickthall

And whoso saith unto his parents: Fie upon you both! Do ye threaten me that I shall be brought forth (again) when generations before me have passed away? And they twain cry unto Allah for help (and say): Woe unto thee! Believe! Lo! the promise of Allah is true. But he saith: This is naught save fables of the men of old:

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु वह व्यक्ति जिस ने अपने माँ-बाप से कहा, "धिक है तुम पर! क्या तुम मुझे डराते हो कि मैं (क़ब्र से) निकाला जाऊँगा, हालाँकि मुझ से पहले कितनी ही नस्लें गुज़र चुकी हैं?" और वे दोनों अल्लाह से फ़रियाद करते हैं - "अफ़सोस है तुम पर! मान जा। निस्संदेह अल्लाह का वादा सच्चा है।" किन्तु वह कहता है, "ये तो बस पहले के लोगों की कहानियाँ हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ تف ہے تم پر کیا تم مجھ کو یہ وعدہ (یعنی خبر) دیتے ہو کہ میں (قیامت میں دوبارہ زندہ ہوکر) قبر سے نکالا جاؤنگا حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی امتیں گذر گئیں اور وہ دونوں اللہ سے فریاد کررہے ہیں کہ ارے تیرا ناس ہو ایمان لا بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے تو یہ کہتا ہے کہ یہ بےسند باتیں اگلوں سے منقول چلی آرہی ہیں۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جس شخص نے اپنے والدین سے کہا تم پر افسوس ہے کہ تم مجھے ڈراتے ہو کہ میں مرنے کے بعد زندہ کیا جاؤں گا ؟ حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں اس کے ماں، باپ اللہ سے فریاد کرتے ہیں اور اسے کہتے ہیں کہ تجھ پر افسوس۔ ایمان لے آؤ بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے، وہ کہتا ہے یہ سب پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جس شخص نے اپنے والدین سے کہا : اف ، تنگ کردیا تم نے ، کیا تم مجھے یہ خوف دلاتے ہو کہ میں مرنے کے بعد قبر سے نکالا جاؤں گا ؟ حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی نسلیں گزر چکی ہیں (ان میں میں سے تو کوئی اٹھ کر نہ آیا) ماں اور باپ اللہ کی دہائی دے کر کہتے ہیں اے بد نصیب ! مان جا ، اللہ وعدہ سچا ہے مگر وہ کہتا ہے یہ سب اگلے وقتوں کی فرسودہ کہانیاں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس نے اپنے ماں باپ سے کہا اف ہے تمہارے لیے کیا تم مجھے یہ وعدہ دیتے ہو کہ میں نکالا جاؤں گا، حالانکہ مجھ سے پہلے امتیں گزر چکی ہیں اور وہ دونوں اللہ سے فریاد کر رہے ہیں کہ ارے تیرا ناس ہو ایمان لے آ، بلاشبہ اللہ کا وعدہ سچ ہے اس پر وہ کہتا ہے کہ یہ پرانے لوگوں کی لکھی ہوئی باتیں ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس شخص نے کہا اپنے ماں باپ کو میں بیزار ہوں تم سے کیا مجھ کو وعدہ دیتے ہو کہ میں نکالا جاؤں گا قبر سے اور گزر چکی ہیں بہت جماعتیں مجھ سے پہلے اور وہ دونوں فریاد کرتے ہیں اللہ سے کہ اے خرابی تیری تو ایمان لے آ بیشک وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے پھر کہتا ہے یہ سب نقلیں ہیں پہلوں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ شجص جس نے اپنے ماں باپ کو کہا کہ تف ہے تم پر کیا تم مجھ کو یہ خبر دیتے ہو کہ میں قبر سے نکالا جائوں گا حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی قومیں گزر چکی ہیں اور ماں باپ کا یہ حال ہے کہ وہ دونوں اللہ سے فریاد کرتے ہیں اور لڑکے سے کہتے ہیں اسے تیرا برا ہو تو ایمان لے آ یقین جان اللہ کا وعدہ سچا ہے مگر وہ جواب دیتا ہے کچھ نہیں یہ محض اگلے لوگوں کی بےسروپا کہانیاں ہیں۔