32 That is, "They had put faith in those things in the beginning with the idea that they were favourite servants of God and through them they would attain nearness to Him, but then gradually they made them their gods. They started invoking them for help; they formed the belief that they had the powers to change their destinies and could answer their prayers and remove their hardships." To deliver them from this error Allah sent His Revelations through His Messengers over and over again in different ways to bring them to the right path, but they persisted m the worship of their gods, and continued to insist that they would still invoke them instead of Allah. Now consider this: When the torment of Allah visited these polytheists because of their deviation, where had their redressers of grievances and removers of hardships disappeared? Why didn't they come to their rescue at the time of affliction?
سورة الْاَحْقَاف حاشیہ نمبر :32
یعنی ان ہستیوں کے ساتھ عقیدت کی ابتداء تو انہوں نے اس خیال سے کی تھی کہ یہ خدا کے مقبول بندے ہیں ، ان کے وسیلے سے خدا کے ہاں ہماری رسائی ہو گی ۔ مگر بڑھتے بڑھتے انہوں نے خود انہی ہستیوں کو معبود بنا لیا ، ان ہی کو مدد کے لیے پکارنے لگے ، انہی سے دعائیں مانگنے لگے ، اور ان ہی کے متعلق یہ سمجھ لیا کہ یہ صالح تصرف ہیں ، ہماری فریاد رسی و مشکل کشائی ہی کریں گے ۔ اس گمراہی سے ان کو نکالنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنی آیات اپنے رسولوں کے ذریعہ سے بھیج کر طرح طرح سے ان کو سمجھانے کی کوشش کی ، مگر وہ اپنے ان جھوٹے خداؤں کی بندگی پر اڑے رہے اور اصرار کیے چلے گیے کہ ہم اللہ کے بجائے ان ہی کا دامن تھامے رہیں گے ۔ اب بتاؤ ان مشرک قوموں پر جب ان کی گمراہی کی وجہ سے اللہ کا عذاب آیا تو ان کے وہ فریاد رس اور مشکل کشا معبود کہاں مر رہے تھے؟ کیوں نہ اس برے وقت میں وہ ان کی دست گیری کو آئے ۔