Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 28

سورة الأحقاف

فَلَوۡ لَا نَصَرَہُمُ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ قُرۡبَانًا اٰلِـہَۃً ؕ بَلۡ ضَلُّوۡا عَنۡہُمۡ ۚ وَ ذٰلِکَ اِفۡکُہُمۡ وَ مَا کَانُوۡا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿۲۸﴾

Then why did those they took besides Allah as deities by which to approach [Him] not aid them? But they had strayed from them. And that was their falsehood and what they were inventing.

پس قرب الٰہی حاصل کرنے کے لئے انہوں نے اللہ کے سوا جن جن کو اپنا معبود بنا رکھا تھا انہوں نے ان کی مدد کیوں نہ کی؟ بلکہ وہ تو ان سے کھو گئے ( بلکہ دراصل ) یہ ان کا محض جھوٹ اور بالکل بہتان تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَوۡ لَا
تو کیوں نہ
نَصَرَہُمُ
مدد کی ان کی
الَّذِیۡنَ
انہوں نے جن کو
اتَّخَذُوۡا
انہوں نے بنایا
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
قُرۡبَانًا
تقرب کے لیے
اٰلِـہَۃً
کچھ الٰہ
بَلۡ
بلکہ
ضَلُّوۡا
وہ گم ہو گئے
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَ ذٰلِکَ
اور یہ
اِفۡکُہُمۡ
جھوٹ تھا ان کا
وَمَا
اور جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
وہ گھڑا کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَوۡ لَا
چنانچہ کیوں نہ
نَصَرَہُمُ
مدد کی ان کی
الَّذِیۡنَ
جن کو
اتَّخَذُوۡا
انہوں نے بنا لیا
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعالیٰ کے
قُرۡبَانًا
قرب کے لیے
اٰلِـہَۃً
معبود
بَلۡ
بلکہ
ضَلُّوۡا
وہ گم ہو گئے
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَ ذٰلِکَ
اور یہ (تھا)
اِفۡکُہُمۡ
جھوٹ ان کا
وَمَا
اور جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡتَرُوۡنَ
بہتان باندھتے
Translated by

Juna Garhi

Then why did those they took besides Allah as deities by which to approach [Him] not aid them? But they had strayed from them. And that was their falsehood and what they were inventing.

پس قرب الٰہی حاصل کرنے کے لئے انہوں نے اللہ کے سوا جن جن کو اپنا معبود بنا رکھا تھا انہوں نے ان کی مدد کیوں نہ کی؟ بلکہ وہ تو ان سے کھو گئے ( بلکہ دراصل ) یہ ان کا محض جھوٹ اور بالکل بہتان تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ان ہستیوں نے ان کی کیوں مدد نہ کی۔ جنہیں ان لوگوں نے اللہ کے سوا تقرب الی اللہ کا ذریعہ سمجھ کر الٰہ بنا رکھا تھا ؟ بلکہ وہ ان سے گم ہوجائیں گی اور یہ نتیجہ ہوگا ان کے جھوٹ کا اور اس بات کا جو جھوٹے عقیدے انہوں نے گھڑ رکھے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ جن کوانہوں نے قرب کے لئے اللہ تعالیٰ کے سوا معبود بنا رکھا تھا اُنہوں نے اُن کی مددکیوں نہ کی؟بلکہ وہ اُن سے گم ہو گئے اوریہ تھاہی اُن کاجھوٹ اور جووہ بہتان باندھتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, why were they not helped by those whom they had taken as gods, instead of Allah, to achieve closeness (to Him)? Instead, they vanished from them. And (in fact) it was their lie and something they used to forge.

پھر کیوں نہ مدد پہنچی ان کو ان لوگوں کی طرف سے جن کو پکڑا تھا اللہ سے ورے معبود بڑے درجے پانے کو کوئی نہیں گم ہوگئے ان سے اور یہ جھوٹ تھا ان کا اور جو اپنے جی سے باندھتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیوں نہ مدد کی ان کی ان ہستیوں نے جن کو انہوں نے اللہ کے سوا معبود بنا رکھا تھا تقرب ّ (الی اللہ) کا ذریعہ سمجھتے ہوئے بلکہ وہ سب تو ان سے گم ہوگئے اور یہ تھا ان کا جھوٹ اور جو کچھ وہ افترا کر رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So why did those whom they had set up as gods apart from Allah, hoping that they would bring them nearer to Him, not come to their aid? Instead, they failed them. This was the end of the lie they had fabricated and the false beliefs they had invented.

پھر کیوں نہ ان ہستیوں نے ان کی مدد کی جنہیں اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے تقرب الی اللہ کا ذریعہ سمجھتے ہوئے معبود بنا لیا تھا32؟ بلکہ وہ تو ان سے کھو گئے ، اور یہ تھا ان کے جھوٹ اور ان بناوٹی عقیدوں کا انجام جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر انہوں نے اللہ کا تقریب حاصل کرنے کے لیے جن چیزوں کو اللہ کے سوا معبود بنا رکھا تھا ، انہوں نے ان کی کیوں مدد نہ کرلی؟ اس کے بجائے وہ سب ان کے لیے بے نشان ہوگئے ۔ یہ تو ان کا سراسر جھوٹ تھا ، اور بہتان تھا جو انہوں نے تراش رکھا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جس دیوتاؤں کو انہوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا اس کی نزدیکی حاصل کرنے کے لئے خدا بنا رکھا تھا انہوں نے ان کی مدد کیوں نہ کی 3 مدد کیا خاک کرتے وہ تو ان کی نظر سے غائب غلہ ہوگئے 4 اور ان کے جھوٹ اور طوفان کا جو جوڑا کرتے تھے یہ حال ہوا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو اللہ کے سوا جن کو ان لوگوں نے (اللہ کا) قرب حاصل کرنے کے لئے (اپنا) معبود بنا رکھا ہے ، انہوں نے ان کی مدد کیوں نہ کی۔ بلکہ وہ ان سے غائب ہوگئے۔ اور یہ محض ان کا جھوٹ تھا اور ان کی گھڑی ہوئی بات

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے جن چیزوں کو اپنا معبود بنا رکھا تھا تاکہ وہ ان کے ذریعہ قرب حاصل کریں انہوں نے ان کیو کوئی مدد نہ کہ ۔ بلکہ وہ سب کے سب غائب ہوگئے ۔ اور انہوں نے غیر اللہ کو اپنا معبود بنایا یہ ان کا (اللہ پر) محض ایک الزام تھا اور جھوٹی اور غلط باتیں تھیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو جن کو ان لوگوں نے تقرب (خدا) کے سوا معبود بنایا تھا انہوں نے ان کی کیوں مدد نہ کی۔ بلکہ وہ ان (کے سامنے) سے گم ہوگئے۔ اور یہ ان کا جھوٹ تھا اور یہی وہ افتراء کیا کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then wherefore succoured them not those whom they had taken for gods beside Allah, as a means of approach? Aye! they failed them. And that was their lie, that which they had been fabricating.

سو ان کی مدد ان لوگوں نے کیوں نہ کی جنہیں انہوں نے اللہ کے سوا معبود بنا رکھا تھا تقرب کے لئے وہ تو الٹے ان سے غائب ہوگئے اور یہ محض ان کی تراشی ہوئی اور گڑھی ہوئی بات تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو کیوں نہ ان کی مدد کی انہوں نے ، جن کو انہوں نے – اللہ کو چھوڑ کر ، اللہ کے تقرب کیلئے – معبود بنا رکھا تھا ۔ بلکہ وہ سب ان سے کھوئے گئے اور یہ ان کا جھوٹ اور ان کا افتراء تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ان کی ان ( معبودانِ باطلہ ) نے مدد کیوں نہ کی ، جن کو انہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا تقرب کا ذریعہ سمجھ کر معبود بنارکھا تھا ، بلکہ وہ ان سے کھوئے گئے ، اور یہ ان کا جھوٹ ہے اور جو بہتان باندھا کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو جن کو ان لوگوں نے اللہ کی قربت حاصل کرنے کے لیے اللہ کے سوا معبود بنایا تھا انہوں نے ان کی کیوں مدد نہ کی ؟ بلکہ وہ ان کے سامنے سے گم ہوگئے۔ اور یہ ان کا جھوٹ تھا اور یہ وہ افترا کیا کرتے تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر (عذاب آنے پر) کیوں نہ ان کی کوئی مدد کرسکیں وہ ہستیاں جن کو انہوں نے اللہ کے سوا قرب حاصل کرنے کے لئے اپنا معبود بنا رکھا تھا ؟ بلکہ (اس وقت) ان سے کھو گئیں (اور گم ہو کر رہ گئیں) وہ سب کی سب اور یہ تھا نتیجہ (و انجام) ان کے اس جھوٹ کا (جو یہ لوگ بولا کرتے تھے) اور ان کے ان ڈھکوسلوں کا جو یہ گھڑا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

پھران ہستیوں ( اور پیروں فقیروں ) نے ان کی کیوں مدد نہ کی جنہیں ان لوگوں نے اللہ کے سوا اللہ کی قربت حاصل کرنے کے لئے معبود بنارکھاتھابلکہ ( روز محشر ) انہیں ان کی یادہی نہ رہے گی اور یہ نتیجہ ہے ان کے جھوٹ اور جھوٹے عقیدے کاجو انہوں نے گھڑرکھے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیوں نہ مدد کی ان کی ( ف۷۲ ) جن کو انہوں نے اللہ کے سوا قرب حاصل کرنے کو خدا ٹھہرا رکھا تھا ( ف۷۳ ) بلکہ وہ ان سے گم گئے ( ف۷٤ ) اور یہ ان کا بہتان و افتراء ہے ( ف۷۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ان ( بتوں ) نے ان کی مدد کیوں نہ کی جن کو انہوں نے تقرّبِ ( الٰہی ) کے لئے اﷲ کے سوا معبود بنا رکھا تھا ، بلکہ وہ ( معبودانِ باطلہ ) ان سے گم ہو گئے ، اور یہ ( بتوں کو معبود بنانا ) ان کا جھوٹ تھا اور یہی وہ بہتان ( تھا ) جو وہ باندھا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

تو انہوں نے ان کی مدد کیوں نہ کی جن کو انہوں نے خدا کے تقرب کیلئے معبود بنا رکھا تھا بلکہ وہ تو ان سے غائب ہو گئے ، یہ تھا ان کا جھوٹ اور ان کا بہتان جو وہ باندھتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Why then was no help forthcoming to them from those whom they worshipped as gods, besides Allah, as a means of access (to Allah)? Nay, they left them in the lurch: but that was their falsehood and their invention.

Translated by

Muhammad Sarwar

Why did the idols, whom they worshipped as a means of pleasing God, not help them? In fact, they proved to be the cause of their going astray and it were lies which they had falsely invented lies.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

As for those whom they had taken for gods besides Allah, as the means of approach to Him, why then did they not aid them Nay, but they vanished completely from them. And that was their falsehood, and what they were fabricating.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Why did not then those help them whom they took for gods besides Allah to draw (them) nigh (to Him)? Nay! they were lost to them; and this was their lie and what they forged.

Translated by

William Pickthall

Then why did those whom they had chosen for gods as a way of approach (unto Allah) not help them? Nay, but they did fail them utterly. And (all) that was their lie, and what they used to invent.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर क्यों न उन बस्तियों ने उस की सहायता की जिन को उन्होंने अपने और अल्लाह के बीच माध्यम ठहराकर सामीप्य प्राप्त करने के लिए उपास्य बना लिया था? बल्कि वे उन से गुम हो गए, और यह था उन का मिथ्यारोपण और वह कुछ जो वे घड़ते थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو خدا کے سوا جن جن چیزوں کو انہوں نے خدائے تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنے کو اپنا معبود بنارکھا ہے انہوں نے انکی مدد کیوں نہ کی بلکہ وہ سب ان سے غائب ہوگئے اور وہ محض انکی تراشی ہوئی اور گھڑی ہوئی بات ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر کیوں نہ ان ہستیوں نے ان کی مدد کی جنہیں اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے قربت کا ذریعہ اور معبود بنایا ہوا تھا ؟ بلکہ وہ ان سے گم گئے اور یہ ان کے من گھڑت عقیدوں کا انجام تھا جو انہوں نے بنا رکھے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ پھر کیوں نہ ان ہستیوں نے ان کی مدد کی جنہیں اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے تقرب الی اللہ کا ذریعہ سمجھتے ہوئے معبود بنا لیا تھا ؟ بلکہ وہ تو ان سے کھوئے گئے ، اور یہ تھا ان کے جھوٹ اور ان بناؤنی عقیدوں کا انجام جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اللہ کے سوا ان لوگوں کی انہوں نے کیوں مدد نہیں کی جنہیں انہوں نے تقرب حاصل کرنے کے لیے معبود بنا رکھا تھا بلکہ وہ لوگ ان سے غائب ہوگئے، اور یہ ان کی تراشی ہوئی بات ہے، جس کو وہ جھوٹ بناتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر کیوں نہ مدد پہنچی ان کو ان لوگوں کی طرف سے جن کو پکڑا تھا اللہ سے ورے معبود بڑے درجے پانے کو کوئی نہیں گم ہوگئے ان سے اور یہ جھوٹ تھا ان کا اور جو اپنے جی سے باندھتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر خدا کے سوا جن جن چیزوں کو ان لوگوں نے خدا کا تقرب حاصل کرنے کی غرض سے معبود بنارکھا تھا ان معبودوں نے ان مشرکوں کی کوئی مدد کیوں نہیں کی بلکہ وہ سب جھوٹے معبود ان سے غائب ہوگئے اور یہ غیر اللہ کو معبود بنانا ان مشرکوں کا محض بہتان اور افرتا پردازی تھی۔