Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 24

سورة محمد

اَفَلَا یَتَدَبَّرُوۡنَ الۡقُرۡاٰنَ اَمۡ عَلٰی قُلُوۡبٍ اَقۡفَالُہَا ﴿۲۴﴾

Then do they not reflect upon the Qur'an, or are there locks upon [their] hearts?

کیا یہ قرآن میں غورو فکر نہیں کرتے؟ یا ان کے دلوں پر ان کے تالے لگ گئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَلَا
کیا بھلا نہیں
یَتَدَبَّرُوۡنَ
وہ غور و فکر کرتے
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن میں
اَمۡ
یا
عَلٰی قُلُوۡبٍ
دلوں پر
اَقۡفَالُہَا
ان کے تالے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَلَا
تو کیا نہیں
یَتَدَبَّرُوۡنَ
وہ غور کرتے
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن میں
اَمۡ
یا
عَلٰی قُلُوۡبٍ
کچھ دلوں پر
اَقۡفَالُہَا
ان کے تالے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Then do they not reflect upon the Qur'an, or are there locks upon [their] hearts?

کیا یہ قرآن میں غورو فکر نہیں کرتے؟ یا ان کے دلوں پر ان کے تالے لگ گئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا ان لوگوں کے دلوں پر قفل چڑھے ہوئے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیاوہ لوگ قرآن میں غورنہیں کرتے یاکچھ دلوں پران کے تالے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, do they not give serious thought to the Qur&an, or do they have locks on their hearts?

کیا دھیان نہیں کرتے قرآن میں یا دلوں پر لگ رہے ہیں انکے قفل

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ لوگ قرآن پر تدبر ّنہیں کرتے یا ان کے دلوں پر قفل پڑچکے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they, then, not reflect on the Qur'an? Or are there locks on their hearts?

کیا ان لوگوں نے قرآن پر غور نہیں کیا ، یا دلوں پر ان کے قفل چڑھے ہوئے ہیں35؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا یہ لوگ قرآن پر غور نہیں کرتے ، یا دلوں پر وہ تالے پڑے ہوئے ہیں جو دلوں پر پڑا کرتے ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے بلکہ ان کے دلوں پر قفل پڑے ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو کیا یہ قرآن میں غور نہیں کرتے یا (ان کے) دلوں پر ان کے قفل لگ رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ لوگ قرآن میں غور و تدبر نہیں کرتے ؟ کیا ان کے دلوں پر تالے پڑگئے ہیں ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا (ان کے) دلوں پر قفل لگ رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ponder then they not on the Qur'an, or are on the hearts locks thereof?

تو کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا دلوں پر قفل لگ رہے ہیں ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا یہ لوگ قرآن پر غور نہیں کرتے یا دلوں پر تالے چڑھے ہوئے ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا بھلا یہ لوگ قرآن ( مجید ) میں غور و فکر نہیں کرتے یا ( ان کے ) دلوں پر تالے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا یہ لوگ قرآن پر غور نہیں کرتے یا ان کے دلوں پر قفل لگ رہے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ لوگ غور نہیں کرتے اس قرآن (عظیم) میں ؟ یا (ان کے) دلوں پر ان کے تالے پڑے ہوئے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

کیا یہ لوگ قرآن میں غورنہیں کرتے یاان لوگوں کے دلوں پر تالے پڑے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا وہ قرآن کو سوچتے نہیں ( ف٦۳ ) یا بعضے دلوں پر ان کے قفل لگے ہیں ( ف٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا ان کے دلوں پر تالے ( لگے ہوئے ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا یہ لوگ قرآن میں غور و فکر نہیں کرتے؟ یا ان کے دلوں پر تالے لگے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they not then earnestly seek to understand the Qur'an, or are their hearts locked up by them?

Translated by

Muhammad Sarwar

Is it that they do not think about the Quran or are their hearts sealed?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Will they not then reflect upon the Qur'an, or are there locks upon their hearts

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not then reflect on the Quran? Nay, on the hearts there are locks.

Translated by

William Pickthall

Will they then not meditate on the Qur'an, or are there locks on the hearts?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो क्या वे क़ुरआन में सोच-विचार नहीं करते या उन के दिलों पर ताले लगे हैं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا دلوں پر قفل لگ رہے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا ان لوگوں نے قرآن پر غور نہیں کیا یا ان کے دلوں پر تالے پڑچکے ہیں ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا ان لوگوں نے قرآن پر غور نہیں کیا ، یا دلوں پر ان کے قفل چڑھے ہوئے ہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا دلوں پر ان کے قفل ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا دھیان نہیں کرتے قرآن میں یا دلوں پر لگ رہے ہیں ان کے قفل

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا ان کے دلوں پر قفل پڑے ہوئے ہیں۔