Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 30

سورة محمد

وَ لَوۡ نَشَآءُ لَاَرَیۡنٰکَہُمۡ فَلَعَرَفۡتَہُمۡ بِسِیۡمٰہُمۡ ؕ وَ لَتَعۡرِفَنَّہُمۡ فِیۡ لَحۡنِ الۡقَوۡلِ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ اَعۡمَالَکُمۡ ﴿۳۰﴾

And if We willed, We could show them to you, and you would know them by their mark; but you will surely know them by the tone of [their] speech. And Allah knows your deeds.

اور اگر ہم چاہتے تو ان سب کو تجھے دکھا دیتے پس تو انہیں ان کے چہرےسے ہی پہچان لیتا اور یقیناً تو انہیں ان کی بات کے ڈھب سے پہچان لے گا ۔ تمہارے سب کام اللہ کو معلوم ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
نَشَآءُ
ہم چاہیں
لَاَرَیۡنٰکَہُمۡ
البتہ دکھا دیں ہم آپ کو انہیں
فَلَعَرَفۡتَہُمۡ
پھر البتہ پہچان لیں گے آپ انہیں
بِسِیۡمٰہُمۡ
ان کے چہروں سے
وَلَتَعۡرِفَنَّہُمۡ
اور البتہ آپ ضرور پہچان لیں گے انہیں
فِیۡ لَحۡنِ
انداز/اسلوب سے
الۡقَوۡلِ
گفتگو کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
اَعۡمَالَکُمۡ
اعمال تمہارے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
نَشَآءُ
ہم چاہیں
لَاَرَیۡنٰکَہُمۡ
توضرور ہم دکھا دیں آپ کو وہ سب
فَلَعَرَفۡتَہُمۡ
پھر ضرور تم پہچان لو گے ان کو
بِسِیۡمٰہُمۡ
ان کے چہرے(کی علامات)سے
وَلَتَعۡرِفَنَّہُمۡ
اوریقیناً آپ ضرور پہچان جائیں گے انہیں
فِیۡ لَحۡنِ الۡقَوۡلِ
اندازِکلام میں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
اَعۡمَالَکُمۡ
تمہارے سب اعمال کو
Translated by

Juna Garhi

And if We willed, We could show them to you, and you would know them by their mark; but you will surely know them by the tone of [their] speech. And Allah knows your deeds.

اور اگر ہم چاہتے تو ان سب کو تجھے دکھا دیتے پس تو انہیں ان کے چہرےسے ہی پہچان لیتا اور یقیناً تو انہیں ان کی بات کے ڈھب سے پہچان لے گا ۔ تمہارے سب کام اللہ کو معلوم ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر ہم چاہیں تو ایسے لوگ آپ کو دکھادیں اور آپ انہیں ان کے چہروں سے خوب پہچان لیں گے۔ تاہم آپ انہیں ان کے انداز کلام سے پہچان ہی لیں گے اور اللہ تم سب کے اعمال خوب جانتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرہم چاہیں توضرورآپ کو وہ سب دکھادیں پھراُن کے چہرے کی علامات سے آپ اُنہیں ضرورپہچان لیتے اورآپ انہی کے اندازِ کلام سے ضرور اُنہیں پہچان جائیں گے اور اﷲ تعالیٰ تمہارے سب اعمال کوجانتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if We will, We would show them to you, so as you would definitely recognize them by their features. And (still) you will recognize them by the tone of (their) speech. And Allah knows (all) your deeds.

سو تو پہچان تو چکا ہے انکو انکے چہرہ سے اور آگے پہچان لیگا بات کے ڈھب سے اور اللہ کو معلوم ہے تمہارے سب کام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ہم چاہیں تو آپ کو یہ لوگ دکھا دیں اس طرح کہ آپ ان کے چہروں سے انہیں پہچان لیں گے۔ اور آپ انہیں لازماً پہچان لیں گے (ان کی) گفتگو کے انداز سے۔ اور اللہ تمہارے اعمال کو خوب جانتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If We were to so will, We could have shown them to you so that you would recognise them by their faces, and you would certainly know them by the manner of their speech. Allah knows all your deeds.

ہم چاہیں تو انہیں تم کو آنکھوں سے دکھا دیں اور ان کے چہروں سے تم ان کو پہچان لو ۔ مگر ان کے انداز کلام سے تو تم ان کو جان ہی لو گے ۔ اللہ تم سب کے اعمال سے خوب واقف ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( مسلمانو ) اگر ہم چاہیں تو تمہیں یہ لوگ اس طرح دکھا دیں کہ تم ان کی علامت سے انہیں پہچان جاؤ ، اور ( اب بھی ) تم انہیں بات کرنے کے ڈھپ سے ضرور پہچان ہی جاؤ گے ، اور اللہ تم سب کے اعمال کو خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر اگر ہم چاہتے تو ان منافقوں کو اچھی طرح کھول کر تجھ کو دکھلا دیتے تو ان کی نشانی سے (جو اللہ ان پر لگا دیتا) ان کو پہچان لیتا اور یوں بھی تو ان کو ان کی بات کے ڈھنک سیضرور پہچان لے گا 7 اور اللہ تعالیٰ کو تمہارے کام معلوم ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ہم چاہتے تو وہ لوگ آپ کو دکھا بھی دیتے تو آپ ان کو ان کے چہروں ہی سے پہچان لیتے۔ اور آپ انہیں ان کے انداز گفتگو سے پہچان لیں گے۔ اور اللہ تم سب کے اعمال سے واقف ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر ہم چاہتے تو ( ان کے چہرے ہم) آپ کو دکھا دیتے پھر آپ ان کو انکی پیشانیوں سے پہچان لیتے اور آپ ان کو اب بھی ان کے انداز گفتگو سے پہچان سکتے ہیں۔ اور (آپ کہہ دیجئے کہ) اللہ تمہارے اعمال کو خوب اچھی طرح جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ہم چاہتے تو وہ لوگ تم کو دکھا بھی دیتے اور تم ان کو ان کے چہروں ہی سے پہچان لیتے۔ اور تم انہیں (ان کے) انداز گفتگو ہی سے پہچان لو گے! اور خدا تمہارے اعمال سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if We willed, We would surely shew them Unto thee, so that thou shouldst surely know them by their marks. And thou shalt surely know them by the mode of their speech. And Allah knoweth your works.

اور اگر ہم چاہتے تو ہم آپ کو ان کا پورا پتہ بتا دیتے تو آپ انہیں ان کے حلیہ سے پہچان لیتے اور آپ انہیں (ان کے) طرز کلام سے ضرور پہچان لیں گے اور اللہ تمہارے (سب کے) اعمال کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ہم چاہتے تو تمہیں ان کو دکھا دیتے ، پس تم ان کی علامتوں سے ان کو پہچان ہی لیتے اور تم ان کے لہجہ کے تذبذب سے تو ان کو پہچان ہی لو گے اور اللہ تمہارے اعمال کو جانتا ہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) اگر ہم چاہیں تو یہ تمام لوگ آپ کو ( بے نقاب کرکے ) دکھلادیں پس آپ انہیں ان کی نشانیوں سے پہچان لیں اور آپ البتہ انہیں ان کی چرب زبانی سے ضرور پہچان لیں گے ، اور اللہ ( تعالیٰ ) تم لوگوں کے اعمال کو خوب جانتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر ہم چاہتے تو وہ لوگ تم کو دکھا بھی دیتے اور تم ان کو ان کے چہروں سے ہی پہچان لیتے اور تم ان کو ان کے انداز گفتگو سے ہی پہچان لو گے اور اللہ تمہارے اعمال سے واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حالانکہ ہم اگر چاہیں تو یہ لوگ آپ کو اس طرح دکھا دیں کہ آپ ان کو ان کی صورت سے ہی پوری طرح پہچان لیں اور ان کے طرز کلام سے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو اب بھی ضرور (اور بخوبی) پہچان لیں گے اور اللہ خوب جانتا ہے تم سب لوگوں کے تمام اعمال کو

Translated by

Noor ul Amin

اور اگرہم چاہیں تو آ پکو دکھلا دیں آپ انہیں ان کے چہروں سے پہچان لیں آپ انہیں ان کے طرز کلام سے پہچان ہی لیں گے اور اللہ تمہارے اعمال جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ہم چاہیں تو تمہیں ان کو دکھا دیں کہ تم ان کی صورت سے پہچان لو ( ف۷۸ ) اور ضرور تم انہیں بات کے اسلوب میں پہچان لو گے ( ف۷۹ ) اور اللہ تمہارے عمل جانتا ہے ( ف۸۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ہم چاہیں تو آپ کو بلاشبہ وہ ( منافق ) لوگ ( اس طرح ) دکھا دیں کہ آپ انہیں ان کے چہروں کی علامت سے ہی پہچان لیں ، اور ( اسی طرح ) یقیناً آپ ان کے اندازِ کلام سے بھی انہیں پہچان لیں گے ، اور اﷲ تمہارے سب اعمال کو ( خوب ) جانتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اگر ہم چاہیں تو وہ لوگ آپ کو دکھا دیں اور آپ انہیں علامتوں سے پہچان لیں اور ( خاص کر ) آپ انہیں ان کے اندازِ گفتگو سے تو ضرور پہچان لیں گے اور اللہ تم سب کے اعمال کو جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Had We so wiled, We could have shown them up to thee, and thou shouldst have known them by their marks: but surely thou wilt know them by the tone of their speech! And Allah knows all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had We wanted, We could have made you recognize their faces. You will certainly recognize them by the tone of their speech. God knows all your deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Had We so willed, We could have shown them clearly to you, so that you would know them by their marks; but you will know them by the tone of their speech! And Allah knows (all) your deeds.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if We please We would have made you know them so that you would certainly have recognized them by their marks and most certainly you can recognize them by the intent of (their) speech; and Allah knows your deeds.

Translated by

William Pickthall

And if We would, We could show them unto thee (Muhammad) so that thou shouldst know them surely by their marks. And thou shalt know them by the burden of their talk. And Allah knoweth your deeds.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि हम चाहें तो उन्हें तुम्हें दिखा दें, फिर तुम उन्हें उन के लक्षणों से पहचान लो; किन्तु तुम उन्हें उन की बातचीत के ढब से अवश्य पहचान लोगे। अल्लाह तो तुम्हारे कर्मों को जानता ही है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم اگر چاہتے تو آپ کو انکا پورا پتہ بتادیتے سو آپ ان کو حلیہ سے پہچان لیتے اور آپ ان کو طرز کلام سے ضرور پہچان لیں گے اور اللہ تعالیٰ تم سب کے اعمال کو جانتا ہے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم چاہیں تو انہیں تمہیں دکھا دیں اور تم ان کے چہروں سے ان کو پہچان لو، مگر ان کے گفتگو کے انداز سے آپ ان کو ضرور جان لو گے۔ اللہ تمہارے اعمال سے خوب واقف ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم چاہیں تو انہیں تم کو آنکھوں سے دکھا دیں اور ان کے چہروں سے تم ان کو پہچان لو۔ مگر ان کے انداز کلام سے تو تم ان کو جان ہی لوگے۔ اللہ تم سب کے اعمال سے خوب واقف ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ہم چاہتے تو آپ کو انہیں دکھا دیتے، سو آپ انہیں ان کی نشانی سے پہچان لیتے اور آپ انہیں ضرور بالضرور بات کرنے کے ڈھنگ سے پہچان لیں گے، اور اللہ تمہارے اعمال کو جانتا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ہم چاہیں تجھ کو دکھلاویں وہ لوگ سو تو پہچان تو چکا ہے ان کو ان کے چہرہ سے اور آگے پہچان لے گا بات کے ڈھب سے اور اللہ کو معلوم ہیں تمہارے سب کام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ہم چاہتے تو آپ کو وہ تمام منافق بتادیتے پھر آپ ان کی صورت سے ان کو پہچان لیتے اور اب بھی ان کے انداز گفتگو سے آپ ان کو اچھی طرح پہچان لیں گے اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو خوب جانتا ہے۔