Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 21

سورة الفتح

وَّ اُخۡرٰی لَمۡ تَقۡدِرُوۡا عَلَیۡہَا قَدۡ اَحَاطَ اللّٰہُ بِہَا ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرًا ﴿۲۱﴾

And [He promises] other [victories] that you were [so far] unable to [realize] which Allah has already encompassed. And ever is Allah , over all things, competent.

اور تمہیں اور ( غنیمتیں ) بھی دے جن پر اب تک تم نے قابو نہیں پایا ۔ اللہ تعالٰی نے انہیں اپنے قابو رکھا ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّاُخۡرٰی
اور دوسری(غنیمتیں)
لَمۡ
نہیں
تَقۡدِرُوۡا
تم قادر ہوئے
عَلَیۡہَا
جن پر
قَدۡ
تحقیق
اَحَاطَ
گھیر رکھا ہے
اللّٰہُ
اللہ نے
بِہَا
انہیں
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرًا
خوب قدرت رکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّاُخۡرٰی
اور کئی اور
لَمۡ
نہیں
تَقۡدِرُوۡا
تم قادر ہوئے
عَلَیۡہَا
جن پر
قَدۡ
یقیناً
اَحَاطَ
گھیر رکھا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
بِہَا
ان کو
وَکَانَ
اور (ہمیشہ سے) ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے
قَدِیۡرًا
پوری قدرت رکھنے والا
Translated by

Juna Garhi

And [He promises] other [victories] that you were [so far] unable to [realize] which Allah has already encompassed. And ever is Allah , over all things, competent.

اور تمہیں اور ( غنیمتیں ) بھی دے جن پر اب تک تم نے قابو نہیں پایا ۔ اللہ تعالٰی نے انہیں اپنے قابو رکھا ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ایک اور (فتح بھی دے گا) جس پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے اور اللہ اس کا احاطہ کئے ہوئے ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کئی اور(غنیمتیں)بھی جس پر ابھی تک تم قادر نہیں ہوئے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے یقیناًاُن کو گھیر رکھا ہے اورہمیشہ سے اﷲ تعالیٰ ہرچیزپر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (there are) other (victories) that have not come within your power as yet, (but) Allah has encompassed them. And Allah is Powerful over everything.

اور ایک فتح اور جو تمہارے بس میں نہ آئی وہ اللہ کے قابو میں ہے اور اللہ ہر چیز کرسکتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کچھ (فتوحات) اور بھی ہیں جن پر ابھی تمہیں قدرت حاصل نہیں ہوئی اللہ ان کا بھی احاطہ کیے ہوئے ہے } اور اللہ ہرچیز پر قادر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He also promises you other spoils which you have not yet taken, but Allah has encompassed them. Allah has power over everything.

اس کے علاوہ دوسری اور غنیمتوں کا بھی وہ تم سے وعدہ کرتا ہے جن پر تم ابھی تک قادر نہیں ہوئے ہو اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے40 ، اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ایک فتح اور بھی ہے جو ابھی تمہارے قابو میں نہیں آئی ، لیکن اللہ نے اس کو اپنے احاطے میں لے رکھا ہے ( ١٩ ) اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت طرح قادر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ایک لوٹ اور ہے جو (ابھی) تمہارے ہاتھ نہیں آئی (حنین کی) مگر اللہ کے قابو میں ہے اور اللہ سب کھچ کرسکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ایک (فتح) اور بھی ہے جو تمہارے ہاتھ نہیں آئی ، اللہ اس کو احاطہ میں لئے ہوئے ہیں اور اللہ ہر چیز پر قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ایک دوسری فتح بھی (ملنے والی) ہے جس پر تمہیں ابھی قدرت حاصل نہیں ہے مگر اس کو اللہ نے گھیر رکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اَور (غنیمتیں دیں) جن پر تم قدرت نہیں رکھتے تھے (اور) وہ خدا ہی کی قدرت میں تھیں۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He promiseth another victory, over which ye have as yet no power: Allah hath surely encompassed it; and Allah is over everything ever Potent.

اور ایک اور (فتح) بھی ہے جو (ابھی) تمہارے قابو میں نہیں آئی ہے اللہ اسے احاطہ (قدرت) میں لئے ہوئے ہے اور اللہ تو ہر شئی پر قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ایک دوسری فتح بھی ہے جس پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے ہو ، لیکن اللہ نے اس کا احاطہ کر رکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور دوسری فتوحات جن پر تم قدرت نہیں رکھتے تھے تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے ان کا احاطہ کرلیا اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قادر ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور مزید غنیمتیں دے جن پر تم قدرت نہیں رکھتے اور وہ اللہ ہی کی قدرت میں تھیں اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کے علاوہ اللہ نے تم سے اور بھی ایسی غنیمتوں کا وعدہ فرما دیا ہے جن پر تمہیں ابھی تک قدرت حاصل نہیں مگر اللہ نے اپنے احاطہ قدرت میں لے رکھا ہے ان سب کو اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور ایک اور ( فتح بھی دے گا ) جس پر تم ابھی قادرنہیں ہوئے اور اللہ اس کا احاطہ کئے ہوئے ہے اور اللہ ہر چیزپرقادر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ایک اور ( ف۵۲ ) جو تمہارے بل ( بس ) کی نہ تھی ( ف۵۳ ) وہ اللہ کے قبضہ میں ہے ، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور دوسری ( مکّہ ، ہوازن اور حنین سے لے کر فارس اور روم تک کی بڑی فتوحات ) جن پر تم قادر نہ تھے بیشک اﷲ نے ( تمہارے لئے ) ان کا بھی احاطہ فرما لیا ہے ، اور اﷲ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور غنیمتیں بھی ہیں جن پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے ( اس کے قبضہ میں ہیں ) اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And other gains (there are), which are not within your power, but which Allah has compassed: and Allah has power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Besides these, there were other gains which you could not receive, but God has full control over them. God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And other (victories) which are not yet within your power; indeed Allah encompasses them. And Allah is Ever Able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And others which you have not yet been able to achieve Allah has surely encompassed them, and Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

And other (gain), which ye have not been able to achieve, Allah will compass it, Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इस के अतिरिक्त दूसरी और विजय का भी वादा है, जिस की सामर्थ्य अभी तुम्हे प्राप्त नहीं, उन्हें अल्लाह ने घेर रखा है। अल्लाह को हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ایک فتح اور بھی ہے جو تمہارے قابو میں نہیں آئی (4) خدا تعالیٰ اس کو احاطہ میں لئے ہوئے ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کے علاوہ وہ تم سے اور غنیمتوں کا بھی وعدہ کرتا ہے جن پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے ہو اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے علاوہ دوسری اور غنیمتوں کا بھی وہ تم سے وعدہ کرتا ہے جن پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے ، اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ایک فتح اور بھی ہے جو تمہارے قابو میں نہیں آئی خدا تعالیٰ اس کو احاطہ علمی میں لیے ہوئے ہے، اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ایک فتح اور جو تمہارے بس میں نہ آئی وہ اللہ کے قابو میں ہے اور اللہ ہر چیز کرسکتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ایک اور فتح بھی موعود ہے جس پر سردست تم کو دسترس نہ ہوسکی مگر وہ خدا تعالیٰ کے احاطہ قدرت میں ہے اور اللہ تعالیٰ ہر شئی پر قاد رہے۔