13 Here the theme of verse 4 has been reiterated for another object. There, the object was to state that AIlah instead of employing His supernatural hosts to fight the disbelievers had employed the believers for it only because He willed to favor them. Here, the theme has been repeated to say that in order to punish the one whom Allah wills to punish He can employ whichever of His countless hosts He likes for the purpose; no one has the power to avert His punishment by his own plans.
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :13
یہاں اس مضمون کو ایک دوسرے مقصد کے لیے دہرایا گیا ہے ۔ آیت نمبر 4 میں اسے اس غرض کے لیے بیان کیا گیا تھا کہ اللہ تعالی نے کفار کے مقابلے میں لڑنے کا کام اپنے فوق الفطری لشکروں سے لینے کے بجائے مومنین سے اس لیے لیا ہے کہ وہ ان کو نوازنا چاہتا ہے ۔ اور یہاں اس مضمون کو دوبارہ اس لیے بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالی جس کو سزا دینا چاہے اس کی سرکوبی کے لیے وہ اپنے بے شمار لشکروں میں سے جس کو چاہے استعمال کر سکتا ہے ، کسی میں یہ طاقت نہیں ہے کہ اپنی تدبیروں سے وہ اس کی سزا کو ٹال سکے ۔