Surat ul Hujraat

Surah: 49

Verse: 13

سورة الحجرات

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰکُمۡ مِّنۡ ذَکَرٍ وَّ اُنۡثٰی وَ جَعَلۡنٰکُمۡ شُعُوۡبًا وَّ قَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ اَکۡرَمَکُمۡ عِنۡدَ اللّٰہِ اَتۡقٰکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌ خَبِیۡرٌ ﴿۱۳﴾

O mankind, indeed We have created you from male and female and made you peoples and tribes that you may know one another. Indeed, the most noble of you in the sight of Allah is the most righteous of you. Indeed, Allah is Knowing and Acquainted.

اے لوگو! ہم نے تم سب کو ایک ( ہی ) مرد و عورت سے پیدا کیا ہے اور اس لئے کہ تم آپس میں ایک دوسرے کو پہچانو کنبے قبیلے بنا دیئے ہیں ، اللہ کے نزدیک تم سب میں سے با عزت وہ ہے جو سب سے زیادہ ڈرنے والا ہے یقین مانو کہ اللہ دانا اور باخبر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ
اے لوگو
اِنَّا
بےشک ہم
خَلَقۡنٰکُمۡ
پیدا کیا ہم نے تمہیں
مِّنۡ ذَکَرٍ
ایک مرد سے
وَّاُنۡثٰی
اور ایک عورت سے
وَجَعَلۡنٰکُمۡ
اور بنایا ہم نے تمہیں
شُعُوۡبًا
قومیں
وَّقَبَآئِلَ
اور قبیلے
لِتَعَارَفُوۡا
تا کہ تم ایک دوسرے کو پہچانو
اِنَّ
بےشک
اَکۡرَمَکُمۡ
تم میں سب سے زیادہ عزت والا
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے نزدیک
اَتۡقٰکُمۡ
تم میں سے سب سے زیادہ تقوی والاہے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
خَبِیۡرٌ
خوب خبر رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ
اے لوگو
اِنَّا
یقیناً ہم نے
خَلَقۡنٰکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
مِّنۡ ذَکَرٍ
ایک مرد سے
وَّاُنۡثٰی
اور ایک عورت سے
وَجَعَلۡنٰکُمۡ
اور بنایا ہم نے تمہیں
شُعُوۡبًا
قومیں
وَّقَبَآئِلَ
اور برادریاں
لِتَعَارَفُوۡا
تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان لو
اِنَّ
یقیناً
اَکۡرَمَکُمۡ
سب سے زیادہ عزت والا تمہارا
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے نزدیک
اَتۡقٰکُمۡ
جو تم میں سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہے
اِنَّ اللّٰہَ
یقیناً اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا
خَبِیۡرٌ
پوری طرح خبر رکھنےوالا ہے
Translated by

Juna Garhi

O mankind, indeed We have created you from male and female and made you peoples and tribes that you may know one another. Indeed, the most noble of you in the sight of Allah is the most righteous of you. Indeed, Allah is Knowing and Acquainted.

اے لوگو! ہم نے تم سب کو ایک ( ہی ) مرد و عورت سے پیدا کیا ہے اور اس لئے کہ تم آپس میں ایک دوسرے کو پہچانو کنبے قبیلے بنا دیئے ہیں ، اللہ کے نزدیک تم سب میں سے با عزت وہ ہے جو سب سے زیادہ ڈرنے والا ہے یقین مانو کہ اللہ دانا اور باخبر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے لوگو ! ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہاری ذاتیں اور قبیلے اس لئے بنائے تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو (ورنہ) اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ قابل عزت وہی ہے جو تم میں سے زیادہ پرہیزگار ہو۔ بلاشبہ اللہ سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو!یقیناہم نے تمہیں ایک مرد اورایک عورت سے پیداکیااورہم نے تمہیں قومیں اوربرادریاں بنادیاتاکہ تم ایک دوسرے کوپہچان لو، یقیناًاﷲ تعالیٰ کے نزدیک تمہارا سب سے زیادہ عزت والاوہ ہے جوسب سے زیادہ اﷲ تعالیٰ سے ڈرنے والا ہے، یقینااﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،پوری طرح خبر رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O mankind, We have created you from a male and a female and made you into races and tribes, so that you may identify each other. Surely the noblest of you, in Allah&s sight, is the one who is most pious of you. Surely Allah is All-Knowing, All-Aware.

اے آدمیو ! ہم نے تم کو بنایا ایک مرد اور ایک عورت سے اور رکھیں تمہاری ذاتیں اور قبلے تاکہ آپس کی پہچان ہو تحقیق عزت اللہ کے یہاں اسی کو بڑی جس کو ادب بڑا اللہ سب کچھ جانتا ہے خبردار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے لوگو ! ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے ایک مرد اور ایک عورت سے اور ہم نے تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔ یقینا تم میں سب سے زیادہ با عزت اللہ کے ہاں وہ ہے جو تم میں سب سے بڑھ کر متقی ہے۔ } یقینا اللہ سب کچھ جاننے والا ہرچیز سے باخبر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Human beings, We created you all from a male and a female, and made you into nations and tribes so that you may know one another. Verily the noblest of you in the sight of Allah is the most God-fearing of you. Surely Allah is All-Knowing, All-Aware.

لوگو ، ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور پھر تمہاری قومیں اور برادریاں بنا دیں تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو ۔ درحقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تمہارے اندر سب سے زیادہ پرہیزگار ہے 28 ۔ یقیناً اللہ سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے 29 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے لوگو ! حقیقت یہ ہے کہ ہم نے تم سب کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے ، اور تمہیں مختلف قوموں اور خاندانوں میں اس لیے تقسیم کیا ہے تاکہ تم ایک دوسرے کی پہچان کرسکو ، ( ٩ ) درحقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ متقی ہو ۔ یقین رکھو کہ اللہ سب کچھ جاننے والا ، ہر چیز سے باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگ ہم نے تم سب کو مردم آدم اور ایک عورت حوا سے بنایا 9 اور تمہاری خواتین اور برادریاں یا قومیں اور خاندان) لئے ٹھہرائے کہ تم پہچانے جائو 10 اللہ کے نزدیک تم میں وہی زیادہ عزت دار ہے جو تم میں زیادہ پرہیز گار ہے 11 بیشک اللہ تم جاننے والا خبر دار ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے لوگو ! بیشک ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا فرمایا ہے اور تم کو مختلف قومیں اور خاندان بنایا تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرسکو۔ بیشک اللہ کے نزدیک تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ بیشک اللہ جاننے والے خبر رکھنے والے ہیں۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے لوگو ! ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہیں مختلف خاندان اور قبیلے بنا دیا تاکہ ایک دوسرے کو پہچان سکو لیکن اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ قابل احترام وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ پرہیز گار ہے۔ بیشک اللہ سب کچھ جانتا اور خبر رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لوگو! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہاری قومیں اور قبیلے بنائے۔ تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرو۔ اور خدا کے نزدیک تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ بےشک خدا سب کچھ جاننے والا (اور) سب سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Humankind verily We! We have created you Of a male and female, and We have made you nations and tribes that ye might know one another. Verily the noblest of you with Allah is the most God-fearing of you; verily Allah is Knowing, Aware,

اے لوگو ! ہم نے تم (سب) کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے ۔ اور تم کو مختلف قومیں اور خاندان بنادیا ہے کہ ایک دوسرے کو پہچان سکو ۔ بیشک تم میں سے پرہیزگار تر اللہ کے نزدیک معزز تر ہے ۔ بیشک اللہ خوب جاننے والا ہے پورا خبردار ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے لوگو! ہم نے تم کو ایک ہی نر اور ناری سے پیدا کیا ہے اور تم کو کنبوں اور قبیلوں میں تقسیم کیا ہے کہ تم باہمدگی تعارف حاصل کرو ۔ اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ اشرف وہ ہے ، جو تم میں سب سے زیادہ پرہیزگار ہے ۔ بیشک اللہ بڑا ہی علم والا اور باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے لوگو! بے شک ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا فرمایا ہے اور تمہیں مختلف خاندان اور قبیلے ( اس لیے ) بنایا ہے تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو ، بلاشبہ تم میں سے اللہ ( تعالیٰ ) کی نظر میں زیادہ عزت والا ( وہ ہے جو ) تم میں سے زیادہ پرہیزگار ہے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) خوب جاننے والے بڑے باخبر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگو ! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور پھر تمہاری قومیں اور برادریاں بنا دیں تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو۔ اصل میں اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تمہارے اندر سب سے زیادہ پرہیزگار ہے۔ یقینا اللہ سب کچھ جاننے والا اور خبر رکھنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے لوگوں یقینا ہم نے تم سب کو ایک ہی مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہیں مختلف قوموں اور خاندانوں میں (محض اس لئے) تقسیم کردیا کہ تاکہ تم آپس میں پہچان کرسکو بیشک اللہ کے یہاں تم میں سے سب سے بڑا عزت دار وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی (و پرہیزگار) ہو بیشک اللہ پوری طرح جانتا ہے (تمہارے عمل و کردار کو اور وہ) پوری طرح باخبر ہے (تمہاری احوال سے)

Translated by

Noor ul Amin

اے لوگو!ہم نے تمہیں ایک مرداور ایک عورت ( کے ملاپ ) سے پیدا کیا اور تمہاری ذاتیں اور قبیلے بنائے تاکہ تم باہم پہچان سکواللہ کے نزدیک معزز ترین وہی ہےجو زیادہ پرہیزگارہوبلاشبہ اللہ سب کچھ جاننے والا اور باخبرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک مرد ( ف۲۹ ) اور ایک عورت ( ف۳۰ ) سے پیدا کیا ( ف۳۱ ) اور تمہیں شاخیں اور قبیلے کیا کہ آپس میں پہچان رکھو ( ف۳۲ ) بیشک اللہ کے یہاں تم میں زیادہ عزت والا وہ جو تم میں زیادہ پرہیزگار ہے ( ف۳۳ ) بیشک اللہ جاننے والا خبردار ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے لوگو! ہم نے تمہیں مرد اور عورت سے پیدا فرمایا اور ہم نے تمہیں ( بڑی بڑی ) قوموں اور قبیلوں میں ( تقسیم ) کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو ۔ بیشک اﷲ کے نزدیک تم میں زیادہ باعزت وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیزگارہو ، بیشک اﷲ خوب جاننے والا خوب خبر رکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک مرد ( آدم ( ع ) ) اور ایک عورت ( حوا ( ع ) ) سے پیدا کیا ہے اور پھر تمہیں مختلف خاندانوں اور قبیلوں میں تقسیم کر دیا ہے تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو ۔ بےشک اللہ کے نزدیک تم میں سے زیادہ معزز و مکرم وہ ہے جو تم میں سے زیادہ پرہیزگار ہے یقیناً اللہ بڑا جاننے والا ہے ، بڑا باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O mankind! We created you from a single (pair) of a male and a female, and made you into nations and tribes, that ye may know each other (not that ye may despise (each other). Verily the most honoured of you in the sight of Allah is (he who is) the most righteous of you. And Allah has full knowledge and is well acquainted (with all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

People, We have created you all male and female and have made you nations and tribes so that you would recognize each other. The most honorable among you in the sight of God is the most pious of you. God is All-knowing and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O mankind! We have created you from a male and a female, and made you into nations and tribes that you may know one another. Verily, the most honorable of you with Allah is that (believer) who has At-Taqwa. Verily, Allah is All-Knowing, All-Aware.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you men! surely We have created you of a male and a female, and made you tribes and families that you may know each other; surely the most honorable of you with Allah is the one among you most careful (of his duty); surely Allah is Knowing, Aware.

Translated by

William Pickthall

O mankind! Lo! We have created you male and female, and have made you nations and tribes that ye may know one another. Lo! the noblest of you, in the sight of Allah, is the best in conduct. Lo! Allah is Knower, Aware.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ लोगो! हम नें तुम्हें एक पुरुष और एक स्त्री से पैदा किया और तुम्हें बिरादरियों और क़बिलों का रूप दिया, ताकि तुम एक-दूसरे को पहचानो। वास्तव में अल्लाह के यहाँ तुम में सबसे अधिक प्रतिष्ठित वह है, जो तुम में सबसे अधिक डर रखता है। निश्चय ही अल्लाह सबकुछ जानने वाला, ख़बर रखने वाला है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے لوگو ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور تم کو مختلف خاندان بنایا ہے تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرسکو (2) اللہ کے نزدیک تم سب میں بڑا شریف وہی ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہو اللہ خوب جاننے والا پورا خبردار ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لوگو ! ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور پھر تمہارے خاندان اور قبیلے بنا دئیے تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو، یقیناً اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ پرہیزگار ہے، بلاشبہ اللہ سب کچھ جاننے والا اور اچھی طرح باخبر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگو ، ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور پھر تمہاری قومیں اور برادریاں بنا دیں تا کہ تم ایک دوسرے کو پہچانو۔ درحقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تمہارے اندر سب سے زیادہ پرہیز گار ہے۔ یقیناً اللہ سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

لوگو ! بیشک ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہارے مختلف خاندان اور قبیلے بنا دئیے تاکہ آپس میں شناخت کرسکو بیشک تم میں سے سب سے بڑا عزت والا اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سب سے بڑا پرہیزگار ہے، بیشک اللہ جاننے والا ہے باخبر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے آدمیو ! ہم نے تم کو بنایا ایک مرد اور ایک عورت سے اور رکھیں تمہاری ذاتیں اور قبیلے تاکہ آپس کی پہچان ہو تحقیق عزت اللہ کے یہاں اسی کو بڑی جس کو ادب بڑا اللہ سب کچھ جانتا ہے خبردار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے لوگو ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور تم کو مختلف شاخیں اور مختلف جھیلے بنایا تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرسکو اللہ کے نزدیک تو تم سب میں بڑا عزت والا وہ ہے جو تم سب میں بڑا پرہیز گار ہے بیشک اللہ سب کو جانتا ہے اور سب کے حال سے باخبر ہے۔