Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 102

سورة المائدة

قَدۡ سَاَلَہَا قَوۡمٌ مِّنۡ قَبۡلِکُمۡ ثُمَّ اَصۡبَحُوۡا بِہَا کٰفِرِیۡنَ ﴿۱۰۲﴾

A people asked such [questions] before you; then they became thereby disbelievers.

ایسی باتیں تم سے پہلے اور لوگوں نے بھی پوچھی تھیں پھر ان باتوں کے منکر ہوگئے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَدۡ
تحقیق
سَاَلَہَا
سوال کیا تھا ان کے بارے میں
قَوۡمٌ
ایک قوم نے
مِّنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
ثُمَّ
پھر
اَصۡبَحُوۡا
وہ ہوگئے
بِہَا
ان کا
کٰفِرِیۡنَ
انکار کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَدۡ
بے شک
سَاَلَہَا
سوال کیا اُن کے بارے میں
قَوۡمٌ
کچھ لوگوں نے
مِّنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
ثُمَّ
پھر
اَصۡبَحُوۡا
وہ ہو گئے
بِہَا
اُن سے
کٰفِرِیۡنَ
کفر کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

A people asked such [questions] before you; then they became thereby disbelievers.

ایسی باتیں تم سے پہلے اور لوگوں نے بھی پوچھی تھیں پھر ان باتوں کے منکر ہوگئے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم سے پہلے کچھ لوگوں نے ایسے ہی سوال کئے تھے پھر انہی باتوں کی وجہ سے کفر میں مبتلا ہوگئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بے شک تم سے پہلے کچھ لوگوں نے ان کے بارے میں سوال کیا،پھروہ اُن سے کفر کرنے والے ہو گئے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

People before you have asked such questions, then became disbelievers because of it.

ایسی باتیں پوچھ چکی ہے ایک جماعت تم سے پہلے پھر ہوگئے ان باتوں سے منکر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم سے پہلے ایک قوم (اہل کتاب) نے اس قسم کے سوالات کیے تھے اور پھر وہ ان کا انکار کرنے والے بن گئے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed some people before you had asked such questions and in consequence fell into unbelief.

تم سے پہلے ایک گروہ نے اِسی قسم کے سوالات کیے تھے ، پھر وہ لوگ انہی باتوں کی وجہ سے کفر میں مبتلا ہوگئے ۔ 117

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم سے پہلے ایک قوم نے اس قسم کے سوالات کیے تھے ، پھر ان ( کے جو جوابات دیے گئے ان ) سے منکر ہوگئے ۔ ( ٧٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ایسی باتیں کچھ لوگ تم سے پہلے (اپنے پیغمبروں سے) پوچھ چکے ہیں پھر (جب بتادی گئیں تو ان پر نہ چلے) 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا تم سے پہلے لوگوں نے ایسی باتیں پوچھی تھیں پھر (جب بتائی گئیں) ان کا انکار کر بیٹھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم سے پہلے ایک جماعت تھی جو کھوک کرید کرتی رہی ہے۔ پھر وہ لوگ ان ہی حرکتوں کی وجہ سے کفر میں مبتلا ہو کر رہ گئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس طرح کی باتیں تم سے پہلے لوگوں نے بھی پوچھی تھیں (مگر جب بتائی گئیں تو) پھر ان سے منکر ہو گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely people have asked questions before you, and were then found disbelievers therein.

لوگ تم سے قبل بھی ایسی ہی پوچھ پاچھ کرچکے ہیں پھر ان سے منکر ہوگئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اسی طرح کی باتیں تم سے پہلے ایک قوم نے پوچھیں تو وہ ان کے منکر ہوکر رہ گئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ ایسے ہی سوالات تم سے پہلے بھی لوگ پوچھ چکے ہیں پھر وہ ان باتوں کا انکار کرنے والے بن گئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم سے پہلے ایک گروہ نے اسی قسم کے سوالات کئے تھے، پھر وہ لوگ انہی باتوں کی وجہ سے کفر میں مبتلا ہوگئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم سے پہلے ایک گروہ ایسی باتیں پوچھ چکا ہے، پھر (جواب ملنے پر) وہی ان کے منکر ہوگئے،

Translated by

Noor ul Amin

تم سے پہلے بھی ایک قوم نے ایسے سوال کئے تھے ، پھر اسی وجہ سے کفرمیں مبتلاہوگئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم سے اگلی ایک قوم نے انہیں پوچھا ( ف ۲٤۵ ) پھر ان سے منکر ہو بیٹھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک تم سے پہلے ایک قوم نے ایسی ( ہی ) باتیں پوچھی تھیں ، ( جب وہ بیان کر دی گئیں ) پھر وہ ان کے منکر ہوگئے

Translated by

Hussain Najfi

تم سے پہلے بھی کچھ لوگوں نے اس قسم کے سوال ( اپنے نبیوں سے ) کئے تھے ۔ پھر انہیں کی وجہ سے کافر ( منکر ) ہوگئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Some people before you did ask such questions, and on that account lost their faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

People living before you had asked about such things, but then rejected them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Before you, a community asked such questions, then on that account they became disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

A people before you indeed asked such questions, and then became disbelievers on account of them.

Translated by

William Pickthall

A folk before you asked (for such disclosures) and then disbelieved therein.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐसी ही बातें तुम से पहले एक जमात ने पूछीं फिर वे उनके मुनकिर होकर रह गए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ایسی باتیں تم میں سے پہلے اور لوگوں نے بھی پوچھی تھیں پھر ان باتوں کا حق نہ بجا لائے۔ (102)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم سے پہلے ان کے بارے میں کچھ لوگ سوال کرچکے ہیں، پھر وہ ان سے منکر ہوگئے۔ “ (١٠٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم سے پہلے ایک گروہ نے اسی قسم کے سوالات کئے تھے ‘ پھر وہ لوگ انہی باتوں کی وجہ سے کفر میں مبتلا ہوگئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

۔ تحقیق تم سے پہلے ایک قوم ایسے ہی سوال کرچکے ہیں پھر اس کا انکار کرنے لگے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ایسی باتیں پوچھ چکی ہے ایک جماعت تم سے پہلے پھر ہوگئے ان باتوں سے منکر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم سے پہلے اور لوگو نے بھی اسی قسم کی باتیں پوجھی تھیں پھر ان کو بجا لانے سے انکار کرنے لگے۔