Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 107

سورة المائدة

فَاِنۡ عُثِرَ عَلٰۤی اَنَّہُمَا اسۡتَحَقَّاۤ اِثۡمًا فَاٰخَرٰنِ یَقُوۡمٰنِ مَقَامَہُمَا مِنَ الَّذِیۡنَ اسۡتَحَقَّ عَلَیۡہِمُ الۡاَوۡلَیٰنِ فَیُقۡسِمٰنِ بِاللّٰہِ لَشَہَادَتُنَاۤ اَحَقُّ مِنۡ شَہَادَتِہِمَا وَ مَا اعۡتَدَیۡنَاۤ ۫ ۖاِنَّاۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۱۰۷﴾

But if it is found that those two were guilty of perjury, let two others stand in their place [who are] foremost [in claim] from those who have a lawful right. And let them swear by Allah , "Our testimony is truer than their testimony, and we have not transgressed. Indeed, we would then be of the wrongdoers."

پھر اگر اس کی اطلاع ہو کہ وہ دونوں گواہ کسی گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان لوگوں میں سے جن کے مقابلہ میں گناہ کا ارتکاب ہوا تھا اور دو شخص جو سب میں قریب تر ہیں جہاں وہ دونوں کھڑے ہوئے تھے یہ دونوں کھڑے ہوں پھر دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ بالیقین ہماری یہ قسم ان دونوں کی اس قسم سے زیادہ راست ہے اور ہم نے ذرا تجاوز نہیں کیا ، ہم اس حالت میں سخت ظالم ہونگے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
عُثِرَ
اطلاع ہو جائے
عَلٰۤی
اس پر
اَنَّہُمَا
کہ بےشک وہ دونوں
اسۡتَحَقَّاۤ
وہ دونوںمستحق ہوئے ہیں
اِثۡمًا
گناہ کے
فَاٰخَرٰنِ
پس دو دوسرے
یَقُوۡمٰنِ
دونوں کھڑے ہوں گے
مَقَامَہُمَا
ان دونوں کی جگہ
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں میں سے
اسۡتَحَقَّ
حق ثابت ہوا
عَلَیۡہِمُ
جن پر
الۡاَوۡلَیٰنِ
دو قریب ترین
فَیُقۡسِمٰنِ
پھر وہ دونوں قسمیں کھائیں گے
بِاللّٰہِ
اللہ کی
لَشَہَادَتُنَاۤ
البتہ گواہی ہماری
اَحَقُّ
زیادہ سچی ہے
مِنۡ شَہَادَتِہِمَا
ان دونوں کی گواہی سے
وَمَا
اور نہیں
اعۡتَدَیۡنَاۤ
زیادتی کی ہم نے
اِنَّاۤ
بےشک ہم
اِذًا
تب
لَّمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ
البتہ ظالموں میں سے ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
عُثِرَ
معلو م ہو جا ئے
عَلٰۤی
اِس پر
اَنَّہُمَا
وا قعتا ًوہ دونو ں
اسۡتَحَقَّاۤ
مر تکب ہو ئے ہیں وہ دونو ں
اِثۡمًا
گنا ہ کے
فَاٰخَرٰنِ
پھر دو دوسرے
یَقُوۡمٰنِ
وہ دونوں کھڑے ہو ں گے
مَقَامَہُمَا
اُن دونو ں کی جگہ
مِنَ الَّذِیۡنَ
اُن لو گوں میں سے
اسۡتَحَقَّ
جن کا حق مارا ہے
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡاَوۡلَیٰنِ
دونوں قریب ترین
فَیُقۡسِمٰنِ
پھر وہ دونو ں قسمیں کھا ئیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
لَشَہَادَتُنَاۤ
البتہ گواہی ہماری
اَحَقُّ
زیادہ مبنی برحق ہے
مِنۡ شَہَادَتِہِمَا
اُن دونوں کی گواہی سے
وَمَا
اور نہیں
اعۡتَدَیۡنَاۤ
زیادتی کی ہم نے
اِنَّاۤ
بلا شبہ ہم
اِذًا
تب
لَّمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ
یقیناً ظالموں میں سے ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

But if it is found that those two were guilty of perjury, let two others stand in their place [who are] foremost [in claim] from those who have a lawful right. And let them swear by Allah , "Our testimony is truer than their testimony, and we have not transgressed. Indeed, we would then be of the wrongdoers."

پھر اگر اس کی اطلاع ہو کہ وہ دونوں گواہ کسی گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان لوگوں میں سے جن کے مقابلہ میں گناہ کا ارتکاب ہوا تھا اور دو شخص جو سب میں قریب تر ہیں جہاں وہ دونوں کھڑے ہوئے تھے یہ دونوں کھڑے ہوں پھر دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ بالیقین ہماری یہ قسم ان دونوں کی اس قسم سے زیادہ راست ہے اور ہم نے ذرا تجاوز نہیں کیا ، ہم اس حالت میں سخت ظالم ہونگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر یہ پتہ چل جائے کہ وہ دونوں گناہ میں ملوث ہو کر حق بات کو دبا گئے ہیں تو ان کی جگہ دو اور گواہ کھڑے ہوں جو پہلے دونوں (غیر مسلم) گواہوں سے اہل تر ہوں اور ان لوگوں کی طرف سے ہوں جن کی حق تلفی ہوئی ہے۔ وہ اللہ کی قسم اٹھا کر کہیں کہ ہماری شہادت ان پہلے گواہوں کی شہادت سے زیادہ سچی ہے اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی۔ اگر ہم نے ایسا کیا تو بلاشبہ ہم ظالم ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراگرمعلوم ہوکہ وہ دونوں واقعتاگناہ کے مرتکب ہوئے ہیں تو جن کاحق مارا گیاہے ان میں سے دوسرے دو افراد جووصیت کرنے والے کے قریب ترین ہوں، ان کی جگہ کھڑے ہوں،پھروہ دونوں اﷲ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہیں گے کہ ہماری گواہی ان دونوں کی گواہی سے زیادہ مبنی برحق ہے اورہم نے کوئی زیادتی نہیں کی، بلاشبہ اس وقت ہم یقیناظالموں میں سے ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, if it is discovered that the two had rendered themselves liable to a sin, then. in their place shall stand two others closest of those whose right has been taken away, and they shall swear by Allah, |"Our evi¬dence is more truthful than their evidence, and we have not transgressed, in which case we should be among the unjust.|"

پھر اگر خبر ہوجاوے کہ وہ دونوں حق بات دبا گئے تو دو گواہ اور کھڑے ہوں ان کی جگہ ان میں سے کہ جن کا حق دبا ہے جو سب سے زیادہ قریب ہوں میت کے پھر قسم کھاویں اللہ کی کہ ہماری گواہی تحقیقی ہے پہلوں کی گواہی سے اور ہم نے زیادتی نہیں کی، نہیں تو ہم بیشک ظالم ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اگر معلوم ہوجائے کہ ان دونوں نے (جھوٹ بول کر) گناہ کمایا ہے تو اب دو اور لوگ ان کی جگہ پر کھڑے ہوں ان لوگوں میں سے جن کی حق تلفی کی ہے ان پہلے دو لوگوں نے پس وہ دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ ہماری گواہی زیادہ برحق ہے ان دونوں کی گواہی سے اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی ہے اگر ایسا ہو تو یقیناً ہم ظالموں میں سے ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then if it is discovered later that the two are guilty of such sin, then two others shall stand in their place from among those against whom the two had sinfully deposed, and swear by Allah: 'Our testimony is truer than the testimony of the other two, and we have not transgressed in our statement; for then indeed we would become wrong-doers.'

لیکن اگر پتہ چل جائے کہ ان دونوں نے اپنے آپ کو گناہ میں مبتلا کیا ہے تو پھر ان کی جگہ دو اور شخص جو ان کی بانسبت شہادت دینے کے لیے اہل تر ہوں ان لوگوں میں سے کھڑے ہوں جن کی حق تلفی ہوئی ہو ، اور وہ خدا کی قسم کھا کر کہیں کہ “ ہماری شہادت ان کی شہادت سے زیادہ برحق ہے اور ہم نے اپنی گواہی میں کوئی زیادتی نہیں کی ہے ، اگر ہم ایسا کریں تو ظالموں میں سے ہوں گے ” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر بعد میں اگر یہ پتہ چلے کہ انہوں نے ( جھوٹ بول کر ) اپنے اوپر گناہ کا بوجھ اٹھا لیا ہے تو ان لوگوں میں سے دو آدمی ان کی جگہ ( گواہی کے لیے ) کھڑے ہوجائیں جن کے خلاف ان پہلے دو آدمیوں نے گناہ اپنے سر لیا تھا ( ٧٤ ) اور وہ اللہ کی قسم کھائیں کہ ہماری گواہی ان پہلے دو آدمیوں کی گواہی کے مقابلے میں زیادہ سچی ہے ، اور ہم نے ( اس گواہی میں ) کوئی زیادتی نہیں کی ہے ، ورنہ ہم ظالموں میں شمار ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اگر معلوم ہو کہ انہوں نے اپنے تئیں گنہگار کیا تو وہ 6 دو گواہ ان کی جگہ کھڑے ہوں جن کو (میت کے) بہت نزدیک کے دو رشتہ داروں نے گواہی کے لائق سمجھا ہو 7 اور وہ اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہیں کہ ہماری گواہی پہلے دونون گواہوں کی گواہی سے زیادہ معتبر ہے اور ہم نے کوئی ناحق بات نہیں کہی۔ ایسا کیا ہو تو بیشک ہم گنہگار ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر ثابت ہوجائے کہ ان دونوں نے گناہ کرکے (جھوٹ بول کر) حق ثابت کیا ہے تو جن لوگوں کا انہوں نے حق مارنا چاہا تو ان میں سے دو گواہ ان کی جگہ کھڑے ہوں جو (میت سے) قرابت رکھنے والے ہوں پھر وہ اللہ کی قسمیں کھائیں کہ ہماری شہادت ان دونوں کی شہادت سے بہت سچی ہے اور ہم نے زیادتی نہیں کی اگر ایسا کریں تو ہم ظلم کرنے والوں میں ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لیکن اگر معلوم ہوجائے کہ ان دونوں نے اپنے آپ کو گناہ میں مبتلا کیا ہے تو پھر ان کے بدلے دوسرے دو اشخاص مقرر کئے جائیں جو پہلے دونوں کے مقابلے میں گواہی دینے کیلئے زیادہ قابل اعتماد ہوں اور ان لوگوں میں سے ہوں جنہیں حق تلفی کی شکایت ہے۔ یہ دونوں اللہ کی قسم کھا کر کہیں کہ ہماری گواہی پہلے گواہوں کی گواہی سے زیادہ درست ہے۔ اور ہم نے اپنی گواہی میں کوئی گڑ بڑ نہیں کی ہے۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو ہم ظالموں میں شامل ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر اگر معلوم ہو جائے کہ ان دونوں نے (جھوٹ بول کر) گناہ حاصل کیا ہے تو جن لوگوں کا انہوں نے حق مارنا چاہا تھا ان میں سے ان کی جگہ اور دو گواہ کھڑے ہوں جو (میت سے) قرابت قریبہ رکھتے ہوں پھر وہ خدا کی قسمیں کھائیں کہ ہماری شہادت ان کی شہادت سے بہت اچھی ہے اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی ایسا کیا ہو تو ہم بےانصاف ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If then it be lit upon that the twain had been guilty of a sin, then two othershall take their place from among those who were sinned against, the two nearest of kin, and they shall swear by Allah affirming: our testimony is worthier of credit than their testimony and we have not trespassed, for then verily we shall be of the wrong-doers.

پھر اگر خبر ہوجائے کہ وہ دونوں (وصی) حق بات دباگئے ۔ تو دو گواہ ان کی جگہ اور مقرر ہوں ان لوگوں میں سے جن کا حق دبا ہے (میت کے) قریب ترلوگوں میں سے ۔ اور یہ دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ ہماری گواہی ان دونوں کی گواہی سے زیادہ درست ہے اور ہم نے زیادتی نہیں کی ہے ورنہ بیشک ہم ہی ظالم ٹھیریں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر پتا چلے کہ یہ دونوں کسی حق تلفی کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان کی جگہ دوسرے دو ان میں سے کھڑے ہوں ، جن کی مقدم گواہوں نے حق تلفی کی ہے ۔ پس وہ اللہ کی قسم کھائیں کہ ہماری گواہی ان دونوں کی گواہی سے زیادہ راست ہے اور ہم نے کوئی تجاوز نہیں کیا ہے ۔ اگر ہم نے ایسا کیا ہے تو ہم ظالم ٹھہرائیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر اگر یہ معلوم ہو جائے کہ یہ دونوں گواہ حق دبا کے گناہ کا مرتکب ہوئے ہیں تو جن کا حق دبا ہے ان میں سے دو گواہ اور کھڑے ہو جائیں ان کی جگہ وہ دونوں سب سے زیادہ قریب ہوں مرنے والے سے پھر یہ دونوں اﷲتعالیٰ کی قسم کھائیں کہ ہماری گواہی ان دونوں کی گواہی سے زیادہ سچی ہے اور ہم نے حد سے تجاوز نہیں کیا ( اگر ہم ایسا کریں تو بلاشبہ اس وقت ہم ظالموں میں سے ہوںگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لیکن اگر معلوم ہوجائے کہ وہ دونوں سچ بات کو دبا گئے ہیں تو پھر ان کی جگہ دو اور گواہ میت کے قریب ترین لوگوں میں سے مقرر کئے جائیں جن کی حق تلفی ہوئی ہے، اور وہ اللہ کی قسم کھا کر کہیں کہ ہماری گواہی ان کی گواہی سے زیادہ سچی ہے اور ہم نے اپنی گواہی میں کوئی زیادتی نہیں کی ہے، اگر ہم ایسا کریں تو ہم ظالموں میں سے ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اگر (کسی طرح) پتہ چل جائے کہ وہ دونوں کسی گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں، تو ان کی جگہ اور دو گواہ کھڑے ہوجائیں، ان لوگوں میں سے جن کی حق تلفی ہوئی ہو، جو سب سے زیادہ قریبی ہوں میت کے، پھر وہ دونوں اللہ (کے نام) کی قسم کھا کر کہیں کہ ہماری گواہی ان دونوں کی گواہی سے زیادہ سچی ہے، اور ہم نے زیادتی نہیں کی، ورنہ ہم یقینی طور پر ظالموں میں شمار ہوں گے،

Translated by

Noor ul Amin

پھراگریہ معلوم ہو کہ دونوں اپنی ( گواہی میں ) گناہ گاربنے ہیں تو ( میت کے ) دو قریب ترین رشتہ دار ان لوگوں میں سے جن کے حق میں گناہ ہوا ہے گزشہ دونوں آدمیوں کی جگہ پر کھڑے ہوں گے اور اللہ کی قسم کھائیں گے کہ ہماری شہادت ان پہلے گواہوں کی شہادت سے زیادہ سچی ہے اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی اگرہم نے ایسا کیا توبلاشبہ ہم ظالم ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر پتہ چلے کہ وہ کسی گناہ کے سزاوار ہوئے ( ف۲۵۷ ) تو ان کی جگہ دو اور کھڑے ہوں ان میں سے کہ اس گناہ یعنی جھوٹی گواہی نے ان کا حق لے کر ان کو نقصان پہنچایا ( ف۲۵۸ ) جو میت سے زیادہ قریب ہوں تو اللہ کی قسم کھائیں کہ ہماری گواہی زیادہ ٹھیک ہے ان دو کی گواہی سے اور ہم حد سے نہ بڑھے ( ف۲۵۹ ) ایسا ہو تو ہم ظالموں میں ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اگر اس ( بات ) کی اطلاع ہو جائے کہ وہ دونوں ( صحیح گواہی چھپانے کے باعث ) گناہ کے سزاوار ہو گئے ہیں تو ان کی جگہ دو اور ( گواہ ) ان لوگوں میں سے کھڑے ہو جائیں جن کا حق پہلے دو ( گواہوں ) نے دبایا ہے ( وہ میت کے زیادہ قرابت دار ہوں ) پھر وہ اللہ کی قَسم کھائیں کہ بیشک ہماری گواہی ان دونوں کی گواہی سے زیادہ سچی ہے اور ہم ( حق سے ) تجاوز نہیں کر رہے ، ( اگر ایسا کریں تو ) ہم اسی وقت ظالموں میں سے ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر بعد میں پتہ چلے کہ وہ ( جھوٹی گواہی دے کر ) گناہ کے مستوجب ہوئے ہیں تو پھر ان کی جگہ دو اور گواہ کھڑے ہوں ( جو مرنے والے کے زیادہ ) قریبی رشتہ دار ہوں جن کی حق تلفی ہوئی ہے اور اللہ کی قَسم کھائیں کہ ہماری گواہی ان ( پہلے ) دونوں کی گواہی سے زیادہ برحق ہے اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی ورنہ ہم ظالموں میں سے ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if it gets known that these two were guilty of the sin (of perjury), let two others stand forth in their places,- nearest in kin from among those who claim a lawful right: let them swear by Allah: "We affirm that our witness is truer than that of those two, and that we have not trespassed (beyond the truth): if we did, behold! the wrong be upon us!"

Translated by

Muhammad Sarwar

If their honesty is challenged, two others from the relatives of the deceased should swear in the same way and testify to the bequest saying, "We swear by God that our testimony is the true one. We do not transgress in the matter lest we become unjust ones."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If it then becomes known that these two had been guilty of sin, let two others stand forth in their places, nearest in kin from among those who claim a lawful right. Let them swear by Allah (saying): "We affirm that our testimony is truer than that of both of them, and that we have not trespassed (the truth), for then indeed we should be of the wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then if it becomes known that they both have been guilty of a sin, two others shall stand up in their place from among those who have a claim against them, the two nearest in kin; so they two should swear by Allah: Certainly our testimony is truer than the testimony of those two, and we have not exceeded the limit, for then most surely we should be of the unjust.

Translated by

William Pickthall

But then, if it is afterwards ascertained that both of them merit (the suspicion of) sin, let two others take their place of those nearly concerned, and let them swear by Allah, (saying): Verily our testimony is truer than their testimony and we have not transgressed (the bounds of duty), for them indeed we should be of the evil-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर अगर पता चले कि उन दोनों ने कोई हक़-तलफ़ी की है तो उनकी जगह दूसरे दो शख़्स उन लोगों में से खड़े हों जिनका हक़ पिछले दो गवाहों ने मारना चाहा था, वे अल्लाह की क़सम खाएं कि हमारी गवाही उन दोनों की गवाही से ज़्यादा सच्ची है और हमने ज़्यादती नहीं की, अगर हम ऐसा करें तो हम ज़ालिमों में से होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اگر اس کی اطلاع ہو کہ وہ دونوں وصی کسی گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان لوگوں میں سے جن کے مقابلہ میں گناہ کا ارتکاب ہوا تھا اور دو شخص جو سب میں قریب تر ہیں جہاں وہ دونوں کھڑے ہوئے تھے یہ دونوں کھڑے ہوں پھر دونوں خدا کی قسمیں کھاویں کہ بالیقین ہماری یہ قسم ان دونون کی اس قسم سے زیادہ راست ہے اور ہم نے ذرا تجاوز نہیں کیا ہم اس حالت میں سخت ظالم ہونگے۔ (2) (107)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اگر اطلاع پائی جائے کہ وہ دونوں کسی گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں تو دو اور ان کی جگہ کھڑے ہوں ان میں سے جن کے خلاف گناہ کا ارتکاب ہوا ہے جو زیادہ قریب ہوں تو دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ یقیناً ہماری گواہی ان کی گواہی سے زیادہ سچی ہے اور ہم نے زیادتی نہیں کی اگر زیادتی کریں بیشک ہم اس وقت ظالموں میں سے ہوں گے۔ “ (١٠٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لیکن اگر پتہ چل جائے کہ ان دونوں نے اپنے آپ کو گناہ میں مبتلا کیا ہے تو پھر ان کی جگہ جو ان کی بہ نسبت شہادت دینے کے لئے اہل تر ہوں ان لوگوں میں سے کھڑے ہوں جن کی حق تلفی ہوئی ہو ‘ اور وہ خدا کی قسم کھا کر کہیں کہ ہماری شہادت ان شہادت سے زیادہ برحق ہے اور ہم نے اپنی گواہی میں کوئی زیادتی نہیں کی ہے ‘ اگر ہم ایسا کریں تو ظالموں میں سے ہوں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر اگر اس کی اطلاع ملے کہ وہ دونوں گناہ کے مرتکب ہوگئے تو ان کی جگہ ایسے دو آدمی کھڑے ہوں جو ان لوگوں میں سے ہوں جن کے بارے میں پہلے دو شخصوں نے گناہ کا ارتکاب کیا۔ یہ بعد والے دو شخص ہوں جو قریب تر ہوں، سو یہ دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ واقعی ہماری گواہی ان دونوں کی گواہی کے مقابلہ میں زیادہ درست ہے۔ اور ہم نے تجاوز نہیں کیا۔ اگر ہم ایسا کریں تو بیشک ہم ظلم کرنے والوں میں شمار ہو نگے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر خبر ہوجاوے کہ وہ دونوں حق بات دبا گئے تو دو گواہ اور کھڑے ہوں ان کی جگہ ان میں سے کہ جن کا حق دبا ہے جو سب سے زیادہ قریب ہوں میت کے پھر قسم کھاویں اللہ کی کہ ہماری گواہی تحقیقی ہے پہلوں کی گواہی سے اور ہم نے زیادتی نہیں کی نہیں تو ہم بیشک ظالم ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر ان دونوں وصیوں کے متعلق یہ پتہ لگ جائے کہ وہ کسی حق کو دبا کر گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں تو پھر جن کا حق دبایا گیا ہے ان میں سے دو ایسے شخص جو باعتبار میراث میت سے قریب تر ہوں وہ ان کی جگہ کھڑے ہو کر اللہ کے نام کی قسم کھا کر اس طرح کہیں کہ یقینا ہماری گواہی ان دونوں وصیوں کی گواہی سے زیادہ پہنچی ہے اور ہم نے گواہی دینے میں بالکل زیادتی نہیں کی اگر ہم نے ایسا کیا ہو تو ہم یقینا ظالم ہوں گے۔