Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 120

سورة المائدة

لِلّٰہِ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا فِیۡہِنَّ ؕ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۱۲۰﴾٪  6

To Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is within them. And He is over all things competent.

اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں کی اور زمین کی اور ان چیزوں کی جو ان میں موجود ہیں اور وہ ہر شے پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
مُلۡکُ
بادشاہت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَمَا
اور جو کچھ
فِیۡہِنَّ
ان میں ہے
وَہُوَ
اور وہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
بہت قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
مُلۡکُ
بادشاہت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَمَا
اور جو کچھ
فِیۡہِنَّ
اُن کے درمیان ہے
وَہُوَ
اور وہی
عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز پر
قَدِیۡرٌ
پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

To Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and whatever is within them. And He is over all things competent.

اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں کی اور زمین کی اور ان چیزوں کی جو ان میں موجود ہیں اور وہ ہر شے پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آسمانوں اور زمین میں اور جو کچھ ان میں ہے سب اللہ ہی کی ملکیت ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے اورجوکچھ ان کے درمیان ہے،اور وہی ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

To Allah belongs the kingdom of the heavens and the earth and of whatever lies therein. And He is powerful over everything.

اللہ ہی کے لئے سلطنت ہے آسمانوں کی اور زمین کی اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب کی بادشاہی اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

To Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and all that is in them and He has full power over everything.

زمین اور آسمانوں اور تمام موجودات کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔ ؏١٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمام آسمانوں اور زمین میں اور ان میں جو کچھ ہے اس سب کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے ، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

۔ آسمانوں اور زمین اور ان کے بیچ میں اللہ تعالیٰ ہی کی بادشاہت ہے اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آسمانوں ، زمین اور جو کچھ ان میں ہے (سب) کی بادشاہی اللہ کے لئے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ ہی تمام آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان میں ہے اس کا مالک ہے اور وہی ہر چیز پر تمام قدرتیں رکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

آسمان اور زمین اور جو کچھ ان (دونوں) میں ہے سب پر خدا ہی کی بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah's is the dominion of the heavens and the earth and whatsoever Is therein, and over everything He is Potent.

اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ انمیں ہے اس (سب) کی اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے ، سب کی بادشاہی اللہ ہی کیلئے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲتعالیٰ ہی کیلئے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے کی بادشاہت ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آسمانوں اور زمین میں اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ ہی کے لئے ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی، اور اور ان سب چیزوں کی جو کہ ان میں پائی جاتی ہیں، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

جوآسمانوں اور زمین میں اورجو ان میں ہے سب اللہ کی ملکیت ہے اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب کی سلطنت ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ( ف۲۹۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تمام آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان میں ہے ( سب کی ) بادشاہی اﷲ ہی کے لئے ہے ، اور وہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ ہی کے لئے ہے حکومت آسمانوں کی اور زمین کی اور جو کچھ ان میں ہے اس سب کی اور وہ ہر شی پر قادر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Allah doth belong the dominion of the heavens and the earth, and all that is therein, and it is He Who hath power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

To God belongs the kingdom of the heavens and the earth and all that is between them and He has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

To Allah belongs the dominion of the heavens and the earth and all that is therein, and He is able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah's is the kingdom of the heavens and the earth and what is in them; and He has power over all things.

Translated by

William Pickthall

Unto Allah belongeth the Sovereignty of the heavens and the earth and whatsoever is therein, and He is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आसमानों और ज़मीन में और जो कुछ उन में है सबकी बादशाहत अल्लाह ही के लिए है, और वह हर चीज़ पर क़ादिर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ ہی کی ہے سلطنت آسمانوں کی اور زمین کی اور ان چیزوں کی جو ان میں موجود ہیں۔ اور وہ ہر شے پر پوری قدرت رکھتے ہیں (120)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور اس کی بھی جو ان میں ہے اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ “ (١٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زمین اور آسمانوں اور تمام موجودات کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ کے لئے ہے ملک آسمانوں کا اور زمین کا، اور جو ان کے درمیان ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ ہی کے لئے سلطنت ہے آسمانوں کی اور زمین کی اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آسمانوں کی اور زمین کی اور جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے سب کی سلطنت کا مالک اللہ ہی ہے اور وہ ہر شئی پر پوری طرح قادر ہے۔