Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 7

سورة المائدة

وَ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَۃَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ مِیۡثَاقَہُ الَّذِیۡ وَاثَقَکُمۡ بِہٖۤ ۙ اِذۡ قُلۡتُمۡ سَمِعۡنَا وَ اَطَعۡنَا ۫ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۷﴾

And remember the favor of Allah upon you and His covenant with which He bound you when you said, "We hear and we obey"; and fear Allah . Indeed, Allah is Knowing of that within the breasts.

تم پر اللہ تعالٰی کی جو نعمتیں نازل ہوئی ہیں انہیں یاد رکھو اور اس کے اس عہد کو بھی جس کا تم سے معاہدہ ہوا ہے جبکہ تم نے کہا ہم نے سنا اور مانا اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ، یقیناً اللہ تعالٰی دلوں کی باتوں کا جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاذۡکُرُوۡا
اور یاد کرو
نِعۡمَۃَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ کی
عَلَیۡکُمۡ
جو تم پر ہے
وَمِیۡثَاقَہُ
اور اس کا پختہ عہد
الَّذِیۡ
وہ جو
وَاثَقَکُمۡ
اس نے تم سے عہد لیا
بِہٖۤ
ساتھ اس کے
اِذۡ
جب
قُلۡتُمۡ
کہا تم نے
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
وَاَطَعۡنَا
اور اطاعت کی ہم نے
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
سینوں والے (بھید)
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاذۡکُرُوۡا
اور تم یاد کرو
نِعۡمَۃَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
عَلَیۡکُمۡ
اپنے اوپر
وَمِیۡثَاقَہُ
اور اس کے عہد کو
الَّذِیۡ
وہ جو
وَاثَقَکُمۡ
اس نے مضبوط باندھا تھا تم سے
بِہٖۤ
ساتھ اس کے
اِذۡ
جب
قُلۡتُمۡ
کہا تم نے
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
وَاَطَعۡنَا
اور مانا ہم نے
وَاتَّقُوا
اور تم ڈر جاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
اِنَّ
بلا شبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
سینوں والی بات
Translated by

Juna Garhi

And remember the favor of Allah upon you and His covenant with which He bound you when you said, "We hear and we obey"; and fear Allah . Indeed, Allah is Knowing of that within the breasts.

تم پر اللہ تعالٰی کی جو نعمتیں نازل ہوئی ہیں انہیں یاد رکھو اور اس کے اس عہد کو بھی جس کا تم سے معاہدہ ہوا ہے جبکہ تم نے کہا ہم نے سنا اور مانا اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ، یقیناً اللہ تعالٰی دلوں کی باتوں کا جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا اور اس پختہ عہد کو بھی (یاد رکھو) جو اس نے تم سے لیا جبکہ تم نے سَمِعنَا وَ اَطَعنَا (ہم نے سن لیا اور اطاعت قبول کی) کہا تھا۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو (کیونکہ) اللہ دلوں کی باتیں بھی خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اپنے اوپر اﷲ تعالیٰ کی نعمت کویادکرواوراس کے عہدکوبھی وہ جو اس نے تم سے مضبوط باندھا تھا،جب تم نے کہا تھاکہ ہم نے سنااورہم نے مانااوراﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ سینوں والی بات کوخوب جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And re-member Allah&s favour upon you and His covenant that He has taken from you when you said, |"We have lis¬tened and obeyed.|" And fear Allah. Allah is all-aware of what lies in the hearts.

اور یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر اور عہد اس کا جو تم سے ٹھرایا تھا جب تم نے کہا تھا کہ ہم نے سنا اور مانا اور ڈرتے رہو اللہ سے اللہ خوب جانتا ہے دلوں کی بات

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ نے تمہیں جو اپنی نعمت عطا کی ہے اس کو یاد رکھو اور اس معاہدے کو بھی جو اس نے تم سے باندھ لیا ہے (یا جس میں اس نے تمہیں باندھ لیا ہے) جب تم نے کہا تھا ہم نے سنا اور اطاعت قبول کی اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو یقیناً اللہ تعالیٰ سینوں کے رازوں سے بھی واقف ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Remember Allah's favour upon you and His covenant which He made with you when you said: 'We have heard and we obey.' So do fear Allah. Allah has full knowledge even of that which is hidden in the breasts of people.

اللہ نے تم کو جو نعمت عطا کی ہے 28 اس کا خیال رکھو اور اس پختہ عہد و پیمان کو نہ بھولو جو اس نے تم سے لیا ہے ، یعنی تمہارا یہ قول کہ “ہم نے سنا اور اطاعت قبول کی” ۔ اللہ سے ڈرو ، اللہ دلوں کے راز تک جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے تم پر جو انعام فرمایا ہے اسے اور اس عہد کو یاد رکھو جو اس نے تم سے لیا تھا ۔ جب تم نے کہا تھا کہ : ہم نے ( اللہ کے احکام کو ) اچھی طرح سن لیا ہے ، اور اطاعت قبول کرلی ہے ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ، اللہ یقینا سینوں کے بھید سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ نے جو احسان تم پر کیا ہے اور اس اقرار کو جو پکا کر کے تم سے لیا اس کو یاد کرو جب تم نے کہا تھا ہم نے سنا اور مانا اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے اور اپنا اقرار نہ تو ڑو کیونکہ اللہ دلوں کی بات جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ نے جو تم پر انعام فرمایا ہے اسے یاد کرو اور اس عہد کو بھی جس کا تم سے وعدہ لیا ہے جب تم نے کہا کہ ہم نے سن لیا اور ہم نے مان لیا اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ دلوں کی باتوں سے واقف ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ نے جو نعمتیں تمہیں بخشی ہیں انہیں یاد کیا کرو۔ اور اس معاہدہ کو بھی یاد کیا کرو جو اس نے تم سے ٹھہرایا تھا۔ وہ وقت یاد کرو جب تم نے قول وقرار کیا تھا کہ ہم نے سن لیا اور اطاعت کی۔ اور تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ کوئی شک نہیں کہ اللہ تمہارے دلوں کا بھید تک جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا نے جو تم پر احسان کئے ہیں ان کو یاد کرو اور اس عہد کو بھی جس کا تم سے قول لیا تھا (یعنی) جب تم نے کہا تھا کہ ہم نے (خدا کا حکم) سن لیا اور قبول کیا۔ اور الله سے ڈرو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا دلوں کی باتوں (تک) سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And remember Allah's favour on you and His bond wherewith He bound you firmly when ye said: we hearken and we obey. And fear Allah: verily Allah is Knower of that which is in the breasts.

اور اپنے اوپر اللہ کی نعمتوں کو یاد کرلیاکرو ۔ اور اس کے اس عہد کو بھی جس کا اس نے تم سے معاہدہ کیا ہے (یہ اس وقت) جب تم نے کہا کہ ہم نے سن لیا اور مان لیا ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ سینوں کے اندر تک کا علم رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اپنے اوپر اللہ کے فضل کو اور اس کے اس میثاق کو یاد رکھو ، جو اس نے تم سے لیا ، جبکہ تم نے اقرار کیا کہ ہم نے مانا اور اطاعت کی اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بیشک اللہ سینوں کے بھیدوں سے بھی باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اپنے اوپر اﷲ تعالیٰ کی نعمت کویادکرواوراس کے عہدکوبھی وہ جو اس نے تم سے مضبوط باندھا تھاتم سے ، جب تم نے کہا تھاکہ ہم نے سنااورہم نے مانااوراﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ خوب جاننے والاہے سینوں والی بات کو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے جو نعمت تم کو عطا کی ہے اس کا خیال رکھو اور اس پکے عہد کو نہ بھولو جو اس نے تم سے لیا ہے۔ یعنی تمہارا یہ قول کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی۔ اللہ سے ڈرو اللہ دلوں کی باتوں کو جانتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یاد کرو تم اللہ کے اس احسان کو جو اس نے فرمایا تم لوگوں پر، اور اس کے اس پختہ عہد (و پیمان) کو جو اس نے تم سے لیا، جب کہ تم نے (اس کو قبول کرتے ہوئے) کہا تھا کہ ہم نے سنا، اور مانا، اور ہمشہ ڈرتے رہا کرو تم لوگ اللہ سے، بیشک اللہ خوب جانتا سینوں میں چھپے بھیدوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

وراللہ کے اس احسان کو یادکروجواس نے تم پر کیا اور اس پختہ عہد کو بھی ( یادرکھو ) جوا س نے تم سے لیاجبکہ تم نے کہاہم نے سُن لیااور اطاعت قبول کی اور اللہ سے ڈرتے رہو ( کیونکہ ) اللہ دلوں کی باتیں بھی خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو اللہ کا احسان اپنے اوپر ( ف۳۳ ) اور وہ عہد جو اس نے تم سے لیا ( ف۳٤ ) جبکہ تم نے کہا ہم نے سنا اور مانا اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ دلوں کی بات جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اﷲ کی ( اس ) نعمت کو یاد کرو جو تم پر ( کی گئی ) ہے اور اس کے عہد کو ( بھی یاد کرو ) جو اس نے تم سے ( پختہ طریقے سے ) لیا تھا جب کہ تم نے ( اقراراً ) کہا تھا کہ ہم نے ( اﷲ کے حکم کو ) سنا اور ہم نے ( اس کی ) اطاعت کی اور اﷲ سے ڈرتے رہو ، بیشک اﷲ سینوں کی ( پوشیدہ ) باتوں کو خوب جانتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور یاد کرو اللہ کا وہ احسان جو اس نے تم پر کیا ۔ اور اس کے عہد و پیمان کو جو اس نے تم سے لیا ۔ جب تم نے کہا تھا کہ ہم نے سنا اور مانا ۔ اللہ سے ڈرو ۔ بے شک اللہ دلوں کے رازوں کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And call in remembrance the favour of Allah unto you, and His covenant, which He ratified with you, when ye said: "We hear and we obey": And fear Allah, for Allah knoweth well the secrets of your hearts.

Translated by

Muhammad Sarwar

Remember God's favors to you and the firm covenant that He has made with you. You said because of this covenant, "We have heard (the words of the Lord) and have obeyed Him." Have fear of God; He knows well all that the hearts contain.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And remember Allah's favor to you and His covenant with which He bound you when you said: "We hear and we obey." And have Taqwa of Allah. Verily, Allah is All-Knower of that which is in the breasts.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And remember the favor of Allah on you and His covenant with which He bound you firmly, when you said: We have heard and we obey, and be careful of (your duty to) Allah, surely Allah knows what is in the breasts.

Translated by

William Pickthall

Remember Allah's grace upon you and His covenant by which He bound you when ye said: We hear and we obey; And keep your duty to Allah. Lo! He knoweth what is in the breasts (of men).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अपने ऊपर अल्लाह की नेमत को याद करो और उसके अहद को याद करो जो उसने तुमसे लिया है, जब तुमने कहा कि हमने सुना और हमने माना, और अल्लाह से डरो बेशक अल्लाह दिलों की बात तक को जानता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم لوگ اللہ تعالیٰ کے انعام کو جو تم پر ہوا ہے یاد کرو اور اس کے اس عہد کو بھی جس کا تم سے معاہدہ کیا ہے۔ جب کہ تم نے کہا تھا کہ ہم نے سنا اور مان لیا اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ دلوں تک کی باتوں کی پوری خبر رکھتے ہیں۔ (5) (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اپنے اوپر اللہ کی نعمت یاد کرو اور اس کا عہد جو اس نے تم سے مضبوط باندھا، جب تم نے کہا ہم نے سنا اور مان لیا اور اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ سینوں کے راز جاننے والا ہے۔ “ (٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے تم کو جو نعمت عطا کی ہے اس کا خیال رکھو اور اس پختہ عہد و پیمان کو نہ بھولو جو اس نے تم سے لیا ہے یعنی تمہارا یہ قول کہ ہم نے سنا اور اطاعت قبول کی اللہ سے ڈرو ‘ اللہ دلوں کے راز تک جانتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ کی نعمت کو یاد کرو جو تم پر ہے اور اس پختہ عہد کو یاد کرو جو تم نے اللہ سے مضبوطی کے ساتھ کیا ہے، جبکہ تم نے کہا کہ ہم نے سنا اور مانا، اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ جاننے والا ہے ان باتوں کو جو سینوں میں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر اور عہد اس کا جو تم سے ٹھرایا تھا جب تم نے کہا تھا کہ ہم نے سنا اور مانا اور ڈرتے رہو اللہ سے اللہ خوب جانتا ہے دلوں کی بات

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ نے تم پر جو احسان کئے ہیں ان کو یاد کرو اور خدا کے اس عہد کو بھی یاد کرو جس کا اس نے تم سے اس وقت پختہ قول لیا تھا جبکہ تم نے کہا تھا کہ ہم نے سنا اور مان لیا اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ تعالیٰ سینوں کی پوشیدہ باتوں تک سے خوب واقف ہے۔