2 This sentence is a unique example of eloquence. In it a vast subject has been compressed into a few brief words. The object for which an oath has been sworn by the Qur'an has not been mentioned. In stood, a subtle gap has been left and the sentence is resumed with "nay". If one thinks a little and also keeps in view the background in which this has been said, one comes to know what-is the subject of the gap that has been left between the oath and "nay". In fact, what has been sworn of is this: "The people of Makkah have not refused to acknowledge the Prophet hood of Muhammad (upon whom be Allah's peace and blessings) for any sound reason but for the highly unsound reason that a member of their own kind and an individual of their own nation has conic to them as a Warner from God and this is something highly surprising for them; whereas what would actually be surprising was if God had remained unconcerned about the well-being and adversity of His servants and made no arrangement whatever to warn them; or had sent a non-human to warn the human beings; or a Chinese to warn the Arabs. Therefore, this basis of the denial is absolutely unsound, and a reasonable person cannot but admit that there must exist some arrangement from God to warn the servants, and in the form that the Warner himself should be a person from among the people to whom he is sent." As for the question whether Muhammad (upon whom be Allah's peace and blessings) is the person whom God has sent on this mission, no other evidence is needed to settle it but this glorious and beneficent Qur'an, which he is presenting; this is by itself enough to provide a proof of it. This explanation shows that in this verse an oath has been sworn by the Qur'an to impress the point that Muhammad (upon whom be Allah's peace and blessings) is really the Messenger of AIIah and the disbelievers' surprise and wonder about his apostleship is misplaced, and the fact of the Qur'an's being "majid" is a proof of this claim.
سورة قٓ حاشیہ نمبر :2
یہ فقرہ بلاغت کا بہترین نمونہ ہے جس میں ایک بہت بڑے مضمون کو چند مختصر الفاظ میں سمو دیا گیا ہے ۔ قرآن کی قسم جس بات پر کھائی گئی ہے اسے بیان نہیں کیا گیا ۔ اس کا ذکر کرنے کے بجائے بیچ میں ایک لطیف خلا چھوڑ کر آگے کی بات بلکہ سے شروع کر دی گئی ہے ۔ آدمی ذرا غور کرے اور اس پس منظر کو بھی نگاہ میں رکھے جس میں یہ بات فرمائی گئی ہے تو اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ قَسم اور بلکہ کے درمیان جو خلا چھوڑ دیا گیا ہے اس کا مضمون کیا ہے ۔ اس میں دراصل قسم جس بات پر کھائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ اہل مکہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو ماننے سے کسی معقول بنیاد پر انکار نہیں کیا ہے ، بلکہ اس سراسر غیر معقول بنیاد پر کیا ہے کہ ان کی اپنی جنس کے ایک بشر ، اور ان کی اپنی ہی قوم کے ایک فرد کا خدا اپنے بندوں کی بھلائی اور برائی سے بے پروا ہو کر انہیں خبردار کرنے کا کوئی انتظام نہ کرتا ، یا انسانوں کو خبردار کرنے کے لیے کسی غیر انسان کو بھیجتا ، یا عربوں کو خبردار کرنے کے لیے کسی چینی کو بھیج دیتا ۔ اس لیے انکار کی یہ بنیاد تو قطعی نامعقول ہے اور ایک صاحب عقل سلیم یقیناً یہ ماننے پر مجبور ہے کہ خدا کی طرف سے بندوں کو خبردار کرنے کا انتظام ضرور ہونا چاہیے اور اسی شکل میں ہونا چاہیے یہ خبردار کرنے والا خود انہی لوگوں میں سے کوئی شخص ہو جن کے درمیان وہ بھیجا گیا ہو ۔ اب رہ جاتا ہے یہ سوال کہ آیا محمد صلی اللہ عدلیہ وسلم ہی وہ شخص ہیں جنہیں خدا نے اس کام کے لیے بھیجا ہے ، تو اس کا فیصلہ کرنے کے لیے کسی اور شہادت کی حاجت نہیں ، یہ عظیم و کریم قرآن ، جسے وہ پیش کر رہے ہیں ، اس بات کا ثبوت دینے کے لیے بالکل کافی ہے ۔
اس تشریح سے معلوم ہو جاتا ہے کہ اس آیت میں قرآن کی قسم اس بات پر کھائی گئی ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم واقعی اللہ کے رسول ہیں اور ان کی رسالت پر کفار کا تعجب بے جا ہے ۔ اور قرآن کے مجید ہونے کو اس دعوے کے ثبوت میں پیش کیا گیا ہے ۔