Surat Qaaf

Surah: 50

Verse: 2

سورة ق

بَلۡ عَجِبُوۡۤا اَنۡ جَآءَہُمۡ مُّنۡذِرٌ مِّنۡہُمۡ فَقَالَ الۡکٰفِرُوۡنَ ہٰذَا شَیۡءٌ عَجِیۡبٌ ۚ﴿۲﴾

But they wonder that there has come to them a warner from among themselves, and the disbelievers say, "This is an amazing thing.

بلکہ انہیں تعجب معلوم ہوا کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک آگاہ کرنے والا آیا تو کافروں نے کہا کہ یہ ایک عجیب چیز ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
عَجِبُوۡۤا
انہیں تعجب ہوا
اَنۡ
کہ
جَآءَہُمۡ
آ گیا ان کے پاس
مُّنۡذِرٌ
ایک ڈرانے والا
مِّنۡہُمۡ
انہی میں سے
فَقَالَ
تو کہا
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافروں نے
ہٰذَا
یہ
شَیۡءٌ
ایک چیز ہے
عَجِیۡبٌ
عجیب
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
عَجِبُوۡۤا
انہوں نے تعجب کیا
اَنۡ
یہ کہ
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
مُّنۡذِرٌ
ایک خبردار کرنے والا
مِّنۡہُمۡ
ان ہی میں سے
فَقَالَ
تو کہا
الۡکٰفِرُوۡنَ
کافروں نے
ہٰذَا
یہ
شَیۡءٌ
چیز ہے
عَجِیۡبٌ
عجیب
Translated by

Juna Garhi

But they wonder that there has come to them a warner from among themselves, and the disbelievers say, "This is an amazing thing.

بلکہ انہیں تعجب معلوم ہوا کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک آگاہ کرنے والا آیا تو کافروں نے کہا کہ یہ ایک عجیب چیز ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلکہ یہ لوگ اس بات پر تعجب کرتے ہیں کہ انہی میں سے ایک ڈرانے والا ان کے پاس آیا ہے۔ چناچہ کافروں نے کہا کہ : یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلکہ انہوں نے تعجب کیاکہ اُن کے پاس اُن ہی میں سے ایک خبردارکرنے والاآگیاتوکافروں نے کہاکہ یہ بڑی عجیب چیز ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But they wonder that a warner has come to them from among themselves, so the disbelievers said, |"This is something strange.

بلکہ ان کو تعجب ہوا کہ آیا ان کے پاس ڈر سنانے والا انہی میں کا تو کہنے لگے منکر یہ تعجب کی چیز ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بلکہ انہیں بہت عجیب محسوس ہوا ہے کہ ان کے پاس آیا ہے ایک خبردار کرنے والا ان ہی میں سے تو کافروں نے کہا یہ تو بڑی عجیب سی بات ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Nay; they wondered that a warner should have come to them from among themselves. The unbelievers said: “This indeed is a strange thing.

بلکہ ان لوگوں کو تعجب اس بات پر ہوا کہ ایک خبردار کرنے والا خود انہی میں سے ان کے پاس آگیا2 ۔ پھر منکرین کہنے لگے یہ تو عجیب بات ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بلکہ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کوئی ( آخرت سے ) ڈرانے والا خود انہی میں سے ( کیسے ) آگیا ، چنانچہ ان کافروں نے یہ کہا ہے کہ : یہ تو بڑی عجیب بات ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بلکہ ان کو تعجب ہوا کہ ایک ڈرائیوالا (پیغمبر) انہی (کی قوم) میں سے ان کے پاس آیا تو کافر کیا کہنے لگے یہ تو مرضی اٹھنا) ایک عجیب بات ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلکہ ان کو اس پر تعجب ہوا کہ ان ہی میں سے ایک ڈرانے والے ان کے پاس آگئے۔ سو کافر کہنے لگے کہ یہ عجیب بات ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلکہ ان کو اس بات پر تعجب ہے کہ ان کے پاس ان ہی میں سے ڈرانے والا آگیا ہے۔ پھر وہ کافر کہتے ہیں کہ یہ تو عجیب سی بات ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لیکن ان لوگوں نے تعجب کیا کہ انہی میں سے ایک ہدایت کرنے والا ان کے پاس آیا تو کافر کہنے لگے کہ یہ بات تو (بڑی) عجیب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Aye! they marvel that there hath come Unto them a warner from among themselves; so the infidels Say: this is a thing wondrous!

کہ ہم نے آپ کو نذیر بنا کر بھیجا ہے) لیکن یہ لوگ اس پر حیرت کررہے ہیں کہ ان کے پاس ایک ڈرانے والا نہیں میں سے آیا ۔ سو کافر کہتے ہیں کہ یہ تو (بڑی) عجیب بات ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بلکہ ان لوگوں کو تعجب ہوا کہ ان کے پاس انہی کے اندر سے ایک آگاہ کرنے والا آیا تو کافروں نے کہا کہ یہ تو ایک نہایت عجیب بات ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلکہ انہیں تعجب ہے کہ ان کے پاس انہی ( کی جنس ) میں سے ایک ڈر سنانے والا آیا ہے ، پس کافر کہتے ہیں: یہ تو عجیب چیز ( بات ) ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لیکن ان لوگوں نے تعجب کیا کہ انہی میں سے ایک ڈرانے والا ان کے پاس آیا تو کافر کہنے لگے کہ ” یہ بات تو بڑی عجیب ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان لوگوں کا انکار کسی بنیاد پر مبنی نہیں) بلکہ ان کو تعجب اس بات پر ہوا کہ ان کے پاس ایک خبردار کرنے والا آگیا خود انہی میں سے جس پر یہ کافر کہنے لگے کہ یہ تو بڑی عجیب بات ہے

Translated by

Noor ul Amin

بلکہ یہ تعجب کرتے ہیں کہ انہی میں سے ایک ڈرانے والاان کے پاس آیا ، کافروں نے کہا’’یہ عجیب بات ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بلکہ انھیں اس کا اچنبھا ہوا کہ ان کے پاس انہی میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا ( ف۳ ) تو کافر بولے یہ تو عجیب بات ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ اُن لوگوں نے تعجب کیا کہ اُن کے پاس اُنہی میں سے ایک ڈر سنانے والا آگیا ہے ، سو کافر کہتے ہیں: یہ عجیب بات ہے

Translated by

Hussain Najfi

لیکن ان لوگوں کو اس بات پر تعجب ہے کہ انہی میں سے ایک ڈرانے والا ( رسول ) ان کے پاسایا ہے تو کافر کہتے ہیں کہ یہ ایک عجیب چیز ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But they wonder that there has come to them a Warner from among themselves. So the Unbelievers say: "This is a wonderful thing!

Translated by

Muhammad Sarwar

In fact, it seems odd (to the pagans) that a warner from their own people has come to them. The disbelievers have said, "It is very strange

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nay, they wonder that there has come to them a warner from among themselves. So the disbelievers say: "This is a strange thing!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay! they wonder that there has come to them a warner from among themselves, so the unbelievers say: This is a wonderful thing:

Translated by

William Pickthall

Nay, but they marvel that a warner of their own hath come unto them; and the disbelievers say: This is a strange thing:

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बल्कि उन्हें तो इस बात पर आश्चर्य हुआ कि उन के पास उन्हीं में से एक सावधान करने वाला आ गया। फिर इनकार करने वाले कहने लगे, "यह तो आश्चर्य की बात है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلکہ ان کو اس بات پر تعجب ہوا کہ ان کے پاس ان ہی (کی جنس) میں سے (کہ بشر ہیں) ایک ڈرانے والا (پیغمبر) آگیا سو کافر لوگ کہنے لگے کہ یہ (ایک) عجیب بات ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بلکہ ان لوگوں کو اس بات پر تعجب ہوا ہے کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک خبردار کرنے والا آیا ہے، کافر کہتے ہیں کہ یہ تو عجیب بات ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بلکہ ان لوگوں کو تعجب اس بات پر ہوا کہ ایک خبردار کرنے والا خود انہی میں سے ان کے پاس آگیا۔ پھر منکرین کہنے لگے : یہ تو عجیب بات ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلکہ ان کو اس بات پر تعجب ہوا کہ ان کے پاس ان ہی میں سے ایک ڈرانے والا آگیا، سو کافر لوگ کہنے لگے کہ یہ عجیب بات ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بلکہ انکو تعجب ہوا کہ آیا ان کے پاس ڈر سنانے والا انہی میں سے ہوگا تو کہنے لگے منکر یہ تعجب کی چیز ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلکہ ان کو اس بات پر تعجب ہو کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک ڈرانے والا ایٓا اس پر کافر کہنے لگے یہ ایک عجیب سی بات ہے۔