Surat Qaaf

Surah: 50

Verse: 21

سورة ق

وَ جَآءَتۡ کُلُّ نَفۡسٍ مَّعَہَا سَآئِقٌ وَّ شَہِیۡدٌ ﴿۲۱﴾

And every soul will come, with it a driver and a witness.

اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک لانے والا ہوگا اور ایک گواہی دینے والا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَآءَتۡ
اور آئے گا
کُلُّ
ہر
نَفۡسٍ
نفس
مَّعَہَا
اس کے ساتھ(ہوگا)
سَآئِقٌ
ایک ہانکنے والا
وَّشَہِیۡدٌ
اور ایک گواہی دینے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَآءَتۡ
اور آئے گا
کُلُّ نَفۡسٍ
ہر شخص
مَّعَہَا
ساتھ اس کے
سَآئِقٌ
ایک ہانکنے والا ہو گا
وَّشَہِیۡدٌ
اور ایک گواہی دینے والا
Translated by

Juna Garhi

And every soul will come, with it a driver and a witness.

اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک لانے والا ہوگا اور ایک گواہی دینے والا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس دن ہر شخص اس حال میں آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا اور ایک گواہی دینے والا (فرشتہ) ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہرشخص آئے گا اس کے ساتھ ایک ہانکنے والااورایک گواہی دینے والاہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And everybody will come, along with one (angel) to drive (him to the field of reckoning) and one (angel) to testify (about his deeds).

اور آیا ہر ایک جی اس کے ساتھ ہی ایک ہانکنے والا اور ایک احوال بتلانے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہر جان آئے گی (اس حالت میں کہ) اس کے ساتھ ہوگا ایک دھکیلنے والا اور ایک گواہ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Everyone has come, each attended by one who will drive him on, and another who will bear witness.

ہر شخص اس حال میں آ گیا کہ اس کے ساتھ ایک ہانک کر لانے والا ہے اور ایک گواہی دینے والا25 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا ہوگا ، اور ایک گواہی دینے والا ( ٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہر شخص جوابدہی کے لئے حاضر ہوگا اس کے ساتھ دو فرشتے ہوں گے ایک ہانکنے والا ایک حال بتانیوالا گواہ 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہر شخص جب (ہمارے سامنے) آئے گا تو اس کے ساتھ اس کو چلانے والا (فرشتہ) ہوگا اور وہ (اس کے اعمال کی) گواہی دے گا۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہر شخص ( میدان حشر میں) اس طرح آئے گا کہ اس کے سا تھ ایک (فرشتہ) حشر میں لانے والا اور ایک گواہ ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہر شخص (ہمارے سامنے) آئے گا۔ ایک (فرشتہ) اس کے ساتھ چلانے والا ہوگا اور ایک (اس کے عملوں کی) گواہی دینے والا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there shall come every soul therewith shall be a driver and a witness.

اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ ایک (فرشتہ) تو اس کے ساتھ ہمراہ لانے والا ہوگا اور ایک (فرشتہ) گواہ ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہر جان اس طرح حاضر ہوگی کہ اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا ہوگا اور ایک گواہ ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہرنفس ( روزِ محشر ) اس حال میں آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک ایک چلانے والا ( فرشتہ ) اور ایک گواہ ( فرشتہ ) ہوگا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہر شخص ہمارے سامنے آئے گا ایک فرشتہ اس کے ساتھ چلانے والا ہوگا اور ایک اس کے عملوں کی گواہی دینے والا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آگیا ہر شخص (میدان حشر میں اپنے کئے کرائے کا حساب دینے کو) اس حال میں کہ اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا ہوگا اور ایک گواہ

Translated by

Noor ul Amin

ہرشخص کے ساتھ ایک ہانکنے والااورایک گواہی دینے والا ( فرشتہ ) ہو گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہر جان یوں حاضر ہوئی کہ اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا ( ف۳۷ ) اور ایک گواہ ( ف۳۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہر جان ( ہمارے حضور اس طرح ) آئے گی کہ اُس کا ایک ہانکنے والا ( فرشتہ ) اور ( دوسرا اعمال پر ) گواہ ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ہانکنے والا اور ایک گواہ ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And there will come forth every soul: with each will be an (angel) to drive, and an (angel) to bear witness.

Translated by

Muhammad Sarwar

Every soul will be accompanied (by an angel) behind him and another as a witness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And every person will come forth along with a Sa'iq and a Shahid.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And every soul shall come, with it a driver and a witness.

Translated by

William Pickthall

And every soul cometh, along with it a driver and a witness.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हर व्यक्ति इस दशा में आ गया कि उस के साथ एक लाने वाला है और एक गवाही देने वाला

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہر شخص اس طرح (میدان قیامت میں) آوے گا کہ اس کے ساتھ ایک اسکو اپنے ہمراہ لاوے گا۔ اور ایک (اس کے اعمال کا) گواہ ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہر شخص اس حال میں آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا اور ایک گواہی دینے والا ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہر شخص اس حال میں آگیا کہ اس کے ساتھ ایک ہانک کر لانے والا ہے اور ایک گواہی دینے والا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہر شخص اس طرح سے آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک سائق اور ایک شہید ہوگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور آیا ہر ایک جی اس کے ساتھ ہے ایک ہانکنے والا اور ایک احوال بتلانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ ایک اس کے ساتھ اس کو میدان حشر میں لانے والا اور ایک اس کے ساتھ گواہ ہوگا۔