Surat Qaaf

Surah: 50

Verse: 28

سورة ق

قَالَ لَا تَخۡتَصِمُوۡا لَدَیَّ وَ قَدۡ قَدَّمۡتُ اِلَیۡکُمۡ بِالۡوَعِیۡدِ ﴿۲۸﴾

[ Allah ] will say, "Do not dispute before Me, while I had already presented to you the warning.

حق تعالٰی فرمائے گا بس میرے سامنے جھگڑے کی بات مت کرو میں تو پہلے ہی تمہاری طرف وعید ( وعدۂ عذاب ) بھیج چکا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
وہ فرمائے گا
لَاتَخۡتَصِمُوۡا
نہ تم جھگڑا کرو
لَدَیَّ
میرے پاس
وَقَدۡ
حالانکہ تحقیق
قَدَّمۡتُ
پہلے بھیج دے میں نے
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہارے
بِالۡوَعِیۡدِ
وعید
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
ارشاد ہو گا
لَاتَخۡتَصِمُوۡا
نہ تم جھگڑا کرو
لَدَیَّ
میرے پاس
وَقَدۡ
اور یقیناً
قَدَّمۡتُ
میں نے بھیجا تھا
اِلَیۡکُمۡ
تمہاری جانب
بِالۡوَعِیۡدِ
ڈرانے کا پیغام
Translated by

Juna Garhi

[ Allah ] will say, "Do not dispute before Me, while I had already presented to you the warning.

حق تعالٰی فرمائے گا بس میرے سامنے جھگڑے کی بات مت کرو میں تو پہلے ہی تمہاری طرف وعید ( وعدۂ عذاب ) بھیج چکا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اللہ تعالیٰ فرمائے گا) میرے ہاں جھگڑا مت کرو۔ میں تمہیں پہلے ہی اس وعید کی خبر دے چکا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ارشاد ہو گا: ’’میرے پاس جھگڑانہ کرو اور میں نے تمہاری جانب ڈرانے کاپیغام پہلے بھیجا تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Allah) will say, |"Do not quarrel before Me, while I had sent to you My threat well in advance.

فرمایا جھگڑا نہ کرو میرے پاس اور میں پہلے ہی ڈرا چکا تھا تم کو عذاب سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ فرمائے گا : ) اب میرے سامنے جھگڑ ١ مت کرو جبکہ میں پہلے ہی تمہاری طرف وعید بھیج چکا ہوں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(It was said): “Do not remonstrate in My presence. I had warned you.

جواب میں ارشاد ہوا میرے حضور جھگڑا نہ کرو ، میں تم کو پہلے ہی انجام بد سے خبردار کر چکا تھا35 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ تعالیٰ کہے گا کہ : تم میرے سامنے جھگڑے نہ کرو ، اور میں تو پہلے ہی تمہارے پاس عذاب کی دھمکی بھیج چکا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ فرمائے گا بس بس میرے سامنے یہ جھگڑے نہ نکالو اور میں تو پہلے ہی دنیا میں تم کو یغمبر بھیج کر اپنے عذاب سے ڈرا چکا تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ارشاد ہوگا میرے پاس مت جھگڑو اور میں تو پہلے ہی تمہارے پاس وعید بھیج چکا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرمایا جائے گا کہ میرے سامنے نہ جھگڑو کیونکہ میں پہلے ہی تمہارے پاس عذاب کا وعدہ بھیج چکا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(خدا) فرمائے گا کہ ہمارے حضور میں ردوکد نہ کرو۔ ہم تمہارے پاس پہلے ہی (عذاب کی) وعید بھیج چکے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah will say: wrangle not in My presence, and had already proferred Unto you the threat.

ارشاد ہوگا کہ میرے سامنے جھگڑو مت اور میں تو پہلے ہی تمہارے پاس بھیج چکا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ارشاد ہوگا: اب میرے سامنے جھگڑا نہ کرو! میں نے پہلے ہی تمہیں اپنی وعید سے آگاہ کردیا تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اللہ تعالیٰ ) فرمائیں گے: میری بارگاہ میں مت جھگڑو ، حالانکہ میں پہلے ہی تمہارے پاس وعید بھیج چکا تھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کہے گا کہ ” ہمارے ساتھ جھگڑا نہ کرو ہم تمہارے پاس پہلے ہی عذاب کی خبر بھیج چکے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ارشاد ہوگا کہ جھگڑا مت کرو میرے حضور یقینا میں نے تم کو پہلے ہی (صاف وصریح طور پر) خبردار کردیا تھا اس انجام بد سے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ فرمائے گاتم میرے سامنے جھگڑانہ کرو ، میں نے تو تمہیں عذاب کی دھمکی پہلے ہی دے دی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمائے گا میرے پاس نہ جھگڑو ( ف٤۸ ) میں تمہیں پہلے ہی عذاب کا ڈر سنا چکا تھا ( ف٤۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ارشاد ہوگا: تم لوگ میرے حضور جھگڑا مَت کرو حالانکہ میں تمہاری طرف پہلے ہی ( عذاب کی ) وعید بھیج چکا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

ارشاد ہوگا میرے سامنے جھگڑا نہ کرو اور میں نے تو تمہیں پہلے عذاب سے ڈرایا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He will say: "Dispute not with each other in My Presence: I had already in advance sent you Warning.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Lord will say, "Do not argue in My presence; I had certainly sent you a warning.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Allah) will say: "Dispute not in front of Me, I had already in advance sent you the threat."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He will say: Do not quarrel in My presence, and indeed I gave you the threatening beforehand:

Translated by

William Pickthall

He saith: Contend not in My presence, when I had already proffered unto you the warning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहा, "मेरे सामने मत झगड़ो। मैं तो तुम्हें पहले ही अपनी धमकी से सावधान कर चुका था। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ارشاد ہوگا کہ میرے سامنے جھگڑے کی باتیں مت کرو (کہ بےسود ہیں) اور میں تو پہلے ہی تمہارے پاس وعید بھیج چکا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جواب میں ارشاد ہوگا کہ میرے سامنے جھگڑا نہ کرو، میں تم کو پہلے ہی برے انجام سے خبر دار کرچکا ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو اب میں ارشاد ہوا میرے حضور جھگڑا نہ کرو ، میں تم کو پہلے ہی انجام بد سے خبردار کرچکا تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہوگا میرے سامنے جھگڑا مت کرو اور میں نے تمہارے پاس پہلے سے وعید بھیج دی تھی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمایا جھگڑا نہ کرو میرے پاس اور میں پہلے ہی ڈرا چکا تھا تم کو عذاب سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ارشاد ہوگا میرے روبرو جھگڑا نہ کرو اور میں تمہارے پاس پہلے ہی عذاب کا وعدہ بھیج چکا تھا۔