TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Qaaf - سورة ق | Verse 45 Translations

Every available translation of Surat Qaaf, verse 45, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

Prev Verse Next Verse
نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا یَقُوۡلُوۡنَ وَ مَاۤ اَنۡتَ عَلَیۡہِمۡ بِجَبَّارٍ ۟ فَذَکِّرۡ بِالۡقُرۡاٰنِ مَنۡ یَّخَافُ وَعِیۡدِ ﴿۴۵﴾٪  17
We are most knowing of what they say, and you are not over them a tyrant. But remind by the Qur'an whoever fears My threat.
یہ جو کچھ کہہ رہے ہیں ہم بخوبی جانتے ہیں اور آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں ، تو آپ قرآن کے ذریعے انہیں سمجھاتے رہیں جو میرے وعید ( ڈراوے کے وعدوں ) سے ڈرتے ہیں ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
نَحۡنُ
ہم
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتے ہیں
بِمَا
اسے جو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنۡتَ
آپ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
بِجَبَّارٍ
زبردستی کرنے والے
فَذَکِّرۡ
پس نصیحت کیجیے
بِالۡقُرۡاٰنِ
ساتھ قرآن کے
مَنۡ
اسے جو
یَّخَافُ
ڈرتا ہو
وَعِیۡدِ
میری وعید سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
نَحۡنُ
ہم
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والے ہیں
بِمَا
اس کو جو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنۡتَ
آپ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
بِجَبَّارٍ
کوئی زبردستی کرنے والے
فَذَکِّرۡ
سو آپ نصیحت کرو
بِالۡقُرۡاٰنِ
اس قرآن کے ساتھ
مَنۡ
اس شخص کو جو
یَّخَافُ
ڈرتا ہے
وَعِیۡدِ
میرے عذاب کے وعدے سے
Translated by

Juna Garhi

Info

We are most knowing of what they say, and you are not over them a tyrant. But remind by the Qur'an whoever fears My threat.

یہ جو کچھ کہہ رہے ہیں ہم بخوبی جانتے ہیں اور آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں ، تو آپ قرآن کے ذریعے انہیں سمجھاتے رہیں جو میرے وعید ( ڈراوے کے وعدوں ) سے ڈرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

جو کچھ یہ لوگ کہہ رہے ہیں ہم اسے خوب جانتے ہیں۔ آپ ان پر جبر تو کر نہیں سکتے لہذا اس قرآن کے ذریعہ ہر اس شخص کو نصیحت کیجئے جو میرے وعدہ عذاب سے ڈرتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

ہم اس کو زیادہ جاننے والے ہیں لوگ جو باتیں بناتے ہیں اورآپ اُن پرکوئی جبر کرنے والے نہیں ہو آپ اس قرآن سے اُس شخص کونصیحت کردوجومیرے عذاب کے وعدے سے ڈرتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

We know well what they say, and you are not one to compel them. So give advice, through the Qur&an, to the one who fears My warning.

ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ وہ کہتے ہیں اور تو نہیں ہے ان پر زور کرنے والا سو تو سمجھا قرآن سے اس کو جو ڈرے میرے ڈرانے سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ یہ لوگ کہہ رہے ہیں اور آپ ان پر کوئی زبردستی کرنے والے نہیں ہیں۔ پس آپ تذکیر کرتے رہیے اس قرآن کے ذریعے سے ہر اس شخص کو جو میری وعید سے ڈرتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

(O Prophet), We are well aware of what they say; and you are not required to force things on them. So exhort with the Qur'an all those who fear My warning.

اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، جو باتیں یہ لوگ بنا رہے ہیں انہیں ہم خوب جانتے ہیں 55 ، اور تمہارا کام ان سے جبراً بات منوانا نہیں ہے ۔ بس تم اس قرآن کے ذریعہ سے ہر اس شخص کو نصیحت کر دو جو میری تنبیہ سے ڈرے ۔ 56 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

جو کچھ یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور ( اے پیغمبر ) تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو ۔ ( ٢٠ ) لہذا قرآن کے ذریعے ہر اس شخص کو نصیحت کرتے رہو جو میری وعید سے ڈرتا ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

ہم خوب جانتے ہیں تو یہ کافر کہتے ہیں 1 اور تیرا کام ان پر زور کرنے کا نہیں ہے 2 تو قرآن سے ان لوگوں کو نصیحت کر جو میرے عذاب سے ڈرتے ہیں خدا کو مانتے ہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

ہمیں خوب معلوم ہے یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں اور آپ ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہیں جو (ہمارے عذاب کی) وعید سے ڈرے سو اس کو قرآن سے نصیحت کرتے رہیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ لوگ جو باتیں بنا رہے ہیں ہم انہیں خوب جانتے ہیں اور آپ ان پر زبردستی کرنے والے تو ہیں نہیں (لہٰذا) آپ اس قرآن کے ذریعہ ہر اس شخص کو نصیحت کرتے رہیے جو میرے عذاب سے ڈرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔ پس جو ہمارے (عذاب کی) وعید سے ڈرے اس کو قرآن سے نصیحت کرتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

We are the best Knower of that which they say, and thou art not over them over them tyrant. Wherefore admonish thou by the Qur'an him who feareth My threat.

ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ یہ کہہ رہے ہیں اور آپ ان پر جبر کرنے والے (بنا کر) نہیں (بھیجے گئے) ہیں سو آپ قرآن کے ذریعہ سے نصیحت کرتے رہئے اسے جو میری وعید سے ڈرتا ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ یہ لوگ کہتے ہیں اور تم ان پر کوئی داروغہ مقرر نہیں ہو ۔ پس اس قرآن کے ذریعے سے ان لوگوں کو یاد دہانی کردو جو میری وعید سے ڈرتے ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

جو کچھ یہ ( کفار ) کہتے ہیں ہم خوب جانتے ہیں اور ( اے محبوب ﷺ ) آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہیں پس قرآن ( مجید ) کے ذریعے اسے نصیحت کیجیے جو ( عذاب کی ) ہماری وعید سے ڈرتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور آپ ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو، پس جو ہمارے عذاب کی خبر سے ڈرے اس کو قرآن سے نصیحت کرتے رہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

ہم خوب جانتے ہیں ان تمام باتوں کو جو یہ لوگ بنا رہے ہیں (حق اور اہل حق کے خلاف) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان پر کوئی جبر کرنے والے نہیں ہیں پس آپ نصیحت (و یاددہانی) کرتے رہیں اس قرآن کے ذریعے ہر اس شخص کو جو ڈرتا ہو میری وعید (اور پکڑ) سے

Translated by

Noor ul Amin

Info

جویہ کہہ رہے ہیں ہم اسے خوب جانتے ہیں آپ جبرتوکر نہیں سکتے لہٰذاآپ قرآن کے ذریعے اس کو نصیحت کیجیےجو میرے عذاب کے وعدہ سے ڈرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

ہم خوب جان رہے ہیں جو وہ کہہ رہے ہیں ( ف۷٤ ) اور کچھ تم ان پر جبر کرنے والے نہیں ( ف۷۵ ) تو قرآن سے نصیحت کرو اسے جو میری دھمکی سے ڈرے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ وہ کہتے ہیں اور آپ اُن پر جبر کرنے والے نہیں ہیں ، پس قرآن کے ذریعے اس شخص کو نصیحت فرمائیے جو میرے وعدۂ عذاب سے ڈرتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

جو کچھ لوگ کہتے ہیں ہم خوب جانتے ہیں اور آپ ( ص ) ان پر جبر کرنے والے نہیں ہیں پس آپ ( ص ) قرآن کے ذریعہ سے اسے نصیحت کریں جو میری تہدید سے ڈرے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

We know best what they say; and thou art not one to overawe them by force. So admonish with the Qur'an such as fear My Warning!

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

We know best what they say and you cannot compel them. Remind, by way of the Quran, those who have fear of My warnings.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

We know best what they say. And you are not the one to force them. But warn by the Qur'an; him who fears My threat.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

We know best what they say, and you are not one to compel them; therefore remind him by means of the Quran who fears My threat.

Translated by

William Pickthall

Info

We are Best Aware of what they say, and thou (O Muhammad) art in no wise a compeller over them. But warn by the Qur'an him who feareth My threat.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

हम जानते हैं जो कुछ वे कहते हैं, तुम उन पर कोई ज़बरदस्ती करने वाले तो हो नहीं। अतः तुम क़ुरआन के द्वारा उसे नसीहत करो जो हमारी चेतावनी से डरे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

جو جو کچھ یہ لوگ کہہ رہے ہیں ہم خوب جانتے ہیں اور آپ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہیں آپ قرآن کے ذریعے سے ایسے شخص کو نصیحت کرتے رہیئے جو میری وعید سے ڈرتا ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اے نبی یہ لوگ جو باتیں کرتے ہیں ہم انہیں اچھی طرح جانتے ہیں اور آپ کے ذمہ انہیں جبراً منوانا نہیں ہے، بس آپ اس قرآن کے ساتھ ہر اس شخص کو نصیحت کریں جو میری تنبیہ سے ڈرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو باتیں یہ لوگ بنا رہے ہیں انہیں ہم خوب جانتے ہیں ، اور تمہارا کام ان سے جبراً بات منوانا نہیں ہے۔ بس تم اس قرآن کے ذریعہ سے ہر اس شخص کو نصیحت کردو جو میری تنبیہہ سے ڈرے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

ہم خوب جانتے ہیں جو یہ لوگ کہتے ہیں اور آپ ان پر زبردستی کرنے والے نہیں سو آپ قرآن کے ذریعہ ایسے شخص کو نصیحت کیجئے جو میری نصیحت سے ڈرتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ وہ کہتے ہیں اور تو نہیں ہے ان پر زور کرنے والا سو تو سمجھا قرآن سے اس کو جو ڈرے میرے ڈرانے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

یہ کافر جو جو باتیں کہتے ہیں ہم ان کو خوب جانتے ہیں اور آپ ان پرزور اور جبر کرنے والے نہیں ہیں آپ تو قرآن کے ذریعہ اس شخص کو نصیحت کرتے رہیے جو میرے عذاب کے وعدے سے ڈرتا ہے۔

Related Verses

87
Surat Aal e Imran
3:167
وَ لِیَعۡلَمَ الَّذِیۡنَ نَافَقُوۡا ۚ ۖ وَ قِیۡلَ لَہُمۡ تَعَالَوۡا قَاتِلُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اَوِ ادۡفَعُوۡا ؕ قَالُوۡا لَوۡ نَعۡلَمُ قِتَالًا لَّا تَّبَعۡنٰکُمۡ ؕ ہُمۡ لِلۡکُفۡرِ یَوۡمَئِذٍ اَقۡرَبُ مِنۡہُمۡ لِلۡاِیۡمَانِ ۚ یَقُوۡلُوۡنَ بِاَفۡوَاہِہِمۡ مَّا لَیۡسَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا یَکۡتُمُوۡنَ ﴿۱۶۷﴾ۚ
And that He might make evident those who are hypocrites. For it was said to them, "Come, fight in the way of Allah or [at least] defend." They said, "If we had known [there would be] fighting, we would have followed you." They were nearer to disbelief that day than to faith, saying with their mouths what was not in their hearts. And Allah is most Knowing of what they conceal -
اور منافقوں کو بھی معلوم کرلے جن سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں جہاد کرو ، یا کافروں کو ہٹاؤ ، تو وہ کہنے لگے کہ اگر ہم لڑائی جانتے ہوتے تو ضرور ساتھ دیتے ، وہ اس دن بہ نسبت ایمان کے کُفر سے بہت قریب تھے ، اپنے منہ سے وہ باتیں بناتے ہیں جو ان کے دِلوں میں نہیں ، اور اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے جسے وہ چھپاتے ہیں ۔
Surat ul Kaahaf
18:22
سَیَقُوۡلُوۡنَ ثَلٰثَۃٌ رَّابِعُہُمۡ کَلۡبُہُمۡ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ خَمۡسَۃٌ سَادِسُہُمۡ کَلۡبُہُمۡ رَجۡمًۢا بِالۡغَیۡبِ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ سَبۡعَۃٌ وَّ ثَامِنُہُمۡ کَلۡبُہُمۡ ؕ قُلۡ رَّبِّیۡۤ اَعۡلَمُ بِعِدَّتِہِمۡ مَّا یَعۡلَمُہُمۡ اِلَّا قَلِیۡلٌ ۬۟ فَلَا تُمَارِ فِیۡہِمۡ اِلَّا مِرَآءً ظَاہِرًا ۪ وَّ لَا تَسۡتَفۡتِ فِیۡہِمۡ مِّنۡہُمۡ اَحَدًا ﴿٪۲۲﴾  15
They will say there were three, the fourth of them being their dog; and they will say there were five, the sixth of them being their dog - guessing at the unseen; and they will say there were seven, and the eighth of them was their dog. Say, [O Muhammad], "My Lord is most knowing of their number. None knows them except a few. So do not argue about them except with an obvious argument and do not inquire about them among [the speculators] from anyone."
کچھ لوگ تو کہیں گے کہ اصحاب کہف تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا کچھ کہیں گے کہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا غیب کی باتوں میں اٹکل ( کے تیر تکے ) چلاتے ہیں کچھ کہیں گے کہ وہ سات ہیں آٹھواں ان کا کتا ہے آپ کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار ان کی تعداد کو بخوبی جاننے والا ہے ، انہیں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں پس آپ ان کے مقدمے میں صرف سرسری گفتگو ہی کریں اور ان میں سے کسی سے ان کے بارے میں پوچھ گچھ بھی نہ کریں ۔
Surat Tahaa
20:104
نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا یَقُوۡلُوۡنَ اِذۡ یَقُوۡلُ اَمۡثَلُہُمۡ طَرِیۡقَۃً اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا یَوۡمًا ﴿۱۰۴﴾٪  14
We are most knowing of what they say when the best of them in manner will say, "You remained not but one day."
جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں اس کی حقیقت سے ہم باخبر ہیں ان میں سب سے زیادہ اچھی راہ والا کہہ رہا ہوگا کہ تم توصرف ایک ہی دن رہے ۔
Surat ul Ehkaaf
46:8
اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰىہُ ؕ قُلۡ اِنِ افۡتَرَیۡتُہٗ فَلَا تَمۡلِکُوۡنَ لِیۡ مِنَ اللّٰہِ شَیۡئًا ؕ ہُوَ اَعۡلَمُ بِمَا تُفِیۡضُوۡنَ فِیۡہِ ؕ کَفٰی بِہٖ شَہِیۡدًۢا بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنَکُمۡ ؕ وَ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿۸﴾
Or do they say, "He has invented it?" Say, "If I have invented it, you will not possess for me [the power of protection] from Allah at all. He is most knowing of that in which you are involved. Sufficient is He as Witness between me and you, and He is the Forgiving the Merciful."
کیا وہ کہتے ہیں کہ اسے تو اس نے خود گھڑ لیا ہے آپ کہہ دیجئے! کہ اگر میں ہی اسے بنا لایا ہوں تو تم میرے لئے اللہ کی طرف سے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتے تم اس ( قرآن ) کے بارے میں جو کچھ کہہ سن رہے ہو اسے اللہ خوب جانتا ہے میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے وہی کافی ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے ۔
Surat ul Baqara
2:26
اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسۡتَحۡیٖۤ اَنۡ یَّضۡرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوۡضَۃً فَمَا فَوۡقَہَا ؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فَیَعۡلَمُوۡنَ اَنَّہُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّہِمۡ ۚ وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَیَقُوۡلُوۡنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰہُ بِہٰذَا مَثَلًا ۘ یُضِلُّ بِہٖ کَثِیۡرًا ۙ وَّ یَہۡدِیۡ بِہٖ کَثِیۡرًا ؕ وَ مَا یُضِلُّ بِہٖۤ اِلَّا الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿ۙ۲۶﴾
Indeed, Allah is not timid to present an example - that of a mosquito or what is smaller than it. And those who have believed know that it is the truth from their Lord. But as for those who disbelieve, they say, "What did Allah intend by this as an example?" He misleads many thereby and guides many thereby. And He misleads not except the defiantly disobedient,
یقیناً اللہ تعالٰی کسی مثال کے بیان کرنے سے نہیں شرماتا خواہ مچھر کی ہو ، یا اس سے بھی ہلکی چیزکی ۔ ایمان والے تو اپنے رب کی جانب سے صحیح سمجھتے ہیں اور کفار کہتے ہیں کہ اس مثال سے اللہ نے کیا مراد لی ہے؟ اس کے ذریعہ بیشتر کو گُمراہ کرتا ہے اور اکثر لوگوں کو راہ راست پر لاتا ہے ۔ اور گمراہ تو صرف فاسقوں کو ہی کرتا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:79
فَوَیۡلٌ لِّلَّذِیۡنَ یَکۡتُبُوۡنَ الۡکِتٰبَ بِاَیۡدِیۡہِمۡ ٭ ثُمَّ یَقُوۡلُوۡنَ ہٰذَا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ لِیَشۡتَرُوۡا بِہٖ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ؕ فَوَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا کَتَبَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ وَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۷۹﴾
So woe to those who write the "scripture" with their own hands, then say, "This is from Allah ," in order to exchange it for a small price. Woe to them for what their hands have written and woe to them for what they earn.
اُن لوگوں کے لئے ـ ویل ہے جو اپنے ہاتھوں کی لکھی ہوئی کتاب کو اللہ تعالٰی کی طرف کی کہتے ہیں اور اس طرح دنیا کماتے ہیں ، ان کے ہاتھوں کی لکھائی کو اور ان کی کمائی کو ویل ( ہلاکت ) اور افسوس ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:7
ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ عَلَیۡکَ الۡکِتٰبَ مِنۡہُ اٰیٰتٌ مُّحۡکَمٰتٌ ہُنَّ اُمُّ الۡکِتٰبِ وَ اُخَرُ مُتَشٰبِہٰتٌ ؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ زَیۡغٌ فَیَتَّبِعُوۡنَ مَا تَشَابَہَ مِنۡہُ ابۡتِغَآءَ الۡفِتۡنَۃِ وَ ابۡتِغَآءَ تَاۡوِیۡلِہٖ ۚ؃ وَ مَا یَعۡلَمُ تَاۡوِیۡلَہٗۤ اِلَّا اللّٰہُ ۘ ؔ وَ الرّٰسِخُوۡنَ فِی الۡعِلۡمِ یَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِہٖ ۙ کُلٌّ مِّنۡ عِنۡدِ رَبِّنَا ۚ وَ مَا یَذَّکَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ ﴿۷﴾
It is He who has sent down to you, [O Muhammad], the Book; in it are verses [that are] precise - they are the foundation of the Book - and others unspecific. As for those in whose hearts is deviation [from truth], they will follow that of it which is unspecific, seeking discord and seeking an interpretation [suitable to them]. And no one knows its [true] interpretation except Allah . But those firm in knowledge say, "We believe in it. All [of it] is from our Lord." And no one will be reminded except those of understanding.
وہی اللہ تعالٰی ہے جس نے تجھ پر کتاب اُتاری جس میں واضح مضبوط آیتیں ہیں جو اصل کتاب ہیں اور بعض متشابہ آیتیں ہیں ۔ پس جن کے دلوں میں کجی ہے وہ تو اس کی متشابہ آیتوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں ، فتنے کی طلب اور ان کی مراد کی جستجو کے لئے ، حالانکہ ان کی حقیقی مراد کو سوائے اللہ تعالٰی کے کوئی نہیں جانتا اور پختہ ومضبوط علم والے یہی کہتے ہیں کہ ہم تو ان پر ایمان لا چکے ، یہ ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور نصیحت تو صرف عقلمند حاصل کرتے ہیں ۔
Surat Aal e Imran
3:16
اَلَّذِیۡنَ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿ۚ۱۶﴾
Those who say, "Our Lord, indeed we have believed, so forgive us our sins and protect us from the punishment of the Fire,"
جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب !ہم ایمان لا چکے اس لئے ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔
Surat Aal e Imran
3:75
وَ مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ مَنۡ اِنۡ تَاۡمَنۡہُ بِقِنۡطَارٍ یُّؤَدِّہٖۤ اِلَیۡکَ ۚ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ اِنۡ تَاۡمَنۡہُ بِدِیۡنَارٍ لَّا یُؤَدِّہٖۤ اِلَیۡکَ اِلَّا مَادُمۡتَ عَلَیۡہِ قَآئِمًا ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ قَالُوۡا لَیۡسَ عَلَیۡنَا فِی الۡاُمِّیّٖنَ سَبِیۡلٌ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ عَلَی اللّٰہِ الۡکَذِبَ وَ ہُمۡ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۷۵﴾
And among the People of the Scripture is he who, if you entrust him with a great amount [of wealth], he will return it to you. And among them is he who, if you entrust him with a [single] silver coin, he will not return it to you unless you are constantly standing over him [demanding it]. That is because they say, "There is no blame upon us concerning the unlearned." And they speak untruth about Allah while they know [it].
بعض اہل کتاب تو ایسے ہیں کہ اگر انہیں تُو خزانے کا امین بنا دے تو بھی وہ تجھے واپس کر دیں اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ اگر تُو انہیں ایک دینار بھی امانت دے تو تجھے ادا نہ کریں ۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ تو اس کے سر پر ہی کھڑا رہے یہ اس لئے کہ انہوں نے کہہ رکھا ہے کہ ہم پر ان جاہلوں ( غیر یہودی ) کے حق کا کوئی گناہ نہیں ، یہ لوگ باوجود جاننے کے اللہ تعالٰی پر جھوٹ کہتے ہیں ۔