Surat uz Zaariyaat

Surah: 51

Verse: 16

سورة الذاريات

اٰخِذِیۡنَ مَاۤ اٰتٰہُمۡ رَبُّہُمۡ ؕ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا قَبۡلَ ذٰلِکَ مُحۡسِنِیۡنَ ﴿ؕ۱۶﴾

Accepting what their Lord has given them. Indeed, they were before that doers of good.

ان کے رب نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہےاسے لے رہے ہونگے وہ تو اس سے پہلے ہی نیکوکار تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اٰخِذِیۡنَ
لینے والے ہوں گے
مَاۤ
جو
اٰتٰہُمۡ
دے گا انہیں
رَبُّہُمۡ
رب ان کا
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
کَانُوۡا
تھے وہ
قَبۡلَ
قبل
ذٰلِکَ
اس کے
مُحۡسِنِیۡنَ
نیکوکار
Word by Word by

Nighat Hashmi

اٰخِذِیۡنَ
لینے والے ہوں گے
مَاۤ
جو
اٰتٰہُمۡ
دے گا انہیں
رَبُّہُمۡ
ان کا رب
اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ
کَانُوۡا
تھے
قَبۡلَ ذٰلِکَ
پہلے اس سے
مُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

Accepting what their Lord has given them. Indeed, they were before that doers of good.

ان کے رب نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہےاسے لے رہے ہونگے وہ تو اس سے پہلے ہی نیکوکار تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ ان کا پروردگار انہیں دے گا وہ لے رہے ہوں گے۔ وہ اس دن کے آنے سے پہلے نیکو کار تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لینے والے ہیں جوکچھ اُن کا رب اُنہیں دے گا ،یقیناًوہ اس سے پہلے ہی نیکی کرنے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

receiving what their Lord will have given to them. Indeed, prior to this, they were good in their deeds.

لیتے ہیں جو دیا ان کو ان کے رب نے وہ تھے اس سے پہلے نیکی والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ (شکریے کے ساتھ) لے رہے ہوں گے جو کچھ ان کا رب انہیں دے گا ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اس سے پہلے نیکوکار تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

joyously receiving what their Lord will have granted them. Verily they did good works before (the coming of this Day):

جو کچھ ان کا رب انہیں دے گا اسے خوشی خوشی لے رہے ہوں گے 14 ۔ وہ اس دن کے آنے سے پہلے نیکو کار تھے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہ ان کا پروردگار انہیں جو کچھ دے گا ، اسے وصول کر رہے ہوں گے ۔ وہ لوگ اس سے پہلے ہی نیک عمل کرنے والے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کو جو ان کا مالک دیتا جائیگا لیتے جائیں گے خدا سے اور بندہ نے نعمت پر نعمت بیشک یہ لوگ بہشت میں جانے سے پہلے ہی نیک تھے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کے پروردگار نے جو ان کو عطا کیا ہوگا وہ اس کو (خوشی خوشی) لے رہے ہوں گے۔ بیشک یہ لوگ اس سے پہلے (دنیا میں) نیکوکار تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اس کو لینے والے ہوں گے جو انہیں ان کا پروردگار عطا کرے گا کیونکہ وہ پہلے ہی سے پرہیز گار تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور) جو جو (نعمتیں) ان کا پروردگار انہیں دیتا ہوگا ان کو لے رہے ہوں گے۔ بےشک وہ اس سے پہلے نیکیاں کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Taking that which their Lord will vouchsafe Unto hem. Verily they have been before that well-doers.

لے رہے ہوں گے جو ان کے پروردگار نے انہیں عطا کیا ہوگا بیشک یہ لوگ اس کے قبل نیکوکار تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پارہے ہوں گے جو کچھ ان کے رب نے ان کو بخشا ۔ بیشک وہ اس سے پہلے خوب کاروں میں تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو ( نعمتیں ) اُنہیں ان کے رب نے عطا فرمارکھی ہیں انہیں وصول کررہے ہوں گے ، ( کیونکہ ) بلاشبہ یہ لوگ اس سے پہلے نیک کام کرنے والے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو جو نعمتیں ان کا رب ان کودے گا وہ لے رہے ہونگے بیشک وہ اس سے پہلے نیکیاں کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(وہ بڑھ بڑھ کر) لے رہے ہوں گے ان نعمتوں کو جو انکو بخشی ہونگی ان کے رب نے کیونکہ وہ اس دن سے پہلے (دنیا میں) نیکوکار تھے

Translated by

Noor ul Amin

جوکچھ ان کارب انہیں دے گاوہ لے لیں گے بیشک وہ لوگ اس سے پہلے ( دنیا میں ) نیک کام کرنے والے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اپنے رب کی عطائیں لیتے ہوئے ، بیشک وہ اس سے پہلے ( ف۱۷ ) نیکو کار تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اُن نعمتوں کو ( کیف و سرور ) سے لیتے ہوں گے جو اُن کا رب انہیں ( لطف و کرم سے ) دیتا ہوگا ، بیشک یہ وہ لوگ ہیں جو اس سے قبل ( کی زندگی میں ) صاحبانِ احسان تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کا پروردگار جو کچھ انہیں عطا کرے گا وہلے رہے ہوں گے بےشک وہ اس ( دن ) سے پہلے ہی ( دنیا میں ) نیکوکار تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Taking joy in the things which their Lord gives them, because, before then, they lived a good life.

Translated by

Muhammad Sarwar

receiving their reward from their Lord. They had been righteous people before the Day of Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Taking joy in the things which their Lord has given them. Verily, they were before this doers of good.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Taking what their Lord gives them; surely they were before that, the doers of good.

Translated by

William Pickthall

Taking that which their Lord giveth them; for lo! aforetime they were doers of good;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कुछ उन के रब ने उन्हें दिया, वे उसे ले रहे होंगे। निस्संदेह वे इस से पहले उत्तमकारों में से थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور انکے رب نے انکو جو (ثواب) عطا کیا ہوگا وہ اسکو (خوشی خوشی) لے رہے ہونگے (اور کیوں نہ ہو) وہ لوگ اسکے قبل (دنیا میں) نیکو کار تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو کچھ ان کا رب انہیں دے گا اسے خوشی خوشی لے رہے ہوں گے، کیونکہ وہ اس دن کے آنے سے پہلے نیکی کرنے والے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کچھ ان کا رب انہیں دے گا اسے خوشی خوشی لے رہے ہوں گے۔ وہ اس دن کے آنے سے پہلے نیکوکار تھے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے رب نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا اسے لینے والے ہوں گے، بیشک یہ لوگ اس سے پہلے اچھے کام کرنے والے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور چشموں میں لیتے ہیں جو دیا ان کو ان کے رب نے وہ تھے اس سے پہلے نیکی والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کی حالت یہ ہوگی کہ جو کچھ ان کے رب نے ان کو یاد ہوگا وہ اسے حاصل کرتے ہوں گے کیونکہ وہ اس عالم آخرت سے پہلے نکوکار تھے۔