Surat uz Zaariyaat

Surah: 51

Verse: 43

سورة الذاريات

وَ فِیۡ ثَمُوۡدَ اِذۡ قِیۡلَ لَہُمۡ تَمَتَّعُوۡا حَتّٰی حِیۡنٍ ﴿۴۳﴾

And in Thamud, when it was said to them, "Enjoy yourselves for a time."

اور ثمود ( کے قصے ) میں بھی ( عبرت ) ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم کچھ دنوں تک فائدہ اٹھالو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَفِیۡ ثَمُوۡدَ
اور ثمود میں(نشانی ہے)
اِذۡ
جب
قِیۡلَ
کہا گیا
لَہُمۡ
ان سے
تَمَتَّعُوۡا
تم فائدہ اٹھا لو
حَتّٰی حِیۡنٍ
ایک وقت تک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَفِیۡ ثَمُوۡدَ
اور ثمود میں بھی
اِذۡقِیۡلَ
جب کہا گیا
لَہُمۡ
ان سے
تَمَتَّعُوۡا
تم فائدہ اٹھا لو
حَتّٰی حِیۡنٍ
ایک وقت تک
Translated by

Juna Garhi

And in Thamud, when it was said to them, "Enjoy yourselves for a time."

اور ثمود ( کے قصے ) میں بھی ( عبرت ) ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم کچھ دنوں تک فائدہ اٹھالو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ثمود میں (بھی ایک نشانی چھوڑی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک خاص وقت تک مزے اڑا لو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ثمودمیں بھی(ایک نشانی ہے)۔جب اُن سے کہا گیا ا یک وقت تک فائدہ اٹھا لو ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (a similar sign was left) in (the story of) Thamud, when it was said to them, |"Enjoy yourselves for a while.|"

اور نشانی ہے ثمود میں جب کہا ان کو برت لو ایک وقت تک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی طرح ثمود کے معاملے میں بھی (نشانی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک خاص وقت تک کے لیے تم فائدہ اٹھا لو (دنیا کی نعمتوں سے) ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is also a Sign for you in (the story of) Thamud. They were told: “Enjoy yourselves for a while.”

اور ( تمہارے لیے نشانی ہے ) ثمود میں ، جب ان سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کر لو 40

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ثمود میں بھی ( ایسی ہی نشانی تھی ) جب ان سے کہا گی تھا کہ : تھوڑے وقت تک مزے اڑا لو ۔ ( پھر سیدھے نہ ہوئے تو عذاب آئے گا )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ثمود کی قوم میں (بھی ہم نے اپنی قدرت کی نشانی چھوڑی) جب انہوں نے اونٹنی کو زخمی کیا اور) اس نے کہہ دیا گیا ایک وقت تک زندگی کا مزہ اٹھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ثمود (کے واقعہ) میں ، جب ان سے کہا گیا کہ ایک مدت (تھوڑے دنوں) تک فائدہ اٹھالو۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ثمود (کے واقعہ میں بھی سامان عبرت ہے) جب ان سے کہا گیا کہ تم چند روز تک اور فائدہ اٹھا لو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (قوم) ثمود (کے حال) میں (نشانی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک وقت تک فائدہ اٹھالو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And in Thamud's also was a lesson, when it was said Unto them: enjoy yourselves for a season.

اور ثمود (کے قصہ میں بھی عبرت ہے) جبکہ ان لوگوں سے کہا گیا کہ کچھ دن اور چین کرلو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ثمود ( کے واقعہ ) میں بھی عبرت ہے جبکہ ان سے کہا گیا کہ تھوڑی مدت کیلئے اور عیش کرلو

Translated by

Mufti Naeem

اور ( قوم ) ثمود ( کے قصے ) میں ( بھی نشانی ہے ) جب ان سے کہا گیا: ایک مقررہ وقت تک نفع اُٹھالو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ثمود کے حالات بھی نشانی (عبرت) ہے۔ جب ان سے کہا گیا کہ ایک وقت تک فائدہ اٹھالو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ثمود میں بھی جب کہ ان سے کہہ دیا گیا تھا کہ تم لوگ مزے کرلو ایک خاص وقت تک

Translated by

Noor ul Amin

اور ثمود ( کے قصے ) میں بھی ( نشانی ہے ) جب ان سے کہاگیاکہ ایک خاص وقت تک مزے اڑالؤ

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ثمود میں ( ف٤٦ ) جب ان سے فرمایا گیا ایک وقت تک برت لو ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( قومِ ) ثمود ( کی ہلاکت ) میں بھی ( عبرت کی نشانی ہے ) جبکہ اُن سے کہا گیا کہ تم ایک معیّنہ وقت تک فائدہ اٹھا لو

Translated by

Hussain Najfi

اور قبیلۂ ثمود کی سرگزشت میں بھی ( ایک نشانی ہے ) جبکہ ان سے کہا گیا کہ تم ایک خاص وقت تک ( دنیا کی نعمتوں ) سے فائدہ اٹھا لو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And in the Thamud (was another Sign): Behold, they were told, "Enjoy (your brief day) for a little while!"

Translated by

Muhammad Sarwar

There is also evidence (of the Truth) in the story of the Thamud, who were told to enjoy themselves for an appointed time.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And in Thamud, when they were told: "Enjoy yourselves for a while!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And in Samood: When it was said to them: Enjoy yourselves for a while.

Translated by

William Pickthall

And in (the tribe of) Thamud (there is a portent) when it was told them: Take your ease awhile.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और समुद्र में भी (तुम्हारे लिए निशानी है) जबकि उन से कहा गया, "एक समय तक मज़े कर लो!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ثمود کے قصہ میں بھی عبرت ہے جبکہ ان سے کہا گیا اور تھوڑے دنوں چین کرلو۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ثمود کے انجام میں عبرت ہے۔ جب ان سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک فائدہ اٹھا لو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور (تمہارے لئے نشانی ہے) ثمود میں جب ان سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کرلو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ثمود کے قصہ میں عبرت ہے جبکہ ان سے کہا گیا کہ تھوڑے سے وقت تک نفع حاصل کرلو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نشانی ہے ثمود میں جب کہا ان کو برت لو ایک وقت تک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ثمود کے واقعہ میں بھی عبرت کی نشانی ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم لوگ اور چند دن تک فائدہ اٹھالو۔