Surat uz Zaariyaat

Surah: 51

Verse: 52

سورة الذاريات

کَذٰلِکَ مَاۤ اَتَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا قَالُوۡا سَاحِرٌ اَوۡ مَجۡنُوۡنٌ ﴿ۚ۵۲﴾

Similarly, there came not to those before them any messenger except that they said, "A magician or a madman."

اس طرح جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کے پاس جو بھی رسول آیا انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَذٰلِکَ
اسی طرح
مَاۤ
نہیں
اَتَی
آیا
الَّذِیۡنَ
ان کے پاس جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
مِّنۡ رَّسُوۡلٍ
کوئی رسول
اِلَّا
مگر
قَالُوۡا
انہوں کے کہا
سَاحِرٌ
جادوگر ہے
اَوۡ
یا
مَجۡنُوۡنٌ
مجنون
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَذٰلِکَ
اسی طرح
مَاۤ
نہیں
اَتَی
آیا
الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں(کے پاس)جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
مِّنۡ رَّسُوۡلٍ
کوئی رسول
اِلَّا
مگر
قَالُوۡا
ا نہوں نے کہا
سَاحِرٌ
جادوگر ہے
اَوۡمَجۡنُوۡنٌ
یا دیوانہ ہے
Translated by

Juna Garhi

Similarly, there came not to those before them any messenger except that they said, "A magician or a madman."

اس طرح جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کے پاس جو بھی رسول آیا انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اسی طرح ان (کفار مکہ) سے پہلے جو رسول بھی آیا اسے لوگوں نے یہی کہا کہ وہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اسی طرح اُن لوگوں کے پاس جوان سے پہلے تھے،کوئی رسول نہیں آیا مگر انہوں نے کہا : ’’یہ جادوگرہے یادیوانہ ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In similar way, no messenger came to those before them, but they said, |" (He is) a magician or a madman.|"

اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو رسول آیا اس کو یہی کہا کہ جادوگر ہے یا دیوانہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

۔ } اسی طرح (ہوتا آیا ہے کہ) نہیں آیا تھا ان سے پہلے لوگوں کے پاس کوئی رسول مگر انہوں نے یہی کہا تھا کہ یہ ساحر ہے یا مجنون ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus has it been (in the past): never did a Messenger come to the nations that preceded them but they said: “(He is) a sorcerer, or a mad-man.”

یونہی ہوتا رہا ہے ، ان سے پہلے کی قوموں کے پاس بھی کوئی رسول ایسا نہیں آیا جسے انہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ یہ ساحر ہے یا مجنون 49 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اسی طرح ان سے پہلے جو لوگ تھے ان کے پاس بھی کوئی پیغمبر ایسا نہیں آیا جس کے بارے میں انہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ : جادوگر ہے ، یا دیوانہ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر جیسے ان مکہ کے کافروں 4 نے تجھ کو جھٹلایا) ایسے ہی جو لوگ ان سے پہلے گذرے ہیں ان کے پاس بھی جب کوئی پیغمبر آیا تو اس کو جادو گر یا بائولا بتانے لگے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اسی طرح جو لوگ (کافر) ان سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کے پاس جو پیغمبر آتا تھا اس کو جادوگر یا دیوانہ کہتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس طرح یہ لوگ آپ کو (برا بھلا کہتے ہیں) اسی طرح اس سے پہلے گذرے ہوئے لوگوں نے ہر آنے والے رسول کو جادو گر اور مجنون کہا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو پیغمبر آتا وہ اس کو جادوگر یا دیوانہ کہتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Likewise, there came not an apostle Unto those before them but they said: a magician or a madman!

اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کے پاس کوئی پیغمبر ایسا نہیں آیا جسے انہوں نے ساحر یا مجنون نہ کہا ہو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ایسے ہی ان کے اگلوں کے پاس جو رسول بھی آیا ، اس کو انہوں نے جادوگر یا دیوانہ ٹھہرایا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اسی طرح ان کے پاس جو بھی رسول آیا ( تو ) انہوں نے کہا ( یہ ) جادوگر ہے یا ( پھر ) دیوانہ ( ہے )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو پیغمبر آتا وہ اس کو جادوگر یا دیوانہ کہتے) ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اسی طرح ان سے پہلوں کے پاس بھی جب بھی کوئی رسول آیا تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ یہ ایک جادوگر ہے یا دیوانہ

Translated by

Noor ul Amin

اسی طرح ان ( کفار مکہ ) سے پہلےجو رسول بھی ان کے پاس آیااسے لوگوں نے یہی کہاوہ جادوگرہے یا مجنون ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یونہی ( ف۵٦ ) جب ان سے اگلوں کے پاس کوئی رسول تشریف لایا تو یہی بولے کہ جادوگر ہے یا دیوانہ

Translated by

Tahir ul Qadri

اسی طرح اُن سے پہلے لوگوں کے پاس بھی کوئی رسول نہیں آیا مگر انہوں نے یہی کہا کہ ( یہ ) جادوگر ہے یا دیوانہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اسی طرح وہ لوگ جو ان سے پہلے گزرے ہیں ( ان کے پاس ) کوئی ایسا رسول نہیں آیا جسے انہوں نے جادوگریا دیوانہ نہ کہا ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Similarly, no messenger came to the Peoples before them, but they said (of him) in like manner, "A sorcerer, or one possessed"!

Translated by

Muhammad Sarwar

In the same way no Messenger came to those who lived before them without his people calling him a magician or an insane person.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Likewise, no Messenger came to those before them but they said: "A sorcerer or a madman!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Thus there did not come to those before them an apostle but they said: A magician or a mad man.

Translated by

William Pickthall

Even so there came no messenger unto those before them but they said: A wizard or a madman!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इसी तरह उन लोगों के पास भी, जो उन से पहले गुज़र चुके हैं, जो भी रसूल आया तो उन्होंने बस यही कहा, "जादूगर है या दीवाना!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اسی طرح جو (کافر) لوگ ان سے پہلے ہوگزرے ہیں انکے پاس کوئی پیغمبر ایسا نہیں آیا جس کو انہوں نے ساحر یا مجنون نہ کہا ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اسی طرح ہی ہوتا رہا ہے۔ جب بھی ان سے پہلے لوگوں کے ہاں کوئی رسول آیا انہوں نے کہا کہ یہ تو جادوگر ہے یا پاگل ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یونہی ہوتا رہا ہے ان سے پہلے کی قوموں کے پاس بھی کوئی رسول ایسا نہیں آیا جسے انہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ یہ ساحر ہے یا مجنون۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اسی طرح اس سے پہلے ان کے پاس کوئی رسول نہیں آیا جسے انہوں نے دیوانہ یا جادوگر نہ بتایا ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو رسول آیا اس کو یہی کہا کہ جادوگر ہے یا دیوانہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس طرح یہ لوگ آپ کو کہتے ہیں اسی طرح ان سے پہلے جو لوگ ہو گزرے ہیں ان کے پاس کوئی ایسا رسول نہیں آیا جس کو انہوں نے جادوگریا دیوانہ نہ کہا ہو۔