Surat ut Toor

Surah: 52

Verse: 21

سورة الطور

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ اتَّبَعَتۡہُمۡ ذُرِّیَّتُہُمۡ بِاِیۡمَانٍ اَلۡحَقۡنَا بِہِمۡ ذُرِّیَّتَہُمۡ وَ مَاۤ اَلَتۡنٰہُمۡ مِّنۡ عَمَلِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ ؕ کُلُّ امۡرِیًٔۢ بِمَا کَسَبَ رَہِیۡنٌ ﴿۲۱﴾

And those who believed and whose descendants followed them in faith - We will join with them their descendants, and We will not deprive them of anything of their deeds. Every person, for what he earned, is retained.

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولاد کو ان تک پہنچا دیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا گروی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَاتَّبَعَتۡہُمۡ
اور پیروی کی ان کی
ذُرِّیَّتُہُمۡ
ان کی اولاد نے
بِاِیۡمَانٍ
ساتھ ایمان کے
اَلۡحَقۡنَا
ملا دیں گے ہم
بِہِمۡ
ساتھ ان کے
ذُرِّیَّتَہُمۡ
ان کی اولاد کو
وَمَاۤ
اور نہ
اَلَتۡنٰہُمۡ
کمی کریں گے ہم ان سے
مِّنۡ عَمَلِہِمۡ
ان کے عمل میں سے
مِّنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
کُلُّ
ہر
امۡرِیًٔۢ
شخص
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَسَبَ
اس نے کمائی کی
رَہِیۡنٌ
رہن/گروی ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَاتَّبَعَتۡہُمۡ
اور پیچھے چلی
ذُرِّیَّتُہُمۡ
ان کی اولاد
بِاِیۡمَانٍ
ایمان کے ساتھ
اَلۡحَقۡنَابِہِمۡ
ہم ملادیں گے ان کے ساتھ
ذُرِّیَّتَہُمۡ
ان کی اولاد کو
وَمَاۤ
اور نہ
اَلَتۡنٰہُمۡ
ہم کمی کریں گے ان سے
مِّنۡ عَمَلِہِمۡ
ان کے عمل میں سے
مِّنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
کُلُّ امۡرِیًٔۢ
ہر شخص
بِمَا
بدلے اس کے جو
کَسَبَ
اس نے کمایا
رَہِیۡنٌ
گروی رکھا ہوا ہے
Translated by

Juna Garhi

And those who believed and whose descendants followed them in faith - We will join with them their descendants, and We will not deprive them of anything of their deeds. Every person, for what he earned, is retained.

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولاد کو ان تک پہنچا دیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا گروی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان لانے میں ان کی پیروی کی تو ہم ان کی اولاد کو بھی ان کے ساتھ ملا دیں گے اور ان کے اپنے عملوں سے کچھ بھی کم نہ کریں گے ہر شخص اپنے ہی عملوں کے عوض گروی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جولوگ ایمان لائے اور اُن کی اولاد جوایمان کے ساتھ ان کے پیچھے چلی،ہم ان کی اولادکوان کے ساتھ ملادیں گے اوراُن کے عمل میں سے کچھ بھی کمی نہ کریں گے۔ہر شخص اس کے بدلے جو اس نے کمایاگروی رکھا ہوا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who believed and their children followed them in belief, We will join their children with them, and will not curtail (the reward of) any of their deeds at all. Every person will be pledged for what he earned.

اور جو لوگ یقین لائے اور ان کی راہ پر چلی ان کی اولاد ایمان سے پہنچا دیا ہم نے ان تک ان کی اولاد کو اور گھٹایا نہیں ہم نے ان سے ان کا کیا ذرا بھی ہر آدمی اپنی کمائی میں پھنسا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ان کی پیروی کی ایمان کے ساتھ ہم ملا دیں گے ان کے ساتھ ان کی اس اولاد کو اور ہم ان کے عمل میں سے کوئی کمی نہیں کریں گے۔ ہر انسان اپنی کمائی کے عوض رہن ہوگا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We shall unite the believers with those descendants of theirs who followed them in their faith, and shall not deny them any part of the reward for their good deeds. Every person is pledged to what he did.

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور ان کی اولاد بھی کسی درجہ ایمان میں ان کے نقش قدم پر چلی ہے ان کی اس اولاد کو بھی ( جنت میں ) ان کے ساتھ ملا دیں گے اور ان کے عمل میں کوئی گھاٹا ان کو نہ دیں 15 گے ۔ ہر شخص اپنے کسب کے عوض رہن ہے 16 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہے تو ان کی اولاد کو ہم انہی کے ساتھ شامل کردیں گے ، اور ان کے عمل میں سے کسی چیز کی کمی نہیں کریں گے ۔ ( ٣ ) ہر انسان کی جان اپنی کمائی کے بدلے رہن رکھی ہوئی ہے ۔ ( ٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی ایمان کے ساتھ انہی کی راہ پر چلی تو ان کی اولاد کو بھی بہشت میں ان سے ملا دیں گی اور انکے نیک کام کا ثواب کچھ کم نہیں کرینگے 10 ہر شخص اپنے عمل میں گرو 11 ہے (گٹھا ہوا ہے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولاد کو بھی ان (کے درجے) تک پہنچادیں گے اور ان کے عمل میں سے کچھ کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ان کی پیروی کی ہوگی ہم ان کو ان کی اولاد سے ملا دیں گے اور ہم ان کے اعملا کا اجر کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے عمل کے سبب رہنے رکھا ہوا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی (راہ) ایمان میں ان کے پیچھے چلی۔ ہم ان کی اولاد کو بھی ان (کے درجے) تک پہنچا دیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who believe and whose progeny follow them in belief. We shall cause their progeny to join them, and We shall not diminish Unto them aught of their own work. Every man is for that which he hath earned a pledge.

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کا ساتھ دیا ہم ان کے ساتھ ان کی اولاد کو بھی شامل کردیں گے اور ہم ان کے عمل میں سے کوئی چیز کم نہ ہونے دیں گے ۔ ہر شخص اپنے اعمال میں محبوس رہے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ، ان کے ساتھ ہم ان کی اولاد کو بھی جمع کردیں گے اور ان کے عمل میں سے ذرا بھی کمی نہیں کریں گے ۔ ہر ایک اس کمائی کے بدلے میں گرو ہوگا ، جو اس نے کی ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو لوگ ایمان لائے اور ان کی جن جن اولادوں نے ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی ( اس ) اولاد کو ( بھی ) ان کے ساتھ ملادیں گے اور ہم ان کے لیے ان کے اعمال میں کچھ بھی کم نہیں کریں گے ، ( قیامت کے دن ) ہر شخص اپنے ہی کیے ( اعمال ) میں گرفتار ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولادبھی ایمان میں ان کے پیچھے چلی ہم ان کی اولاد کو بھی ان کے درجے تک پہنچادیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی ان کے نقش قدم پر چلی (دولت) ایمان کے ساتھ تو ہم ان کی ایسی اولاد کو بھی ان کے ساتھ شامل کردیں گے (جنت میں) اور ہم ان (متبوع اہل جنت) کے عمل میں سے کچھ بھی کم نہیں کریں گے ہر کوئی اپنے (زندگی بھر کے) کئے (کرائے) کے بدلے میں گروی ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور جو ایمان لائے اور ان کی اولادنے ایمان میں ان کی پیروی کی توہم ( جنت میں ) ان کی اولاد کو ان کے ساتھ ملا دیں گے اور ان کے اپنے عملوں سے کچھ بھی کم نہ کریں گے ہرشخص اپنے اپنے اعمال میں گرفتارہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملادی ( ف۲۰ ) اور ان کے عمل میں انہیں کچھ کمی نہ دی ( ف۲۱ ) سب آدمی اپنے کیے میں گرفتار ہیں ( ف۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور اُن کی اولاد نے ایمان میں اُن کی پیروی کی ، ہم اُن کی اولاد کو ( بھی ) ( درجاتِ جنت میں ) اُن کے ساتھ ملا دیں گے ( خواہ اُن کے اپنے عمل اس درجہ کے نہ بھی ہوں یہ صرف اُن کے صالح آباء کے اکرام میں ہوگا ) اور ہم اُن ( صالح آباء ) کے ثوابِ اعمال سے بھی کوئی کمی نہیں کریں گے ، ( علاوہ اِس کے ) ہر شخص اپنے ہی عمل ( کی جزا و سزا ) میں گرفتار ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان کے ساتھ ان کی اتباع ( پیروی ) کی تو ہم ان کی اولاد کو ( جنت میں ) ان کے ساتھ ملا دیں گے اور ان کے اعمال میں کچھ بھی کمی نہیں کریں گے ہر شخص اپنے عمل کے بدلے میں گروی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those who believe and whose families follow them in Faith,- to them shall We join their families: Nor shall We deprive them (of the fruit) of aught of their works: (Yet) is each individual in pledge for his deeds.

Translated by

Muhammad Sarwar

The offspring of the believers will also follow them to Paradise. So shall We join their offspring to them because of their faith. We shall reduce nothing from their deeds. Everyone will be responsible for his own actions.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who believe and whose offspring follow them in faith, -- to them shall We join their offspring, and We shall not decrease the reward of their deeds in anything. Every person is a pledge for that which he has earned.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who believe and their offspring follow them in faith, We will unite with them their offspring and We will not diminish to them aught of their work; every man is responsible for what he shall have wrought.

Translated by

William Pickthall

And they who believe and whose seed follow them in faith, We cause their seed to join them (there), and We deprive them of nought of their (life's) work. Every man is a pledge for that which he hath earned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग ईमान लाए और उन की सन्तान ने भी ईमान के साथ उस का अनुसरण किया, उन की सन्तान को भी हम उन से मिला देंगे, और उन के कर्म में से कुछ भी कम करके उन्हें नहीं देंगे। हर व्यक्ति अपनी कमाई के बदले में बन्धक है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کا ساتھ دیا ہم ان کی اولاد کو بھی (درجہ میں) ان کے ساتھ شامل کردینگے۔ اور ان کے عمل میں سے کوئی چیز کم نہیں کریں گے (1) ہر شخص اپنے اعمال (کفریہ) میں محبوس (فی النار) رہے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور ان کی اولاد بھی ایمان لانے میں ان کے پیچھے چلی ہے ان کی اولاد کو ہم ان کے ساتھ ملا دیں گے اور ان کے عمل میں کوئی چیز کم نہیں کی جائے گی، ہر شخص اپنی کمائی کے عوض گروی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور ان کی اولاد بھی کسی درجہ ایمان میں ان کے نقش قدم پر چلی ہے ان کی اس اولاد کو بھی ہم (جنت میں) ان کے ساتھ ملادیں گے اور ان کے عمل میں کوئی گھاٹا ان کو نہ دیں گے۔ ہر شخص اپنے کسب کے عوض رہن ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی ذریت نے ایمان کے ساتھ ان کا اتباع کیا تو ہم ان کی ذریت کو ان کے ساتھ ملا دینگے اور ان کے عمل میں سے کوئی چیز بھی کم نہیں کریں گے، ہر شخص اپنے اعمال کی وجہ سے محبوس ہوگا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ یقین لائے اور ان کی راہ پر چلی ان کی اولاد ایمان سے پہنچا دیا ہم نے ان تک ان کی اولاد کو اور گھٹایا نہیں ہم نے ان سے ان کا کیا ذرا بھی ہر آدمی اپنی کمائی میں پھنسا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولاد کو ان سے ملادیں گے اور ان سابقہ اہل ایمان کے اعمال میں سے کوئی عمل کم نہیں کریں گے ہر شخص اپنے اعمال کی وجہ سے رہن رکھا ہوا ہے۔