20 That is, "We were not heedless and living a care-free life of ease and comfort, but we were always on our guard lest we should commit an evil for which we may be held accountable before God." Here, the mention of "...living among our kinsfolk, in fear and dread," in particular, has been made for the reason that man commits evil mostly when he is deeply engrossed in arranging ease and comfort for his children and trying to make their future secure and happy. For the same purpose he earns forbidden things by forbidden means, usurps the rights of others and makes evil plans. That is why the dwellers of Paradise will say to one another: "That which particularly saved us from the evil of the Hereafter was that while living among our families we did not think so much of arranging the pleasures of life and a splendid future for them as for avoiding for their sake those methods and means that might ruin our life in the Hereafter and that we should not lead our children also on to the way that might make them worthy of the torment of Allah.
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :20
یعنی ہم وہاں عیش میں منہمک اور اپنی دنیا میں مگن ہو کر غفلت کی زندگی نہیں گزار رہے تھے ، بلکہ ہر وقت ہمیں یہ دھڑکا لگا رہتا تھا کہ کہیں ہم سے کوئی ایسا کام نہ ہو جائے جس پر خدا کے ہاں ہماری پکڑ ہو ۔ یہاں خاص طور پر اپنے گھر والوں کے درمیان ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرنے کا ذکر اس لیے کیا گیا ہے کہ آدمی سب سے زیادہ جس وجہ سے گناہوں میں مبتلا ہوتا ہے وہ اپنے بال بچوں کو عیش کرانے اور ان کی دنیا بنانے کی فکر ہے ۔ اسی کے لیے وہ حرام کماتا ہے ، دوسروں کے حقوق پر ڈاکے ڈالتا ہے ، اور طرح طرح کی ناجائز تدبیریں کرتا ہے ۔ اسی بنا پر اہل جنت آپس میں کہیں گے کہ خاص طور پر جس چیز نے ہمیں عاقبت کی خرابی سے بچایا وہ یہ تھی کہ اپنے بال بچوں میں زندگی بسر کرتے ہوئے ہمیں ان کو عیش کرانے اور ان کا مستقبل شاندار بنانے کی اتنی فکر نہ تھی جتنی اس بات کی تھی کہ ہم ان کی خاطر وہ طریقے نہ اختیار کر بیٹھیں جن سے ہماری آخرت برباد ہو جائے ، اور اپنی اولاد کو بھی ایسے راستے پر نہ ڈال جائیں جو ان کو عذاب الہیٰ کا مستحق بنا دے ۔