Surat ut Toor

Surah: 52

Verse: 35

سورة الطور

اَمۡ خُلِقُوۡا مِنۡ غَیۡرِ شَیۡءٍ اَمۡ ہُمُ الۡخٰلِقُوۡنَ ﴿ؕ۳۵﴾

Or were they created by nothing, or were they the creators [of themselves]?

کیا یہ بغیر کسی ( پیدا کرنے والے ) کے خود بخود پیدا ہوگئے ہیں؟ یا یہ خود پیدا کرنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
خُلِقُوۡا
وہ پیدا کیے گئے
مِنۡ غَیۡرِ
بغیر
شَیۡءٍ
کسی چیز کے
اَمۡ
یا
ہُمُ
وہ
الۡخٰلِقُوۡنَ
پیدا کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
کیا
خُلِقُوۡا
وہ پیدا کیے گئے ہیں
مِنۡ غَیۡرِ شَیۡءٍ
بغیر کسی چیز (خالق)کے
اَمۡ ہُمُ
یا وہ
الۡخٰلِقُوۡنَ
پیدا کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Or were they created by nothing, or were they the creators [of themselves]?

کیا یہ بغیر کسی ( پیدا کرنے والے ) کے خود بخود پیدا ہوگئے ہیں؟ یا یہ خود پیدا کرنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا کیا وہ بغیر کسی چیز کے خود ہی پیدا ہوگئے ہیں یا یہ خود (اپنے) خالق ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاوہ کسی (خالق) کے بغیر ہی پیداکیے گئے ہیں یاوہ خودہی پیداکرنے والے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is it that they are created by none, or are they themselves the creators?

کیا وہ بن گئے ہیں آپ ہی آپ یا وہی ہیں بنانے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ بغیر کسی کے بنائے ہوئے خود بن گئے ہیں یا یہ خود ہی خالق ہیں ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Did they come into being without any creator? Or were they their own creators?

کیا یہ کسی خالق کے بغیر خود پیدا ہو گئے ہیں ؟ یا یہ خود اپنے خالق ہیں ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا یہ لوگ بغیر کسی کے آپ سے آپ پیدا ہوگئے ، یا یہ خود ( اپنے ) خالق ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا وہ آپ ہی آپ (بغیر کسی بنانے والے کے بن گئے ہیں یا انہوں نے خود اپنے تئیں بنا لیا ہے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ لوگ بغیر پیدا کرنے والے کے پیدا ہوگئے یا یہ خود (اپنے تئیں) پیدا کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا یہ کسی پیدا کرنے والے کے بغیر خودبخود پیدا ہوگئی ہیں یا یہ خود اپنے خلاق ہیں ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ کسی کے پیدا کئے بغیر ہی پیدا ہوگئے ہیں۔ یا یہ خود (اپنے تئیں) پیدا کرنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Have they not been created by aught, or are they the creators?

کیا یہ لوگ بغیر کسی کے (پیدا کئے) پیدا ہوگئے یا یہ خود (اپنے) خالق ہیں ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا یہ بغیر کسی خالق ہی کے پیدا ہوگئے ہیں یا یہ خود ہی خالق ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ کسی چیز کے بغیر بنائے گئے ہیں یا یہ ( خود ہی اپنے ) خالق ہیں؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ کسی کے پیدا کئے بغیر ہی پیدا ہوگئے ہیں یا انہوں نے خود کو خود ہی پیدا کرلیا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ لوگ بغیر کسی خالق کے یونہی از خود پیدا ہوگئے ؟ یا یہ خود ہی خالق ہیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا وہ بغیرکسی چیزکے خودہی پیداہوگئے ہیں یاانہوں نے خودہی اپنے آپ کو پیداکرلیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا وہ کسی اصل سے نہ بنائے گئے ( ف٤۲ ) یا وہی بنانے والے ہیں ( ف٤۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ کسی شے کے بغیر ہی پیدا کر دیئے گئے ہیں یا وہ خود ہی خالق ہیں

Translated by

Hussain Najfi

آیا وہ بغیر کسی ( خالق ) کے پیدا کئے گئے ہیںیا وہ خود ( اپنے ) پیدا کرنے والے ہیں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Were they created of nothing, or were they themselves the creators?

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they been created from nothing or are they themselves their own creators?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or were they created by nothing Or were they themselves the creators

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or were they created without there being anything, or are they the creators?

Translated by

William Pickthall

Or were they created out of naught? Or are they the creators?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या वे बिना किसी चीज़ के पैदा हो गए? या वे स्वयं ही अपने स्रष्टाँ हैं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا یہ لوگ بدون کسی خالق کے خودبخود پید ہوگئے ہیں یا یہ خود اپنے خالق ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا یہ کسی خالق کے بغیر پیدا ہوگئے ہیں ؟ یا یہ خود اپنے آپ کے خالق ہیں ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا یہ کسی خالق کے بغیر خود پیدا ہوگئے ہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ کسی خالق کے بغیر پیدا کئے گئے ہیں یا وہ خود پیدا کرنیوالے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا وہ بن گئے ہیں آپ ہی آپ یا وہی ہیں بنانے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ بغیر کسی پیدا کرنے والے کے خود بخود پیدا ہوگئے ہیں یا یہ خود اپنے خالق ہیں۔