TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ut Toor - سورة الطور | Verse 45 Translations

Every available translation of Surat ut Toor, verse 45, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

فَذَرۡہُمۡ حَتّٰی یُلٰقُوۡا یَوۡمَہُمُ الَّذِیۡ فِیۡہِ یُصۡعَقُوۡنَ ﴿ۙ۴۵﴾
So leave them until they meet their Day in which they will be struck insensible -
تو انہیں چھوڑ دے یہاں تک کہ انہیں اس دن سے سابقہ پڑے جس میں یہ بے ہوش کر دیئے جائیں گے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
فَذَرۡہُمۡ
پس چھوڑو ان کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُلٰقُوۡا
وہ جاملیں
یَوۡمَہُمُ
اپنے(اس)دن سے
الَّذِیۡ
وہ جو
فِیۡہِ
اس میں
یُصۡعَقُوۡنَ
وہ بے ہوش کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
فَذَرۡہُمۡ
چنانچہ آپ چھوڑدیں انہیں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُلٰقُوۡا
وہ جاملیں
یَوۡمَہُمُ
اپنے اس دن کو
الَّذِیۡ
وہ جو
فِیۡہِ
جس میں
یُصۡعَقُوۡنَ
وہ بے ہوش کیے جائیں گے
Translated by

Juna Garhi

Info

So leave them until they meet their Day in which they will be struck insensible -

تو انہیں چھوڑ دے یہاں تک کہ انہیں اس دن سے سابقہ پڑے جس میں یہ بے ہوش کر دیئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

لہٰذا انہیں (ان کے حال پر) چھوڑیئے تاآنکہ اپنے اس دن کو جاملیں جس میں یہ بےہوش ہو کر گرپڑیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

چنانچہ آپ انہیں چھوڑ دیں حتیٰ کہ اُس دن کو جا ملیں جس میں وہ بے ہوش کیے جائیں گے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

So, leave them until they face their Day in which they will be struck by a thunderbolt,

سو تو چھوڑ دے ان کو یہاں تک کہ دیکھ لیں اپنے اس دن کو جس میں ان پر پڑے گی بجلی کی کڑک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) چھوڑے رکھیے ان کو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے دوچار ہوں جس میں ان پر بجلی کی کڑک گرے گی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

So leave them alone until they encounter that Day of theirs when they shall be struck down,

پس اے نبی ، انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن کو پہنچ جائیں جس میں یہ مار گرائے جائیں گے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

لہذا ( اے پیغمبر ) تم انہیں ( ان کے حال پر ) چھوڑ دو ، یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جا ملیں جس میں ان کے ہوش جاتے رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

تو (اے پیغمبر) ان کو اپنے حال پر چھوڑے دے یہاں تک کہ اس دن کو پائیں جس دن بیہوش ہوجائینگے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

پس ان کو رہنے دیجئے یہاں تک کہ ان کو اپنے اس دن سے واسطہ پڑے جس (دن) میں ان کے ہوش اڑ جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ انکو ان کے حال پر چھوڑ دیجیے جب تک یہ اس دن کو نہ دیکھ لیں جس دن ان کے ہوش اڑ جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

پس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بےہوش کردیئے جائیں گے، سامنے آجائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Wherefore let them alone, till they meet their Day whereon they shall swoon.

تو انہیں چھوڑے رہئے یہاں تک کہ انہیں اپنا وہ دن پیش آئے جس میں ان کے ہوش اڑ جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

تو ان کو چھوڑو! یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے دوچار ہوں ، جس دن ان کے ہوش جاتے رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

پس آپ ( ﷺ ) انہیں ( ان کے حال پر ) چھوڑدیجیے یہاں تک کہ جس دن یہ بے ہوش کردیے جائیں گے وہ ( دن ) ان کے سامنے آجائے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ دن جس میں یہ بیہوش کر دئیے جائیں گے سامنے آجائے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

پس چھوڑ دو ان کو (ان کے حال پر) یہاں تک کہ یہ پہنچ جائیں اپنے اس (ہولناک) دن کو جس میں ان کے ہوش اڑ جائیں گے

Translated by

Noor ul Amin

Info

لہٰذاانہیں ان کے حال پر چھوڑئیے حتیٰ کے اپنے اس دن کو جاملیں جس دن یہ بے ہوش ہوکرگرپڑیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

تو تم انہیں چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بیہوش ہوں گے ( ف۵۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

سو آپ اُن کو ( اُن کے حال پر ) چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے آملیں جس میں وہ ہلاک کر دیئے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

Info

پس انہیں ( اپنے حال پر ) چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن تک پہنچ جائیں جس میں وہ غش کھا کر گر جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

So leave them alone until they encounter that Day of theirs, wherein they shall (perforce) swoon (with terror),-

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

So leave them alone until they face the day when they will be struck dead from terror

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

So leave them alone till they meet their Day, in which they will sink into a fainting (with horror).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Leave them then till they meet that day of theirs wherein they shall be made to swoon (with terror):

Translated by

William Pickthall

Info

Then let them be (O Muhammad), till they meet their day, in which they will be thunder-stricken,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

अतः छोडो उन्हें, यहाँ तक कि वे अपने उस दिन का सामना करें जिस में उन पर वज्रपात होगा;

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

تو ان کو رہنے دیجئے یہاں تک کہ ان کو اپنے اس دن سے سابقہ ہو جس میں ان کے ہوش اڑ جائیں گے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

پس اے نبی انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن کو پہنچ جائیں جس میں یہ بےہوش کیے جائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

پس اے نبی انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن کو پہنچ جائیں جس میں یہ مار گرائے جائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

سو آپ انہیں چھوڑیئے یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملاقات کریں جس میں وہ بےہوش ہوجائیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

سو تو چھوڑ دے ان کو یہاں تک کہ دیکھ لیں اپنے اس دن کو جس میں ان پر پڑے گی بجلی کی کڑک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

سو اے پیغمبر آپ ان کو ان کے حال پر چھوڑئیے یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن کا مشاہدہ کرلیں کہ جس دن ان کے ہوش گم کردیئے جائیں گے۔

Related Verses

5
Surat uz Zukhruf
43:83
فَذَرۡہُمۡ یَخُوۡضُوۡا وَ یَلۡعَبُوۡا حَتّٰی یُلٰقُوۡا یَوۡمَہُمُ الَّذِیۡ یُوۡعَدُوۡنَ ﴿۸۳﴾
So leave them to converse vainly and amuse themselves until they meet their Day which they are promised.
اب آپ انہیں اسی بحث مباحثہ اور کھیل کود میں چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ انہیں اس دن سےسابقہ پڑ جائے جن کا یہ وعدہ دیئے جاتے ہیں ۔
Surat ul Maarijj
70:42
فَذَرۡہُمۡ یَخُوۡضُوۡا وَ یَلۡعَبُوۡا حَتّٰی یُلٰقُوۡا یَوۡمَہُمُ الَّذِیۡ یُوۡعَدُوۡنَ ﴿ۙ۴۲﴾
So leave them to converse vainly and amuse themselves until they meet their Day which they are promised -
پس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جا ملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے ۔
Surat ul Anaam
6:112
وَ کَذٰلِکَ جَعَلۡنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا شَیٰطِیۡنَ الۡاِنۡسِ وَ الۡجِنِّ یُوۡحِیۡ بَعۡضُہُمۡ اِلٰی بَعۡضٍ زُخۡرُفَ الۡقَوۡلِ غُرُوۡرًا ؕ وَ لَوۡ شَآءَ رَبُّکَ مَا فَعَلُوۡہُ فَذَرۡہُمۡ وَ مَا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿۱۱۲﴾
And thus We have made for every prophet an enemy - devils from mankind and jinn, inspiring to one another decorative speech in delusion. But if your Lord had willed, they would not have done it, so leave them and that which they invent.
اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن بہت سے شیطان پیدا کئے تھے کچھ آدمی اور کچھ جن جن میں سے بعض بعضوں کو چکنی چپڑی باتوں کا وسوسہ ڈالتے رہتے تھے تاکہ ان کو دھوکہ میں ڈال دیں اور اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو یہ ایسے کام نہ کر سکتے سو ان لوگوں کو اور جو کچھ یہ افترا پردازی کر رہے ہیں اس کو آپ رہنے دیجئے ۔
Surat ul Anaam
6:137
وَ کَذٰلِکَ زَیَّنَ لِکَثِیۡرٍ مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ قَتۡلَ اَوۡلَادِہِمۡ شُرَکَآؤُہُمۡ لِیُرۡدُوۡہُمۡ وَ لِیَلۡبِسُوۡا عَلَیۡہِمۡ دِیۡنَہُمۡ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ مَا فَعَلُوۡہُ فَذَرۡہُمۡ وَ مَا یَفۡتَرُوۡنَ ﴿۱۳۷﴾
And likewise, to many of the polytheists their partners have made [to seem] pleasing the killing of their children in order to bring about their destruction and to cover them with confusion in their religion. And if Allah had willed, they would not have done so. So leave them and that which they invent.
اور اسی طرح بہت سے مشرکین کے خیال میں ان کے معبودوں نے ان کی اولاد کے قتل کرنے کو مستحسن بنا رکھا ہے تاکہ وہ ان کو برباد کریں اور تاکہ ان کے دین کو ان پر مشتبہ کردیں اور اگر اللہ کو منظور ہوتا تو یہ ایسا کام نہ کرتے تو آپ ان کو اور جو کچھ غلط باتیں بنا رہے ہیں یونہی رہنے دیجئے ۔
Surat ul Mominoon
23:54
فَذَرۡہُمۡ فِیۡ غَمۡرَتِہِمۡ حَتّٰی حِیۡنٍ ﴿۵۴﴾
So leave them in their confusion for a time.
پس آپ ( بھی ) انہیں انکی غفلت میں ہی کچھ مدت پڑا رہنے دیں ۔