Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلْاِقْنَائُ : (افعال) کے معنی غنی کردینے کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے : (وَ اَنَّہٗ ہُوَ اَغۡنٰی وَ اَقۡنٰی) (۵۳۔۴۸) اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے۔یہ اِقْنَائٌ (افعال) سے ہے جس کے معنی اتنا مال دینے کے ہیں کہ احتیاج باقی نہ رہے یا قُنْیَۃٌ سے ہے اور اس کے معنی ذخیرہ کیا ہوا مال بخشنے کے ہیں۔ (1) اور بعض نے کہا ہے کہ اَقْنٰی کے معنی اَرْضٰی یعنی راضی کرنا ہیں۔ (2) اور اس کی حقیقت یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے اس کو اپنی رضا و اطاعت کا خزانہ بخش دیا اور یہ غنا مادی غنا (مالداری) سے بڑھ کر ہے۔اور قَنْیَۃٌ کی جمع قِنْیَاتٌ آتی ہے اور قَنَیت کَذَا و اَقَیَْنَتُہ‘ کے معنی کسی چیز کو لازم پکڑنے کے ہیں،اسی سے شاعر نے کہا ہے (3) (۳۶۲) (قَنَیْتُ حَیَائِیْ عِفَّۃً وَتَکَرُّمًا) تو میں بوجہ عفت وکرم کی وجہ سے حیا کی چادر اوڑھ لیتا ہوں۔
Surah:53Verse:48 |
اور جائیداد بخشی۔ دولت مند کیا
and suffices
|