Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 10

سورة القمر

فَدَعَا رَبَّہٗۤ اَنِّیۡ مَغۡلُوۡبٌ فَانۡتَصِرۡ ﴿۱۰﴾

So he invoked his Lord, "Indeed, I am overpowered, so help."

پس اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں بے بس ہوں تو میری مدد کر ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَدَعَا
تو اس نے پکارا
رَبَّہٗۤ
اپنے رب کو
اَنِّیۡ
بےشک میں
مَغۡلُوۡبٌ
مغلوب ہوں
فَانۡتَصِرۡ
پس انتقام لے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَدَعَا
تواس نے پکارا
رَبَّہٗۤ
اپنے رب کو
اَنِّیۡ
یقیناً میں
مَغۡلُوۡبٌ
بے بس ہوں
فَانۡتَصِرۡ
سوتوبدلہ لے
Translated by

Juna Garhi

So he invoked his Lord, "Indeed, I am overpowered, so help."

پس اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں بے بس ہوں تو میری مدد کر ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ : میں مغلوب ہوچکا، اب تو ان سے بدلہ لے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو اس نے اپنے رب کو پکارا: میں بے بس ہوں سو تو بدلہ لے لے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So he prayed to his Lord saying, |"I am overpowered, so defend (me).|"

پھر پکارا اپنے رب کو کہ میں عاجز ہوگیا ہوں تو بدلہ لے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اس نے پکارا اپنے رب کو کہ میں مغلوب ہوچکا ہوں اب تو ُ ان سے انتقام لے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then he called upon His Lord: “Verily I am vanquished; so come You to my aid.”

آخرکار اس نے اپنے رب کو پکارا کہ میں مغلوب ہو چکا ، اب تو ان سے انتقام لے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس پر انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ : میں بے بس ہوچکا ہوں ، اب آپ ہی بدلہ لیجیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر اس نے اپنے مالک کو پکارا میں (ان کے ہاتھ سے) عاجز اب تو ہی ان سے میرا بدلہ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ میں کمزور ہوں سو آپ (ان سے) انتقام لیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اس نے (نوح نے) اپنے رب کو پکارا کہ میں مغلوب ہوچکا ہوں بس آپ ہی ان سے انتقام لے لیجیے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ (بار الٓہا) میں (ان کے مقابلے میں) کمزور ہوں تو (ان سے) بدلہ لے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thereupon he prayed Unto his Lord: verily am overcome, so vindicate me.

اس پر انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ میں درماندہ ہوں سو تو بدلہ لے لے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اس نے اپنے رب سے فریاد کی کہ میں مغلوب ہوں ، اب تو ( ان سے ) انتقام لے!

Translated by

Mufti Naeem

پس انہوں نے اپنے رب سے دعا کی: میں بلاشبہ عاجز ( آگیا ) ہوں پس آپ ہی ( ان سے ) انتقام لیجیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یا اللہ میں ان سے کمزور ہوں تو ان سے بدلہ لے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آخرکار انہوں نے پکارا اپنے رب کو (اور عرض کیا) کہ میں بالکل بےبس ہوں پس تو ہی (اے میرے مالک ان سے) میرا بدلہ لے

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ اس ( نوح ) نے اپنے رب سے دعاکی کہ ’’میں بے بس ہوچکاہوں اب تومیری مدد فرما‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں مغلوب ہوں تو میرا بدلہ لے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں ( اپنی قوم کے مظالم سے ) عاجز ہوں پس تو انتقام لے

Translated by

Hussain Najfi

آخر کار اس ( نوح ( ع ) ) نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ میں مغلوب ہوں ۔ لہٰذا تو ( ان سے ) بدلہلے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then he called on his Lord: "I am one overcome: do Thou then help (me)!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Noah prayed, "Lord, help me; I am defeated".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then he invoked his Lord (saying): "I have been overcome, so help (me)!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore he called upon his Lord: I am overcome, come Thou then to help.

Translated by

William Pickthall

So he cried unto his Lord, saying: I am vanquished, so give help.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अन्त में उस ने अपने रब को पुकारा कि "मैं दबा हुआ हूँ। अब तू बदला ले।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو نوح (علیہ السلام) نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں درماندہ ہوں سو آپ (ان سے) انتقام لے لیجئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ میں مغلوب ہوگیا ہوں تو میری مدد فرما

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار اس نے اپنے رب کو پکارا کہ میں مغلوب ہوچکا اب تو ان سے انتقام لے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اس نے اپنے رب سے دعا کی بیشک میں مغلوب ہوں میری مدد فرمائیے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر پکارا اپنے رب کو کہ میں عاجز ہوگیا ہوں تو بدلہ لے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر نوح (علیہ السلام) نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں مغلوب ہوگیا ہوں آپ ان سے بدلا لیجئے۔