Surat ul Qamar

Surah: 54

Verse: 9

سورة القمر

کَذَّبَتۡ قَبۡلَہُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ فَکَذَّبُوۡا عَبۡدَنَا وَ قَالُوۡا مَجۡنُوۡنٌ وَّ ازۡدُجِرَ ﴿۹﴾

The people of Noah denied before them, and they denied Our servant and said, "A madman," and he was repelled.

ان سے پہلے قوم نوح نے بھی ہمارے بندے کو جھٹلایا تھا اور دیوانہ بتلا کر جھڑک دیا گیا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَذَّبَتۡ
جھٹلایا
قَبۡلَہُمۡ
ان سے پہلے
قَوۡمُ
قومِ
نُوۡحٍ
نوح نے
فَکَذَّبُوۡا
توانہوں نےجھٹلایا
عَبۡدَنَا
ہمارے بندے کو
وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
مَجۡنُوۡنٌ
مجنون ہے
وَّازۡدُجِرَ
اور وہ جھڑک دیا گیا
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَذَّبَتۡ
جھٹلایا
قَبۡلَہُمۡ
ان سے پہلے
قَوۡمُ نُوۡحٍ
قوم نوح نے
فَکَذَّبُوۡا
تو انہوں نے جھٹلایا
عَبۡدَنَا
ہمارے بندے کو
وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
مَجۡنُوۡنٌ
دیوانہ ہے
وَّازۡدُجِرَ
اور اسے جھڑکا گیا
Translated by

Juna Garhi

The people of Noah denied before them, and they denied Our servant and said, "A madman," and he was repelled.

ان سے پہلے قوم نوح نے بھی ہمارے بندے کو جھٹلایا تھا اور دیوانہ بتلا کر جھڑک دیا گیا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان سے پہلے قوم نوح جھٹلا چکی ہے۔ انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلا دیا اور کہنے لگے، یہ دیوانہ ہے اور اسے جھڑک دیا گیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان سے پہلے نوح کی قوم نے جھٹلایاتھاتواُنہوں نے ہمارے بندے کوجھٹلایااور کہا: دیوانہ ہے اور اسے جھڑکا گیا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The people of Nuh denied (the truth) before them. So they rejected Our slave, and said, |" (He is) a madman|", and he was (also) threatened (by them).

جھٹلا چکی ہے ان سے پہلے نوح کی قوم پھر جھوٹا کہا ہمارے بندہ کو اور بولے دیوانہ ہے اور جھڑک لیا اس کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جھٹلایا تھا ان سے پہلے نوح کی قوم نے تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ یہ تو مجنون ہے اور اسے جھڑک دیا گیا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Before them Noah's people also gave the lie (to his Message). They rejected Our servant as a liar, saying: “He is a madman”; and he was rebuffed.

ان سے پہلے نوح ( علیہ السلام ) کی قوم جھٹلا چکی ہے 9 ۔ انہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ یہ دیوانہ ہے ، اور وہ بری طرح جھڑکا گیا 10 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان سے پہلے نوح کی قوم نے بھی جھٹلانے کا رویہ اختیار کیا تھا ۔ انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا ، اور کہا کہ : یہ دیوانے ہیں ، اور انہیں دھمکیاں دی گئیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان سے پہلے نوح کی قوم والوں نے ہمارے بندے نوح کو جھٹلایا اور کہنے لگے یہ بائولا ہے اور اس کو ڈانٹا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان سے پہلے قوم نوح (علیہ السلام) نے تکذیب کی پھر ہمارے بندہ خاص (نوح علیہ السلام) کو جھٹلایا اور کہا یہ دیوانہ ہے اور انہیں دھمکی دی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان سیپ ہلے قوم نوح نے بھی جھٹلایا تھا۔ پھر انہوں نے ہمارے بندے (نوح) کو جھٹلاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دیوانہ ہے اور دھمکایا بھی گیا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان سے پہلے نوحؑ کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور انہیں ڈانٹا بھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

There belied before them the people of Nuh. So they belied Our bondman Nuh and said: `a madman;' and moreover he was reproven.

ان لوگوں سے پہلے نوح (علیہ السلام) کی قوم والے تکذیب کرچکے ہیں سو انہوں نے ہمارے بندے کی تکذیب کی اور کہا کہ یہ مجنون ہیں اور (نوح کو) دھمکی بھی دی گئی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے پہلے قومِ نوح نے بھی جھٹلایا ۔ تو انہوں نے ہمارے بندے کی تکذیب کردی اور کہا کہ یہ تو خبطی ہے اور وہ جھڑک دیا گیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان لوگوں سے پہلے ( حضرت ) نوح ( علیہ السلام ) کی قوم نے بھی تکذیب سے کام لیا پس انہوں نے ہمارے بندے ( نوح علیہ السلام ) کو جھٹلایا اور کہا: ( یہ ) دیوانہ ہے اور ( انہیں ) دھمکایا ( بھی ) گیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے پہلے نوح کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور انہیں ڈانٹا بھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان سے پہلے قوم نوح نے بھی جھٹلایا (حق اور داعی حق کو) چناچہ انہوں نے جھٹلایا ہمارے بندہ (نوح) کو اور کہا کہ یہ تو ایک دیوانہ ہے اور اسے بری طرح جھڑکا گیا

Translated by

Noor ul Amin

اس سے پہلے قوم نوح جھٹلاچکی انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلا یا اور کہنے لگے کہ یہ پاگل ہے اور اسے جھڑکا گیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان سے ( ف۱٦ ) پہلے نوح کی قوم نے جھٹلایا تو ہمارے بندہ ( ف۱۷ ) کو جھوٹا بتایا اور بولے وہ مجنون ہے اور اسے جھڑکا ( ف۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اِن سے پہلے قومِ نوح نے ( بھی ) جھٹلایا تھا ۔ سو انہوں نے ہمارے بندۂ ( مُرسَل نُوح علیہ السلام ) کی تکذیب کی اور کہا: ( یہ ) دیوانہ ہے ، اور انہیں دھمکیاں دی گئیں

Translated by

Hussain Najfi

ان سے پہلے قومِ نوح ( ع ) نے جھٹلایا سو انہوں نے ہمارے بندۂ خاص کو جھٹلایا اور ان پر جھوٹا ہو نے کا الزام لگایا اور اسے جھڑکا بھی گیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Before them the People of Noah rejected (their messenger): they rejected Our servant, and said, "Here is one possessed!", and he was driven out.

Translated by

Muhammad Sarwar

The people of Noah, who lived before them, had also rejected (Our guidance). They rejected Our servant and said, "He is an insane person so let us drive him away".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The people of Nuh denied (their Messenger) before them. They rejected Our servant and said: "A madman!" Wazdujir.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Before them the people of Nuh rejected, so they rejected Our servant and called (him) mad, and he was driven away.

Translated by

William Pickthall

The folk of Noah denied before them, yea, they denied Our slave and said: A madman; and he was repulsed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन से पहले नूह की क़ौम ने भी झुठलाया। उन्होंने हमारे बन्दे को झूठा ठहराया और कहा, "यह तो दीवाना है!" और वह बुरी तरह झिड़का गया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان لوگوں سے پہلے قوم نوح (علیہ السلام) نے تکذیب کی یعنی ہمارے بندے (خاص نوح (علیہ السلام) کی تکذیب کی اور کہا کہ یہ مجنون ہے اور نوح (علیہ السلام) کو دھمکی دی گئی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے پہلے نوح کی قوم جھٹلا چکی ہے انہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ یہ دیوانہ ہے اور وہ جھڑک دیا گیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے پہلے نوح کی قوم جھٹلاچ کی ہے۔ انہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ یہ دیوانہ ہے اور وہ بری طرح جھڑکا گیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان سے پہلے نوح کی قوم نے جھٹلایا، سو انہوں نے ہمارے بندہ کو جھٹلایا اور کہنے لگے کہ یہ دیوانہ ہے، اور اسے جھڑک دیا گیا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جھٹلا چکی ہے ان سے پہلے نوح کی قوم پھر جھوٹا کہا ہمارے بندہ کو اور بولے دیوانہ ہے اور جھڑک لیا اس کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کفار سے پہلے نوح (علیہ السلام) بھی تکذیب کا شیوہ اختیار کرچکی ہے چناچہ انہوں نے ہمارے بندے یعنی نوح (علیہ السلام) کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور اس کو دھمکی بھی دی گئی۔