Surat ur Rehman

Surah: 55

Verse: 33

سورة الرحمن

یٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ فَانۡفُذُوۡا ؕ لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍ ﴿ۚ۳۳﴾

O company of jinn and mankind, if you are able to pass beyond the regions of the heavens and the earth, then pass. You will not pass except by authority [from Allah ].

اے گروہ جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین میں کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰمَعۡشَرَ
اے گروہ
الۡجِنِّ
جنوں
وَالۡاِنۡسِ
اور انسانوں کے
اِنِ
اگر
اسۡتَطَعۡتُمۡ
تم استطاعت رکھتے ہو
اَنۡ
کہ
تَنۡفُذُوۡا
تم نکل جاؤ
مِنۡ اَقۡطَارِ
کناروں سے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کے
فَانۡفُذُوۡا
تو نکل جاؤ
لَاتَنۡفُذُوۡنَ
نہیں تم نکل سکتے
اِلَّا
مگر
بِسُلۡطٰنٍ
ساتھ ایک قوت کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰمَعۡشَرَ
اے گروہ
الۡجِنِّ
جن
وَالۡاِنۡسِ
اور انس
اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ
اگر تم سب طاقت رکھتے ہو
اَنۡ تَنۡفُذُوۡا
یہ کہ تم نکل جاؤ
مِنۡ اَقۡطَارِ
کناروں سے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کے
فَانۡفُذُوۡا
تو نکل جاؤ
لَاتَنۡفُذُوۡنَ
تم نہیں نکلوگے
اِلَّا
مگر
بِسُلۡطٰنٍ
کسی غلبے سے
Translated by

Juna Garhi

O company of jinn and mankind, if you are able to pass beyond the regions of the heavens and the earth, then pass. You will not pass except by authority [from Allah ].

اے گروہ جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین میں کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے جنوں اور انسانوں کے گروہ ! اگر تم آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل (کر بھاگ) سکتے ہو تو بھاگ دیکھو ! تم انتہائی زور کے بغیر نکل نہیں سکو گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے گروہِ جن و انس!اگرتم آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل سکتے ہو تو نکل جاؤ،کسی غلبے کے سواتم نہیں نکلوگے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 genera of Jinns and mankind, If you are able to penetrate beyond the realms of the heavens and the earth, then penetrate. You cannot penetrate except with an authority.

اے گروہ جنوں کے اور انسانوں کے اگر تم سے ہو سکے کہ نکل بھاگو آسمانوں اور زمین کے کناروں سے تو نکل بھاگو نہیں نکل سکنے کے بدون سند کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے گروہ جن و انس ! اگر تم طاقت رکھتے ہو کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل بھاگوتو نکل بھاگو۔ تم نکل نہیں سکو گے مگر (اللہ کی) سند کے ساتھ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O company of jinn and men, if you have the power to go beyond the bounds of the heavens and the earth, go beyond them! Yet you will be unable to go beyond them for that requires infinite power.

اے گروہ جن و انس اگر تم زمین اور آسمان کی سرحدوں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ دیکھو ۔ نہیں بھاگ سکتے ۔ اس کے لیئے بڑا زور چاہیے32 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے انسانوں اور جنات کے گروہ ! اگر تم میں یہ بل بوتا ہے کہ آسمانوں اور زمین کی حدود سے پار نکل سکو ، تو پار نکل جاؤ ، تم زبردست طاقت کے بغیر پار نہیں ہوسکو گے ۔ ( ٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جنوں اور آدمیوں کے گروہ تم سے اگر ہوسکتا ہے کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے ہو کر (کہیں) نکل بھاگو ( اور اللہ کے اختیار سے باہر ہوجائو تو اچھا (نکل دیکھو یہ یاد رہے نکلنا جب ہی ہوسکتا ہے جب زور ہو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اے جن وانس کے گروہ ! اگر تم یہ کرسکتے ہو کہ آسمانوں اور زمین کی حدود سے کہیں باہر نکل جاؤ، تو نکل جاؤ مگر طاقت کے سوا تم نکل سکتے ہی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے گروہ جن و انس اگر تم آسمان و زمین کی حدود سے باہر نکل جانے کی طاقت رکھتے ہو تو نکل جائو۔ لیکن تم کسی زور اور طاقت کے بغیر باہر نہیں نکل سکتے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے گروہِ جن وانس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ۔ اور زور کے سوا تم نکل سکنے ہی کے نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O assembly of Jinn and man! if ye be able to pass out of the regions of the heavens and the earth, then pass out; ye can not pass out except with authority.

اے گروہ جن وانس اگر تمہیں یہ قدرت ہے کہ آسمانوں اور زمین کے حدود سے کہیں باہر نکل جاؤ تو نکل دیکھو (لیکن) بغیر زور کے نکل سکتے ہی نہیں ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! اگر تم یہ کرسکو کہ نکل بھاگو آسمان اور زمین کے اطراف سے تو نکل بھاگو! پر تم پروانۂ راہدی کے بدون نکل نہیں سکو گے!

Translated by

Mufti Naeem

اے جنات و انسانوں کی جماعت اگر تم آسمانوں اور زمین کی سرحدوں سے نکلنے کی قدرت رکھتے ہو تو نکل کر ( بھاگ ) جاؤ ، تم ایک بڑی قوت کے بغیر نہیں نکل سکتے / تم میری قوت کے بغیر نہیں نکل سکتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے گروہ جن و انس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے گروہ جن و انس اگر تم نکل کر بھاگ سکتے ہو آسمانوں اور زمین کی حدود سے تو بھاگ دیکھو تم نہیں بھاگ سکتے مگر زور (اور سند) کے ساتھ

Translated by

Noor ul Amin

اے جن وانس کے گروہ! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہرنکل جانے کی طاقت ہے تونکل بھاگ جائو! تم انتہائی زورکے بغیربھی نہیں نکل سکوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے جن و انسان کے گروہ اگر تم سے ہوسکے کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ ، جہاں نکل کر جاؤ گے اسی کی سلطنت ہے ( ف۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے گروہِ جن و اِنس! اگر تم اِس بات پر قدرت رکھتے ہو کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل سکو ( اور تسخیرِ کائنات کرو ) تو تم نکل جاؤ ، تم جس ( کرّۂ سماوی کے ) مقام پر بھی نکل کر جاؤ گے وہاں بھی اسی کی سلطنت ہوگی

Translated by

Hussain Najfi

اے گروہِ جن و انس! اگر تم سے ہو سکے تو تم آسمانوں اور زمین کی حدود سے باہر نکل جاؤ ( لیکن ) تم طاقت اور زور کے بغیر نہیں نکل سکتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye assembly of Jinns and men! If it be ye can pass beyond the zones of the heavens and the earth, pass ye! not without authority shall ye be able to pass!

Translated by

Muhammad Sarwar

Jinn and mankind, if you can penetrate the diameters of the heavens and the earth, do so, but you cannot do so without power and authority.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O assembly of Jinn and men! If you are able to pass beyond the zones of the heavens and the earth, then pass beyond (them)! But you will never be able to pass them, except with authority (from Allah)!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O assembly of the jinn and the men! If you are able to pass through the regions of the heavens and the earth, then pass through; you cannot pass through but with authority.

Translated by

William Pickthall

O company of jinn and men, if ye have power to penetrate (all) regions of the heavens and the earth, then penetrate (them)! Ye will never penetrate them save with (Our) sanction.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ जिन्नों और मनुष्यों के गिरोह! यदि तुम में हो सके कि आकाशों और धरती की सीमाओं को पार कर सको, तो पार कर जाओ; तुम कदापि पार नहीं कर सकते बिना अधिकार-शक्ति के

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے گروہ جن اور انسان کے اگر تم کو یہ قدرت ہے کہ آسمان اور زمین کی حدود سے کہیں باہرنکلجاؤ تو (ہم بھی دیکھیں) نکلو مگر بدون زور کے نہیں نکل سکتے (اور زور ہے نہیں) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے گروہ جن وانس اگر تم زمین اور آسمانوں کی سرحدوں سے نکل سکتے ہو تو نکل جاؤ۔ تم نہیں نکل سکتے، اس کے لیے بڑا زور چاہئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے گروہ جن وانس اگر تم زمین اور آسمانوں کی سرحدوں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ دیکھو۔ نہیں بھاگ سکتے۔ اس کے لئے بڑا زور چاہئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے جماعت جنات کی اور انسانوں کی اگر تم سے ہو سکے کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل سکو تو نکل جاؤ تم بغیر قوت کے نہیں نکل سکتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے گروہ جنوں کے اور انسانوں کے اگر تم سے ہو سکے کہ نکل بھاگو آسمانوں اور زمین کے کناروں سے تو نہیں نکل سکنے کے بدون سند کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے گروہ جن وانس اگر تم کو آسمان و زمین کی حدود سے باہر نکل جانے کی قدرت ہے تو اچھا نکلو تم بغیر کسی زور اور قوت کے نہیں نکل سکتے اور وہ ہے نہیں۔