Surat ul Hadeed

Surah: 57

Verse: 11

سورة الحديد

مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یُقۡرِضُ اللّٰہَ قَرۡضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَہٗ لَہٗ وَ لَہٗۤ اَجۡرٌ کَرِیۡمٌ ﴿ۚ۱۱﴾

Who is it that would loan Allah a goodly loan so He will multiply it for him and he will have a noble reward?

کون ہے جو اللہ تعالٰی کو اچھی طرح قرض دے پھر اللہ تعالٰی اسے اس کے لئے بڑھاتا چلا جائے اور اس کے لئے پسندیدہ اجر ثابت ہو جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَنۡ ذَاالَّذِیۡ
کون ہے جو
یُقۡرِضُ
قرض دے گا
اللّٰہَ
اللہ کو
قَرۡضًا
قرض
حَسَنًا
اچھا
فَیُضٰعِفَہٗ
پھر وہ دوگنا کرے گا اس کو
لَہٗ
اس کے لیے
وَلَہٗۤ
اور اسی کے لیے ہے
اَجۡرٌ
اجر
کَرِیۡمٌ
عزت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَنۡ
کون ہے
ذَاالَّذِیۡ
وہ جو
یُقۡرِضُ
قرض دے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
قَرۡضًا
قرض
حَسَنًا
حسنہ
فَیُضٰعِفَہٗ
تو وہ کئی گنا بڑھا دے اس کو
لَہٗ
اس کے لیے
وَلَہٗۤ
اور اس کے لیے
اَجۡرٌ
اجر ہے
کَرِیۡمٌ
باعزت
Translated by

Juna Garhi

Who is it that would loan Allah a goodly loan so He will multiply it for him and he will have a noble reward?

کون ہے جو اللہ تعالٰی کو اچھی طرح قرض دے پھر اللہ تعالٰی اسے اس کے لئے بڑھاتا چلا جائے اور اس کے لئے پسندیدہ اجر ثابت ہو جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کون ہے جو اللہ کو قرض دے ؟ اچھا قرض جسے وہ اس کے لئے دوگنا بڑھا دے اور اسے عمدہ اجر عطا کرے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کون ہے جواﷲ تعالیٰ کوقرضِ حسنہ دے ؟تووہ اُسے کئی گنا تک اُس کے لئے بڑھادے اور اُسی کے لیے باعزت اجرہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Who is the one who advances a loan, a good loan, to Allah so that He multiplies it for him, and he may have a noble reward?

کون ہے ایسا کہ قرض دے اللہ کو اچھی طرح پھر وہ اس کو دونا کر دے اس کے واسطے اور اس کو ملے ثواب عزت کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کون ہے جو اللہ کو قرض دے قرض حسنہ ؟ کہ وہ اس کے لیے اسے بڑھاتا رہے اور اس کے لیے بڑا باعزت اجر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who is it that will give Allah a beautiful loan? A loan that Allah will repay after increasing it many times and grant him a generous reward.

کون ہے جو اللہ کو قرض دے ؟ اچھا قرض ، تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا کر واپس دے ، اور اس کے لیے بہترین اجر 16 ہے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کون ہے جو اللہ جو قرض دے؟ اچھا قرض ( ٨ ) جس کے نتیجے میں اللہ اسے دینے والے کے لیے کئی گنا بڑھا دے؟ اور ایسے شخص کو بڑا باعزت اجر ملے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگو تم میں سے کون ایسا ہے جو اللہ نہ کو قرض دے اچھا قرضہ 3 پھر اللہ اس کا دونا اس کو دیگا اور اس کے علاوہ اس کو بہتر نیگ ملے گا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کون ہے جو اللہ کو خالص نیت سے قرض کے طور پر دے پھر وہ اس کو اس شخص کے لئے بڑھاتے چلے جائیں اور اس کے لئے عزت کا صلہ (جنت) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم میں سے وہ کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے۔ پھر اللہ اس کو اس شخص کیلئے بڑھاتا چلا جائے۔ اور اس کے لئے ایک قابل احترام بدلہ بھی ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کون ہے جو خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دے تو وہ اس کو اس سے دگنا کرے اور اس کے لئے عزت کا صلہ (یعنی جنت) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who is he that will lend Allah a goodly loan, so that He may multiply it for him, and his shall be a hire honourable?

کوئی شخص ہے جو اللہ کو اچھی طرح قرض کے طور پردے پھر اللہ اسے اس شخص کیلئے بڑھاتا چلا جائے اور اس کے لئے اجر پسند یدہ ہے وہ دن ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کون اٹھتا ہے کہ اللہ کو قرض دے اچھا قرض کہ وہ اس کو اس کیلئے بڑھائے؟ اور اس کیلئے باعزت صلہ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کون ہے جو اللہ ( تعالیٰ ) کو قرضِ حسنہ دے پس اللہ ( تعالیٰ ) اس شخص کے لیے اس ( قرض ) کو بڑھاتا چلا جائے اور اس کے لیے عزت والا بدلہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کون ہے جو اللہ کو خلوص نیت سے قرض دے تو وہ اس کو دگنا عطا کرے اور اس کے لیے عزت کا بدلہ۔ (یعنی جنت) دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کون ہے جو اللہ کو قرض دے اچھا قرض تاکہ اللہ اسے اس کے لئے بڑھاتا چلا جائے اور اس کے لئے ایک بڑا ہی عمدہ اجر ہے

Translated by

Noor ul Amin

کون ہےجو اللہ کو قرض دے؟ اچھا قرض جسے وہ اس کے لئے دُگنا بڑھا دے اور اسے عمدہ اجر عطا کرے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کون ہے جو اللہ کو قرض دے اچھا قرض ( ف۳۰ ) تو وہ اس کے لیے دونے کرے اور اللہ کو عزت کا ثواب دے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کون شخص ہے جو اللہ کو قرضِ حسنہ کے طور پر قرض دے تو وہ اس کے لئے اُس ( قرض ) کو کئی گنا بڑھاتا رہے اور اس کے لئے بڑی عظمت والا اجر ہے

Translated by

Hussain Najfi

کون ہے جو اللہ کو قرضۂ حسنہ دے تاکہ وہ اسے اس کے لئے ( کئی گنا ) بڑھائے اور اس کے لئے بہترین اجر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Who is he that will Loan to Allah a beautiful loan? for (Allah) will increase it manifold to his credit, and he will have (besides) a liberal Reward.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whoever gives a virtuous loan to God will receive double from Him in addition to an honorable reward.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Who is he that will lend Allah a handsome loan: then He will increase it manifold to his credit, and he will have a honorable reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Who is there that will offer to Allah a good gift so He will double it for him, and he shall have an excellent reward.

Translated by

William Pickthall

Who is he that will lend unto Allah a goodly loan, that He may double it for him and his may be a rich reward?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कौन है जो अल्लाह को ऋण दे, अच्छा ऋण कि वह उसे उस के लिए कई गुना कर दे। और उस के लिए सम्मानित प्रतिदान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کوئی شخص ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھی طرح قرض کے طور پر دے پھر خدا تعالیٰ اس (دیے ہوئے کے ثواب) کو اس شخص کے لئے بڑھاتا چلا جاوے اور اس کے لئے اجر پسندیدہ ہے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کون ہے جو ” اللہ “ کو قرض حسنہ دے ؟ تاکہ اللہ اس کے لیے اسے کئی گنا بڑھائے اور اس کے لیے بہترین اجر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کون ہے جو اللہ کو قرض دے ؟ اچھا قرض ، تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا کر واپس دے اور اس کے لئے بہترین اجر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کوئی شخص ہے جو اللہ کو قرض حسن دے پھر اللہ اس کو اس کے لیے بڑھائے اور اس کے لیے اجر پسندیدہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کون ہے ایسا کہ قرض دے اللہ کو اچھی طرح، پھر وہ اس کو دونا کر دے اس کے واسطے اور اس کو ملے ثواب عزت کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرضہ حسنہ کے طور پر قرض دے پھر اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے اس دیئے ہوئے کو بڑھا دے اور اسی کے ساتھ اس کے لئے باعزت صلہ بھی ہو۔