Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 104

سورة الأنعام

قَدۡ جَآءَکُمۡ بَصَآئِرُ مِنۡ رَّبِّکُمۡ ۚ فَمَنۡ اَبۡصَرَ فَلِنَفۡسِہٖ ۚ وَ مَنۡ عَمِیَ فَعَلَیۡہَا ؕ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیۡکُمۡ بِحَفِیۡظٍ ﴿۱۰۴﴾

There has come to you enlightenment from your Lord. So whoever will see does so for [the benefit of] his soul, and whoever is blind [does harm] against it. And [say], "I am not a guardian over you."

اب بلاشبہ تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے حق بینی کے ذرائع پہنچ چکے ہیں سو جو شخص دیکھ لے گا وہ اپنا فائدہ کرے گا اور جو شخص اندھا رہے گا وہ اپنا نقصان کرے گا اور میں تمہارا نگران نہیں ہوں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَدۡ
تحقیق
جَآءَکُمۡ
آ گئیں تمہارے پاس
بَصَآئِرُ
کھلی دلیلیں
مِنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
فَمَنۡ
تو جس نے
اَبۡصَرَ
دیکھ لیا
فَلِنَفۡسِہٖ
تو اس کے اپنے لیے ہے
وَمَنۡ
اور جو
عَمِیَ
اندھا ہوا
فَعَلَیۡہَا
تو اسی پرہے
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنَا
میں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
بِحَفِیۡظٍ
نگران
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَدۡ
یقیناً
جَآءَکُمۡ
آ گئیں تمہارے پاس
بَصَآئِرُ
بصیرت افروز دلیلیں
مِنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
فَمَنۡ
تو جس نے
اَبۡصَرَ
دکھا لیا
فَلِنَفۡسِہٖ
تو اس کے اپنے نفس کے لیے ہے
وَمَنۡ
اور جو
عَمِیَ
اندھا رہا
فَعَلَیۡہَا
تو اس پر ہے
وَمَاۤ
اور نہیں ہوں
اَنَا
میں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
بِحَفِیۡظٍ
کوئی محافظ
Translated by

Juna Garhi

There has come to you enlightenment from your Lord. So whoever will see does so for [the benefit of] his soul, and whoever is blind [does harm] against it. And [say], "I am not a guardian over you."

اب بلاشبہ تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے حق بینی کے ذرائع پہنچ چکے ہیں سو جو شخص دیکھ لے گا وہ اپنا فائدہ کرے گا اور جو شخص اندھا رہے گا وہ اپنا نقصان کرے گا اور میں تمہارا نگران نہیں ہوں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہارے پروردگار کی طرف سے بصیرت افروز دلائل آچکے ہیں۔ اب جو شخص بصارت سے کام لے گا تو اس کا اپنا ہی بھلا ہے اور جو اندھا بنا رہے گا اس کا نقصان بھی وہی اٹھائے گا اور میں تم پر محافظ نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًتمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے بصیرت افروز دلیلیں آگئی ہیں،چنانچہ جو بینائی سے کام لے گاتووہ اس کے اپنے نفس کے لیے ہے اورجواندھارہاتووہ بھی اُسی پرہے اور میں تم پر کوئی محافظ نہیں ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(Say, 0 Prophet:) There have come to you insights from your Lord. Now, whoever uses his sight, does so for his own self, and whoever remains blind does so against himself. And I do not stand guard over you.

تمہارے پاس آچکیں نشانیاں تمہارے رب کی طرف سے، پھر جس نے دیکھ لیا سو اپنے واسطے اور جو اندھا رہا سو اپنے نقصان کو اور میں نہیں تم پر نگہبان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

) (دیکھو) تمہارے پاس آچکی ہیں بصیرت افروز باتیں تمہارے رب کی طرف سے تو اب جو کوئی بینائی سے کام لے گا تو اپنے ہی بھلے کے لیے اور جو کوئی اندھا بن جائے گا تو اس کا وبال اسی پر ہوگا اور میں تمہارے اوپر کوئی نگران نہیں ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The lights of clear perception have now come to you from your Lord. Then, he who chooses to see clearly, does so for his own good; and he who chooses to remain blind, does so to his own harm. I am not your keeper.

دیکھو ، تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے بصیرت کی روشنیاں آگئی ہیں ، اب جو بینائی سے کام لے گا اپنا ہی بھلا کرے گا اور جو اندھا بنے گا خود نقصان اٹھائے گا ، میں تم پر کوئی پاسبان نہیں ہوں ۔ 69

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان لوگوں سے کہو کہ ) تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے بصیرت کے سامان پہنچ چکے ہیں ۔ اب جو شخص آنکھیں کھول کر دیکھے گا ، وہ اپنا ہی بھلا کرے گا ، اور جو شخص اندھا بن جائے گا ، وہ اپنا ہی نقصان کرے گا ۔ اور مجھے تمہاری حفاظت کی ذمہ داری نہیں سونپی گئی ہے ۔ ( ٤٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

خبردار 1 تمہارے مالک کی طرف سے تم کو دل کی آنکھیں (دلیلیں) پہنچ چکیں (جو اللہ تعالیٰ نے اوپر بیان کیں اب جو کوئی دیکھے 2 تو اپنا ہی فائدہ کرے گا اور جو اندھا بن جائے 3 تو اپنا ہی برا کرے گا اور میں تم پر داروغہ (کڑوڑی) نہیں ہوں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق بینی کے ذرائع آچکے پس جو شخص دیکھ لے گا سو وہ اپنا فائدہ کرے گا اور جو شخص اندھا رہے گا سو وہ اپنا نقصان کرے گا اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے دیکھنے اور بوجھنے کی نشانیاں آگئیں۔ تو جس نے ان نشانیوں کو دیکھا اور بوجھا تو اپنے ہی فائدے کے لئے۔ اور جو اندھا رہا تو ذمہ داری اسی پر ہے (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کہہ دیجئے) کہ میں تم پر کوئی نگراں نہیں ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ! ان سے کہہ دو کہ) تمہارے (پاس) پروردگار کی طرف سے (روشن) دلیلیں پہنچ چکی ہیں تو جس نے (ان کو آنکھ کھول کر) دیکھا اس نے اپنا بھلا کیا اور جو اندھا بنا رہا اس نے اپنے حق میں برا کیا۔ اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely there hath come unto you enlightenment from your Lord. Whosoever then shall see shall do so for his own soul, and whosoever blindeth himself shall do so to his own hurt. And say thou I am not over you a guardian.

اب تمہارے پاس روشن دلائل تمہارے پروردگار کے پاس سے پہنچ چکے ہیں سو جو کوئی بصارت سے کام لے گا وہ اپنے ہی لئے اور جو کوئی اندھا رہے گا اس پر (وبال) رہے گا اور میں کوئی تمہارے اوپر نگران تو ہوں نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اب تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے بصیرت بخش آیتیں آچکی ہیں تو جو بصیرت سے کام لے گا ، اپنے ہی کو نفع پہنچائے گا اور جو اندھا بنا رہے گا ، اس کا وبال اسی پر آئے گا اور میں تم پر کوئی نقران مقرر نہیں ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

تحقیق تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے بصیرت والی چیزیں آچکی ہیں سو جو بصیرت حاصل کرے گا پس وہ اس کے اپنے لیے ہے اور جو اندھا بنے گا اس کا وبال اسی پر ہوگا اور میں تمہارے اوپر کوئی نگراں تو ہوں نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہہ دو کہ تمہارے پاس اللہ کی طرف سے روشن دلیلیں پہنچ چکی ہیں تو جس نے ان کو کھلی آنکھوں سے دیکھا اس نے اپنا بھلا کیا، اور جو اندھا بنا رہا اس نے اپنے لیے برا کیا اور میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک آگئیں تمہارے پاس (اے لوگو ! ) آنکھیں کھولنے والی نشانیاں تمہارے رب کی جانب سے سو جس نے آنکھ کھولی تو اپنے ہی نفع کے لئے اور جو اندھا بنا رہا تو اس کا وبال خود اسی پر ہوگا اور میں تم پر کوئی نہگبان نہیں ہوں

Translated by

Noor ul Amin

تمہارے رب کی طرف سے دلائل آچکے ہیں اب جس نے بصارت سے کام لیااس کا اپنابھلا ہے اورجو اندھابنارہا اس کا اپنانقصان ہے اور میں تم پر محافظ نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تمہارے پاس آنکھیں کھولنے والی دلیلیں آئیں تمہارے رب کی طرف سے تو جس نے دیکھا تو اپنے بھلے کو اور جو اندھا ہوا اپنے برُے کو ، اور میں تم پر نگہبان نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے ( ہدایت کی ) نشانیاں آچکی ہیں پس جس نے ( انہیں نگاہِ بصیرت سے ) دیکھ لیا تو ( یہ ) اس کی اپنی ذات کے لئے ( فائدہ مند ) ہے ، اور جو اندھا رہا تو اس کا وبال ( بھی ) اسی پر ہے ، اور میں تم پر نگہبان نہیں ہوں

Translated by

Hussain Najfi

تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے بصیرتیں ( روشن دلیلیں ) آچکیں اب جو بصیرت سے کام لے گا وہ اپنا فائدہ کرے گا ۔ اور جو اندھا بنا رہے گا وہ اپنا نقصان کرے گا ۔ اور میں تمہارے اوپر نگران نہیں ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Now have come to you, from your Lord, proofs (to open your eyes): if any will see, it will be for (the good of) his own soul; if any will be blind, it will be to his own (harm): I am not (here) to watch over your doings."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "Clear proofs have certainly come to you from your Lord. Whoever tries to understand it will gain much but those who ignore it will only harm themselves. I am not (supposed) to watch over you (all the time)".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, Basa'ir (proofs) have come to you from your Lord, so whosoever sees, will do so for (the good of) himself, and whosoever blinds himself, will do so against himself, and I am not a Hafiz over you.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Indeed there have come to you clear proofs from your Lord; whoever will therefore see, it is for his own soul and whoever will be blind, it shall be against himself and I am not a keeper over you.

Translated by

William Pickthall

Proofs have come unto you from your Lord, so whoso seeth, it is for his own good, and whoso is blind is blind to his own hurt. And I am not a keeper over you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अब तुम्हारे पास तुम्हारे रब की तरफ़ से बसीरत भरे दलाइल आ चुके हैं, पस जो बीनाई से काम लेगा वह अपने ही लिए (फ़ायदा उठाएगा) और जो अंधा बनेगा वह ख़ुद नुक़सान उठाएगा, और मैं तुम्हारे ऊपर कोई निगराँ नहीं हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اب بلاشبہ تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے حق بینی کے ذرائع پہنچ چکے ہیں سو جو شخص دیکھ لے گا وہ اپنا فائدہ کرے گا اور جو شخص اندھا رہے گا وہ اپنا نقصان کرے گا اور میں تمہارا نگران نہیں ہوں۔ (104)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بلاشبہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے بہت سی نشانیاں آچکیں، پھر جس نے سمجھ لیا تو اس کے اپنے لیے ہے اور جو اندھا رہا تو اسی پر وبال ہے اور میں تم پر کوئی نگران نہیں۔ “ (١٠٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دیکھو تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے بصیرت کی روشنیاں آگئی ہیں ‘ اب جو بینائی سے کام لے گا اپنا ہی بھلا کرے گا اور جو اندھا بنے گا خود نقصان اٹھائے گا اور میں تم پر کوئی پاسبان نہیں ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے بصیرت والی چیزیں آچکی ہیں سو جو شخص دیکھے گا سو وہ اپنے لیے اور جو اندھا بنے گا اس کا وبال اسی کی جان پر ہوگا۔ اور میں تم پر نگران نہیں ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تمہارے پاس آچکیں نشانیاں تمہارے رب کی طرف سے پھر جس نے دیکھ لیا سو اپنے واسطے اور جو اندھا رہا سو اپنے نقصان کو اور میں نہیں تم پر نگہبان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے بصیرت افروز دلائل آ چکے ہیں پھر جس نے ان کو دیکھ لیا تو اپنے بھلے کو اور جو ان سے اندھا رہا تو اپنے برے کو اور میں تم پر کوئی نگہبان نہیں ہوں