Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 111

سورة الأنعام

وَ لَوۡ اَنَّنَا نَزَّلۡنَاۤ اِلَیۡہِمُ الۡمَلٰٓئِکَۃَ وَ کَلَّمَہُمُ الۡمَوۡتٰی وَ حَشَرۡنَا عَلَیۡہِمۡ کُلَّ شَیۡءٍ قُبُلًا مَّا کَانُوۡا لِیُؤۡمِنُوۡۤا اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہُ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ یَجۡہَلُوۡنَ ﴿۱۱۱﴾

And even if We had sent down to them the angels [with the message] and the dead spoke to them [of it] and We gathered together every [created] thing in front of them, they would not believe unless Allah should will. But most of them, [of that], are ignorant.

اور اگر ہم ان کے پاس فرشتوں کو بھیج دیتے اور ان سے مردے باتیں کرنے لگتے اور ہم تمام موجودات کو ان کے پاس ان کی آنکھوں کے روبرو لا کر جمع کر دیتے ہیں تب بھی یہ لوگ ہرگز ایمان نہ لاتے ہاں اگر اللہ ہی چاہے تو اور بات ہے لیکن ان میں زیادہ لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّنَا
بےشک ہم
نَزَّلۡنَاۤ
اتارتے ہم
اِلَیۡہِمُ
طرف ان کے
الۡمَلٰٓئِکَۃَ
فرشتوں
وَکَلَّمَہُمُ
اور کلام کرتے ان سے
الۡمَوۡتٰی
مردے
وَحَشَرۡنَا
اور اکٹھا کر لاتے ہم
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
کُلَّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
قُبُلًا
سامنے
مَّا
نہ
کَانُوۡا
تھے وہ
لِیُؤۡمِنُوۡۤا
کہ ایمان لے آتے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّشَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
وَلٰکِنَّ
لیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اکثر ان میں سے
یَجۡہَلُوۡنَ
وہ جہالت برتتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّنَا
واقعتاً ہم
نَزَّلۡنَاۤ
اتار دیتے ہم
اِلَیۡہِمُ
طرف ان کی
الۡمَلٰٓئِکَۃَ
فرشتے
وَکَلَّمَہُمُ
اور باتیں کرتے ان سے
الۡمَوۡتٰی
مُردے
وَحَشَرۡنَا
اور جمع کر دیتے ہم
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
کُلَّ شَیۡءٍ
ہر چیز
قُبُلًا
سامنے
مَّا
نہیں
کَانُوۡا
تھے وہ
لِیُؤۡمِنُوۡۤا
کہ وہ ایمان لاتے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّشَآءَ
چاہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَلٰکِنَّ
لیکن
اَکۡثَرَہُمۡ
اکثر ان کے
یَجۡہَلُوۡنَ
جہالت برتتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And even if We had sent down to them the angels [with the message] and the dead spoke to them [of it] and We gathered together every [created] thing in front of them, they would not believe unless Allah should will. But most of them, [of that], are ignorant.

اور اگر ہم ان کے پاس فرشتوں کو بھیج دیتے اور ان سے مردے باتیں کرنے لگتے اور ہم تمام موجودات کو ان کے پاس ان کی آنکھوں کے روبرو لا کر جمع کر دیتے ہیں تب بھی یہ لوگ ہرگز ایمان نہ لاتے ہاں اگر اللہ ہی چاہے تو اور بات ہے لیکن ان میں زیادہ لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر ہم ان کی طرف فرشتے بھی نازل کردیتے اور ان سے مردے کلام بھی کرتے اور ہر چیز کو ان کے سامنے لا اکٹھا کرتے تو بھی یہ ایمان لانے والے نہ تھے۔ مگر جس کے متعلق اللہ چاہتا۔ لیکن ان میں سے اکثر نادانی کی باتیں کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرواقعتاہم اُن پرفرشتے اُتاردیتے اورمردے اُن سے باتیں کرتے اورہم اُن کے سامنے ہرچیزجمع کردیتے تب بھی وہ ایمان نہ لاتے تھے مگریہ کہ اللہ تعالیٰ چاہے لیکن ان میں سے اکثر جہالت برتتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if We had sent down to them the angels and the dead had spoken to them and (even if) We had gathered everything before them, face to face, still, they were not to believe unless Allah would have so willed. But, most of them go for ignorance.

اور اگر ہم اتاریں ان پر فرشتے اور باتیں کریں ان سے مردے اور زندہ کردیں ہم ہر چیز کو ان کے سامنے تو بھی یہ لوگ ہرگز ایمان لانے والے نہیں مگر یہ کہ چاہے اللہ لیکن ان میں اکثر جاہل ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ہم ان پر فرشتے اتار دیتے اور مردے بھی ان سے گفتگو کرتے اور ہم تمام چیزیں لا کر ان کے رو برو جمع کردیتے تب بھی یہ ایمان لانے والے نہ تھے مگر یہ کہ اللہ چاہے لیکن ان کی اکثریت جاہلوں پر مشتمل ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Even if We had sent angels down to them and the dead had spoken to them, and even if We had assembled before them all the things, face to face, they would still not believe unless it be Allah's will that they believe. Most of them behave in utter ignorance.

اگر ہم فرشتے بھی ان پر نازل کر دیتے اور مردے ان سے باتیں کرتے اور دنیا بھر کی چیزوں کو ہم ان کی آنکھوں کے سامنے جمع کر دیتے تب بھی یہ ایمان لانے والے نہ تھے ، اِلّا یہ کہ مشیَّتِ الٰہی یہی ہو کہ وہ ایمان لائیں ، 78 مگر اکثر لوگ نادانی کی باتیں کرتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر بالفرض ہم ان کے پاس فرشتے بھیج دیتے ، اور مردے ان سے باتیں کرنے لگتے ، اور ( ان کی مانگی ہوئی ) ہر چیز ہم کھلی آنکھوں ان کے سامنے لاکر کے رکھ دیتے ( ٤٩ ) تب بھی یہ ایمان لانے والے نہیں تھے ، الا یہ کہ اللہ ہی چاہتا ( کہ انہیں زبردستی ایمان پر مجبور کردے تو بات دوسری تھی ، مگر ایسا ایمان نہ مطلوب ہے نہ معتبر ) لیکن ان میں سے اکثر لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہیں ۔ ( ٥٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر ہم ان پر (آسمان سے) فرشتے اریں اور مردے ان سے بات کریں اور ہر چیز کو ہر نشانی کو جو وہ چاہتے ہیں اور ہر جاندار کو ان کے سامنے لا کر اکٹھا کردیں 1 جب بھی وہ ایمان لانے والے نہیں مگر اللہ تعالیٰ چاہے تو وہ اور بات ہے لیکن ان میں سے اکثر نادان ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ہم ان پر فرشتے اتاردیتے اور مردے ان سے باتیں کرتے اور ہم ان کے سامنے ہر شے (مخلوقات غیبیہ) کو حاضر کردیتے یہ پھر بھی ایمان نہ لاتے ہاں اگر اللہ ہی چاہیں تو (اور بات ہے) و لیکن ان میں اکثر لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر ہم ان پر فرشتے اتار دیں اور مردے ان سے باتیں کرنے لگیں اور تمام مردوں کو بھی زندہ کر کے ان کے سامنے لاکھڑا کردیں تب بھی یہ ولوگ ہر گز ایمان لانے والے نہیں ہیں۔ سوائے اس کے کہ اللہ ہی چاہے تو اور بات ہے۔ ان میں بڑی تعداد نادانوں کی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ہم ان پر فرشتے بھی اتار دیتے اور مردے بھی ان سے گفتگو کرنے لگتے اور ہم سب چیزوں کو ان کے سامنے لا موجود بھی کر دیتے تو بھی یہ ایمان لانے والے نہ تھے اِلّا ماشائالله بات یہ ہے کہ یہ اکثر نادان ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And even thou We had sent down angels unto them, and the dead had spoken to them, and We had gathered together about them everything face to face, they were not such as could believe, unless Allah had so willed, but most of them speak ignorantly.

اور خواہ ہم ان پر فرشتوں ہی کو اتار دیتے اور (خواہ) ان سے مردے (بھی) باتیں کرنے لگتے اور (خواہ) ہم ہر چیز کو ان کے پاس ان کے سامنے ہی لاکرجمع کردیتے جب بھی یہ لوگ ایمان لانے کے نہ تھے ۔ سوا اس کے کہ اللہ ہی چاہے لیکن ان میں سے زیادہ تر جہالت ہی سے کام لیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ہم ان کی طرف فرشتے بھی اتار دیتے اور مردے بھی ان سے باتیں کرنے لگتے اور ساری چیزیں ان کے آگے گروہ در گروہ اکٹھی کردی جاتیں ، جب بھی یہ ایمان لانے والے نہ تھے ، الاّآنکہ اللہ چاہے ۔ لیکن ان کی اکثریت مبتلائے جہل ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ہم ان کے پاس فرشتے بھیج دیں اور ان سے مردے باتیں کرنے لگیں اور ہم ہر چیز کو ان کے سامنے جمع کردیں ( تب بھی ) وہ ایمان لانے والے نہیں مگر جسے اﷲ ( تعالیٰ ) چاہیں لیکن ان میں اکثر وہ ہیں جو جہالت کی باتیں کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر ہم ان پر فرشتے بھی اتار دیتے اور مردے بھی ان سے بات چیت کرنے لگتے اور ہم سب چیزوں کو ان کے سامنے لاموجود بھی کرتے تو بھی یہ ایمان لانے والے نہ تھے مگر یہ کہ اللہ چاہے لیکن اکثر ان میں جاہل ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کا عالم یہ ہے کہ) اگر ہم ان پر فرشتے بھی اتار دیں، اور مردے بھی ان سے باتیں کرنے لگیں، اور ہم ہر چیز کو ان کے سامنے لا کر پیش کردیں، تو انہوں نے پھر بھی ایمان نہیں لانا (اپنے عناد اور ہٹ دھرمی کی بناء پر) مگر یہ کہ اللہ ہی چاہے (اور وہ ان کی کایا پلٹ کر دے) لیکن ان میں سے اکثر جہالت برت رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرہم ان کی طرف فرشتے بھی نازل کردیتے اور ان سے مرُدے کلام بھی کرتے اور دنیابھرکی چیزیں ان کے سامنے لاجمع کرتے توبھی یہ ایمان لانے والے نہ تھے مگرجسکے متعلق اللہ چاہتالیکن ان میں سے اکثر جہالت کی باتیں کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ہم ان کی طرف فرشتے اتارتے ( ف۲۲۳ ) اور ان سے مردے باتیں کرتے اور ہم ہر چیز ان کے سامنے اٹھا لاتے جب بھی وہ ایمان لانے والے نہ تھے ( ف۲۲٤ ) مگر یہ کہ خدا چاہتا ( ف۲۲۵ ) و لیکن ان میں بہت نرے جاہل ہیں ( ف۲۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ہم ان کی طرف فرشتے اتار دیتے اور ان سے مُردے باتیں کرنے لگتے اور ہم ان پر ہر چیز ( آنکھوں کے سامنے ) گروہ در گروہ جمع کر دیتے وہ تب بھی ایمان نہ لاتے سوائے اس کے جو اﷲ چاہتا اور ان میں سے اکثر لوگ جہالت سے کام لیتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ہم ان کی طرف فرشتے بھی نازل کر دیں اور ان سے مردے بھی کلام کریں اور خواہ ہم ہر چیز کو ان کے سامنے لاکھڑا کر دیں تب بھی یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں مگر یہ کہ اللہ ( اپنی قدرتِ قاہرہ سے ) چاہے ۔ لیکن اکثر لوگ جاہل ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Even if We did send unto them angels, and the dead did speak unto them, and We gathered together all things before their very eyes, they are not the ones to believe, unless it is in Allah's plan. But most of them ignore (the truth).

Translated by

Muhammad Sarwar

Had We sent the angels to them, made the dead speak to them, and resurrected all things before their very eyes, they still would not believe unless God willed it to be so. But, in fact, most of them ignore (the evidence).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And even if We had sent down unto them angels, and the dead had spoken unto them, and We had gathered together all things before them, they would not have believed, unless Allah willed, but most of them behave ignorantly.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And even if We had sent down to them the angels and the dead had spoken to them and We had brought together all things before them, they would not believe unless Allah pleases, but most of them are ignorant.

Translated by

William Pickthall

And though We should send down the angels unto them, and the dead should speak unto them, and We should gather against them all things in array, they would not believe unless Allah so willed. Howbeit, most of them are ignorant.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर हम उन पर फ़रिश्ते उतार देते और मुर्दे उनसे बातें करते और हम सारी चीज़ें उनके सामने इकट्ठा कर देते तब भी ये लोग ईमान लाने वाले न थे सिवाए इसके कि अल्लाह चाहे, मगर उनमें से अक्सर लोग नादानी की बातें करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر ہم ان کے پاس فرشتوں کو بھیج دیتے اور ان سے مردے باتیں کرنے لگتے اور ہم تمام موجودات (غیبیہ) کو ان کے پاس ان کی آنکھوں کے روبرو لاکر جمع کردیتے تو بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے ہاں اگر خدا ہی چاہے (تو اور بات ہے) لیکن ان میں زیادہ لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہیں۔ (5) (111)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر ہم واقعی ان کی طرف فرشتے اتاردیتے اور ان سے مردے گفتگو کرتے اور ہم ہر چیز ان کے پاس سامنے لاجمع کرتے تو بھی وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لے آتے مگر یہ کہ اللہ چاہے لیکن ان کے اکثر جہالت سے کام لیتے ہیں۔ “ (١١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر ہم فرشتے بھی ان پر نازل کردیتے اور مردے ان سے باتیں کرتے اور دنیا بھر کی چیزوں کو ہم ان کی آنکھوں کے سامنے جمع کردیتے تب بھی یہ ایمان لانے والے نہ تھے الا یہ کہ مشیت الہی یہی ہو (کہ یہ ایمان لائیں) مگر اکثر لوگ نادانی کی باتیں کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ہم ان کی طرف فرشتے اتار دیں اور ان سے مردے بات کرلیں اور ہم جمع کردیں ان پر ہر چیز ان کے آمنے سامنے تب بھی وہ ایسے نہیں ہیں کہ ایمان لے آئیں مگر یہ کہ اللہ چاہے۔ اور لیکن ان میں اکثر وہ ہیں جو جہالت کی باتیں کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ہم اتاریں ان پر فرشتے اور باتیں کریں ان سے مردے اور زندہ کردیں ہم ہر چیز کو ان کے سامنے تو بھی یہ لوگ ہرگز ایمان لانے والے نہیں مگر یہ کہ چاہے اللہ لیکن ان میں اکثر جاہل ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ہم ان منکروں پر فرشتے نازل کردیں اور ان سے مردے بھی باتیں کرنے لگیں اور ہم جملہ موجودات کو بھی ان کے روبرو لا کر مع کردیں تب بھی یہ ایمان لانے والے نہیں الا یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی چاہے تو دوسری بات ہے لیکن ان میں اسے اکثر جاہل ہیں