Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 113

سورة الأنعام

وَ لِتَصۡغٰۤی اِلَیۡہِ اَفۡئِدَۃُ الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ وَ لِیَرۡضَوۡہُ وَ لِیَقۡتَرِفُوۡا مَا ہُمۡ مُّقۡتَرِفُوۡنَ ﴿۱۱۳﴾

And [it is] so the hearts of those who disbelieve in the Hereafter will incline toward it and that they will be satisfied with it and that they will commit that which they are committing.

اور تاکہ اس طرف ان لوگوں کے قلوب مائل ہوجائیں جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے اور تاکہ اس کو پسند کرلیں اور تاکہ مرتکب ہوجائیں ان امور کے جن کے وہ مرتکب ہوتے تھے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِتَصۡغٰۤی
اور تاکہ مائل ہوں
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
اَفۡئِدَۃُ
دل
الَّذِیۡنَ
ان کے جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
وَلِیَرۡضَوۡہُ
اور تاکہ وہ راضی ہوں اس سے
وَلِیَقۡتَرِفُوۡا
اور تاکہ وہ کمائی کریں
مَا
جو
ہُمۡ
وہ
مُّقۡتَرِفُوۡنَ
کمانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِتَصۡغٰۤی
اور تاکہ مائل ہوں
اِلَیۡہِ
طرف اس کی
اَفۡئِدَۃُ
دل
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان رکھتے
بِالۡاٰخِرَۃِ
ساتھ آخرت کے
وَلِیَرۡضَوۡہُ
اور تاکہ وہ اسے پسند کریں
وَلِیَقۡتَرِفُوۡا
اور تاکہ وہ بھی برائیاں کریں
مَا
جو
ہُمۡ
وہ سب
مُّقۡتَرِفُوۡنَ
برائیاں کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And [it is] so the hearts of those who disbelieve in the Hereafter will incline toward it and that they will be satisfied with it and that they will commit that which they are committing.

اور تاکہ اس طرف ان لوگوں کے قلوب مائل ہوجائیں جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے اور تاکہ اس کو پسند کرلیں اور تاکہ مرتکب ہوجائیں ان امور کے جن کے وہ مرتکب ہوتے تھے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ ایسے کام) اس لیے (بھی کرتے تھے) کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے دل ادھر مائل ہوں نیز وہ اسے پسند کرلیں اور وہ برائیاں کرتے چلے جائیں جو اب کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتاکہ اس (جھوٹ)کی طرف ان کے دل مائل ہوں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اورتاکہ وہ اسے پسندکریں اورتاکہ وہ بھی برائیاں کریں جویہ کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and in order that the hearts of those who do not believe in the Hereafter may incline to it and so that they commit what they are to commit.

ان لوگوں کے دل جن کو یقین نہیں آخرت کا اور وہ اس کو بھی پسند کرلیں اور کئے جاویں جو کچھ برے کام کر رہے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (ایسا اس لیے ہے) تاکہ مائل ہوجائیں اس کی طرف ان لوگوں کے دل جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور تاکہ وہ اس کو پسند بھی کریں اور پھر وہ اپنے برے اعمال کا جو بھی انبار جمع کرنا چاہتے ہیں جمع کرلیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So that the hearts of those who do not believe in the Life to Come might incline towards this attractive delusion, and that they may be well pleased with it and might acquire the evils that they are bent on acquiring.

پس تم انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو کہ اپنی افترا پردازیاں کرتے رہیں ۔ ﴿یہ سب کچھ ہم انہیں اسی لیے کرنے دے رہے ہیں کہ﴾ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل اس ﴿خوشنما دھوکے﴾ کی طرف مائل ہوں اور وہ اس سے راضی ہو جائیں اور ان برائیوں کا اِکتساب کریں جن کا اِکتساب وہ کرنا چاہتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( وہ انبیاء کے دشمن چکنی چپڑی باتیں اس لیے بناتے تھے ) تاکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، ان کے دل ان باتوں کی طرف خوب مائل ہوجائیں اور وہ ان میں مگن رہیں ، اور ساری وہ حرکتیں کریں جو وہ کرنے والے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس لیے بھی 7 کہ جو لوگ آخرت کا یقین نہیں رکھتے (نرے بےایمان اور ملحد ہیں) ان کے دل ان باتوں پر جھک جائیں اور اس لیے کہ وہ ان باتوں سے خوش ہوں اور اس لیے کہ جو برے کام وہ کیا کرتے ہیں یہ بھی کریں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تاکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل اس طرف مائی ہوں اور تاکہ وہ اسے پسند کرلیں اور جن امور کے یہ مرتکب ہوئے ان امور کے مرتکب ہوجائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ان کو اس لئے چھوڑ رکھا ہے تاکہ وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ ان ہی فریب آمیز سازشوں میں لگے رہیں اور وہ ان ہی برے کاموں کے مشغلوں کو پسند کرتے رہیں جس میں وہ آج تک مبتلا رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (وہ ایسے کام) اس لیے بھی (کرتے تھے) کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل ان کی باتوں پر مائل ہوں اور وہ انہیں پسند کریں اور جو کام وہ کرتے تھے وہ ہی کرنے لگیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is in order that the; hearts of those who believe not in the Hereafter might incline thereto, and that they might be pleased therewith, and that they might do that whereof they are the doers.

تاکہ اس (فریب آمیز بات) کی طرف ان لوگوں کے دل مائل ہوجائیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور تاکہ اس کو یہ پسند کرنے لگیں اور تاکہ یہ مرتکب ہونے لگیں اس کے جس کے مرتکب ہورہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ایسا اس لئے ہے کہ اس کی طرف ان لوگوں کے دل جھکیں ، جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور تاکہ وہ اس کو پسند کریں اور تاکہ جو کمائی انہیں کرنی ہے ، وہ کرلیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تاکہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے دل ان ( پرفریب باتوں ) کی طرف مائل ہو جائیں اور تاکہ وہ اسے پسند کر لیں تاکہ وہ کر بیٹھیں وہ ( برے ) کام جنہیں وہ کیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ( وہ ایسے کام) اس لئے (بھی کرتے تھے) کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل ان کی باتوں پر مائل ہوں اور وہ انہیں پسند کریں اور جو کام وہ کرتے تھے وہی کرنے لگیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ (ایسا اس لئے کرتے ہیں کہ تاکہ اس طرح یہ پھسلا دیں ایمان والوں کو اور) تاکہ مائل ہوجائیں اس کی طرف دل ان لوگوں کے جو ایمان نہیں رکھتے آخرت پر، اور تاکہ وہ انھیں پسند کریں تاکہ یہ کما لیں جو کچھ کہ انہوں نے کمانا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ ( ایسا ) اس لئے ( بھی کرتے ہیں ) کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے دل ادھرمائل ہوں نیز وہ اسے پسندکرلیں اور برائیاں کرتے چلے جائیں جواب کر رہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس لیے کہ اس ( ف۲۳۰ ) کی طرف ان کے دل جھکیں جنہیں آخرت پر ایمان نہیں اور اسے پسند کریں اور گناہ کمائیں جو انہیں کمانا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یہ ) اس لئے کہ ان لوگوں کے دل اس ( فریب ) کی طرف مائل ہو جائیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور ( یہ ) کہ وہ اسے پسند کرنے لگیں اور ( یہ بھی ) کہ وہ ( انہی اعمالِ بد کا ) ارتکاب کرنے لگیں جن کے وہ خود ( مرتکب ) ہو رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ ان ( بناوٹی باتوں ) کی طرف ان لوگوں کے دل مائل ہوں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور تاکہ وہ اسے پسند کریں اور تاکہ وہ ان ( برائیوں ) کا ارتکاب کریں جن کے یہ مرتکب ہو رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To such (deceit) let the hearts of those incline, who have no faith in the hereafter: let them delight in it, and let them earn from it what they may.

Translated by

Muhammad Sarwar

Let those who do not believe in the Day of Judgment listen to the deceitful words with pleasure and indulge in whatever sins they want.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Tasgha to it that the hearts of those who do not believe in the Hereafter may incline to such (deceit), and that they may remain pleased with it, and that they may commit what they are committing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And that the hearts of those who do not believe in the hereafter may incline to it and that they may be well pleased with it and that they may earn what they are going to earn (of evil).

Translated by

William Pickthall

That the hearts of those who believe not in the Hereafter may incline thereto, and that they may take pleasure therein, and that they may earn what they are earning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐसा इसलिए है उसकी तरफ़ उन लोगों के दिल माइल हों जो आख़िरत पर यक़ीन नहीं रखते और ताकि वे उसको पसंद करें और ताकि जो कमाई उन्हें करनी है वे कर लें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تاکہ اس کی طرف ان لوگوں کے قلوب مائل ہوجائیں جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے اور تاکہ اس کو پسند کرلیں اور تاکہ مرتکب ہوجاویں ان امور کے جن کے وہ مرتکب ہوئے تھے۔ (113)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تاکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل اس جھوٹ کی طرف مائل ہوں اور وہ اسے پسند کریں اور تاکہ وہ، وہ برائیاں کریں جو یہ کررہے ہیں۔ “ (١١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(یہ سب کچھ ہم انہیں اسی لئے کرنے دے رہیں کہ) جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے انکے دل اس خوشنما دھوکے کیطرف مائل ہوں اور وہ اس سے راضی ہوجائیں اور ان برائیوں کا اکتساب کریں جن کا اکتساب وہ کرنا چاہتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تاکہ اس کی طرف ان لوگوں کے دل مائل ہوجائیں جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے۔ اور تاکہ وہ اسے پسند کریں، اور تاکہ وہ مرتکب ہوجائیں ان کاموں کے جن کا وہ ارتکاب کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس لئے کہ مائل ہوں ان ملمع کی باتوں کی طرف ان لوگوں کے دل جن کو یقین نہیں آخرت کا اور وہ اس کو پسند بھی کرلیں اور کیے جاویں جو کچھ برے کام کر رہے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ اس لئے بھی ایسا کرتے تھے تاکہ وہ لوگ جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے ان کے دل ان فریب آمیز باتوں کی طرف مائل ہوجائیں اور تاکہ ان باتوں کو پسند کریں اور تاکہ جو برائیاں وہ کر رہے تھے انہی کا ارتکاب کرتے رہیں۔