Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
اِقْتَرَفَ |
يَقْتَرِفُ |
اِقْتَرِفْ |
مُقْتَرِفْ |
مُقْتَرَفْ |
اِقْتِرَاف |
اَلْقَرْفُ وَالْاِقْتِرَافُ کے اصل معنی کریدنے کے ہیں اور جو چھال یا چھلکا اتارا جاتا ہے۔ اسے قرف کہا جاتا ہے اور بطور استعارہ اِقْتَرَفَ (افعال) کمانے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے خواہ وہ سب اچھا ہو یا برا، جیسے فرمایا: (سَیُجۡزَوۡنَ بِمَا کَانُوۡا یَقۡتَرِفُوۡنَ) (۶:۱۲۰) وہ عنقریب اپنے کیے کی سزا پائیں گے۔ (وَ لِیَقۡتَرِفُوۡا مَا ہُمۡ مُّقۡتَرِفُوۡنَ ) (۶:۱۱۳) اور جو کام وہ کرتے تھے وہی کرنے لگیں۔ (وَ اَمۡوَالُۨ اقۡتَرَفۡتُمُوۡہَا ) (۹:۲۴) اور مال جو تم کماتے ہو۔ لیکن اس کا بیشتر استعمال برے کام کرنے پر ہوتا ہے اسی بنا پر محاورہ ہے اِلْاَعْتِرَافُ مُزِیْلُ الْاِقْتِرَافِ کہ اعترافِ جرم، جرم کو مٹادیتا ہے قَرَفْتُ فُلَانًا بِکَذَا میں نے فلاں پر تہمت لگائی اور آیت کریمہ: (وَ لِیَقۡتَرِفُوۡا مَا ہُمۡ مُّقۡتَرِفُوۡنَ ) (۶:۱۱۳) کو بھی بعض نے اسی معنی پر محمول کیا ہے۔ فَلَانٌ قَرَفَنِیْ: فلاں نے مجھ پر تہمت لگائی۔ رَجُلٌ مُقْرِفٌ: دوغلا آدمی۔ قَارَفَ فُلَانٌ اَمْرًا اس نے برے کام کا ارتکاب کیا۔
Surah:6Verse:113 |
اور تاکہ وہ کمائیں
and so that they may commit
|
|
Surah:6Verse:120 |
وہ کمائی کرتے
commit
|
|
Surah:9Verse:24 |
کمایا تم نے ان کو
that you have acquired
|
|
Surah:42Verse:23 |
کمائے گا
earns
|