Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 127

سورة الأنعام

لَہُمۡ دَارُ السَّلٰمِ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ وَ ہُوَ وَلِیُّہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۲۷﴾

For them will be the Home of Peace with their Lord. And He will be their protecting friend because of what they used to do.

ان لوگوں کے واسطے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور اللہ تعالٰی ان سے محبت رکھتا ہے ان کے اعمال کی وجہ سے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَہُمۡ
ان کے لئے
دَارُ
گھر ہے
السَّلٰمِ
سلامتی کا
عِنۡدَ رَبِّہِمۡ
پاس ان کے رب کے
وَہُوَ
اور وہ
وَلِیُّہُمۡ
دوست ہے ان کا
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَہُمۡ
ان کے لئے
دَارُ السَّلٰمِ
سلامتی کا گھر ہے
عِنۡدَ رَبِّہِمۡ
پاس ان کے رب کے
وَہُوَ
اور وہ
وَلِیُّہُمۡ
مددگار ہے ان کا
بِمَا
اس وجہ سے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے
Translated by

Juna Garhi

For them will be the Home of Peace with their Lord. And He will be their protecting friend because of what they used to do.

ان لوگوں کے واسطے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور اللہ تعالٰی ان سے محبت رکھتا ہے ان کے اعمال کی وجہ سے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے لوگوں کے لیے ان کے پروردگار کے ہاں سلامتی کا گھر ہے اور ان کے نیک اعمال کرنے کی وجہ سے وہ ان کا سرپرست ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن کے رب کے پاس اُن کے لیے سلامتی کاگھرہے اوروہ اس کی وجہ سے اُن کامددگارہے جووہ عمل کیاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

For them there is the Abode of Peace with their Lord, and He is their Guardian by virtue of what they used to do.

انہی کے لئے ہے سلامتی کا گھر اپنے رب کے ہاں اور وہ ان کا مددگار ہے یہ سبب ان کے اعمال کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کے لیے سلامتی والا گھر ہے ان کے رب کے پاس اور وہی ان کا مدد گار (دوست) ہے بسبب ان کے (نیک) اعمال کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Theirs shall be an abode of peace with their Lord - their Protector - in recompense for all they have done.

ان کے لیے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے 93 اور وہ ان کا سرپرست ہے اس صحیح طرزِ عمل کی وجہ سے جو انہوں نے اختیار کیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے پروردگار کے پاس سکھ چین کا گھر ایسے ہی لوگوں کے لیے ہے اور جو عمل وہ کرتے رہے ہیں ان کی وجہ سے وہ خود ان کا رکھوالا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کے ماک کے پاس ان کے لیے سلامتی کا گھر (یعنی جنت تیار ہے اور ان کے کیے کے بدل (یعنی ان کے نیک کاموں کے بدل) وہی (خدا) ان کا مددگار ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس سلامتی کا گھر اور وہ ان کے اعمال کی وجہ سے ان کا دوست ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان ہی کے لئے اپنے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے۔ اور وہ ان کے اعمال میں ان کا مدد گا رہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کے لیے ان کے اعمال کے صلے میں پروردگار کے ہاں سلامتی کا گھر ہے اور وہی ان کا دوستدار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

For them is an abode of peace with their Lord; and He shall be their patron for that which they have been doing.

ان کے واسطے سلامتی کا گھر ہے ان کے پروردگار کے پاس اور وہی ان کا دوست ہے بہ سبب اس کے کہ جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کیلئے ، ان کے رب کے پاس ، سکھ کا گھر ہے اور وہ ان کا کارساز ہے ، ان کے اعمال کے صلہ میں ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کیلئے سلامتی کا گھر ہے اور وہی ان کا دوست ہے ان اعمال کی وجہ سے جنہیں وہ کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کے لیے ان کے اعمال کے بدلے میں اللہ کے گھر سلامتی کا ٹھکانا ہے اور وہی ان کا مددگار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کے سلامتی کا وہ عظیم الشان اور بےمثال گھر ہے ان کے رب کے یہاں، اور وہی ان کا کارساز و مددگار ہے ان کے ان کاموں کے باعث جو وہ کرتے رہے تھے (زندگی بھر)

Translated by

Noor ul Amin

ان کے لئے ان کے رب کے ہاں سلامتی کاگھرہے اور ان کے نیک اعمال کرنے کی وجہ سے وہ ان کادوست اور کارساز ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کے لیے سلامتی کا گھر ہے اپنے رب کے یہاں اور وہ ان کا مولیٰ ہے یہ ان کے کاموں کا پھل ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

انہی کے لئے ان کے رب کے حضور سلامتی کا گھر ہے اور وہی ان کا مولٰی ہے ان اعمالِ ( صالحہ ) کے باعث جو وہ انجام دیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

ان کیلئے سلامتی کا گھر ہے ان کے پروردگار کے ہاں اور ان کے اچھے اعمال کی وجہ سے جو وہ کرتے ہیں اللہ ان کا سرپرست ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For them will be a home of peace in the presence of their Lord: He will be their friend, because they practised (righteousness).

Translated by

Muhammad Sarwar

They will live in peace with God. God protects them as a reward for their deeds; He is their Guardian.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

For them will be the abode of peace with their Lord. And He will be their Wali because of what they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They shall have the abode of peace with their Lord, and He is their guardian because of what they did.

Translated by

William Pickthall

For them is the abode of peace with their Lord. He will be their Protecting Friend because of what they used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्हीं के लिए सलामती का घर है उनके रब के पास और वह उनका मददगार है उस अमल की वजह से जो वे ख़ुद करते रहे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان لوگوں کے واسطے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے محبت رکھتا ہے ان کے اعمال کی وجہ سے۔ (127)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہی کے لیے ان کے رب کے ہاں سلامتی کا گھر ہے اور وہ ان کا مددگار ہے ان اعمال کی وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے۔ “ (١٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے لئے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور وہ ان کا سرپرست ہے ‘ اس صحیح طرز عمل کی وجہ سے جو انہوں نے اختیار کیا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے لیے سلامتی کا گھر ہے ان کے رب کے پاس اور وہ جو اعمال کرتے ہیں ان کے سبب اللہ ان کا مددگار ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

انہی کے لئے ہے سلامتی کا گھر اپنے رب کے ہاں اور وہ ان کا مددگار ہے بسبب ان کے اعمال کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کے اس طرز عمل کی وجہ سے جو انہوں نے اختیار کیا ان کے لئے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور وہی ان کا دوست اور مددگار ہے۔