Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 150

سورة الأنعام

قُلۡ ہَلُمَّ شُہَدَآءَکُمُ الَّذِیۡنَ یَشۡہَدُوۡنَ اَنَّ اللّٰہَ حَرَّمَ ہٰذَا ۚ فَاِنۡ شَہِدُوۡا فَلَا تَشۡہَدۡ مَعَہُمۡ ۚ وَ لَا تَتَّبِعۡ اَہۡوَآءَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ وَ ہُمۡ بِرَبِّہِمۡ یَعۡدِلُوۡنَ ﴿۱۵۰﴾٪  5

Say, [O Muhammad], "Bring forward your witnesses who will testify that Allah has prohibited this." And if they testify, do not testify with them. And do not follow the desires of those who deny Our verses and those who do not believe in the Hereafter, while they equate [others] with their Lord.

آپ کہیئے کہ اپنے گواہوں کو لاؤ جو اس بات پر شہادت دیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حرام کر دیا ہے پھر اگر وہ گواہی دے دیں تو آپ اس کی شہادت نہ دیجئے اور ایسے لوگوں کے باطل خیالات کا اتباع مت کیجئے! جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں اور وہ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ اپنے رب کے برابر دوسروں کو ٹھہراتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
ہَلُمَّ
حاضر کرو
شُہَدَآءَکُمُ
اپنے گواہوں کو
الَّذِیۡنَ
ان کو جو
یَشۡہَدُوۡنَ
گواہی دیتے ہیں
اَنَّ
کہ بےشک
اللّٰہَ
اللہ نے
حَرَّمَ
حرام کیا ہے
ہٰذَا
اسے
فَاِنۡ
پھر اگر
شَہِدُوۡا
وہ گواہی دے دیں
فَلَا
تو نہ
تَشۡہَدۡ
تم گواہی دو
مَعَہُمۡ
ساتھ ان کے
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعۡ
آپ پیروی کرو
اَہۡوَآءَ
خواہشات کی
الَّذِیۡنَ
ان کی جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
وَالَّذِیۡنَ
اور (نہ )ان کی جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
وَہُمۡ
اور وہ
بِرَبِّہِمۡ
اپنے رب کے ساتھ
یَعۡدِلُوۡنَ
وہ بر قرار دیتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
ہَلُمَّ
لاؤ
شُہَدَآءَکُمُ
گواہ اپنے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَشۡہَدُوۡنَ
گواہی دیں
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
حَرَّمَ
حرام کیا ہے
ہٰذَا
ان کو
فَاِنۡ
پھر اگر
شَہِدُوۡا
وہ گواہی دیں
فَلَا
تو نہ
تَشۡہَدۡ
آپ گواہی دیں
مَعَہُمۡ
ساتھ ان کے
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعۡ
آپ پیروی کریں
اَہۡوَآءَ
خواہشات کی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی
کَذَّبُوۡا
جن لوگوں نے جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کو
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
لَا
نہیں
یُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان رکھتے
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
وَہُمۡ
اور وہ سب
بِرَبِّہِمۡ
اپنے رب کے
یَعۡدِلُوۡنَ
برابر قرار دیتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "Bring forward your witnesses who will testify that Allah has prohibited this." And if they testify, do not testify with them. And do not follow the desires of those who deny Our verses and those who do not believe in the Hereafter, while they equate [others] with their Lord.

آپ کہیئے کہ اپنے گواہوں کو لاؤ جو اس بات پر شہادت دیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حرام کر دیا ہے پھر اگر وہ گواہی دے دیں تو آپ اس کی شہادت نہ دیجئے اور ایسے لوگوں کے باطل خیالات کا اتباع مت کیجئے! جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں اور وہ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ اپنے رب کے برابر دوسروں کو ٹھہراتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : اپنے وہ گواہ تو لاؤ جو یہ گواہی دیں کہ اللہ نے فی الواقع ان چیزوں کو حرام کیا ہے۔ پھر اگر وہ گواہی دے بھی دیں تو آپ ان کے ساتھ گواہی نہ دینا، نہ ہی ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے لگنا جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور دوسروں کو اپنے پروردگار کا ہمسر بناتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں: ’’تم اپنے گواہ لاؤجوگواہی دیں کہ یقینااﷲ تعالیٰ ہی نے ان کوحرام کیا ہے۔‘‘ پھراگروہ گواہی دے بھی دیں توآپ ان کے ساتھ گواہی نہ دیں اورنہ ان کی خواہشات کی پیروی کریں جن لوگوں نے ہماری آیات کوجھٹلایاا ور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اوروہی (دوسروں کو)اپنے رب کے برابرقرار دیتے ہیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say” Bring your witnesses who testify that Allah has prohibited this.” Then, if they testify, do not testify with them, and do not follow the desires of those who have belied Our signs and those who do not believe in the Hereafter, and with their Lord, they equate others.

تو کہہ کہ لاؤ اپنے گواہ جو گواہی دیں اس بات کی کہ اللہ نے حرام کیا ہے ان چیزوں کو، پھر اگر وہ ایسی گواہی دیں تو بھی تو اعتبار نہ کر ان کا اور نہ چل ان کی خوشی پر جنہوں نے جھٹلایا ہمارے حکموں کو اور جو یقین نہیں کرتے آخرت کا اور وہ اپنے رب کے برابر کرتے ہیں اوروں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہیے ذرا لاؤ تو سہی اپنے وہ گواہ جو یہ گواہی دے سکیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حرام کیا ہے پس اگر یہ لوگ (کٹ حجتی میں) گواہی دے بھی دیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے ساتھ گواہی مت دیجیے اور مت پیروی کیجیے ان لوگوں کی خواہشات کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا ہے اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہی ہیں جو دوسروں کو اپنے رب کے برابر ٹھہرا تے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say to them: 'Call your witnesses to testify that Allah forbade such-and-such.' Then if they do testify, neither testify with them nor follow the desires of those who have given the lie to Our signs and who do not believe in the Hereafter and set up equals with their Lord.

ان سے کہو کہ لاؤ اپنے وہ گواہ جو اس بات کی شہادت دیں کہ اللہ ہی نے ان چیزوں کو حرام کیا ہے ۔ پھر اگر وہ شہادت دے دیں تو تم ان کے ساتھ شہادت نہ دینا ، 126 اور ہرگز ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلنا جنھوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہے ، اور جو آخرت کے منکر ہیں ، اور جو دوسروں کو اپنے رب کا ہمسر بناتے ہیں ۔ ؏١۸

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان سے کہو کہ : اپنے وہ گواہ ذرا سامنے لاؤ جو یہ گواہی دیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حرام قرار دیا ہے ۔ پھر اگر یہ خود گواہی دے بھی دیں تو تم ان کے ساتھ گواہی میں شریک نہ ہونا ، اور ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلنا جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ۔ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، اور جو دوسروں کو ( خدائی میں ) اپنے پروردگار کے برابر مانتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیمبر ان کافروں سے) کہہ دے اپنے گواہوں کو لاؤ جو اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حارم کیا ہے (بحیرہ اور سائبہ وغیرہ) پھر اگر وہ گواہی بھی دیں (کافروں کے موافق کہیں) تو تو ان کے ساتھ ہو کر ان کی سی گواہی مت دے (ان کی بات اور گواہی کو مت مان) 3 اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے اور اپنے مالک کے برابر دوسرے کو کرتے ہیں (شرک کرتے ہیں) ان کی خوہشوں پر مت چل

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمائیے اپنے گواہوں کو لاؤ جو یہ گواہی دیں کہ اللہ نے یہ چیزیں حرام کی ہیں پھر اگر وہ گواہی دیں تو آپ ان کے ساتھ گواہی نہ دیں اور ان لوگوں کے خیالات کی پیروی نہ کریں جنہوں نے ہمارے دلائل کو جھٹلایا ہے اور وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور وہ (بتوں کو) اپنے پروردگار کے برابر ٹھہراتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے کہ اپنے ان گواہوں کو لے آئو جو اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حرام ٹھہرایا ہے۔ لہٰذا اگر کچھ لوگ ایسی بات کہنے لگ جائیں تب بھی آپ ان کا اعتبار نہ کریں۔ اور نہ ان لوگوں کی خواہشات نفس کے پیچھے چلیں جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا۔ جو آخرت پر ایمان نہیں لائے۔ جنہوں نے پروردگار کے برابر اپنے معبود بنارکھے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ اپنے گواہوں کو لاؤ جو بتائیں کہ خدا نے یہ چیزیں حرام کی ہیں پھر اگر وہ (آ کر) گواہی دیں تو تم ان کے ساتھ گواہی نہ دینا اور نہ ان لوگوں کی خواہشوں کی پیروی کرنا جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور (بتوں کو) اپنے پروردگار کے برابر ٹھہراتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: here with your witnesses, those who will testify that Allah hath forbidden all this. Then even if they testify, testify thou not with them. And follow thou not the desires of those who belie Our signs and those who believe not in the Hereafter while they equalise others with their Lord.

آپ کہیے کہ اپنے گواہوں کو لاؤ جو اس پر گواہی دیں کہ اللہ نے ان (چیزوں) کو حرام کیا ہے ۔ اور اگر وہ (جھوٹی) گواہی دیں بھی دیں تو آپ نہ ان کے ساتھ گواہی دیجیے اور نہ ان لوگوں کی خواہشوں کی پیروی کیجیے جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور اپنے پروردگار کے برابر (دوسروں) کو ٹھیراتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہو: لاؤ اپنے ان گواہوں کو جو شاہد ہیں کہ اللہ نے فلاں چیز حرام ٹھہرائی ہے ۔ پس اگر وہ شہادت دیں تو تم ان کے ساتھ شہادت نہ دیجیو اور ان لوگوں کی خواہشوں کی پیروی نہ کیجیو ، جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ، جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے تھے اور وہ اپنے رب کے ہمسر ٹھہراتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ مکمل سچی بات تو اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کی رہی پس وہ اگر چاہتے تو تم سب کو ہدایت دیدیتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو کہ اپنے گواہوں کو لائو جو بتائیں کہ اللہ نے یہ سب چیزیں حرام کی ہیں۔ پھر اگر وہ گواہی دیں تو تم ان کے ساتھ گواہی نہ دینا اور نہ ہی ان کی خواہشوں کی پیروی کرنا جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے اور ہماری آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اور دوسروں کو اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ لاؤ تم لوگ اپنے ان گواہوں کو جو گواہی دیں اس بات کی کہ اللہ نے حرام کیا ہے ان (مذکورہ بالا) اشیاء کو پھر اگر وہ کبھی ڈھٹائی اور بےحیائی پر اتر کر) ایسی گواہی دے بھی دیں تو تم ان کیساتھ کبھی بھی گواہی نہ دینا، اور پیروی نہیں کرنی ان لوگوں کی خواہشات کی جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو، اور جو ایمان نہیں رکھتے آخرت پر اور وہ اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں (دوسروں کو)

Translated by

Noor ul Amin

آپ ( ان سے ) کہیے:تم لوگ اپنے ان گواہوں کو تولائوجویہ گواہی دیں کہ بیشک اللہ نے ان چیزوں کو حرام کردیا ہے اور پھراگروہ گواہی دے بھی دیں توآپ ان کے ساتھ گواہی نہ دینا ، نہ ہی ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے لگناجوہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں اور دوسروں کو اپنے رب کا ہمسر بناتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ لاؤ اپنے وہ گواہ جو گواہی دیں کہ اللہ نے اسے حرام کیا ( ف۳۱۰ ) پھر اگر وہ گواہی دے بیٹھیں ( ف۳۱۱ ) تو تو اے سننے والے! ان کے ساتھ گواہی نہ دینا اور ان کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلنا جو ہماری آیتیں جھٹلاتے ہیں اور جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور اپنے رب کا برابر والا ٹھہراتے ہیں ( ف۳۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ان مشرکوں سے ) فرما دیجئے کہ تم اپنے ان گواہوں کو پیش کرو جو ( آکر ) اس بات کی گواہی دیں کہ اﷲ نے اسے حرام کیا ہے ، پھر اگر وہ ( جھوٹی ) گواہی دے ہی دیں تو ان کی گواہی کو تسلیم نہ کرنا ( بلکہ ان کا جھوٹا ہونا ان پر آشکار کر دینا ) ، اور نہ ایسے لوگوں کی خواہشات کی پیروی کرنا جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ ( معبودانِ باطلہ کو ) اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجئے! لاؤ اپنے ان گواہوں کو جو اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ نے اس کو حرام کیا ہے؟ اور اگر وہ ( جھوٹی ) گواہی دے بھی دیں تو آپ نہ ان کے ساتھ گواہی دیجئے اور نہ ہی ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی کیجئے ۔ جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ۔ اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ اپنے پروردگار کے برابر دوسروں کو ٹھہراتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Bring forward your witnesses to prove that Allah did forbid so and so." If they bring such witnesses, be not thou amongst them: Nor follow thou the vain desires of such as treat our signs as falsehoods, and such as believe not in the Hereafter: for they hold others as equal with their Guardian-Lord.

Translated by

Muhammad Sarwar

Ask them to call their witness who will testify that God has made certain things unlawful. Even if they do testify, do not testify with them. Do not follow the desires of those who have rejected Our revelations and the pagans who do not believe in the Day of Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Bring forward your witnesses, who can testify that Allah has forbidden this." Then if they testify, do not testify with them. And do not follow the vain desires of those who belie Our Ayat, and such as believe not in the Hereafter, and they hold others as equal with their Lord.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Bring your witnesses who should bear witness that Allah has forbidden this, then if they bear witness, do not bear witness with them; and follow not the low desires of those who reject Our communications and of those who do not believe in the hereafter, and they make (others) equal to their Lord.

Translated by

William Pickthall

Say: Come, bring your witnesses who can bear witness that Allah forbade (all) this. And if they bear witness, do not thou bear witness with them. Follow thou not the whims of those who deny Our revelations, those who believe not in the Hereafter and deem (others) equal with their Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि अपने गवाहों को लाओ जो इस पर गवाही दें कि अल्लाह ने उन चीज़ों को हराम ठहराया है, अगर वे झूठी गवाही दे भी दें तो आप उनके साथ गवाही न देना, और आप उन लोगों की ख़्वाहिशों की पैरवी न करें जिन्होंने हमारी निशानियों को झुठलाया और जो आख़िरत पर ईमान नहीं रखते और दूसरों को अपने रब का हमसर ठहराते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہئیے کہ اپنے گواہوں کو لاؤ جو اس بات پر (باقاعدہ) شہادت دیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان (مذکورہ) چیزوں کو حرام کردیا ہے۔ پھر اگر وہ گواہی دیدیں تو آپ اس شہادت کی سماعت نہ فرمائیے۔ اور (اے مخاطب) ایسے لوگوں کے باطل خیالات کا اتباع مت کرنا جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ اپنے رب کے برابر دوسروں کو ٹھیراتے ہیں۔ (150)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمائیں اپنے گواہ لاؤ جو شہادت دیں کہ واقعی اللہ نے یہ چیزیں حرام کی ہیں، پھر اگر وہ شہادت دے دیں تو آپ ان کے ساتھ شہادت نہ دیں اور ان لوگوں کی خواہشوں کے پیچھے مت چلیں جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ اپنے رب کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہیں۔ “ (١٥٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو کہ لاؤ اپنے وہ گواہ جو اس بات کی شہادت دیں کہ اللہ ہی نے ان چیزوں کو حرام کیا ہے ۔ پھر اگر وہ شہادت دے دیں تو تم ان کے ساتھ شہادت نہ دینا اور ہر گز ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلنا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہے اور جو آخرت کے منکر ہیں اور جو دوسروں کو اپنے رب کا ہمسر بناتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ لے آؤ اپنے گواہوں کو جو اس بات کی گواہی دیتے ہوں کہ بیشک اللہ نے ان چیزوں کو حرام قرار دیا۔ سو اگر وہ گواہی دیں تو آپ ان کے ساتھ گواہی نہ دیں، اور آپ ان لوگوں کی خواہش کا اتباع نہ کریں جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور دوسروں کو اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تم سب کو تو کہہ کہ لاؤ اپنے گواہ جو گواہی دیں اس بات کی کہ اللہ نے حرام کیا ہے ان چیزوں کو پھر اگر وہ ایسی گواہی دیں بھی تو تو نہ اعتبار کر ان کا اور نہ چل ان کی خوشی پر جنہوں نے جھٹلایا ہمارے حکموں کو اور جو یقین نہیں کرتے آخرت کا اور وہ اپنے رب کے برابر کرتے ہیں اوروں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے فرمائیے کہ اچھا تم اپنے ان گواہوں کو لائو جو اس امر کی گواہی دیں کہ اللہ ہی نے ان کو حرام کیا ہے پھر اگر ان کے گواہ اس قسم کی شہادت دے بھی دیں تو آپ ان کی تصدیق نہ کیجیے اور ایسے لوگوں کی خواہشات پر نہ چلئے جو لوگ ہماری آیات کی تکذیب کرتے ہیں اور آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ اپنے رب کے ساتھ دوسروں کو مساوی درجہ دیتے ہیں۔