Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 45

سورة الأنعام

فَقُطِعَ دَابِرُ الۡقَوۡمِ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ؕ وَ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۴۵﴾

So the people that committed wrong were eliminated. And praise to Allah , Lord of the worlds.

پھر ظالم لوگوں کی جڑ کٹ گئی اور اللہ تعالٰی کا شکر ہے جو تمام عالم کا پروردگار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَقُطِعَ
پس کاٹ دی گئی
دَابِرُ
جڑ
الۡقَوۡمِ
اس قوم کی
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
وَالۡحَمۡدُ
اور سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
رَبِّ
جو رب ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَقُطِعَ
چنانچہ کاٹ دی گئی
دَابِرُ
جڑ
الۡقَوۡمِ
ان لوگوں کی
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا تھا
وَالۡحَمۡدُ
اور سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
رَبِّ
رب ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
جہانوں کا
Translated by

Juna Garhi

So the people that committed wrong were eliminated. And praise to Allah , Lord of the worlds.

پھر ظالم لوگوں کی جڑ کٹ گئی اور اللہ تعالٰی کا شکر ہے جو تمام عالم کا پروردگار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس طرح ان ظالموں کی جڑ کاٹ دی گئی اور ہر طرح کی تعریف تو اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔ (جس نے ایسے ظالموں کو نیست و نابود کردیا)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی جنہوں نے ظلم کیااورسب تعریف اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے جو جہانوں کارب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thus, the people who did wrong were uprooted to the last man, and praise be to Allah, the Lord of the worlds.

پھر کٹ گئی جڑ ان ظالموں کی، اور سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں جو پالنے والا ہے سارے جہان کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جڑ کاٹ دی گئی اس قوم کی جس نے ظلم (اور کفر و شرک) کی روش اختیار کی تھی اور کل شکر اور تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus the last remnant of those wrongdoing people was cut off. All praise is for Allah, the Lord of the entire universe, (for having punished them so).

اس طرح ان لوگوں کی جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا تھا اور تعریف ہے اللہ رب العا لمین کے لیے ﴿کہ اس نے ان کی جڑ کاٹ دی﴾ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس طرح جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کی جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی ، اور تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر ان ظالموں کی جڑ کٹ اور شکر ہے خدا کا جو سارے جہان کا مالک ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس ظالم لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی اور تمام خوبیاں اللہ کے لئے ہیں جو سب جہانوں کا پروردگار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس طرح ہم نے ظالموں کی جماعت کی جڑ کاٹ کر رکھ دی۔ بیشک ہر تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔ جو کائنات کا پالنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

غرض ظالم لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی۔ اور سب تعریف خدائے رب العالمین ہی کو (سزاوار ہے)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then the people who committed wrong were cut off completely. And all praise is unto Allah, the Lord of the worlds.

اس طرح جڑکاٹ دی گئی ان لوگوں کی جو ظلم کرتے تھے اور ساری حمد اللہ سارے جہانوں کے پروردگار ہی کیلئے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی ، جنہوں نے ظلم کا ارتکاب کیا اور شکر کا سزاوارِ حقیقی اللہ ہے ، تمام عالم کا رب ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ظلم کرنے والی قوم کی جڑ کاٹ دی گئی اور تمام تعریفیں تمام جہانوں کے پروردگار اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس طرح ان لوگوں کی جڑ کاٹ کے رکھ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا تھا اور سب تعریف اللہ کے لیے ہی ہے جو رب العالمین ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی ان لوگوں کی جو اڑے ہوئے تھے اپنے ظلم (وعدوان) پر، اور سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں جو پروردگار ہے سب جہانوں کا

Translated by

Noor ul Amin

اس طرح ا ن ظالموں کی جڑکٹ گئی اور ہرطرح کی تعریف اللہ رب العا لمین کے لئے ہے ( جس نے ظالموں کو مٹا دیا )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو جڑ کاٹ دی گئی ظالموں کی ( ف۱۰٤ ) اور سب خوبیاں سراہا اللہ رب سارے جہاں کا ( ف۱۰۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ظلم کرنے والی قوم کی جڑ کاٹ دی گئی ، اور تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے

Translated by

Hussain Najfi

پس ظالموں کی جڑ کاٹ دی گئی ( ان کی نسل قطع ہوگئی ) اور سب تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Of the wrong-doers the last remnant was cut off. Praise be to Allah, the Cherisher of the worlds.

Translated by

Muhammad Sarwar

Thus, the transgressing people were destroyed. It is only God, the Lord of creation who deserves all praise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So the roots of the people who did wrong were cut off. And all the praises and thanks be to Allah, the Lord of the all that exists.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So the roots of the people who were unjust were cut off; and all praise is due to Allah, the Lord of the worlds.

Translated by

William Pickthall

So of the people who did wrong the last remnant was cut off. Praise be to Allah, Lord of the Worlds!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस उन लोगों की जड़ काट दी गई जिन्होंने ज़ुल्म किया था, और सारी तारीफ़ अल्लाह के लिए है जो तमाम जहानों का रब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ظالم لوگوں کی جڑکٹ گئی اور اللہ کا شکر ہے (4) جو تمام عالم کا پروردگار ہے۔ (45)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تو ان لوگوں کی جڑکاٹ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا تھا اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو سب جہانوں کا رب ہے۔ “ (٤٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس طرح ان لوگوں کی جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا تھا ، اور تعریف اللہ رب العالمین کے لئے ہے ۔ (کہ اس نے ان کی جڑ کاٹ دی )

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر کٹ گئی جڑ ان ظالموں کی اور سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو پالنے والا ہے سارے جہان کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ان ظالم لوگوں کی جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جو تمام کائنات کا پروردگار ہے۔